🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. من رخص في الرقية من العين
جو لوگ نظر کے دم کی اجازت دیتے ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24058 ترقیم الشثری: -- 25138
٢٥١٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن يحيى بن سعيد عن نافع عن سليمان بن يسار ان عروة بن الزبير اخبره ان رسول الله ﷺ دخل بيت ام سلمة فإذا صبي في البيت يشتكي، فسالهم (عنه) (١) فقالوا: نظن ان به العين، فزعم ان رسول الله ﷺ قال:" (الا) (٢) (تسترقون) (٣) له من العين" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [أ، ح، ط]: (لا)، وفي [هـ]: (أن).
(٣) في [أ، ح، ز]: (تسترقوا).
(٤) مرسل؛ عروة تابعي، وأخرجه مالك في الموطأ ٢/ ٩٤٠ (١٦٨١) بدون ذكر نافع مع ثبوت رواية يحيى عنه وثبوت روايته عن سليمان بن يسار، وقد ورد الخبر من حديث عروة عن أم سلمة أخرجه أبو يعلى (٦٨٧٩)، والطبراني ٢٣/ (٥٦٨)، وابن السني (٥٧١)، كما ورد من حديث عروة عن زينب عن أم سلمة، أخرجه البخاري (٥٧٣٩)، ومسلم (٢١٩٧).

حضرت عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضرت ام سلمہ کے گھر میں داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گھر میں ایک بچہ کو دیکھا جس کو تکلیف تھی؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گھر والوں سے اس کے بارے میں پوچھا؟ لوگوں نے بتایا کہ ہمارے خیال میں اس کو نظر لگ گئی ہے، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس کو نظر کا دم کیوں نہیں کروایا؟“۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25138]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25138، ترقيم محمد عوامة 24058)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24059 ترقیم الشثری: -- 25139
٢٥١٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن محمد بن إسحاق عن ⦗١٦٦⦘ عبد الله بن ابي نجيح عن عبد الله بن (بابيه) (١) مولى جبير بن مطعم قال: قالت اسماء بنت (عميس) (٢) : قلت: يا رسول الله إن العين (تسرع) (٣) إلى بني جعفر فاسترقي لهم؟ قال:"نعم فلو قلت لشيء: (يسبق) (٤) القدر (لقلت) (٥) : إن العين تسبقه" (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح]: (ثابتة)، وفي [هـ]: (ثابت).
(٢) في [ز]: (عميش).
(٣) في [ط]: (لتسرع).
(٤) في [جـ]: (ليسبق).
(٥) في [ط، هـ]: (قلت).
(٦) منقطع حكمًا؛ ابن إسحاق مدلس، أخرجه الطحاوي ٤/ ٣٢٧، والطبراني ٢٤/ (٣٧٧)، وانظر: مسند أبي حنيفة ص ١٨١، وما تقدم برقم [٢٥١٣٧].

حضرت جبیر بن مطعم کے آزاد کردہ غلام، عبد اللہ بن بابیہ سے روایت ہے کہتے ہیں کہ حضرت اسماء بنت عمیس بتاتی ہیں کہ میں نے عرض کیا۔ اے رسول خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! جعفر کے بچوں کو نظر بہت جلدی لگ جاتی ہے تو کیا میں ان کو دم کروا لوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں“ اور اگر میں کہتا کہ کوئی چیز تقدیر پر بھی سبقت پاسکتی ہے تو میں کہتا کہ نظر، تقدیر پر سبقت پاسکتی ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25139]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25139، ترقيم محمد عوامة 24059)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24060 ترقیم الشثری: -- 25140
٢٥١٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معاوية بن (هشام) (١) قال: حدثنا عمار بن (رزيق) (٢) عن عبد الله بن عيسى عن امية بن هند عن عبد الله بن عامر بن ربيعة عن ابيه قال: (انطلقت) (٣) انا وسهل بن حنيف نلتمس الخمر (٤) ، فوجدنا خمرا (و) (٥) غديرا، وكان احدنا يستحي ان يغتسل واحد (يراه) (٦) ، فاستتر مني حتى إذا راى (ان) (٧) قد فعل نزع جبة عليه من كساء، ثم دخل الماء، فنظرت إليه فاعجبني ⦗١٦٧⦘ خلقه، (فاصبته) (٨) (منها) (٩) بعين، (فاخذته) (١٠) (قفقفة) (١١) وهو في الماء، فدعوته فلم (يجبني) (١٢) فانطلقت إلى النبي ﷺ فاخبرته الخبر، فقال: رسول الله ﷺ (١٣) :" (قوموا) (١٤) فاتاه"، فرفع (عن) (١٥) ساقه ثم ادخل إليه الماء، فلما اتاه ضرب صدره ثم قال:"اللهم اذهب حرها وبردها و (وصبها) (١٦) "، ثم قال:"قم"، فقام، فقال: رسول الله ﷺ:"إذا راى احدكم من نفسه او ماله او اخيه (١٧) فليدع بالبركة فإن العين حق" (١٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (همام).
(٢) في [هـ]: (زريق)، وفي [ز]: (رزين).
(٣) في [ط]: (انطلق).
(٤) أي: الأشجار الساترة ونحوها.
(٥) في [جـ، ز]: (أو).
(٦) في [ط]: (يرانا).
(٧) سقط من: [ط].
(٨) في [ز]: (فأصبتها).
(٩) في [ز]: (منه).
(١٠) سقط من: [أ، ح، ط].
(١١) في [أ، ح]: (فتطعمه)، وفي [ط]: (معطمه)، وفي [هـ]: (قعقعة).
(١٢) في [ط]: (يجبلي).
(١٣) سقط من: [ز].
(١٤) في [ح]: (قوموه).
(١٥) في [ط]: (من).
(١٦) في [ط]: (وجهها).
(١٧) في [هـ]: زيادة (ما يعجبه).
(١٨) مجهول؛ لجهالة أمية بن هند، أخرجه أحمد (١٥٧٠٠)، والنسائي في الكبرى (٧٥١١)، وابن ماجه (٣٥٠٦)، وأبو يعلى (٧١٩٥)، والطحاوي في شرح المشكل (٢٩٠١)، وابن السني (٢٠٦)، والحاكم ٤/ ٢١٥، والبخاري في التاريخ ٢/ ٩.

حضرت عبد اللہ بن عامر بن ربیعہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں اور سہل بن حنیف چلے اور ہم کسی اوٹ کی تلاش میں تھے۔ چناچہ ہم نے کوئی اوٹ اور تالاب پایا اور ہم میں سے ہر ایک اس بات سے شرماتا تھا کہ وہ غسل کرے اور اسے کوئی دیکھے۔ چناچہ انہوں نے میرے آگے پردہ کیا یہاں تک کہ جب انہوں نے یہ دیکھا کہ پردہ ہوچکا ہے تو انہوں نے وہ چادر کا جبہ اتار دیا جو انہوں نے پہنا ہوا تھا۔ اور پھر وہ پانی میں داخل ہوگئے۔ پس میں نے ان کی طرف دیکھا تو مجھے ان کی ساخت بہت خوبصورت لگی جس کی وجہ سے انہیں میری نظر لگ گئی۔ پس انہوں نے پانی میں ہی خوب کپکپانا شروع کیا۔ میں نے انہیں بلایا لیکن انہوں نے مجھے کوئی جواب نہ دیا۔ چناچہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف چلا گیا اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ساری بات بتائی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اٹھو“۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان (سہل) کے پاس تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی پنڈلی مبارک سے (کپڑا) اٹھایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کی طرف پانی میں داخل ہوگئے۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے سینہ پر مارا اور پھر فرمایا: ”اے اللہ! اس کی سردی، گرمی اور درد کو دور کر دے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اٹھ کھڑا ہو“ چناچہ وہ کھڑے ہوگئے، اس پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنے آپ یا اپنے مال یا اپنے بھائی سے کوئی ایسی چیز دیکھے جو اس کو بہت پیاری لگے تو اسے برکت کی دعا کرنی چاہیے کیونکہ نظر برحق ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25140]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25140، ترقيم محمد عوامة 24060)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24061 ترقیم الشثری: -- 25141
٢٥١٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شبابة قال: حدثنا ابن ابي ذئب عن الزهري عن ابي امامة بن سهل (بن حنيف) (١) عن ابيه ان عامرا مر به وهو يغتسل ⦗١٦٨⦘ فقال: ما رايت كاليوم (قط) (٢) ولا جلد (مخباة) (٣) ، (فلبط) (٤) به حتى ما يعقل (لشدة) (٥) الوجع، فاخبر بذلك النبي ﷺ، (فدعاه النبي) (٦) ﷺ (٧) (فتغيظ) (٨) عليه، وقال:" (قتلته) (٩) (علا ما) (١٠) يقتل احدكم اخاه؟ الا بركت؟"، فامر النبي ﷺ (بذلك) (١١) فقال:"اغسلوه"، فاغتسل فخرج مع (الركب) (١٢) (١٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) زيادة في: [جـ، ز].
(٣) في [أ، ح، ط]: (محناه).
(٤) في [أ، ح، ط]: (فليط).
(٥) في [ط]: (بشدة).
(٦) سقط من: [ط].
(٧) سقط من: [ز، ط].
(٨) في [أ، ح]: (فتغيظه).
(٩) في [ط]: (قتيبة).
(١٠) في [جـ]: (على م)، وفي [أ، هـ]: (على م).
(١١) سقط من: [ط].
(١٢) في [ط]: (الركبا).
(١٣) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٥٩٨٠)، والنسائي في الكبرى (٧٦١٨)، وابن ماجه (٣٥٠٩)، ومالك ٢/ ٩٣٩، والطحاوي في شرح المشكل (٢٨٩٥)، وعبد الرزاق (١٩٧٦٦)، وابن السني (٢٠٤)، والطبراني (٥٥٧٥)، والبيهقي في دلائل النبوة ٦/ ١٦٣، وابن عبد البر في التمهيد ٦/ ٢٤٢، وابن حبان (٦١٠٦)، والحاكم ٣/ ٤١٠.

حضرت ابو امامہ بن سہل بن حنیف، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عامر، سہل کے پاس سے گذرے جبکہ سہل غسل کر رہے تھے۔ حضرت عامر نے کہا۔ میں نے آج کے دن (دکھائی دینے والے شخص) کی طرح کبھی نہیں دیکھا اور نہ ہی کسی پردہ نشین دوشیزہ کی ایسی چمڑی دیکھی۔ پس (اتنے میں) حضرت سہل زمین پر گرگئے۔ یہاں تک کہ بوجہ شدت تکلیف کے انہیں کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا۔ چناچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس بات کی اطلاع کی گئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عامر کو بلایا اور ان پر غصہ کا اظہار کیا اور فرمایا: ”تم نے اس کو قتل کردیا ہے۔ تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو کس بنیاد پر قتل کرتا ہے؟ تم نے اس کے لئے دعائے برکت کیوں نہیں کی؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان (عامر) کو حکم دیا اور فرمایا۔ ”اس کو غسل دو“ چناچہ انہوں نے غسل کیا اور قافلہ کے ہمراہ چلے گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25141]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25141، ترقيم محمد عوامة 24061)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 25142
٢٥١٤٢ - وقال الزهري: (إن) (١) هذا من العلم، (تغسل) (٢) الذي عانه، قال: يؤتى بقدح (من) (٣) ماء فيدخل يده في القدح فيمضمض ويمجه في القدح، ⦗١٦٩⦘ ويغسل وجهه في القدح، ثم (يصب) (٤) بيده اليسرى على كفه اليمنى، ثم بيده اليمنى على كفه اليسرى، ويدخل يده (اليسرى) (٥) فيصب على مرفق يده اليمنى [وبيده اليمنى على مرفق يده اليسرى، ثم يغسل قدمه اليمنى ثم يغسل يده اليمنى] (٦) ، فيغسل (قدمه) (٧) اليسرى، ثم (يدخل) (٨) (يده) (٩) اليمنى فيغسل الركبتين، وياخذ (داخلة) (١٠) إزاره فيصب على راسه صبة واحدة، ولا (يدع) (١١) القدح حتى يفرغ.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: زيادة (إن).
(٢) في [هـ]: (يغسل له)، وفي [أ، ح، ط]: (غسل له).
(٣) في [أ، ح، ز]: زيادة (من).
(٤) في [أ، ح، ز، ط]: (يصيب).
(٥) سقط من: [ط].
(٦) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٧) في [أ، هـ]: (يده).
(٨) سقط من: [هـ].
(٩) سقطت من: [جـ، ز].
(١٠) في [جـ، ز]: (يدخله)، في [هـ]: (داخل).
(١١) في [ز]: (يضع).

حضرت زہری فرماتے ہیں: علم کی بات یہ ہے کہ غسل وہ شخص کرتا ہے جس نے نظر لگائی ہے۔ فرماتے ہیں کہ ایک پیالہ میں پانی لایا جائے، پھر وہ اپنا ہاتھ پیالہ میں ڈالے، کلی کرے اور اسے پیالہ میں ہی گرا دے، اور اپنا چہرہ پیالہ میں دھوئے۔ پھر اپنے بائیں ہاتھ سے اپنی دائیں ہتھیلی پر پانی ڈالے، پھر دائیں ہاتھ سے اپنی بائیں ہتھیلی پر پانی ڈالے، اور اپنا بایاں ہاتھ ڈال کر اپنی دائیں کہنی پر پانی ڈالے اور دائیں ہاتھ سے اپنی بائیں کہنی پر پانی ڈالے۔ پھر اپنا دایاں قدم دھوئے، پھر اپنا دایاں ہاتھ دھوئے، پھر اپنا بایاں قدم دھوئے۔ پھر دایاں ہاتھ ڈالے اور دونوں گھٹنے دھوئے، اور اپنے ازار کا اندرونی حصہ پکڑے، پھر اس کے سر پر ایک ہی مرتبہ یہ پانی انڈیل دیا جائے، اور پیالے کو خالی ہونے تک نہ چھوڑے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25142]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25142، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24062 ترقیم الشثری: -- 25143
٢٥١٤٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (محمد بن) (١) عبد الله قال: حدثنا سفيان عن الاعمش عن إبراهيم (٢) عن عائشة انها كانت تامر (العاين) (٣) ان يتوضا (فيغسل) (٤) الذي اصابته العين (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) في [هـ]: زيادة (عن الأسود).
(٣) في [أ، جـ، ز]: (المعين)، وفي [ط]: (معين)، وفي [ح]: (العين).
(٤) في [جـ، ز]: (فيغتسل).
(٥) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عائشة.

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں روایت ہے کہ وہ نظر لگانے والے کو حکم دیتی تھیں کہ وہ وضو کرے اور پھر جس کو نظر لگی ہے اس کے بچے ہوئے پانی سے اسے غسل دیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25143]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25143، ترقيم محمد عوامة 24062)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24063 ترقیم الشثری: -- 25144
٢٥١٤٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا احمد بن إسحاق قال: حدثنا وهيب عن ابن طاوس عن ابيه عن ابن عباس قال: قال رسول الله ﷺ:"العين حق، وإذا استغسل (١) (فليغتسل) " (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (أحدكم).
(٢) في [ز]: (فلتغتسل).
(٣) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢١٨٨)، والنسائي في الكبرى (٧٦٢٠)، والترمذي (٢٠٦٢)، وابن حبان (٦١٠٧).

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نظر برحق ہے اور جب کسی کو نظر کی وجہ سے غسل کرنے کا کہا جائے تو اس کو غسل کرنا چاہیے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25144]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25144، ترقيم محمد عوامة 24063)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
28. في الرجل (يفزع) من الشيء
اس آدمی کے بارے میں جو کسی شئی سے ڈرتا ہو
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24064 ترقیم الشثری: -- 25145
٢٥١٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن يحيى بن سعيد عن محمد بن يحيى ان (الوليد بن) (١) الوليد بن المغيرة المخزومي شكا إلى رسول الله ﷺ حديث (نفس) (٢) (يجده) (٣) وانه قال:"إذا اتيت إلى فراشك (فقل) (٤) : اعوذ (بكلمات) (٥) الله التامة من غضبه وعقابه وشر عباده، ومن همزات الشياطين وان يحضرون، فوالذي نفسي بيده لا (يضرك) (٦) شيء حتى تصبح" (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، جـ، ط].
(٢) في [أ، هـ]: (بعين)، وفي [ط]: (بعير).
(٣) في [جـ]: (نحوه)، وفي [هـ]: (نحو).
(٤) سقط من: [جـ].
(٥) في [جـ، ز]: (بكلمة).
(٦) في [ز]: (يضرل).
(٧) مرسل؛ محمد بن يحيى تابعي، أخرجه مالك ٢/ ٩٥٠، وأحمد (١٦٥٧٣)، ومسدد كما في المطالب (٣٣٦٤)، وابن السني (٧٥٥)، والبيهقي في الأسماء والصفات ص ١٨٥.

