🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
516. في القوم يكونون في الدار حينا فيجيء أناس يدعونها
کچھ لوگ ایک زمانے تک مکان میں رہائش پذیر رہے، پھر کچھ لوگ آئے اور اُس مکان پر دعویٰ کر دیں کہ وہ اُن کا ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23600 ترقیم الشثری: -- 24666
٢٤٦٦٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن الحارث (قال) (١) : إذا كانت الدار (خطة) (٢) ، فاراد القوم (٣) ان يقتسموها، فإنها تقسم على الميراث: ميراث الميت صاحب (الخطة) (٤) ، (فإن) (٥) ادعى إنسان من الورثة او غيرهم دعوى فوق ما يصيبه من الميراث فعليه البينة فيما ادعى: ان فلانا او انه تصدق عليه او ⦗١٦⦘ وهب لي او باعني بكذا وكذا، (فإن) (٦) (طلبت) (٧) امراة او زوج كان لبعض بني الميت (فإنه) (٨) يكلف البينة على ان فلانا ورث فلانا، او فلانة (ورثت) (٩) فلانا، او مات صاحب الخطة قبلها او هي قبلة فورثته، فإنه ياخذ بحقه، وإن كان رجل من ولد صاحب (الخطة) (١٠) يدعي فيها، وينكر الذين في ايديهم نصيبه، فعلى المدعي البينة ان فلانا مات قبل فلان، (وورثه فلان) (١١) ، وورثته انا بعد، وإذا اقر الورثة انه قد (كان) (١٢) لصاحب (الدار) (١٣) امراة، وادعى اهلها نصيبها، فهو ثابت عليهم، وإن قالوا: قد (كان) (١٤) طلقها قبل الموت فالبينة عليهم انه قد كان طلقها، وإلا فقد وجب الميراث لها، وإذا كانت الدار (شراء) (١٥) وهي في يد قوم (فهي) (١٦) (للذي) (١٧) في ايديهم، فإن (ادعاه) (١٨) إنسان (فيها) (١٩) فعليه البينة ان له فيها حقا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [أ، ح، ط]: (حطه).
(٣) في [ز]: زيادة (القوم القوم).
(٤) في [أ، ح، ط]: (الحطة).
(٥) في [هـ]: (فإذا).
(٦) في [جـ، ز]: (وإن).
(٧) في [ز]: (طلب).
(٨) في [هـ]: (كأنه).
(٩) في [ط]: (ورث)، وفي [أ، ح]: (ورثة).
(١٠) في [أ، ح، ط]: (الحطة).
(١١) سقط من: [جـ].
(١٢) في [ز، جـ]: (كانت).
(١٣) سقط من: [جـ].
(١٤) سقط من: [ط].
(١٥) في [جـ، ز]: (شرا).
(١٦) سقط من: [ط].
(١٧) في [ط]: (الذي).
(١٨) في [أ، ح]: (ادعا)، وفي [جـ، ز]: (ادعى).
(١٩) سقط من: [جـ].

حضرت حارث سے مروی ہے کہ جب گھر کسی ایک آدمی کا مخصوص قطعہ زمین (خطہ) ہو اور لوگ اس کو تقسیم کرنا چاہیں تو وہ میراث کے مطابق تقسیم ہوگا، یعنی صاحب الخطۃ میت کی میراث کے مطابق۔ پھر اگر ورثاء میں سے یا ان کے علاوہ کوئی شخص میراث میں ملنے والے حصے سے زیادہ کا دعویٰ کرے تو اس پر اپنے دعوے کے گواہ لانا لازم ہے کہ فلاں نے اس پر صدقہ کیا ہے یا مجھے ہبہ کیا ہے یا مجھے اتنے میں فروخت کیا ہے۔ اور اگر میت کی اولاد میں سے کسی کی بیوی یا شوہر مطالبہ کرے تو اس کو اس بات پر گواہی کا مکلف بنایا جائے گا کہ فلاں شخص فلاں کا وارث بنا ہے یا فلاں خاتون فلاں کی وارث بنی ہے، یا صاحب الخطۃ اس خاتون سے پہلے فوت ہوا تھا یا وہ اس سے پہلے اور اسی کے مطابق وراثت منتقل ہوئی، تو پھر وہ اپنا حق وصول کرے گا۔ اور اگر صاحب الخطۃ کی اولاد میں سے کوئی شخص اس میں دعویٰ کرے اور جن کے قبضے میں وہ ہے وہ اس کے حصے کا انکار کریں تو مدعی کے ذمہ اس بات پر گواہی ہے کہ فلاں فلاں سے پہلے فوت ہوگیا تھا اور فلاں اس کا وارث بنا تھا، اور اس کے بعد میں اس کا وارث بنا ہوں۔ اور اگر ورثاء اس بات کا اقرار کرلیں کہ گھر کے مالک کی ایک بیوی تھی اور اس خاتون کے گھر والے اس کے حصے کا دعویٰ کریں تو وہ ان پر ثابت ہوگا، اور اگر وہ یوں کہیں کہ اس نے موت سے قبل اس کو طلاق دے دی تھی تو پھر ان پر اس بات کی گواہی لازم ہے کہ وہ اس کو طلاق دے چکا تھا، وگرنہ اس خاتون کے لئے میراث لازم ہوجائے گی۔ اور اگر گھر خریدا ہوا ہو اور وہ کچھ لوگوں کے قبضہ میں ہو تو وہ انہی کا ہوگا جن کے قبضہ میں وہ ہے، اور اگر کوئی شخص اس میں دعویٰ کرے تو پھر اس کے ذمہ اس بات پر گواہی لازم ہے کہ اس کا اس میں حق ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24666]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24666، ترقيم محمد عوامة 23600)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23601 ترقیم الشثری: -- 24667
٢٤٦٦٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن جابر عن عامر قال: (ما) (١) احدثوا شيئا اعجب إلي من قولهم: يشهد انها له اليوم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (مما).
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ لوگوں نے جو نئی باتیں نکالی ہیں ان میں مجھے سب سے عجیب ان کی یہ بات لگتی ہے کہ وہ یوں کہتے ہیں: وہ گواہی دے کہ یہ آج اسی کا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24667]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24667، ترقيم محمد عوامة 23601)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
517. في الرجل يجعل للرجل الشيء على أن يذهب إلى الموضع
کوئی شخص کسی کو یوں کہے کہ اگر تو فلاں جگہ پر گیا تو تجھے کچھ دوں گا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23602 ترقیم الشثری: -- 24668
٢٤٦٦٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن الحارث وحماد قالا: لو ان رجلا قال لرجل: اذهب إلى باب الدار (١) ولك خمسمائة درهم، (قالا) (٢) : كان له ذلك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: زيادة (ولي).
(٢) في [ز]: (قال).

حضرت حارث اور حضرت حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک شخص دوسرے سے یوں کہے کہ تو گھر کے دروازے کی طرف جا تجھے پانچ سو درہم دوں گا، فرمایا: اس کے لئے یہی ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24668]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24668، ترقيم محمد عوامة 23602)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
518. في رجل اشترى عبدا فأعتقه
کوئی شخص غلام خرید کر اُس کو آزاد کر دے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23603 ترقیم الشثری: -- 24669
٢٤٦٦٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معتمر عن ابيه عن مغيرة (عن إبراهيم) (١) والشعبي في رجل (غر بولد زنية) (٢) في (قسمة) (٣) (٤) (فاعتقه) (٥) ، ثم علم بعد ⦗١٨⦘ ذلك، (قالا) (٦) : (جاز) (٧) عتقه، ويعتق من مال الذي غره، والولاء له.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [أ، هـ]، وفي [ز]: (عن إبيه عن إبراهيم عن مغيرة).
(٢) في [أ، هـ، ز]: (غرب وله رنيه)، وفي [ط]: (وله رتبة).
(٣) في [جـ]: (نسمة)، وفي [هـ]: زيادة (فاغر معرة)، وفي [أ، ح]: (فأعمر مغرة)، وفي [ط]: (فاعر معرة).
(٤) في [هـ]: زيادة (فاغر معرة).
(٥) في [هـ، أ]: (عتقه).
(٦) سقط من: [جـ].
(٧) في [جـ]: (فأجاز).

ابراہیم اور حضرت شعبی رحمہ اللہ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جس کو تقسیم میں دھوکہ سے ولد زانی مل گیا۔ اس نے اسے آزاد کیا تو بعد میں پتہ چلا کہ وہ ولد زانی تھا۔ انہوں نے جواب دیا کہ آزادی واقع ہوجائے گی اور جس شخص نے دھوکہ دیا ہے اس کے مال سے آزاد ہوگا اور ولاء اس کے لیے ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24669]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24669، ترقيم محمد عوامة 23603)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
519. في (الرجل) يساوم بالشيء
کسی شخص کا قیمت لگانا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23604 ترقیم الشثری: -- 24670
٢٤٦٧٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن هشام (بن) (١) (حجير) (٢) عن إياس بن معاوية في رجل كان يساوم رجلا (بشيء فجاء رجل) (٣) آخر (يريد) (٤) ان يساومه، (فغمز) (٥) الرجل المساوم، فراى عمر بن الخطاب انها شركة (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) في [أ، ح، ط]: (حجر).
(٣) سقط من [أ، هـ، ح].
(٤) في [جـ]: ساقطة.
(٥) في [ط]: (فسدنا)، وفي [ز]: (فنهزه)، وفي [هـ، ح]: (فهد ـا)، وفي [جـ]: (فهرا)، وانظر: أخبار القضاة (١/ ٣٤٠)، وفتح الباري (٥/ ١٣٦)، وعمدة القاري (١٣/ ٦٢)، وتغليق التعليق (٣/ ٣٣٧).
(٦) ضعيف؛ لحال هشام بن حجير.

