مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
28. في الرجل (يفزع) من الشيء
اس آدمی کے بارے میں جو کسی شئی سے ڈرتا ہو
ترقیم عوامۃ: 24067 ترقیم الشثری: -- 25148
٢٥١٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن (الجريري) (١) عن ابي العلاء عن عثمان بن ابي العاص انه اتى النبي ﷺ فقال: يا رسول الله إن الشيطان قد (حال) (٢) بين صلاتي و (بين) (٣) (قراءتي) (٤) ، قال:" (ذلك) (٥) شيطان (يقال) (٦) له خنزب، فإذا احسسته فاتفل عن يسارك ثلاثا وتعوذ بالله من شره" (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (الجرير)، وفي [أ، ح]: (الحريري).
(٢) في [ح]: (حار).
(٣) سقط من: [أ، ز].
(٤) سقط من: [أ].
(٥) في [ز]: (ذاك).
(٦) في [جـ]: (فقال).
(٧) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٢٠٣)، وأحمد (١٧٨٩٧).
حضرت عثمان بن ابوالعاص کے بارے میں روایت ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور انہوں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! تحقیق شیطان میری نماز اور میری تلاوت کے درمیان حائل ہوجاتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ وہ شیطان ہے۔ جس کو خنزب کہا جاتا ہے۔ پس جب اس کو محسوس کرو تو تم اپنی بائیں جانب تین مرتبہ تھوک دو اور اللہ تعالیٰ سے اس کے شر کی پناہ مانگو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25148]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25148، ترقيم محمد عوامة 24067)
ترقیم عوامۃ: 24068 ترقیم الشثری: -- 25149
٢٥١٤٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عفان قال: حدثنا جعفر بن سليمان قال: حدثنا ابو التياح قال: سال رجل (عبد الله) (١) بن (خنبش) (٢) : كيف (صنع) (٣) رسول الله ﷺ (٤) (ليلة كادته الشياطين؟ قال: جاءت الشياطين إلى رسول الله ⦗١٧٣⦘ ﷺ) (٥) من (الاودية) (٦) ، وتحدرت عليه من (الجبال) (٧) ، (وفيهم) (٨) شيطان معه شعلة من نار يريد (ان) (٩) يحرق بها رسول الله ﷺ، (فارعب) (١٠) منه، قال جعفر: احسبه جعل يتاخر، وجاء جبريل فقال:"يا محمد قل، (قال: و) (١١) ما اقول؟ قال: قل اعوذ بكلمات الله التامات التي لا يجاوزهن بر ولا فاجر من شر ما خلق وذرا وبرا، ومن شر ما (ينزل) (١٢) من السماء ومن شر ما يعرج فيها، ومن شر ما ذرا في الارض ومن شر ما يخرج منها، ومن (شر) (١٣) فتن الليل والنهار، ومن شر (كل) (١٤) طارق إلا (طارقا) (١٥) يطرق بخير يا رحمن"، قال: فطفئت نار (الشياطين) (١٦) وهزمهم الله (١٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) هكذا رواية عفان كما في مسند أحمد وغيره، وفي [هـ]: (عبد الرحمن).
(٢) في [أ، ح، ط]: (خنيس)، وفي [ع]: (حنيش).
(٣) في [ط]: (ضع).
(٤) في [جـ، ز]: (حين).
(٥) سقط من: [أ، ح، ط].
(٦) في [ح]: (الادوية).
(٧) في [جـ، ز]: (الحبال).
(٨) في [ز]: (وفيه).
(٩) سقط من: [ز].
(١٠) في [جـ]: (فأرغب)، وفي [ط]: (قارعب).
(١١) سقط من: [جـ].
(١٢) في [أ، ح]: (يتنزل).
(١٣) سقط من: [ز].
(١٤) سقط من: [ط].
(١٥) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (طارق).
(١٦) في [أ، هـ]: (الشيطان).
(١٧) حسن؛ جعفر بن سليمان صدوق، أخرجه أحمد (١٥٤٦١)، وأبو يعلى (٦٨٤٤)، وابن السني (٦٣٧)، وأبو نعيم في الدلائل (١٣٧)، والبيهقي في الدلائل ٧/ ٩٥، وابن عبد البر في التمهيد ٢٤/ ١١٤.
حضرت ابو التیاح بیان کرتے ہیں کہ کسی آدمی نے حضرت عبد اللہ بن خنبش سے پوچھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ جب شیاطین نے مکر کرنا چاہا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا کیا تھا؟ عبد اللہ نے جواب دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس مختلف وادیوں سے اور مختلف پہاڑوں سے اتر کر شیاطین آئے اور ان میں ایک ایسا شیطان بھی تھا جس کے پاس آگ کا ایک بڑا انگارہ تھا۔ اور اس کے ذریعہ سے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جلانا چاہتا تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس شیطان سے گھبرا گئے۔ جعفر راوی کہتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیچھے ہٹنے لگے۔ حضرت جبرائیل (علیہ السلام) تشریف لائے اور انہوں نے فرمایا: ”اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! کہو“ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا۔ ”میں کیا کہوں؟“ جبرائیل نے کہا۔ ”آپ یہ کہو: میں اللہ تعالیٰ کے ان کلماتِ تامہ کے ذریعہ پناہ پکڑتا ہوں کہ جن کلمات سے کوئی فاجر یا نیک تجاوز نہیں کرسکتا، ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی، پھیلائی اور بنائی۔ اور میں ہر اس چیز کے شر سے پناہ حاصل کرتا ہوں جو آسمان سے اترے اور آسمان میں چڑھے اور ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے زمین میں پیدا کی اور جو زمین سے باہر آئے، اور رات، دن کے فتنوں کے شر سے اور رات کو آنے والی کسی بھی چیز کے شر سے مگر رات کو آنے والی وہ چیز جو خیر کے ساتھ آئے، اے رحمن“۔ راوی کہتے ہیں۔ پس شیطانوں کی آگ بجھ گئی اور اللہ تعالیٰ نے ان کو ناکام کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25149]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25149، ترقيم محمد عوامة 24068)
ترقیم عوامۃ: 24069 ترقیم الشثری: -- 25150
٢٥١٥٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة (قال: حدثنا) (١) الاعمش عن مجاهد قال: كنت القى من (رؤية) (٢) (الغول) (٣) والشياطين بلاء وارى خيالا، فسالت ابن عباس (٤) ، فقال: (اجرا) (٥) على ما رايت ولا (تفرق) (٦) منه، فإنه (يفرق) (٧) منك كما (تفرق) (٨) منه، ولا تكن اجبن السوادين، قال مجاهد: فرايته (فاسندت) (٩) عليه (بعصا) (١٠) حتى سمعت وقعته (١١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عن).
(٢) في [ح]: (دوية)، وسقط من: [ز].
(٣) في [ز]: (الغلول).
(٤) في [ز]: زيادة (عن).
(٥) في [أ، ح، ط]: (أخبره)، وفي [جـ]: (أخبرني)، وفي [ز]: (احتره)، وفي [هـ]: (أجزه).
(٦) في [جـ، ز]: (تفرقن)، وكذلك في: [أ، ح].
(٧) في [ح]: (تفرقا).
(٨) في [ح]: (تفرقا).
(٩) في [ز]: (فاستدت)، وفي [ط]: (فاسلذت).
(١٠) في [جـ]: (بعضًا)، وكذلك في: [ز]، وفي [أ، ط، ح]: (بعصى).
(١١) صحيح.
حضرت مجاہد سے روایت ہے کہتے ہیں کہ مجھے غول (بھوت) اور شیاطین کو دیکھنے سے بڑی آزمائش پیش آتی تھی اور مجھے کوئی سایہ سا نظر آتا تھا۔ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے (اس کے بارے میں) پوچھا۔ تو انہوں نے فرمایا: تم نے جو کچھ دیکھا ہے اس پر جرأت کرو اور اس سے ڈرو نہیں۔ کیونکہ جس طرح تم اس سے ڈرتے ہو وہ بھی تم سے ڈرتے ہیں۔ تم اس سے بھی زیادہ ڈرپوک نہ بنو۔ حضرت مجاہد کہتے ہیں۔ میں نے پھر دوبارہ یہ دیکھا تو میں نے اس کو لاٹھی ماری یہاں تک کہ میں نے ضرب کی آواز بھی سُنی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25150]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25150، ترقيم محمد عوامة 24069)
ترقیم عوامۃ: 24070 ترقیم الشثری: -- 25151
٢٥١٥١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد قال: (اخبرنا) (١) (ابن) (٢) عون عن إبراهيم النخعي قال: (كانوا) (٣) إذا راى احدهم في منامه (ما يكره) (٤) قال: ⦗١٧٥⦘ (اعوذ) (٥) بما عاذت به ملائكته ورسله من (شر) (٦) ما رايت في منامي (ان) (٧) يصيبني منه (شيء) (٨) (اكرهه) (٩) في الدنيا والآخرة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (أنبأنا).
(٢) سقط من: [أ، هـ، ط].
(٣) في [ط، هـ]: (كان).
(٤) سقط من: [ز].
(٥) في [ط]: (عوذ).
(٦) في [ط]: (خير).
(٧) في [ح]: (أو).
(٨) في [ز]: (شيا).
(٩) في [ح]: (أكره).
حضرت ابراہیم نخعی سے روایت ہے کہتے ہیں کہ پہلے لوگوں میں سے جب کوئی خواب کی حالت میں ناپسندیدہ چیز دیکھتا تو یہ کہتا تھا۔: میں اس ذریعہ سے پناہ پکڑتا ہوں جس ذریعہ سے اللہ تعالیٰ کے فرشتے اور رسول پناہ پکڑتے ہیں ہر اس چیز کے شر سے جو میں نے اپنی خواب میں دیکھی کہ مجھے اس کی وجہ سے کوئی ایسی بات دنیا یا آخرت میں پہنچے جس کو میں پسند نہیں کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25151]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25151، ترقيم محمد عوامة 24070)
ترقیم عوامۃ: 24071 ترقیم الشثری: -- 25152
٢٥١٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة عن محمد بن إسحاق عن عمرو بن شعيب عن ابيه عن جده قال: قال رسول الله ﷺ:"إذا فزع احدكم في منامه فليقل: بسم الله اعوذ بكلمات الله التامة من غضبه و (سوء) (١) عقابه وشر عباده و (من) (٢) (شر) (٣) الشياطين و (ان) (٤) يحضرون" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ، ط]: (شر).
(٢) في [هـ]: سقط (من).
(٣) في [ز]: سقطت.
(٤) في [جـ، ز]: (وما).
(٥) منقطع حكمًا؛ ابن إسحاق مدلس، أخرجه أحمد (٦٦٩٦)، وأبو داود (٣٨٩٣)، والترمذي (٣٥٢٨)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (٧٦٦)، وابن السني (٧٥٣)، والبخاري في خلق أفعال العباد (ص ٨٩)، والطبراني في الدعاء (١٠٨٦)، والبيهقي في الآداب (٩٩٣).
حضرت عمرو بن شعیب، اپنے والد، اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے جب کوئی اپنی نیند میں ڈر جائے تو اس کو یہ کہنا چاہیے۔: ”بسم اللہ، میں اللہ تعالیٰ کے کلمات تامہ کے ذریعہ سے اس کے غضب اور اس کے سخت انتقام اور اس کے شریر بندوں اور شیطانوں کی شرارت اور اس بات سے کہ وہ میرے پاس حاضر ہوں، پناہ میں آتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25152]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25152، ترقيم محمد عوامة 24071)
ترقیم عوامۃ: 24072 ترقیم الشثری: -- 25153
٢٥١٥٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معاوية بن هشام قال: حدثنا سفيان عن ابن ابي ليلى عن اخيه عن عبد الرحمن بن ابي ليلى قال: إذا (احس) (١) احدكم بالشيطان فلينظر إلى الارض و (ليتعوذ) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ز، ط]: (حس).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (ليتعوذه).
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جب تم میں سے کوئی شیطان (کے اثرات) کو محسوس کرے تو اس کو چاہیئے کہ وہ زمین کو دیکھے اور اعوذ باللہ پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25153]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25153، ترقيم محمد عوامة 24072)
29. في الكي من رخص فيه
داغنے کے بارے میں جن لوگوں نے اجازت دی ہے
ترقیم عوامۃ: 24073 ترقیم الشثری: -- 25154
٢٥١٥٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن ابي الزبير عن جابر: ان رسول الله ﷺ كوى سعدا في اكحله مرتين (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٢٠٨)، وأحمد (١٤٣٤٣).
حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت سعد کو ان کے ان کے بازو کی ایک رگ میں دو مرتبہ داغ دیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25154]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25154، ترقيم محمد عوامة 24073)
ترقیم عوامۃ: 24074 ترقیم الشثری: -- 25155
٢٥١٥٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن قيس بن ابي حازم قال: دخلنا على (خباب) (١) نعوده (و) (٢) قد (اكتوى) (٣) سبعا في بطنه (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (جناب).
(٢) سقط من: [ح].
(٣) في [جـ، ز]: (التوى).
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٤٣٠)، ومسلم (٢٦٨١)،
حضرت قیس بن ابی حازم سے روایت ہے کہتے ہیں کہ ہم حضرت خباب کی عیادت کرنے کے لئے ان کے ہاں گئے۔ انہوں نے اپنے پیٹ میں سات مرتبہ داغا ہو اتھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25155]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25155، ترقيم محمد عوامة 24074)
ترقیم عوامۃ: 24075 ترقیم الشثری: -- 25156
٢٥١٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن عبيد الله عن نافع عن ابن عمر انه اكتوى من اللقوة واسترقى من العقرب (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ واللقوة: مرض في الوجه.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت ہے کہ انہوں نے لقوہ کے مرض کی وجہ سے اپنے بدن پر داغا اور بچھو کے ڈسنے پر دم کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25156]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25156، ترقيم محمد عوامة 24075)
ترقیم عوامۃ: 24076 ترقیم الشثری: -- 25157
٢٥١٥٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان عن عبد الملك بن ابجر عن سيار (١) عن قيس عن جرير (قال) (٢) : اقسم علي عمر لاكتوين (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في حاشية [جـ]: (سيار)، شديد الياء آخر الحروف، يقال له أبو حمزة. وثقة ابن حبان، وقيس هو ابن أبي حازم، تابعي كبير ثقة وجرير هو ابن عبد اللَّه البجلي.
(٢) في [ح، ز]: زيادة (قال).
(٣) حسن؛ سيار روى عنه جمع من الأئمة والثقات، وذكره ابن حبان في الثقات (٦/ ٤٢١)، وأخرجه البخاري في التاريخ (٤/ ١٦٠).
حضرت جریر سے روایت ہے کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے مجھے قسم دے کر کہا کہ میں ضرور اپنے بدن کو داغوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25157]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25157، ترقيم محمد عوامة 24076)