حضرت محمد بن یحییٰ سے روایت ہے کہ ولید بن ولید بن مغیرہ مخزومی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنے خیالات کے بارے میں جو انہیں آتے تھے، شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’ ’ تم اپنے بستر پر آؤ تو یوں کہو۔ میں اللہ تعالیٰ کے کلمات تامہ کے ذریعہ سے اس کے غضب اور سزا اور اس کے بندوں کے شر سے پناہ میں آتا ہوں۔ اور شیطانی وساوس سے بھی پناہ میں آتا ہوں۔ اور اس بات سے بھی پناہ میں آتا ہوں کہ وہ میرے پاس آئیں۔ پس قسم اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے۔ تمہیں صبح تک کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکے گی۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25145]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25145، ترقيم محمد عوامة 24064)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24065 ترقیم الشثری: -- 25146
٢٥١٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن زكريا عن مصعب بن شيبة عن يحيى بن جعدة قال: كان خالد (بن الوليد) (١) (يفزع) (٢) من الليل (حتى) (٣) يخرج ومعه سيفه، فخشي عليه ان يصيب احدا، فشكا ذلك إلى النبي ﷺ فقال:"إن جبريل قال لي: (إن) (٤) عفريتا من الجن يكيدك، (فقل) (٥) اعوذ (بكلمات) (٦) الله التامة التي لا (يجاوزها) (٧) بر ولا فاجر من شر ما ينزل من السماء وما يعرج فيها، ومن (شر) (٨) ما (ذرا) (٩) في الارض وما يخرج (منها) (١٠) ، ومن شر فتن الليل والنهار، ومن (شر) (١١) كل (طارق) (١٢) إلا (طارقا) (١٣) يطرق بخير يا رحمن"، [فقالهن خالد فذهب ذلك عنه (١٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مكرره في: [ز].
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [أ، ح، ز]: (حين).
(٤) سقط من: [ز].
(٥) سقط من: [ز].
(٦) في [ز]: (بكلمة).
(٧) في [جـ]: (يجاوزهن).
(٨) سقط في: [ز].
(٩) في [أ، ب، هـ]: (بث).
(١٠) في [أ، ح، ط]: (فيها).
(١١) سقط من: [جـ].
(١٢) في [هـ]: (طارقًا).
(١٣) في [أ، ح، هـ]: (طارق).
(١٤) مرسل؛ يحيى بن جعدة تابعي.

حضرت یحییٰ بن جعدہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ خالد بن ولید رات کے وقت ڈر جاتے تھے اور ان کے پاس تلوار بھی ہوتی تھی اور وہ اس حال میں باہر نکل جاتے تھے، پھر انہوں نے یہ خوف محسوس کیا کہ یہ کسی کو زخمی نہ کردیں تو انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس بات کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:”مجھے جبرائیل نے کہا تھا کہ ایک بڑا جن آپ کے لیئے برائی کا ارادہ رکھتا ہے پس آپ (یہ) پڑھیں:”میں اللہ تعالیٰ کے ان کلمات تامہ کے ذریعے سے پناہ پکڑتا ہوں جن سے کوئی نیک اور بد تجاوز نہیں کرسکتا، ہر اس چیز کے شر سے جو آسمان سے اترے اور جو آسمان میں چڑھے اور ہر اس چیز سے جو اس نے زمین میں پیدا کی اور جو زمین سے خارج ہو اور رات، دن کے فتنوں سے اور ہر رات کو آنے والی ہر چیز کے شر سے مگر وہ رات کو آنے والی چیز جو خیر کے ساتھ آئے، اے رحمن“ چناچہ حضرت خالد نے یہ جملے کہے تو ان کی یہ حالت ختم ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25146]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25146، ترقيم محمد عوامة 24065)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24066 ترقیم الشثری: -- 25147
٢٥١٤٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن عبد الرحمن بن يزيد قال: حدثنا مكحول ان رسول الله ﷺ لما دخل مكة تلقته الجن بالشرر يرمونه، فقال جبريل:"يا محمد، تعوذ بهولاء الكلمات"، (فزجروا) (١) عنه، فقال:"اعوذ ⦗١٧٢⦘ بكلمات الله التامات التي لا يجاوزهن بر ولا فاجر من شر ما ينزل من السماء وما يعرج فيها، ومن شر ما بث في الارض وما يخرج منها، ومن شر فتن الليل والنهار، ومن شر كل طارق إلا طارقا يطرق بخير يا رحمن] (٢) " (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (فزحزحوا).
(٢) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) مرسل؛ مكحول تابعي.

حضرت مکحول روایت کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے تو جنات آپ کو اس حالت میں ملے کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف شعلہ زنی کر رہے تھے۔ اس پر حضرت جبرائیل (علیہ السلام) نے عرض کیا۔ ”اے محمد! آپ ان کلمات کے ذریعہ پناہ حاصل کرلیں۔ ‘ ‘ چناچہ جنات کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دور کردیا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (یہ کلمات) کہے تھے۔”میں اللہ تعالیٰ کے ان کلمات تامہ کے ذریعہ، جن سے کوئی نیک اور بد تجاوز نہیں کرسکتا، آسمان سے اترنے والی اور آسمان پر چڑھنے والی ہر چیز کے شر سے پناہ پکڑتا ہوں اور ہر اس چیز سے پناہ پکڑتا ہوں جو زمین میں پھیلی ہوئی ہے اور جو زمین سے نکلتی ہے۔ اور رات، دن کے فتنوں کے شر سے اور رات کو آنے والی ہر چیز کے شر سے پناہ پکڑتا ہوں سوائے رات کو آنے والی اس چیز کے جو خیر لے کر آئے۔ اے رحمن۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25147]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25147، ترقيم محمد عوامة 24066)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں