🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
267. الكيس يدعيه رجلان
پر س (بٹوا) پر دو شخص دعویٰ کریں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22509 ترقیم الشثری: -- 23486
٢٣٤٨٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن الحارث: رجلين بينهما مال، فادعى الواحد نصفه وادعى الآخر الثلثين، قال: يعطى صاحب] (١) الثلثين نصف المال؛ لان صاحب النصف قد برئ من النصف، (ويعطى الذي يدعي النصف الثلث؛ لان صاحب الثلثين قد برئ من الثلث) (٢) ، وبقي سدس (وكلاهما) (٣) يدعيه فهو بينهما نصفين.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ]: ما بين المعكوفين.
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [هـ]: (فكلاهما).

حضرت حارث سے مروی ہے کہ دو شخصوں کے درمیان مال مشترک تھا، ان میں سے ایک نے نصف مال کا دعویٰ کیا، اور دوسرے نے دو تہائی کا، فرمایا: دو تہائی والے کو نصف مال ملے گا، کیونکہ جس نے نصف کا دعویٰ کیا ہے وہ دوسرے نصف سے بری ہوگیا ہے، اور جس نے آدھے کا دعویٰ کیا تھا اس کو ثلث دیں گے، کیونکہ دو ثلث والا ایک ثلث سے بری ہے، اور باقی چھٹا حصہ رہ گیا ہے، اور دونوں اس کا دعویٰ کرتے ہیں، لہٰذا یہ دونوں کے مابین آدھا آدھا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23486]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23486، ترقيم محمد عوامة 22509)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
268. من قال: (لا يباع) الرهن إلا عند سلطان
جو یہ فرماتے ہیں کہ رہن کو بادشاہ کے پاس ہی فروخت کیا جائے گا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22510 ترقیم الشثری: -- 23487
٢٣٤٨٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الله بن مبارك عن معمر عن ايوب عن ابن سيرين قال: لا يباع الرهن إلا عند سلطان.
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ رہن بادشاہ کے پاس ہی فروخت کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23487]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23487، ترقيم محمد عوامة 22510)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22511 ترقیم الشثری: -- 23488
٢٣٤٨٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن خالد (قال) (١) : بعثني محمد بن سيرين إلى إياس بن معاوية وهو على القضاء فقال: (قل) (٢) له: إن عندي (غزلا رهنا) (٣) قد خشيت ان يفسد، فامرني ان ابيعه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [أ، ح، ط]: (قال).
(٣) في [أ، ح، هـ]: (غزل رهن).

حضرت خالد فرماتے ہیں کہ محمد بن سیرین نے مجھے ایاس بن معاویہ کے پاس بھیجا جو کہ قاضی تھے، اور فرمایا ان سے کہو: میرے پاس رہن میں رکھوایا ہوا سوت (اون وغیرہ) ہے مجھے اندیشہ ہے کہ وہ (رکھا رکھا) خراب ہوجائے گا۔ آپ نے مجھے حکم دیا کہ اس کو فروخت کر دوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23488]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23488، ترقيم محمد عوامة 22511)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
269. من رخص في الحكرة لما لا يضر بالناس
جو حضرات اس چیز کی ذخیرہ اندوزی کی اجازت دیتے ہیں کہ جس عوام کا نقصان نہ ہو
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22512 ترقیم الشثری: -- 23489
٢٣٤٨٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن يحيى بن (سعيد) (١) عن سعيد بن المسيب انه كان يحتكر الزيت.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (شعيب).
حضرت سعید بن المسیب زیتون کے تیل کو جمع فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23489]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23489، ترقيم محمد عوامة 22512)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22513 ترقیم الشثری: -- 23490
٢٣٤٩٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن ابي ذئب عن مسلم الخياط قال: كنت ابتاع لسعيد بن المسيب النوى والعجم و (الخبط) (١) فيحتكره.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (الخيط).
حضرت مسلم الخباط فرماتے ہیں کہ میں سعید بن المسیب کے لیے کھجور کی گٹھلی، چھوارے کی گٹھلی اور خشک پتے خرید لیا کرتا تھا اور وہ ان کو جمع کرلیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23490]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23490، ترقيم محمد عوامة 22513)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
270. المرأة تصدق من بيت زوجها
عورت اپنے خاوند کے گھر سے صدقہ کر سکتی ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22514 ترقیم الشثری: -- 23491
٢٣٤٩١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن ابي زائدة وابو معاوية عن الاعمش عن (شقيق) (١) عن مسروق عن عائشة قالت: قال رسول الله ﷺ:"إذا انفقت المراة من بيت زوجها (غير مفسدة) (٢) كان (لها) (٣) اجرها، وله مثله بما اكتسب، ولها (بما) (٤) انفقت، وللخازن مثل ذلك" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (سفيان)، وفي [هـ]: (شفيق).
(٢) سقط من: [أ، هـ].
(٣) في [أ، ح، ط]: (له).
(٤) في [أ، ح، ط]: (ما).
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (١٤٣٧)، ومسلم (١٠٢٤).

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر عورت خاوند کے گھر سے صحیح طریقہ سے صدقہ کرے تو اس کا اجر اس کو ملے گا، اور خاوند کو کمائی کی مثل اور عورت کو خرچ کرنے کے مثل، اور خازن کو بھی اسی کے مثل اجر ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23491]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23491، ترقيم محمد عوامة 22514)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 23492
٢٣٤٩٢ - زاد ابو معاوية:"من غير ان ينتقص من اجورهم شيئا" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٠٢٤)، وأحمد (٢٤١٧١).
اور حضرت ابو معاویہ کی روایت میں اس کا اضافہ ہے کہ ان کے اجر میں کمی کیے بغیر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23492]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23492، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22515 ترقیم الشثری: -- 23493
٢٣٤٩٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس قال: (سالته) (١) امراة (فقالت) (٢) : ياتي المسكين افاتصدق من مال زوجي بغير إذنه؟ فكرهه وقال لها: اله ان يتصدق بحليك بغير إذنك (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، س، ط، هـ]: (سألت).
(٢) في [ط، هـ]: (فقال)، وسقط من: [ز].
(٣) مضطرب؛ رواية سماك عن عكرمة مضطربة.

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ایک خاتون نے دریافت کیا کہ! میرے پاس مسکین آتا ہے کیا میں شوہر کی اجازت کے بغیر اس کے مال میں سے صدقہ کرسکتی ہوں؟ آپ نے اس کو ناپسند فرمایا: اور اس کو کہا: کیا تو اپنے شوہر کو اجازت دے گی کہ وہ تیرا زیور تیری اجازت کے بغیر صدقہ کر دے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23493]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23493، ترقيم محمد عوامة 22515)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22516 ترقیم الشثری: -- 23494
٢٣٤٩٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن ابي زائدة عن عبد الملك عن عطاء عن ابي هريرة قال: لا تصدق المراة إلا من قوتها، فاما من مال زوجها فلا يحل لها إلا بإذنه، ويكون الاجر بينهما (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ خاتون اپنی غذا (خوراک) کے علاوہ صدقہ نہ کرے، اور خاوند کے مال میں بغیر اجازت کے صدقہ کرنا حلال نہیں، اور ثواب دونوں کو ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23494]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23494، ترقيم محمد عوامة 22516)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22517 ترقیم الشثری: -- 23495
٢٣٤٩٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن ابي زائدة عن الصلت بن بهرام عن ام صالح ان امراة قالت لعائشة: يصلح للمراة ان تاخذ من بيت زوجها الشيء، بغير إذنه؟ فقالت: ما عليها إن فعلت ذلك ام نقبت بيت جارتها فسرقته (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة أم صالح.
حضرت ام صالح سے مروی ہے کہ ایک خاتون نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے عرض کیا: کیا عورت خاوند کے گھر سے اس کی اجازت کے بغیر کچھ اٹھا سکتی ہے؟ آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اس کو کوئی فرق نہیں ہے خواہ اس طرح کرلے یا اپنے پڑوسی کے گھر میں نقب لگا کر چوری کرلے۔ (یعنی خاوند کا بلا اجازت استعمال کرنا اور پڑوس کے گھر میں چوری کرنا ایک برابر ہے) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23495]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23495، ترقيم محمد عوامة 22517)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں