مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
586. في الحائك يفسد الثوب
پارچہ بافت اگر کپڑا خراب کر دے
ترقیم عوامۃ: 23731 ترقیم الشثری: -- 24806
٢٤٨٠٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا يزيد بن إبراهيم عن ابن سيرين في رجل دفع إلى نساج غزلا فافسده، قال: كان شريح يقول: اقم البينة انه افسده، فإذا (اقام) (١) البينة قال للنساج: اعطه مثل غزله.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (اقمت).
حضرت ابن سیرین سے اس شخص کے متعلق پوچھا گیا جس نے کپڑا بننے والے کو اون دیا لیکن اس نے خراب کردیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت شریح فرماتے تھے کہ اس بات پر گواہ پیش کرو کہ اس نے خراب کیا ہے، اگر اس بات پر گواہ گواہی دے دیں تو پارچہ بافی کرنے والے سے کہا جائے گا کہ اس کی اون کی مثل اس کو اون واپس کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24806]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24806، ترقيم محمد عوامة 23731)
ترقیم عوامۃ: 23732 ترقیم الشثری: -- 24807
٢٤٨٠٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل عن منصور قال: (سلمت) (١) غزلا (لامي) (٢) إلى (نساج) (٣) فافسده، (فسالت) (٤) إبراهيم فقال: يضمن.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (أسلمت).
(٢) في [ز]: (لأبي)، وفي [هـ]: (لأمتي).
(٣) في [هـ]: (النساج).
(٤) في [أ، ح، هـ]: (فسألنا).
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ میں نے اپنی والدہ کی اون ایک پارچہ بافی کرنے والے کو دیا تو اس نے اس کو خراب کردیا، میں نے ابراہیم سے اس کے متعلق دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا وہ ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24807]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24807، ترقيم محمد عوامة 23732)
587. من قال: لا يبيع إلا من يعقل البيع
جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ بیع صرف اُسی شخص کی منعقد ہو گی جو بیع کو سمجھتا ہو
ترقیم عوامۃ: 23733 ترقیم الشثری: -- 24808
٢٤٨٠٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن ليث عن طاوس قال: قال عمر: لا يبيعن بسوقكم إنسان إلا إنسان يعقل البيع (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف منقطع؛ ليث ضعيف، وطاوس لا يروي عن عمر.
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہارے بازار میں صرف وہی شخص بیع کرے جو بیع کو سمجھتا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24808]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24808، ترقيم محمد عوامة 23733)
588. في الرجلين يودعان الشيء
دو آدمیوں کا کسی کے پاس ایک چیز امانت رکھوانا
ترقیم عوامۃ: 23734 ترقیم الشثری: -- 24809
٢٤٨٠٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن عطاء بن السائب عن (زاذان) (١) ⦗٥٩⦘ قال: استودع (رجلان امراة) (٢) وديعة وقالا لها: (لا) (٣) تدفعيها (لواحد) (٤) منا حتى نجتمع عندك، ثم انطلقا فغابا، فجاء احدهما إليها (فقال) (٥) : اعطيني وديعتي فإن صاحبي قد مات، فابت حتى كثر اختلافه إليها ثم اعطته، (ثم جاء) (٦) الآخر بعد فقال: هاتي وديعتي، (فقالت) (٧) : قد جاء صاحبك فذكر انك قد مت، فاخذ وديعتكما مني، فارتفعا إلى عمر، فلما قصا عليه القصة قال لها عمر: ما اراك إلا قد ضمنت، قالت (المراة) (٨) : يا امير المؤمنين! اجعل (عليا) (٩) بيني وبينه، (قال) (١٠) لعلي: اقض بينهما يا علي، قال علي: هذه الوديعة عندي، وقد (امرتماها) (١١) الا تدفع إلى واحد منكما حتى تجتمعا عندها، (فاتني) (١٢) بصاحبك، فلم يضمنها قال: (فراوا) (١٣) (إنما) (١٤) ارادا ان يذهبا بمال المراة (١٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (زادان).
(٢) في [جـ]: (رجلًا وامرأة).
(٣) سقط من: [ط، ح].
(٤) في [جـ، ز]: (إلى واحد).
(٥) في [ز]: (قال).
(٦) في [أ، هـ]: (فجاء).
(٧) في [جـ]: (قالت).
(٨) سقط من: [جـ، ز].
(٩) سقط من: [جـ، ز].
