مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
512. في (الرجل) (يدعى) على أبيه الدين
کسی شخص کے والد پر دین کا دعویٰ کیا جائے
ترقیم عوامۃ: 23591 ترقیم الشثری: -- 24656
٢٤٦٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن عمارة بن ابي حفصة قال: اختصم رجلان إلى الحسن فقال له: استحلفه في حق كان (لابيه) (١) لم يشهد اباه، قال: فقال الحسن: (وهل) (٢) يحلف على هذا احد يعقل؟
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (لابنه).
(٢) في [ز]: (لم).
حضرت عمارہ بن ابی حفصہ سے مروی ہے کہ دو شخص جھگڑتے ہوئے حسن کی خدمت میں حاضر ہوئے، پھر ایک نے ان سے کہا کہ اس سے قسم اٹھوائیے اس حق کے بارے میں جو اس کے والد کا تھا جبکہ یہ اپنے والد کے پاس موجود نہیں تھا، حسن نے فرمایا: کیا کوئی عاقل شخص اس پر قسم اٹھائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24656]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24656، ترقيم محمد عوامة 23591)
513. في الرجل يصيب المال الحرام ثم يندم
کسی شخص کو مالِ حرام ملے پھر وہ اُس پر نادم ہو
ترقیم عوامۃ: 23592 ترقیم الشثری: -- 24657
٢٤٦٥٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري (في) (١) رجل يصيب المال الحرام، قال: إن (٢) سره ان يتبرا منه فليخرج منه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ، ط]: (عن).
(٢) في [ز]: زيادة (كان).
حضرت زہری رحمہ اللہ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو کو حرام مال ملے، اگر اس کو اچھا لگے کہ اس مال سے چھٹکارا حاصل کرے تو اس کو نکال دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24657]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24657، ترقيم محمد عوامة 23592)
ترقیم عوامۃ: 23593 ترقیم الشثری: -- 24658
٢٤٦٥٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن مالك بن دينار قال: قال: رجل لعطاء بن ابي رباح: رجل اصاب مالا من حرام، قال: ليرده على اهله، فإن لم يعرف اهله فليتصدق به، ولا ادري: ينجيه ذلك من إثمه.
حضرت مالک بن دینار سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضرت عطاء بن ابی رباح سے عرض کیا کہ ایک شخص کو حرام مال ملا ہے؟ فرمایا کہ اس کے مالک کو واپس کردینا چاہیئے، اور اگر مالک کا علم نہ ہو تو صدقہ کر دے، مجھے نہیں معلوم کہ ایسا کرنے سے اسکا گناہ ٹل جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24658]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24658، ترقيم محمد عوامة 23593)
ترقیم عوامۃ: 23594 ترقیم الشثری: -- 24659
٢٤٦٥٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب الثقفي قال: زعم مالك بن دينار ان رجلا سال عطاء فقال: (إني) (١) كنت غلاما فاصبت اموالا من وجوه لا احبها فانا اريد التوبة، قال: ردها إلى اهلها، قال: لا اعرفهم، قال: (تصدق) (٢) بها، فمالك من ذلك من اجر، وما ادري هل تسلم من وزرها ام لا؟
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (إن).
(٢) في [جـ]: (يصدق).
حضرت عطاء سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ میں لڑکا تھا مجھے کچھ ایسے طریقوں سے مال ملا ہے جن کو میں پسند نہیں کرتا، اب میں توبہ کرنا چاہتا ہوں! فرمایا ان کے مالک کو مال واپس کردو، اس نے عرض کیا کہ میں ان کو نہیں جانتا، فرمایا صدقہ کردو، تجھے کوئی ثواب نہ ملے گا، اور مجھے نہیں معلوم کہ اس کا گناہ تجھ پر ہوگا کہ نہیں؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24659]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24659، ترقيم محمد عوامة 23594)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 24660
٢٤٦٦٠ - (قال) (١) : (وسالت) (٢) مجاهدا فقال: مثل ذلك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [جـ]: (وسأل).
راوی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد سے اس کے متعلق دریافت کیا؟ آپ نے بھی اسی طرح فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24660]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24660، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 23595 ترقیم الشثری: -- 24661
٢٤٦٦١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الله بن نمير عن الربيع (بن) (١) سعد قال: سال (رجل) (٢) ابا جعفر عن رجل، قال: صديق لي اصاب مالا حراما، فخالط كل شيء منه من اهله و (ما لهم) (٣) ، (ثم) (٤) إنه عرف ما كان فيه، فاقبل على الحج و (على) (٥) جوار هذا البيت، فما ترى (له) (٦) ؟ قال: ارى له (ان) (٧) يتقي (الله) (٨) ثم لا يعود.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) سقط من: [ز].
(٣) في [جـ]: (ماله).
(٤) سقط من: [أ، ح، ز، ط].
(٥) في [ز، جـ]: زيادة (على).
(٦) سقط من: [ز].
(٧) في [أ]: (أنه).
(٨) سقط من: [جـ].
حضرت ربیع سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضرت ابو جعفر رحمہ اللہ سے دریافت کیا کہ میرے دوست کو حرام مال ملا ہے، پھر سارے کا سارا مال اس نے اپنے اہل اور ان کے مال کے ساتھ ملا دیا۔ پھر اس میں جو قباحت اور برائی تھی اس کو معلوم ہوگئی تو وہ حج اور بیت اللہ کے پڑوس میں رہنے کی طرف متوجہ ہوگیا تو آپ کی اس کے متعلق کیا رائے ہے؟ حضرت ابو جعفر نے فرمایا: وہ اللہ سے ڈرے اور دوبارہ ایسا مت کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24661]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24661، ترقيم محمد عوامة 23595)
ترقیم عوامۃ: 23596 ترقیم الشثری: -- 24662
٢٤٦٦٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن سليمان (ابي) (١) عبد الله (قال) (٢) : قال الحسن: من احتاز (من) (٣) رجل مالا (او) (٤) سرق من رجل مالا ⦗١٤⦘ (واراد) (٥) ان يرده (إليه) (٦) من وجه لا (يعلمه) (٧) فاوصله إليه، (فلا) (٨) باس.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (بن)، ولعله سليمان بن سفيان المديني.
(٢) سقط من: [ط].
(٣) سقط من: [أ، جـ، ز، ط].
(٤) في [ط]: (و).
(٥) في [جـ، ز]: (فأراد).
(٦) سقط من: [أ، ح، ط].
(٧) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (يعلم).
(٨) في [هـ]: (قال)، وفي [أ، جـ، ح]: (قال: لا).
حسن سے مروی ہے کہ جس شخص نے دوسرے کا مال قبضے میں لے لیا ہے یا کسی کا مال چرا لیا ہے، اور اس کو اس طور پر واپس کرنا چاہتا ہے کہ وہ نہ جانے (اُس کو علم نہ ہو) اس لیے وہ اس کو سامان پہنچا دیتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24662]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24662، ترقيم محمد عوامة 23596)
514. في القوم (يكون) بينهم المملوك فيكاتبه أحدهم ويعتقه الآخر
کسی قوم کا مشترکہ غلام ہو، پس اُن میں سے کوئی شخص غلام کو مکاتب بنا لے، اور دوسرا آزاد کر دے
ترقیم عوامۃ: 23597 ترقیم الشثری: -- 24663
٢٤٦٦٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معتمر عن حميد الطويل عن (انس بن مالك و) (١) (إياس) (٢) بن معاوية (سئلا) (٣) عن مملوك بين ثلاثة، فكاتب احدهم نصيبه، واعتق احدهم نصيبه، فمات المملوك وترك مالا، فقضى (انس) (٤) وإياس ان ما ترك فهو بينهم بالسوية (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) سقط من: [أ، ح، ز، ط].
(٣) في [أ، هـ، ط، ز، جـ]: (سئل).
(٤) في [أ، هـ، ح، ط، جـ]: (الحسن).
(٥) صحيح.
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ اور حضرت ایاس بن معاویہ سے دریافت کیا گیا کہ ایک غلام تین آدمیوں کے درمیان مشترک تھا، ان میں سے ایک نے اپنے حصہ کو مکاتب بنا لیا، اور ایک نے اپنا حصہ آزاد کردیا پھر غلام اس حال میں فوت ہوا کہ اس نے کچھ مال چھوڑا، مال کس کو ملے گا؟ حضرت انس اور حضرت ایاس نے فیصلہ فرمایا کہ جو مال اس نے چھوڑا ہے وہ ان کے درمیان برابر تقسیم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24663]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24663، ترقيم محمد عوامة 23597)
515. في مكاتب مات وله ولد من أمة
مکاتب غلام اِس حال میں فوت ہو کہ اُس کا باندی سے ایک لڑکا ہو (اولاد ہو)
ترقیم عوامۃ: 23598 ترقیم الشثری: -- 24664
٢٤٦٦٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا زيد بن حباب عن موسى بن علي بن رباح ⦗١٥⦘ قال: سالت الزهري عن مكاتب تزوج حرة فاولدها، (واشترى) (١) جارية فاولدها، فمات وبقي عليه شيء من (مكاتبته) (٢) ايهما يسعى فيما بقي عليه؟ قال: ولده (الذين) (٣) من جاريته.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (فاشترى).
(٢) في [هـ]: (مكاتبة).
(٣) في [أ، هـ، ح]: (الذي).
حضرت موسیٰ بن علی بن رباح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری سے دریافت کیا کہ ایک مکاتب نے آزاد خاتون سے نکاح کیا پھر اس کی اولاد ہوئی، پھر اس نے باندی خریدی اور اس کی اولاد ہوئی اور وہ خود فوت ہوگیا، اور اس پر بدل کتابت میں سے کچھ باقی ہے، جو باقی بدل کتابت ہے اس کی سعی کون کرے گا؟ فرمایا وہ اولاد کرے گی جو باندی سے پیدا ہوئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24664]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24664، ترقيم محمد عوامة 23598)
516. في القوم يكونون في الدار حينا فيجيء أناس يدعونها
کچھ لوگ ایک زمانے تک مکان میں رہائش پذیر رہے، پھر کچھ لوگ آئے اور اُس مکان پر دعویٰ کر دیں کہ وہ اُن کا ہے
ترقیم عوامۃ: 23599 ترقیم الشثری: -- 24665
٢٤٦٦٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة قال: سالت حمادا عن الرجل يكون في الدار حينا فيجيء اناس فيقيمون البينة انها كانت لجدهم، قال: لا، حتى (يشهدوا) (١) انها له اليوم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ز، ط]: (يشهدون).
حضرت شعبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد سے دریافت کیا کہ ایک شخص کچھ عرصہ ایک مکان میں رہا، پھر کچھ لوگ آئے اور گواہ اس بات پر پیش کر دئیے کہ یہ گھر ان کے آباؤ اجداد کا ہے؟ فرمایا کہ نہیں جب تک کہ وہ اس پر گواہ پیش نہیں کردیں گے وہ گھر آج بھی انہی کا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24665]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24665، ترقيم محمد عوامة 23599)