مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
274. الراهن يرهن العبد فيعتقه
کوئی شخص غلام کو رہن رکھوا کر پھر اُس کو آزاد کر دے
ترقیم عوامۃ: 22535 ترقیم الشثری: -- 23516
٢٣٥١٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن عبد الملك عن عطاء في رجل اشترى من رجل عبدا فلم يقبضه حتى اعتقه، قال: لا يجوز عتقه حتى (يقبضه) (١) او ينقده.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (تقبضه).
حضرت عطاء رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ اگر ایک شخص نے دوسرے سے غلام خریدا ہے پھر اس سے قبضہ کرنے سے قبل اس کو آزاد کردیا، آپ نے فرمایا کہ قبضہ کرنے یا قیمت ادا کرنے سے پہلے اس کو آزاد کرنا درست نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23516]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23516، ترقيم محمد عوامة 22535)
ترقیم عوامۃ: 22536 ترقیم الشثری: -- 23517
٢٣٥١٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: سمعت سفيان يقول: إذا اعتق الرجل عبده خرج من الرهن، وإذا دبره خرج من (الرهن) (١) ، وإذا كانت امة فوطئها فجاءت بولد خرجت من الرهن، وإن كان السيد موسرا اتبع المرتهن السيد بالرهن، وإن كان معسرا سعى هؤلاء في الاقل من قيمتهم والرهن.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (رهن).
حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص غلام کو آزاد کر دے تو وہ رہن سے نکل جائے گا، اور اگر مدبر بنا دے تو بھی رہن سے نکل جائے گا، اور اگر باندی ہو اور اس سے ہمبستری کرلے اور اس کا بچہ ہوجائے تو وہ بھی رہن سے نکل جائے گی، اور پھر اگر آقا مال دار ہو تو مرتہن آقا کو پکڑے گا اور اگر آقا غریب ہو تو یہ لوگ (غلام اور باندی) قیمت اور رہن میں جس کی قیمت کم ہے اس کے لئے کوشش کریں گے، حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ پھر جب آقا مال دار ہوجائے تو اس غلام سے جتنی سعی کی ہے اس کا اپنے آقا سے رجوع کرے گا (یعنی اس سے اتنے پیسے یا قیمت وصول کرے گا) لیکن ام ولد اور مدبر آقا سے رجوع نہیں کریں گے کیونکہ ان کی خدمت آقا کے لئے ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23517]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23517، ترقيم محمد عوامة 22536)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 23518
٢٣٥١٨ - وقال سفيان: يرجع (العبد) (١) بما سعى فيه على المولى إذا ايسر، وام الولد والمدبر لا يرجعان على مولاهما بشيء، لان خدمتهما للمولى.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ جب آقا مال دار ہوجائے تو غلام نے جتنی سعی کی ہے اس کا آقا سے رجوع کرے گا، اور ام ولد اور مدبر اپنے آقا سے کسی چیز کا رجوع نہیں کریں گے کیونکہ ان کی خدمت آقا کے لئے ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23518]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23518، ترقيم محمد عوامة ---)
275. (الرجلان) يشتركان فيجيء هذا بدنانير وهذا بدراهم
دو شخص مشترک ہوں (شرکت کر لیں) اور ان میں سے ایک دینار اور دوسرا دراہم لے آئے
ترقیم عوامۃ: 22537 ترقیم الشثری: -- 23519
٢٣٥١٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: حدثنا (هشام) (١) عن الحسن انه لم يكن يرى باسا بالرجلين يشتركان فيجيء هذا بدنانير والآخر بدراهم، (و) (٢) قال: الدنانير عين كله، (فإذا) (٣) (ارادا) (٤) ان يفترقا اخذ صاحب الدنانير دنانير، واخذ صاحب الدراهم دراهم، ثم اقتسما الربح.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (هيثم)، وفي [هـ]: (هشيم).
(٢) سقط في: [جـ].
(٣) في [ز]: (وإذا).
(٤) في [جـ، ح، ط]: (أراد).
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر دو آدمی شرکت کرنا چاہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں کہ ایک دینار اور دوسرا دراہم لے آئے، فرمایا: دینار سارے کا سارا عین ہے پھر جب الگ ہونے کا ارادہ کریں تو دینار والا دینار لے لے اور دراہم والا دراہم لے لے اور پھر جو نفع ہے اس کو تقسیم کرلیں۔ حضرت محمد رحمہ اللہ پسند فرماتے تھے کہ دراہم دراہم کے ساتھ ہوں اور دینار دینار کے ساتھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23519]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23519، ترقيم محمد عوامة 22537)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 23520
٢٣٥٢٠ - قال هشام: وكان محمد يحب ان يكون دراهم ودراهم، ودنانير ودنانير.
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ محمد رحمہ اللہ پسند فرماتے تھے کہ دراہم دراہم کے ساتھ ہوں اور دینار دینار کے ساتھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23520]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23520، ترقيم محمد عوامة ---)
276. في القاضي هل يجالسه أحد على (القضاء)
قاضی کے پاس قضاء پر کوئی بیٹھ سکتا ہے
ترقیم عوامۃ: 22538 ترقیم الشثری: -- 23521
٢٣٥٢١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن ابي زائدة عن إسماعيل بن ابي خالد قال: رايت شريحا يقضي وعنده ابو عمرو الشيباني و (اشياخ) (١) نحوه يجالسونه على القضاء.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (أشياخًا).
حضرت اسماعیل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شریح رحمہ اللہ کو فیصلہ کرتے ہوئے دیکھا، اور ان کے پاس ابو عمرو الشیبانی اور ان جیسے دوسرے شیوخ تشریف فرما تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23521]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23521، ترقيم محمد عوامة 22538)
ترقیم عوامۃ: 22539 ترقیم الشثری: -- 23522
٢٣٥٢٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن ابيه قال: رايت محارب بن دثار (وحمادا والحكم) (١) واحدهما عن يمينه والآخر عن يساره، ينظر إلى الحكم مرة، وإلى حماد مرة، والخصوم (بين يديه) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (والحكم وحمادًا).
(٢) سقط من: [ز].
حضرت ادریس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت محارب بن دثار، حضرت حماد اور حضرت حکم کو دیکھا، ایک آپ کے داہنی جانب اور دوسرے آپ کے بائیں جانب تھے، وہ کبھی حضرت حکم اور کبھی حضرت حماد کی طرف دیکھتے اور جھگڑا کرنے والا آپ کے سامنے تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23522]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23522، ترقيم محمد عوامة 22539)
ترقیم عوامۃ: 22540 ترقیم الشثری: -- 23523
٢٣٥٢٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن الاعمش قال: قال (لي) (١) القاسم: (اجلس إلي) (٢) -وهو يقضي بين الناس.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) سقط من: [جـ].
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ مجھ سے حضرت قاسم نے فرمایا: میرے پاس بیٹھ، اور اس وقت وہ لوگوں کے درمیان فیصلہ فرما رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23523]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23523، ترقيم محمد عوامة 22540)
277. الشراء بالعرض الإبل ونحوها
سامان کے بدلے میں اونٹ وغیرہ خریدنا
ترقیم عوامۃ: 22541 ترقیم الشثری: -- 23524
٢٣٥٢٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا (هشام) (١) بن عروة عن ابيه ان النبي ﷺ اشترى من اعرابي جزورا بوسق من تمر فارسلني إلى خولة بنت حكيم فاوفته وقال:"خياركم الموفون (المطيبون) (٢) " (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: [هشيم).
(٢) في [أ، ب، س، هـ]: (الطيبون).
(٣) مرسل، عروة تابعي، وعائشة هي التي أرسلها النبي ﷺ، أخرجه عبد الرزاق (١٥٣٥٨)، وإسحاق كما في المطالب (١٤٥٢)، وورد متصلًا من حديث عائشة، أخرجه أحمد (٢٦٣١٢)، وعبد بن حميد (١٤٩٩)، والبزار (١٣١٠/ كشف)، والحاكم ٢/ ٣٢، والبيهقي ٦/ ٢٠، والعقيلي ٤/ ٢٦٥، والقضاعي في مسند الشهاب (٩٨٣)، ومن حديث أبي حميد، أخرجه أبو عوانة ٤/ ٣٩٦ (٥٠٧٥)، والطبراني في الصغير (١٠٤٥)، وأبو نعيم في الحلية ١٠/ ٢٩٠، وابن عساكر ٣٦/ ٣٨٨.
حضرت عروہ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اعرابی سے ایک وسق کھجوروں کے بدلے میں اونٹ خریدا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خولہ بنت حکیم کے پاس پیغام بھیجا تو انہوں نے ایک وسق مکمل بھر کر اور پورا پورا کر کے دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں بہترین وہ ہے جو پورا پورا دے اور اچھا دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23524]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23524، ترقيم محمد عوامة 22541)
ترقیم عوامۃ: 22542 ترقیم الشثری: -- 23525
٢٣٥٢٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا يونس ابن ابي إسحاق عن مجاهد قال: (اشترى) (١) مهرا من اعرابي بمائة صاع من تمر، فقال النبي ﷺ (للرجل) (٢) :"انطلق فقل (لهم) (٣) : ياكلوا حتى يشبعوا، و (يكتالوا) (٤) حتى"يستوفوا" (٥) ، -يعني الكيل-، فخرج الرجل وهو (يحك) (٦) (بمرفقيه) (٧) -يعني يشتد (٨) (٩) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (اشتر).
(٢) في [ط]: (الرجل).
(٣) سقط من [جـ].
(٤) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (يكتالون).
(٥) في [أ، ح، ط]: (يستوفون).
(٦) في [ح، ز]: (يحتك)، وفي [أ]: (يحيك).
(٧) في [ط]: (فقيه)، وفي [ز]: (يمرفقه).
(٨) في [ط]: (يشقد).
(٩) مرسل؛ مجاهد تابعي، وأخرجه أبو داود في المراسيل (١٦٩).
حضرت مجاہد سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اعرابی سے سو صاع کھجور کے بدلے ایک گھوڑے کا بچہ خریدا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا: لوگوں سے جا کر کہہ دو کہ پیٹ بھر کر کھاؤ اور جب تک وزن پورا نہ ہوجائے کیل کرتے رہو (یعنی کوئی چیز دینی ہو تو مکمل وزن کر کے دیا کرو) وہ شخص اس حال میں نکلا کہ اس نے کہنیوں کو ملایا ہوا تھا، یعنی وہ تیزی سے دوڑ رہا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23525]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23525، ترقيم محمد عوامة 22542)