(١٠) في [جـ]: (فقال).
(١١) في [أ، هـ، ح]: (أمرناها).
(١٢) في [هـ]: (فأتي)، وفي [أ، ح]: (فايتنى).
(١٣) في [ز]: (فروا).
(١٤) في [هـ، ط]: (أنهما).
(١٥) ضعيف؛ عطاء اختلط.
حضرت زاذان سے مروی ہے کہ دو شخصوں نے ایک خاتون کے پاس امانت رکھوائی اور ان دونوں نے اس سے کہا کہ ہم میں سے کسی کو یہ مت دینا مگر جب ہم دونوں ایک ساتھ آجائیں، پھر وہ دونوں چلے گئے اور کہیں غائب ہوگئے، پھر کچھ عرصہ بعد ان میں سے ایک آیا اور خاتون سے کہا کہ میری امانت میرے حوالے کرو میرا دوست فوت ہوچکا ہے، اس خاتون نے انکار کیا یہاں تک کہ اس کا خاتون کے پاس آنا جانا بہت زیادہ ہوگیا، پھر خاتون نے اس کے حوالہ کردیا، پھر کچھ عرصہ بعد دوسرا آیا اور کہا کہ میری امانت میرے حوالہ کرو، خاتون نے کہا کہ تیرا دوست آیا تھا اور کہہ رہا تھا کہ میرا دوست فوت ہوگیا ہے اور وہ تمہاری امانت مجھ سے لے گیا ہے، وہ دونوں جھگڑا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں لے گئے، جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو مکمل واقعہ سنایا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس خاتون سے فرمایا: میرا نہیں خیال مگر یہ کہ تو ضامن ہے۔ خاتون نے عرض کیا اے امیر المؤمنین! حضرت علی رضی اللہ عنہ کو ہمارے درمیان حَکَم بنادیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ان کے درمیان فیصلہ کرو، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا، یہ امانت میرے پاس ہے، اور تم نے اس عورت کو یہ حکم بھی دیا تھا کہ ہم میں سے کسی کو یہ ودیعت نہیں دینی، جب تک کہ دونوں اکٹھے حاضر نہ ہوجائیں۔ لہٰذا پہلے تو اپنا دوسرا ساتھی لے کر آ۔ آپ نے خاتون کو ضامن نہیں بنایا، راوی فرماتے ہیں کہ لوگوں کا خیال تھا کہ وہ دونوں اس خاتون کا مال لے جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24809]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24809، ترقيم محمد عوامة 23734)
589. في الشريك
شریک کا بیان
ترقیم عوامۃ: 23735 ترقیم الشثری: -- 24810
٢٤٨١٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: في المضارب يمر على العاشر فيهدي له (ويصنع) (١) له قارورة (من) (٢) الدهن، قال: يحسبه من الربح، فإن لم يكن (ربح) (٣) فمن راس المال، قال: يصانع بالبال عن المال.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ط]: (ويضع).
(٢) سقط من: [أ، ح، جـ، ز].
(٣) في [أ، ح، ط، ز]: (ربحا).
ابراہیم اس مضارب کے متعلق، جو عاشر کے پاس سے گذرے تو اس کو ہدیہ پیش کرے اور تیل کی شیشی کو تحفے میں دے، فرماتے ہیں کہ اس خرچہ کو وہ نفع میں سے شمار کرے گا اور اگر نفع نہ ہو تو رأس المال میں سے نکال لے گا۔ فرمایا کہ وہ مال کی حفاظت کی خاطر اس کی دل جوئی کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24810]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24810، ترقيم محمد عوامة 23735)
590. في الرجل باع أم ولده
آدمی کا اپنی ام ولد کو فروخت کرنا
ترقیم عوامۃ: 23736 ترقیم الشثری: -- 24811
٢٤٨١١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد في الرجل يبيع سرية قد ولدت منه فيشتريها رجل فيقع عليها (فتلد منه) (١) (ايضا) (٢) ، قال: ترد إلى الاول، ويكون لها صداق مثلها، ويكون ولدها (من) (٣) الآخر بمنزلتها يعتقون بعتقها، وياخذ الآخر ثمنها من (الاول) (٤) ، فإن (كان واحد) (٥) منهما علم انه لا يصلح عوقب، (فإن) (٦) علما كلاهما (عوقبا) (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (فيلزمه)، وفي [ط]: (فيلز منه).