حضرت ایاس بن معاویہ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو کسی شخص سے کسی چیز کا ریٹ لگا رہا تھا، ایک دوسرا شخص آیا اور اس نے بھی قیمت لگانے کا ارادہ کیا، سابقہ قیمت لگانے والے نے اس کو اشارے سے منع کردیا۔ تو حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی رائے ہے کہ یہ شرکت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24670]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24670، ترقيم محمد عوامة 23604)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
520. في الذى يرد منه
اُس شخص کے بارے میں جس کو واپس کر دیا جائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23605 ترقیم الشثری: -- 24671
٢٤٦٧١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن (علية) (١) عن ايوب عن محمد ان ⦗١٩⦘ رجلا باع عبدا له بقصاص شعره (كية) (٢) ، (فخاصمه) (٣) إلى شريح فقال: كتمت (الشين) (٤) وواريته، فلم يجزه ورده.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (عيينة).
(٢) في [أ، ب، هـ]: (كبة).
(٣) في [أ، ح، هـ]: (فخاصم).
(٤) في [ط]: (شمس)، وسقط من: [ز].

محمد رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے اپنا غلام فروخت کیا۔ اس کے بالوں کے کنارے پر داغنے کا نشان تھا لیکن اس نے اس عیب کو چھپایا۔ جب گاہک کو عیب کا علم ہوا تو وہ مقدمہ لے کر حضرت شریح کے پاس آیا۔ حضرت شریح نے فرمایا کہ تم نے عیب کو چھپایا اور ڈھانپا۔ چنانچہ آپ نے اس بیع کو نافذ نہ کیا اور غلام واپس کرنے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24671]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24671، ترقيم محمد عوامة 23605)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
521. في الرجل يشتري الدراهم (يصيرها) دنانير
کوئی شخص دراہم خریدے، اور اُن کو دیناروں سے تبدیل کرائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23606 ترقیم الشثری: -- 24672
٢٤٦٧٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو قال: سالت عطاء: اشتري بالف درهم فاقول قبل عقدة (البيع) (١) : اجعلها مائة دينار، قال: لا باس.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، هـ].
حضرت عمرو سے مروی ہے کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا کہ میں ہزار درہم کے بدلے میں کوئی چیز خریدتا ہوں لیکن بیع کا عقد طے ہونے سے پہلے کہہ دیتا ہوں کہ میں سو دینار دوں گا۔ کیا درست ہے؟ فرمایا: کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24672]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24672، ترقيم محمد عوامة 23606)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
522. ما ذكر في الغش
ملاوٹ کے متعلق جو وارد ہوا ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23607 ترقیم الشثری: -- 24673
٢٤٦٧٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا خالد بن مخلد عن سليمان بن بلال (عن سهيل) (١) عن ابيه عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:" (من) (٢) غشنا فليس منا" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (عن إسماعيل).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) حسن؛ خالد صدوق، أخرجه مسلم (١٠١)، وأحمد (٩٣٩٦).

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے ہمیں دھوکا دیا وہ ہم میں سے نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24673]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24673، ترقيم محمد عوامة 23607)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23608 ترقیم الشثری: -- 24674
٢٤٦٧٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسحاق الازرق عن هشام عن الحسن ومحمد انهما قالا: الغش حرام.
حسن اور محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ دھوکا دینا حرام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24674]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24674، ترقيم محمد عوامة 23608)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23609 ترقیم الشثری: -- 24675
٢٤٦٧٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (الاسود) (١) بن عامر قال: حدثنا شريك عن عبد الله بن عيسى عن جميع بن عمير عن (عمه) (٢) ابي بردة عن النبي ﷺ قال:"ليس منا من غشنا" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: (أسود).
(٢) في [أ، هـ، جـ]: (عامر عن)، وانظر: مسند البزار (٣٧٩٧).
(٣) ضعيف؛ لضعف جميع، أخرجه أحمد (١٥٨٣٣)، والبخاري في التاريخ الكبير (٨/ ٢٢٧)، والطبراني (٢٢/ ٥٢١)، والبزار (٩٩/ كشف).

حضرت ابو بردہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو ہمیں دھوکا دے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24675]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24675، ترقيم محمد عوامة 23609)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں