مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
47. في النفقة تضم إلى رأس المال
خرچ کو رأس المال کے ساتھ ملایا جائے گا
ترقیم عوامۃ: 20781 ترقیم الشثری: -- 21626
٢١٦٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبدة بن سليمان عن سعيد عن قتادة عن الحسن انه كان لا يرى بذلك باسا.
حضرت حسن اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21626]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21626، ترقيم محمد عوامة 20781)
ترقیم عوامۃ: 20782 ترقیم الشثری: -- 21627
٢١٦٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: (ثنا) (١) عبد الوهاب الثقفي عن ايوب عن محمد انه كان لا يرى باسا ان ياخذ للنفقة (ربحا) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز، س، ك]: (نا).
(٢) في [ط]: (ريحًا).
حضرت محمد خرچ پر نفع لینے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21627]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21627، ترقيم محمد عوامة 20782)
ترقیم عوامۃ: 20783 ترقیم الشثری: -- 21628
٢١٦٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن خالد عن ابن سيرين قال: لا باس ان يحسب النفقة على المتاع.
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ خرچ کو سامان میں شمار کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21628]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21628، ترقيم محمد عوامة 20783)
ترقیم عوامۃ: 20784 ترقیم الشثری: -- 21629
٢١٦٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابو معاوية عن عبد الرحمن بن عجلان قال: قلت لإبراهيم: إنا نشتري المتاع، ثم (نزيد) (١) عليه (القصارة) (٢) والكراء، ثم (نبيعه) (٣) (بزيادة) (٤) قال: لا باس.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (يزيد).
(٢) في [أ، ب، جـ، ز]: (العصارة).
(٣) في [س]: (يبيعه).
(٤) في [ط]: (بدهنازده)، وفي [س]: (مدهنارده)، وفي [جـ]: (به مرابحه)، وفي [هـ]: (بدهيازده).
حضرت عبدا لرحمن بن عجلان فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے سوال کیا کہ ہم لوگ سامان خریدتے ہیں اور پھر اس پر دھلائی اور کرایہ وغیرہ ڈال کر اسے نفع کے ساتھ بیچتے ہیں کیا یہ درست ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اس میں کچھ حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21629]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21629، ترقيم محمد عوامة 20784)
ترقیم عوامۃ: 20785 ترقیم الشثری: -- 21630
٢١٦٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: نا (عبيد الله) (١) عن حنظلة عن طاوس انه سئل عن الرجل يشتري (البر) (٢) (فيتكارى) (٣) له، اياخذ له ربحا؟ قال: إذا بين.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ، س]: (عبيد اللَّه).
(٢) في [أ، ب، هـ]: (البر).
(٣) في [س]: (فيكارى).
حضرت طاوس سے سوال کیا گیا کہ ایک آدمی گندم خریدتا ہے اور پھر اس کا کرایہ بھی ادا کرتا ہے، کیا اس پر نفع لے گا؟ انہوں نے فرمایا کہ جب اس کو بیان کر دے تو کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21630]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21630، ترقيم محمد عوامة 20785)
ترقیم عوامۃ: 20786 ترقیم الشثری: -- 21631
٢١٦٣١ - حدثنا ابو بكر قال: نا يزيد بن هارون عن عبد الملك عن عطاء في الرجل يبيع مرابحة، ياخذ ربحا (للكراء) (١) ؟ قال: ياخذ ربح ما ⦗٣٦٠⦘ (نقد) (٢) في الارض التي خرج منها إن شاء، وما (نقد) (٣) في (البلد) (٤) الذي باع فيه فلا ياخذ (ربحه) (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (لكراء)، وفي [س]: (بكراء).
(٢) في [أ، ب، س، ط، ز، هـ]: (نفد).
(٣) في [أ، ب، س، ط، ز، هـ]: (نفد).
(٤) في [س، ز]: (البلدة).
(٥) في [ط، هـ]: (ربحًا).
حضرت عطاء سے سوال کیا گیا کہ ایک آدمی کسی چیز کو نفع کے ساتھ بیچتا ہے اور کرائے پر بھی منافع لیتا ہے تو کیا یہ درست ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ جو کچھ اس نے اس زمین پر خرچ کیا ہے جس سے وہ نکلا ہے اس کا نفع اگر چاہے تو لے گا اور جو کچھ اس نے اس شہر میں خرچ کیا جہاں بیچا ہے اس کا نفع نہیں لے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21631]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21631، ترقيم محمد عوامة 20786)
48. في الرجل يشتري من الرجل الشيء (فيستغليه) فيرد (هـ) ويرد معه (درهما)
اگر آدمی کسی چیز کو خرید کر واپس کرے اور ساتھ اضافی دراہم دے تو یہ کیسا ہے؟
ترقیم عوامۃ: 20787 ترقیم الشثری: -- 21632
٢١٦٣٢ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبد الاعلي بن عبد الاعلى (عن داود) (١) عكرمة عن ابن عباس قال: ذلك الباطل (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) فيه ضعف، داود ثقة، إلا في عكرمة.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ یہ باطل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21632]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21632، ترقيم محمد عوامة 20787)
ترقیم عوامۃ: 20788 ترقیم الشثری: -- 21633
٢١٦٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابن ابي زائدة عن ابيه عن عامر قال: لا تاخذ سلعتك وتاخذ معها فضلا.
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ اپنے سامان کے ساتھ اضافی معاوضہ واپس نہ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21633]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21633، ترقيم محمد عوامة 20788)
ترقیم عوامۃ: 20789 ترقیم الشثری: -- 21634
٢١٦٣٤ - حدثنا ابو بكر قال: نا جرير عن مغيرة قال: سالت إبراهيم عن رجل باع شاة من رجل ثم بدا له من قبل ان ياخذها فقال: (ا) (١) قلني، فابى وقال: ⦗٣٦١⦘ اعطني (درهما) (٢) و (اقيلك) (٣) فكرهه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [ك]: (درهم)، وفي [جـ]: (دراهم).
(٣) في [أ، ب]: (أقلك).
حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا کہ اگر ایک آدمی دوسرے سے ایک بکری خریدے اور بکری پر قبضہ سے پہلے اس کی رائے بدل جائے اور وہ اس بیع کو ختم کرنا چاہے، بائع بیع کو ختم کرنے سے انکار کرے اور کہے کہ تم مجھے ایک درہم دو پھر میں اقالہ کروں گا، اس کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے اسے مکروہ قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21634]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21634، ترقيم محمد عوامة 20789)
ترقیم عوامۃ: 20790 ترقیم الشثری: -- 21635
٢١٦٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبدة بن سليمان عن ابن ابي عروبة عن ابي معشر عن إبراهيم ان علقمة باع رجلا دابة، فاراد صاحبها ان يردها ويرد معها (درهما) (١) ، فقال علقمة: هذه دابتنا فما حقنا في دراهمك؟.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز، ك]: (درهم)، وفي [جـ]: (دراهم).
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ نے ایک آدمی کو ایک سواری بیچی، خریدار نے ارادہ کیا کہ وہ یہ سواری واپس کر دے اور ساتھ کچھ دراہم بھی دے، حضرت علقمہ نے اس سے فرمایا کہ یہ سواری تو ہماری ہے اور تیرے دراہم پر ہمارا کیا حق ہے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21635]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21635، ترقيم محمد عوامة 20790)