(٢) في [ط]: (ضا).
(٣) في [جـ، ز]: زيادة (من).
(٤) في [ط]: (الأقل).
(٥) في [ز]: (أحد).
(٦) في [جـ]: (وإن).
(٧) في [ط]: (عوقب).
حضرت حماد سے مروی ہے کہ اگر ایک آدمی اپنی ام ولد کو بیچ دے پھر خریدنے والا بھی اس سے وطی کرلے اور وہ باندی اس دوسرے کے پاس ایک اور بچہ جن دے تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ یہ باندی پہلے شخص کو واپس کی جائے گی۔ باندی کو مہر مثلی ملے گا، اور اس کا دوسرا بچہ بھی اس کی طرح غلام شمار ہوگا اور ماں کے آزاد ہونے سے وہ بھی آزاد ہوجائے گا اور دوسرا آدمی اول سے باندی کی دی ہوئی قیمت وصول کرے گا پھر اگر کسی ایک کو معلوم تھا کہ یہ درست نہیں ہے تو اس کو سزا دی جائے گی اور اگر دونوں جانتے تھے تو دونوں سزا کے حق دار ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24811]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24811، ترقيم محمد عوامة 23736)
591. رجل اشترى (من رجل متاعا)
کوئی شخص کسی سے سامان خریدے
ترقیم عوامۃ: 23737 ترقیم الشثری: -- 24812
٢٤٨١٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ازهر السمان عن ابن عون عن محمد في رجل باع من رجل متاعا فوضعه عنده (فباعه) (١) المبتاع، قال: الربح (للاول) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (فباع).
(٢) في [ط]: (الأول).
حضرت محمد اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جس نے دوسرے کو کچھ فروخت کیا، پھر وہ سامان اسی کے پاس رکھوا دیا اور اس کو مشتری نے آگے فروخت کردیا تو فرمایا منافع پہلے کا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24812]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24812، ترقيم محمد عوامة 23737)
ترقیم عوامۃ: 23738 ترقیم الشثری: -- 24813
٢٤٨١٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد في رجل اشترى من رجل متاعا، فذهب يجيء (بحمال) (١) ينقله، فوجد صاحبه قد باعه، قال: إن وجد شيئا بعينه اخذه، وإن كان قد ذهب فلم يقدر عليه فلا شيء له، وربحه الذي باعه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (بجمال).
حضرت حماد سے مروی ہے کہ ایک شخص نے دوسرے سے سامان خریدا، پھر سامان اٹھانے والے کو لینے چلا گیا تاکہ اس کو منتقل کرے، پھر جب واپس آیا تو اس کا ساتھی اس کو آگے فروخت کرچکا تھا تو فرمایا کہ اگر بعینہٖ وہی چیز مل جائے تو اس سے لے لے۔ اور اگر دوسرا خریدنے والا لے جا چکا ہے اور اب وہ چیز نہیں مل سکتی تو اس پہلے مشتری کے لیے کچھ نہیں ہوگا۔ اور نفع بائع کا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24813]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24813، ترقيم محمد عوامة 23738)
ترقیم عوامۃ: 23739 ترقیم الشثری: -- 24814
٢٤٨١٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة قال: شهدت الحكم سال إبراهيم فلم يجبه (عنه) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ز].
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت حکم کے پاس حاضر تھا حضرت ابراہیم سے انہوں نے اس کے متعلق دریافت کیا تو ان کو جواب نہیں دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24814]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24814، ترقيم محمد عوامة 23739)
592. في الرجل يرهن الرهن، على من نفقته؟
کوئی شخص رہن رکھوائے تو رہن کا نفقہ (خرچہ) کس پر ہے؟
ترقیم عوامۃ: 23740 ترقیم الشثری: -- 24815
٢٤٨١٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) زكريا عن الشعبي عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:" (الرهن) (٢) يركب إذا كان مرهونا، ولبن ⦗٦٢⦘ الدر يشرب إذا كان مرهونا، وعلى الذي يركب ويشرب نفقته" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [هـ]: (الظهر).
(٣) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٠١١٠)، وبنحوه البخاري (٢٥١١).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: رہن رکھی ہوئی چیز پر سوار ہوا جائے گا اور دودھ پیا جائے گا، اور جس نے دودھ پیا اور سواری کی اس پر اس کا نفقہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24815]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24815، ترقيم محمد عوامة 23740)