مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
24. من رخص في النفث في الرقى
جو لوگ دم تعویذات میں پھونک مارنے کی اجازت دیتے ہیں
ترقیم عوامۃ: 24028 ترقیم الشثری: -- 25108
٢٥١٠٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن سماك عن محمد بن حاطب قال: (دببت) (١) إلى قدر لنا فاحترقت يدي، فاتت بي امي (إلى شيخ) (٢) بالبطحاء، فقالت: هذا محمد (قد) (٣) احترقت يده، فجعل ينفث عليها ويتكلم بكلام لا ⦗١٥٠⦘ احفظه، فلما كان في (إمرة) (٤) عثمان قلت: من الشيخ (الذي) (٥) ذهبت بي إليه؟ (قالت) (٦) : رسول الله (٧) (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح]: (دبيت)، وكذلك: [ز، ط].
(٢) في [أ، جـ، ح، ز]: (لشيخ).
(٣) سقط من: [ح].
(٤) في [ح، ز، ط]: (إمارة).
(٥) في [ط]: (البامي).
(٦) في [ز]: (فقالت).
(٧) في [جـ]: زيادة ﷺ.
(٨) حسن؛ شريك وسماك صدوقان، أخرجه أحمد (١٥٤٥٢)، والنسائي في الكبرى (١٠٨٦٣)، وابن حبان (٢٩٧٦)، والطيالسي (١١٩٤)، والحاكم (٤/ ٦٢)، والطبراني (١٩/ [٩٣٨])، والبيهقي في الدلائل (٦/ ١٧٤).
حضر ت محمد بن حاطب سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں (بچپن میں) اپنی ایک ہانڈی کی طرف رینگتے ہوئے جا پہنچا اور میرا ہاتھ جل گیا، تو میری والدہ مجھے لے کر مقام بطحاء میں ایک شخص کے پاس آئیں اور عرض کیا یہ محمد ہے، اس کا ہاتھ جل گیا ہے، پس اس شیخ نے ہاتھ پر پھونکنا شروع کیا اور کچھ کلمات بھی پڑھے جن کو میں یاد نہ رکھ سکا، پھر جب حضرت عثمان کی امارت کا زمانہ تھا تو میں نے (والدہ سے) کہا، وہ کون شیخ تھے جن کے پاس آپ مجھے لے کرگئی تھیں؟ والدہ نے کہا، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25108]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25108، ترقيم محمد عوامة 24028)
ترقیم عوامۃ: 24029 ترقیم الشثری: -- 25109
٢٥١٠٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثني عبد العزيز بن عمر قال: حدثني رجل من بني سلامان بن سعد عن (امه) (١) ان خالها حبيب بن (فويك) (٢) حدثها ان اباه خرج به إلى رسول الله ﷺ وعيناه (مبيضتان) (٣) ، لا يبصر بهما شيئا، (فساله) (٤) ما اصابه؟ فاخبره فنفث رسول الله ﷺ في (عينيه) (٥) فرايته يدخل الخيط في الإبرة وإنه للابن ثمانين، وإن عينيه (لمبيضتان) (٦) (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أم).
(٢) في [ز]: (مويل)، وفي [جـ]: (مرمد).
(٣) في [ط]: (ببيضان).
(٤) في [ط]: (يسأله).
(٥) في [ح]: (عينه).
(٦) في [أ، ح، هـ]: (مبيضتان)، وفي [ط]: (بيضتان).
(٧) مجهول؛ لإبهام الرجل من بني سلامان وأمه، أخرجه ابن أبي عاصم في الآحاد (٢٦٣٤)، والطبراني (٣٥٤٦)، وأبو نعيم في معرفة الصحابة (٢١٨١)، والبيهقي في الدلائل ٦/ ٧٣، وابن الأثير في أسد الغابة ١/ ٥٤٧.
بنو سلامان بن سعد کے ایک آدمی، اپنی والدہ کے واسطہ سے روایت کرتے ہیں کہ ان کے ماموں حبیب بن فویک نے ان کی والدہ سے بیان کیا کہ ان (حبیب) کے والد انہیں لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے جبکہ ان کی آنکھیں بےنور تھیں، ان سے کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اُن (والد) سے پوچھا کہ اس (حبیب) کو کیا ہوا ہے؟ والد نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتایا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس (حبیب) کی آنکھوں میں پھونک ماری۔ پس میں نے (حبیب) کو دیکھا کہ وہ سوئی میں دھاگہ ڈال رہے تھے جبکہ ان کی عمر اسّی سال تھی اور ان کی آنکھیں سفید تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25109]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25109، ترقيم محمد عوامة 24029)
ترقیم عوامۃ: 24030 ترقیم الشثری: -- 25110
٢٥١١٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن مالك بن انس عن الزهري عن عروة عن عائشة ان النبي ﷺ كان ينفث في الرقية (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٠١٦)، ومسلم (٢١٩٢).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دم میں پھونک مارا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25110]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25110، ترقيم محمد عوامة 24030)
ترقیم عوامۃ: 24031 ترقیم الشثری: -- 25111
٢٥١١١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير قال: حدثنا (عثمان) (١) بن حكيم قال: اخبرني عبد الرحمن بن عبد العزيز (عن) (٢) يعلى بن مرة قال: رايت رسول الله ﷺ رفعت امراة إليه صبيا، فجعله بينه وبين واسطة (الرحل) (٣) ثم (فغر فاه) (٤) فنفث فيه (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (عفان).
(٢) في [جـ]: (ابن).
(٣) في [ح، هـ]: (الرجل).
(٤) في [ح، ط]: (يغر)، وفي [أ]: (بغر).
(٥) مجهول، لجهالة عبد الرحمن بن عبد العزيز، أخرجه أحمد (١٧٥٤٨)، وأبو نعيم في الدلائل (٣٩٤)، ووكيع في الزهد (٥٠٨)، وهناد في الزهد (١٣٣٨)، والبيهقي في الدلائل (٦/ ٢١)، وعبد بن حميد (٤٠٥).
حضرت یعلی رضی اللہ عنہ بن مرہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک عورت نے بچہ کو اوپر اٹھایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بچہ کا کجاوہ اور اپنے درمیان کرلیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا منہ کھولا اور اس میں پھونک ماری۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25111]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25111، ترقيم محمد عوامة 24031)
ترقیم عوامۃ: 24032 ترقیم الشثری: -- 25112
٢٥١١٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن عثمان بن قيس عن قيس بن محمد بن الاشعث قال: ذهب (بي) (١) إلى عائشة وفي عيني سوء، فرقتني ونفثت (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) مجهول؛ لجهالة عثمان بن قيس.
حضرت قیس بن محمد بن اشعث سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ مجھے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں لے جایا گیا جبکہ میری آنکھوں میں تکلیف تھی تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھے دم کیا اور پھونک ماری۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25112]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25112، ترقيم محمد عوامة 24032)
ترقیم عوامۃ: 24033 ترقیم الشثری: -- 25113
٢٥١١٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن ابن عون قال: سالت محمدا عن الرقية ينفث فيها، فقال: لا اعلم بها باسا.
حضرت ابن عون سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے محمد سے اس دم کے بارے میں سوال کیا جس میں پھونک (بھی) ماری جاتی ہے؟ تو آپ نے جواب میں فرمایا: میں اس میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25113]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25113، ترقيم محمد عوامة 24033)
25. في المريض ما يرقى به وما يعوذ به؟
مریض کے بارے میں، کس چیز سے دم کیا جائے اور کس سے تعویذ دیا جائے
ترقیم عوامۃ: 24034 ترقیم الشثری: -- 25114
٢٥١١٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن عاصم بن (عبيد الله) (١) عن زياد بن ثويب عن ابي هريرة قال: دخل علي رسول الله ﷺ وانا اشتكي، فقال: (الا) (٢) ارقيك برقية علمنيها جبريل"بسم الله ارقيك، (والله) (٣) يشفيك، من كل (ارب) (٤) يوذيك، ومن شر النفاثاث في العقد، ومن شر حاسد إذا حسد" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (عبد اللَّه).
(٢) في [ط]: (لا).
(٣) في [ز]: (وبسم اللَّه).
(٤) في [ط]: (رب).
(٥) مجهول؛ لجهالة زياد بن ثويب، أخرجه أحمد (٩٧٥٧)، وابن ماجه (٣٥٢٤)، والنسائي في الكبرى (١٠٨٤١)، والحاكم ٢/ ٥٤١، والمزي ٩/ ٤٣٨، والطبراني في الدعاء (١٠٩٦).
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے جبکہ مجھے کوئی تکلیف تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ ”کیا میں تمہیں اس رقیہ کے ذریعہ دم نہ کروں جو مجھے جبرائیل نے سکھایا تھا، اللہ کے نام سے میں تمہیں دم کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ تمہیں شفاء دے ہر اس مصیبت سے جو تمہیں اذیت دے اور گرہوں میں پھونکنے والیوں کے شر سے اور حاسد کے شر سے جب کہ وہ حسد کرے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25114]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25114، ترقيم محمد عوامة 24034)
ترقیم عوامۃ: 24035 ترقیم الشثری: -- 25115
٢٥١١٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عبد ربه (عن) (١) عمرة عن عائشة ان رسول الله ﷺ (كان) (٢) مما يقول للمريض (ببزاقه) (٣) بإصبعه:"بسم الله (بتربة) (٤) ارضنا بريقة بعضنا يشفى سقيمنا بإذن ربنا" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أن).
(٢) في [ز]: (سقطت).
(٣) في [ط]: (مرامه).
(٤) في [أ، ب، هـ]: (تربة).
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٧٤٦)، ومسلم (٢١٩٤).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مریض کے لیئے (بطور دم) جو پڑھتے تھے اس میں یہ الفاظ بھی تھے جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے تھوک کو انگلی کے ساتھ لگا کر کہتے تھے۔”: اللہ کے نام سے، ہماری زمین کی مٹی ہم میں سے بعض کی تھوک کے ساتھ مل کر ہمارے پروردگار کے حکم سے ہمارے بیمار کو شفا دیتی ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25115]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25115، ترقيم محمد عوامة 24035)
ترقیم عوامۃ: 24036 ترقیم الشثری: -- 25116
٢٥١١٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن مسلم عن مسروق عن عائشة قالت: كان رسول الله ﷺ يعوذ بهذه الكلمات:"اذهب ⦗١٥٣⦘ (الباس) (١) رب الناس، واشف وانت الشافي لا شفاء إلا شفاؤك (شفاء) (٢) لا (يغادر) (٣) سقما"، قالت: فلما ثقل رسول الله ﷺ (٤) في مرضه الذي مات فيه اخذت بيده فجعلت امسحها واقولها، قالت: فنزع يده من يدي وقال:"اللهم اغفر لي والحقني (بالرفيق) (٥) (الاعلى) (٦) " قالت: فكان (هذا) (٧) آخر (ما) (٨) سمعت من كلامه (٩) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (الناس).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) في [ط]: (يغار).
(٤) سقط من: [ز].
(٥) في [ز]: (بالرفيع).
(٦) سقط من: [جـ، ز].
(٧) سقط من: [ز].
(٨) سقط من: [هـ].
(٩) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٧٤٣)، ومسلم (٢١٩١).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کلمات کے ساتھ دم (پناہ طلب) کیا کرتے تھے۔ ’ ’ اے لوگوں کے پروردگار! تکلیف دور کر دے، اور شفاء عطا فرما، تو ہی شفا دینے والا ہے، تیری شفاء کے علاوہ کوئی شفا نہیں ہے اور ایسی شفا دے جو کسی بیماری کو نہ چھوڑے ‘ ‘ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں، پس جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اپنے مرض الموت میں حالت زیادہ بوجھل ہوگئی تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہاتھ پکڑا اور اس کو مسح کر کے یہ کلمات کہنے لگی، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے ہاتھ سے اپنا ہاتھ کھینچ لیا اور فرمایا: ”اے اللہ! تو میری مغفرت فرما اور مجھے توُ رفیق اعلیٰ کے ساتھ ملا دے“ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ پس یہ آخری بات تھی جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سُنی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25116]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25116، ترقيم محمد عوامة 24036)
ترقیم عوامۃ: 24037 ترقیم الشثری: -- 25117
٢٥١١٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن عمرو بن مرة عن عبد الله بن سلمة عن علي (قال) (١) : اشتكيت فدخل علي النبي ﷺ (٢) وانا اقول: إن كان اجلي قد (حضر) (٣) (فارحني) (٤) ، وإن كان متاخرا فاشفني او عافني، وإن كان بلاء (فصبرني) (٥) قال: فقال النبي ﷺ (٦) :" (كيف قلت؟" ⦗١٥٤⦘ قال: فقلت) (٧) له، فمسحني بيده ثم قال:"اللهم اشفه او عافه" (قال) (٨) فما اشتكيت ذلك (الوجع) (٩) بعد (١٠) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [أ، ح، ط]: ﵇.
(٣) في [جـ]: (قرب).
(٤) في [ط]: (فارخي).
(٥) في [ط]: (فعرني).
(٦) في [ز]: ﵇.
(٧) في [جـ]: (كيف قال: قلت له، قال).
(٨) في [ز]: زيادة (قال).
(٩) سقط من: [ز].
(١٠) حسن؛ عبد اللَّه بن سلمة صدوق، أخرجه أحمد (١٠٥٧)، والترمذي (٣٥٦٤)، وابن حبان (٦٩٤٠)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (١٠٥٧)، وأبو يعلى (٤٠٩)، والبزار (٧٠٩)، والطيالسي (١٤٣)، وعبد بن حميد (٧٣)، وأبو نعيم في الحلية ٥/ ٩٦، والحاكم ٢/ ٦٢٠، وسيأتي ١٠/ ٣١٦ برقم [٣١٤٧٤].
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ مجھے کچھ شکایت تھی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اور میں (اس وقت) کہہ رہا تھا۔ اگر میری موت کا وقت آچکا ہے تو تُو مجھے راحت دے دے اور اگر میری موت کا وقت ابھی دیر سے ہے تو پھر تو مجھے شفا دے دے یا عافیت بخش دے اور اگر یہ آزمائش ہے تو پھر تو مجھے صبر کی توفیق دے دے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے پوچھا ”تم کیا کہہ رہے ہو؟“ حضرت علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، میں نے یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے بھی کہی۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ہاتھ مجھ پر پھیرا پھر فرمایا: ’ ’ اے اللہ! اس کو شفا دے دے۔“ یا فرمایا، اس کو عافیت دے دے، پس اس کے بعد مجھے یہ تکلیف کبھی نہ ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25117]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25117، ترقيم محمد عوامة 24037)