🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
495. الرجل (يؤجر) داره (سنين)
کوئی شخص کچھ سالوں کے لئے اپنا گھر کرایہ پر دے دے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 24626
٢٤٦٢٦ - قال: ايوب: عن محمد بن سيرين: إنما (يرثون) (١) من ذلك ما (كان) (٢) يملك في حياته.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (يوثرون).
(٢) سقط من: [ز].

حضرت ایوب، حضرت محمد بن سیرین سے نقل کرتے ہیں کہ ورثاء اس میں سے صرف اسی چیز کے وارث ہوں گے جس کا وہ اپنی زندگی میں مالک تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24626]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24626، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23564 ترقیم الشثری: -- 24627
٢٤٦٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن ابي خالد عن عامر انه سئل عن امراة اسلمت غلاما لها اشهرا، فماتت المراة قبل ذلك، فقال عامر: ⦗٥٥٩⦘ [لاختها: هو (غلامك) (١) إن شئت قبضتيه، وإن شئت تركتيه] (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (غلاملك).
(٢) في [س، ع]: (لأخيها: هو غلامك، إن شئت قبضته وإن شئت تركته).

حضرت عامر سے دریافت کیا گیا کہ ایک خاتون نے اپنے غلام میں کچھ مہینوں کے لئے سلم کیا ہے پھر خاتون مقررہ مدت سے قبل ہی فوت ہوگئی؟ حضرت عامر نے اس کی بہن سے فرمایا، وہ آپ کا غلام ہے اگر چاہو تو لے لو اور اگر چاہو تو چھوڑ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24627]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24627، ترقيم محمد عوامة 23564)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
496. السمسار يضمن
دلال ضامن ہو گا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23565 ترقیم الشثری: -- 24628
٢٤٦٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا روح (بن) (١) عبادة عن ابن عون عن محمد انه كان يكره ان يضمن السمسار.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
حضرت محمد رحمہ اللہ دلال کے ضامن بننے کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24628]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24628، ترقيم محمد عوامة 23565)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
497. في الرجل (يدبر) غلامه ثم يموت وعليه دين
کسی شخص نے اپنے غلام کو مدبر بنایاپھر وہ فوت ہو گیا اور اُس پر قرض تھا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23566 ترقیم الشثری: -- 24629
٢٤٦٢٩ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن ابن ابي ذئب عن الزهري في رجل (دبر) (١) (غلاما له) (٢) ثم مات وعليه دين] (٣) ، قال: (يسعى) (٤) فيه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (دين).
(٢) في [ط]: (غلامه).
(٣) في [جـ]: ساقطة.
(٤) في [ط]: (سعى).

حضرت زہری رحمہ اللہ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جس نے اپنے غلام کو مدبر بنایا پھر وہ اس حال میں فوت ہوا کہ اس پر قرضہ ہے تو غلام اس کے قرض کی ادائیگی کے لئے کوشش (سعی) کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24629]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24629، ترقيم محمد عوامة 23566)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
498. في الرجل يشرك الرجل بغير وزن
آدمی کا دوسرے کو بغیر وزن کیے شریک کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23567 ترقیم الشثری: -- 24630
٢٤٦٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن حذيفة (ابي اليمان) (١) قال: سمعت الشعبي يقول: إذا اشرك الرجل (الرجل) (٢) ولم ينقد فليس عليه وضيعة، إنما هي طعمة اطعمها إياه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (بن).
(٢) سقط من: [ز].

حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک شخص دوسرے کو شریک کرے اور قیمت نقد نہ دے تو اس پر سامان کا نقصان نہیں ہے، بیشک یہ تو ایک عطیہ ہے جو اس نے اس کو دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24630]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24630، ترقيم محمد عوامة 23567)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
499. رجل باع غلاما بغنم
آدمی کا بکری کے بدلہ غلام فروخت کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23568 ترقیم الشثری: -- 24631
٢٤٦٣١ - حدثنا ابو بكر قال: (حدثنا) (١) عبد الاعلى عن معمر عن الزهري في رجل باع غلاما له بغنم (فتناتجت) (٢) الغنم فزادت، ثم وجد بالغلام (عيبا) (٣) دلس له، قال: (يرده) (٤) وله شروى (غنمه) (٥) او (يعطيها) (٦) (إياه) (٧) باعيانها كما اخذها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [هـ]: (فتمنى بخت).
(٣) في [جـ، ز]: (عيب).
(٤) في [ز]: (ردّه).
(٥) في [ز]: (الغنم).
(٦) في [ز]: (أو يعطيه).
(٧) في [ز]: (اياها).

حضرت زہری اُ س شخص کے متعلق فرماتے ہیں جس نے بکریوں کے بدلہ غلام فروخت کیا پھر ان بکریوں نے بچے جنے اور بکریاں زیادہ ہوگئیں پھر غلام میں عیب پایا گیا جو اس سے پوشیدہ رکھا گیا تھا، فرمایا وہ اس کو واپس کر دے گا، اور اس کے لئے بکریوں کے مثل دینا پڑے گا، یا پھر جس طرح وصول کیے تھے اسی طرح دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24631]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24631، ترقيم محمد عوامة 23568)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
500. في رجل رهن مصحفا
کسی شخص کا قرآن کو رہن رکھوانا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23569 ترقیم الشثری: -- 24632
٢٤٦٣٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن هشام عن الحسن ومحمد في الرجل يرهن المصحف بالقرض (قالا) (١) : لا يقرا (فيه) (٢) وإن اذن صاحبه، وإن كان في بيع فاذن له صاحبه قرا فيه، (٣) وإلا لم يقرا فيه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (قال).
(٢) في [ط]: (منه).
(٣) في [ز]: (وإن أذن صاحبه).

محمد اور حسن سے مروی ہے کہ اگر کوئی شخص قرض کے بدلہ قرآن رہن رکھوا دے تو اس کی تلاوت نہیں کرے گا اگرچہ وہ اس کی اجازت بھی دے دے اور اگر بیع میں ہو اور اس کا ساتھی اجازت دے دے تو پھر پڑھ لے وگرنہ اس میں نہ پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24632]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24632، ترقيم محمد عوامة 23569)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
501. في الرجل يستأجر الدار وغيرها
کسی شخص کا کرایہ پر گھر لینا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23570 ترقیم الشثری: -- 24633
٢٤٦٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن ابي عدي عن ابن عون قال: كان محمد يكره ان يستاجر العرصة فيبني فيها من اجرها.
حضرت محمد رحمہ اللہ اس بات کو ناپسند فرماتے تھے کہ کوئی شخص صحن خانہ کو کرایہ پر لے اور اس کی اجرت سے وہاں عمارت تعمیر کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24633]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24633، ترقيم محمد عوامة 23570)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
502. من كره (للساكن) أن يعجل من الأجر شيئا
جو حضرات رہنے والے کے لئے اِس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ وہ اجرت (کرایہ) میں جلدی کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23571 ترقیم الشثری: -- 24634
٢٤٦٣٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن ابي عدي عن ابن عون قال: كان محمد يكره (ان يعجل) (١) الساكن (شيئا من الاجر) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (معجل).
(٢) في [جـ، ز]: (من الأجر شيئا).

حضرت محمد رحمہ اللہ اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ رہنے والا شخص اجرت (کرایہ) میں جلدی کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24634]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24634، ترقيم محمد عوامة 23571)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
503. في الرجل يستأجر فيعجل له (شيئا)
کی آدمی کو کرایہ پر لیا جائے اور اس کو کچھ رقم وغیرہ دے دی جائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23572 ترقیم الشثری: -- 24635
٢٤٦٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن ابي عدي عن ابن عون قال: كان رجل اجر نفسه (١) (سنة) (٢) بالف درهم، قال: فقال: لي سل محمدا فإنهم قد عجلوا لي، فسالته فقال: لا اعلم به باسا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: زيادة (كل).
(٢) في [جـ]: ساقطة.

حضرت ابن عون سے مروی ہے کہ ایک شخص تھا جس نے اپنے نفس کو ہزار درہم کے بدلہ ایک سال کے لئے کرایہ پر دیا، اس نے مجھ سے کہا کہ حضرت محمد رحمہ اللہ سے دریافت کرو، تحقیق ان لوگوں نے میرے لئے جلدی کی ہے، میں نے حضرت محمد رحمہ اللہ سے اس کے متعلق دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا: میں اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24635]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24635، ترقيم محمد عوامة 23572)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں