مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
25. في المريض ما يرقى به وما يعوذ به؟
مریض کے بارے میں، کس چیز سے دم کیا جائے اور کس سے تعویذ دیا جائے
ترقیم عوامۃ: 24038 ترقیم الشثری: -- 25118
٢٥١١٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن الحجاج (عن المنهال) (١) (بن) (٢) عمرو (عن) (٣) عبد الله (بن) (٤) الحارث عن ابن عباس ان رسول الله ﷺ قال:"من دخل على مريض لم تحضر وفاته فقال: اسال الله العظيم رب العرش العظيم ان يشفيك، سبع مرات (شفي) (٥) " (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ساقطة في: [ز].
(٢) في [جـ]: (أن)، وفي [ز]: (عن).
(٣) في [ز]: (بن).
(٤) في [ز]: (عن).
(٥) في [جـ، ز]: (شقي).
(٦) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس، أخرجه أحمد (٢١٣٨)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (١٠٤٤)، والترمذي (٢٠٨٣)، وعبد بن حميد (٧١٨)، والطبراني في الدعاء (١١١٤)، وابن حبان (٢٩٧٥)، والحاكم ١/ ٣٤٣، والبخاري في الأدب المفرد (٥٣٦).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی ایسے مریض کے پاس حاضر ہو جس کی وفات کا وقت نہیں آیا اور یہ آدمی (جانے والا) سات مرتبہ یہ الفاظ کہے۔:: ”میں عظمت والے اللہ سے جو عرش عظیم کا مالک ہے، یہ سوال کرتا ہوں کہ وہ تجھے شفاء عطا کرے۔“ تو مریض کو شفاء مل جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25118]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25118، ترقيم محمد عوامة 24038)
ترقیم عوامۃ: 24039 ترقیم الشثری: -- 25119
٢٥١١٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا زيد بن حباب عن عبد الرحمن بن ثوبان قال: اخبرني (عمير) (١) بن هانئ قال: سمعت (جنادة) (٢) بن ابي امية يقول: ⦗١٥٥⦘ سمعت عبادة بن الصامت يحدث عن رسول الله ﷺ ان جبريل (رقاه) (٣) وهو يوعك فقال:"بسم الله ارقيك من كل داء يؤذيك من (كل) (٤) حاسد إذا حسد ومن كل عين، واسم الله يشفيك" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ز، ط]: (عمر).
(٢) في [أ، ح، ط]: (حناد).
(٣) في [ط]: (رقا).
(٤) في [جـ]: (شر).
(٥) ضعيف؛ لضعف عبد الرحمن ثوبان، أخرجه أحمد (٢٢٧٦٠)، وابن ماجه (٣٥٢٧)، وابن حبان (٩٥٣)، والحاكم ٤/ ٤١٢، والنسائي في عمل اليوم والليلة (١٠٠٤)، وعبد بن حميد (١٨٧)، والشاشي (١٢٢٠)، والبزار (٢٦٨٤)، والطبراني في الدعاء (١٠٨٩).
حضرت عبادہ بن صامت، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنداً روایت کرتے ہیں کہ جبرائیل (علیہ السلام) نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دم کیا جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تکلیف زیادہ تھی، پس جبرائیل نے کہا: اللہ کے نام سے میں آپ کو دم کرتا ہوں، ہر اس بیماری سے جو آپ کو تکلیف دے اور ہر حاسد سے جب وہ حسد کرنے لگے اور ہر نظر سے، اور اللہ کا نام آپ کو شفا دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25119]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25119، ترقيم محمد عوامة 24039)
ترقیم عوامۃ: 24040 ترقیم الشثری: -- 25120
٢٥١٢٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن ابي إسحاق عن الحارث عن علي قال: كان رسول الله ﷺ إذا دخل على مريض قال:" (اذهب) (١) (الباس) (٢) رب الناس، واشف (انت) (٣) الشافي، لا شفاء إلا (شفاؤك) (٤) " (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (أهب).
(٢) في [ط]: (الناس).
(٣) في [ز]: زيادة (وأنت).
(٤) في [أ، هـ]: (أنت).
(٥) ضعيف؛ لضعف الحارث، أخرجه أحمد (٥٦٥)، وعبد بن حميد (٦٦)، والترمذي (٣٥٦٥)، والبزار (٨٤٧)، وسيأتي ١٠/ ٣١٣ برقم [٣١٤٦٦].
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی مریض کے پاس تشریف لے جاتے تو فرماتے:: ”اے لوگوں کے پروردگار! تکلیف دور فرما دے اور شفا دے دے، تو ہی شفا دینے والا ہے، تیری شفا کے بغیر کوئی شفا نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25120]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25120، ترقيم محمد عوامة 24040)
ترقیم عوامۃ: 24041 ترقیم الشثری: -- 25121
٢٥١٢١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر العبدي قال: حدثنا زكريا قال: حدثني سماك عن محمد بن حاطب قال: تناولت قدرا لنا فاحترقت يدي، فانطلقت بي امي إلى رجل (١) جالس في الجبانة، فقالت (٢) : يا رسول الله، فقال: ⦗١٥٦⦘"لبيك وسعديك" ثم ادنتني منه فجعل ينفث ويتكلم بكلام لا ادري ما هو، فسالت امي (بعد ذلك) (٣) ما كان يقول؛ فقالت: كان يقول:"اذهب الباس رب الناس، واشف انت الشافي لا (شافي) (٤) إلا انت" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: زيادة (شيخ).
(٢) في [هـ]: زيادة (له).
(٣) سقط من: [ز].
(٤) في [أ، ح، ز، ط]: (شفاء).
(٥) حسن؛ سماك صدوق، أخرجه أحمد (١٥٤٥٢)، والنسائي في الكبرى (١٠٨٦٣)، وابن حبان (٢٩٧٦)، والطيالسي (١١٩٤)، والحاكم ٤/ ٦٢، والطبراني ١٩ (٥٣٨)، والبيهقي في الدلائل ٦/ ١٧٤.
حضرت محمد بن حاطب سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے اپنی ایک ہانڈی کو پکڑ لیا تھا اور میرا ہاتھ جل گیا تھا تو میری والدہ مجھے لے کر ایک آدمی کے پاس چلی گئی جو ایک ہموار زمین میں بیٹھا ہوا تھا، اور میری والدہ نے کہا، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! انہوں نے جواب دیا: ”حاضر ہوں“ پھر میری والدہ نے مجھے ان کے قریب کیا، پس انہوں نے کچھ کلمات کہنا شروع کیے، مجھے معلوم نہیں ہوا کہ وہ کلمات کیا ہیں اور پھونک مارنا شروع کیا، پھر میں نے اس کے بعد اپنی والدہ سے پوچھا کہ وہ کیا پڑھ رہے تھے؟ تو والدہ نے بتایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھ رہے تھے۔: ”اے لوگوں کے پروردگار! تکلیف کو دور کر دے اور شفا دے دے تو ہی شفا دینے والا ہے، تیرے سوا کوئی شفا دینے والا نہیں ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25121]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25121، ترقيم محمد عوامة 24041)
ترقیم عوامۃ: 24042 ترقیم الشثری: -- 25122
٢٥١٢٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا احمد بن عبد الله قال: حدثنا ابو شهاب عن (داود) (١) عن ابي نضرة عن ابي سعيد قال: اشتكى رسول الله ﷺ فرقاه جبريل فقال:"بسم الله ارقيك من كل شيء يؤذيك من كل حاسد وعين، والله يشفيك" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (رواد).
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢١٨٦)، وأحمد (١١٥٥٧).
حضرت ابو سعید سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کوئی تکلیف ہوگئی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حضرت جبرائیل نے دم کیا، پس انہوں نے کہا۔ ”اللہ کے نام سے میں آپ کو ہر اس چیز سے جو آپ کو تکلیف دے اور ہر حاسد سے اور نظر سے دم کرتا ہوں، اور اللہ تعالیٰ ہی آپ کو شفا دیں گے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25122]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25122، ترقيم محمد عوامة 24042)
ترقیم عوامۃ: 24043 ترقیم الشثری: -- 25123
٢٥١٢٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يعلى عن سفيان عن منصور عن المنهال عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: كان رسول الله ﷺ يعوذ الحسن والحسين يقول:"اعيذكما بكلمات الله التامة من كل (شيطان) (١) وهامة، ومن كل (عين) (٢) لامة"، ويقول:"هكذا كان إبراهيم يعوذ (ابنيه) (٣) : إسماعيل وإسحاق" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [أ، ح، ط]: (شيطان).
(٣) في [جـ]: (بنيه).
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٣٧١)، وأحمد (٢١١٢).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت حسن اور حضرت حسین کو ان کلمات کے ساتھ دم کرتے تھے، فرماتے تھے:: ”میں تم دونوں کو اللہ تعالیٰ کے کلمات تامہ کے ذریعہ ہر شیطان اور زہریلے جانور سے اور ہر بری نظر سے پناہ میں دیتا ہوں اور فرماتے تھے کہ ابراہیم بھی اپنے دونوں بیٹوں، اسماعیل اور اسحاق، کو اسی طرح دم کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25123]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25123، ترقيم محمد عوامة 24043)
ترقیم عوامۃ: 24044 ترقیم الشثری: -- 25124
٢٥١٢٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبيدة بن حميد عن منصور عن المنهال عن سعيد بن جبير عن ابن عباس عن النبي ﷺ (١) بمثله او نحوه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: ﵇.
(٢) صحيح؛ وانظر: ما قبله.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بھی ایسی ہی روایت نقل کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25124]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25124، ترقيم محمد عوامة 24044)
ترقیم عوامۃ: 24045 ترقیم الشثری: -- 25125
٢٥١٢٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (زيد) (١) بن حباب عن إبراهيم بن إسماعيل (ابن) (٢) ابي حبيبة قال: حدثني داود بن (الحصين) (٣) عن عكرمة عن ابن عباس قال: كان رسول الله ﷺ يعلمنا من الاوجاع كلها، ومن الحمى هذا الدعاء:"بسم الله الكبير، اعوذ بالله العظيم من شر كل عرق (نعار) (٤) ومن شر حر النار" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: (يزيد).
(٢) في [ز]: (عن).
(٣) بياض في: [ط].
(٤) أي: يخرج الدم منه بقوة لها صوت، وفي [ط، هـ]: (يعار).
(٥) ضعيف؛ إبراهيم بن إسماعيل ضعيف، ورواية داود عن عكرمة ضعيفة، أخرجه أحمد (٢٧٢٩)، والترمذي (٢٠٧٥)، وابن ماجه (٣٥٢٦)، والحاكم ٤/ ٤١٤، وعبد الرزاق (١٩٧٧١)، وعبد بن حميد (٥٩٤)، والعقيلي ١/ ٤٤، والطبراني (١١٥٦٣)، وابن السني (٥٦٦)، وابن عدي ١/ ٢٣٥، وابن عساكر ٤١/ ٢١٢، وابن أبي الدنيا في المرضى (١٨).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، ہمیں ہر طرح کی تکالیف اور بخار کے لئے یہ دعا سکھایا کرتے تھے ”اللہ کے نام سے جو بہت بڑا ہے، میں پناہ پکڑتا ہوں اس اللہ سے جو بہت عظمت والا ہے، ہر تیز رگ سے اور ہر آگ کی شدت کے شر سے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25125]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25125، ترقيم محمد عوامة 24045)
ترقیم عوامۃ: 24046 ترقیم الشثری: -- 25126
٢٥١٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الحسن بن موسى قال: حدثنا حماد بن سلمة عن فرقد (السبخي) (١) عن سعيد بن جبير عن ابن عباس ان امراة جاءت بابن لها إلى النبي ﷺ فقالت: يا رسول الله، إن ابني هذا به جنون، وإنه ياخذه [عند ⦗١٥٨⦘ عشائنا و (عند) (٢) غدائنا) (٣) ، فيخبث (٤) ، قال: (فمسح) (٥) رسول الله ﷺ صدره ودعا له فثع (ثعة) (٦) فخرج من جوفه مثل (الجرو) (٧) الاسود (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (السحي)، وفي [ح]: (السنجي).
(٢) في [ز]: زيادة (عند).
(٣) في [جـ]: (غدائنا وعشائنا).
(٤) في [ط]: (فيحسب)، وفي [ز]: (فيحث).
(٥) بياض في: [ط].
(٦) في [جـ]: (تعة).
(٧) في [هـ]: (الجرء).
(٨) ضعيف؛ لحال فرقد، أخرجه أحمد (٢١٣٣)، والدارمي (١٩)، والبيهقي في دلائل النبوة (٣٩٥)، والطبراني (١٢٤٦٠)، وأبو نعيم في الدلائل (٣٩٥)، والحربي في غريب الحديث ٢/ ٧٢٩.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک عورت اپنا ایک بیٹا لے کر جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میرے اس بیٹے پر جنوں (کا اثر) ہے، اور یہ دورہ بچہ کو صبح و شام پڑتا ہے اور بہت بُرا منظر ہوتا ہے، راوی کہتے ہیں، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بچہ کے سینہ کو ملا اور اس کے لئے دعا کی تو اس نے ایک مرتبہ الٹی (قے) کی اور اس کے پیٹ سے سیاہ پلے کی طرح کوئی چیز نکلی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25126]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25126، ترقيم محمد عوامة 24046)
ترقیم عوامۃ: 24047 ترقیم الشثری: -- 25127
٢٥١٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن يحيى بن سعيد عن عمرة ابنة عبد الرحمن قالت: اشتكت عائشة ام المؤمنين، وإن ابا بكر دخل عليها و (يهودية) (١) (ترقيها) (٢) ، فقال: ارقيها بكتاب الله (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (يهودي).
(٢) في [أ، ح، ط]: (يرقيها).
(٣) منقطع؛ عمرة لم تدرك أبا بكر، أخرجه مالك ٢/ ٩٤٣ (١٦٨٨)، والشافعي في الأم ٧/ ٢٢٨، والبيهقي ٩/ ٣٤٩.
حضرت عمرہ بنت عبد الرحمن سے روایت ہے۔ کہتی ہیں کہ ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو کوئی تکلیف تھی۔ حضرت ابوبکر ان کے پاس تشریف لائے تو (دیکھا) ایک یہودی عورت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو دم کر رہی ہے تو حضرت ابوبکر نے فرمایا: اس کو اللہ کی کتاب کے ذریعہ دم کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25127]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25127، ترقيم محمد عوامة 24047)