🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. في التمر يحنك به (المولود)
نومولود بچہ کو کھجور کے ذریعہ تحنیک کرنے کے بارے میں احادیث
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23950 ترقیم الشثری: -- 25028
٢٥٠٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير قال: حدثنا هشام عن ابيه عن عائشة ان رسول الله ﷺ (كان يؤتى) (١) بالصبيان فيبرك عليهم ويحنكهم (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (كابوتي).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٠٠٢)، ومسلم (٢٨٦).

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں بچوں کو لایا جاتا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے لئے برکت کی دعاء فرماتے اور ان کو گٹھی دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25028]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25028، ترقيم محمد عوامة 23950)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
10. في الإثمد من أمر به عند النوم
سوتے وقت اثمد سرمہ لگانے کا کہنے والے حضرات کے دلائل
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23951 ترقیم الشثری: -- 25029
٢٥٠٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن إسماعيل بن مسلم عن محمد بن المنكدر عن جابر قال: سمعت رسول الله ﷺ يقول:"عليكم بالإثمد عند النوم، فإنه يشد البصر، وينبت الشعر" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضف إسماعيل بن مسلم، أخرجه ابن ماجه (٣٤٩٦)، والترمذي في الشمائل (٥٠)، وعبد بن حميد (١٠٨٥)، وأبو يعلى (٢٠٥٨)، وابن عدي ٣/ ١٠٥٢.
حضرت جابر سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سُنا کہ: ”سونے کے وقت اثمد (سرمہ) کو لازمی استعمال کرو۔ کیونکہ یہ نگاہ کو تیز کرتا ہے۔ اور بالوں کو اگاتا ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25029]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25029، ترقيم محمد عوامة 23951)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23952 ترقیم الشثری: -- 25030
٢٥٠٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا سفيان عن عبد الله ابن عثمان بن خثيم عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: قال رسول الله ﷺ:"خير اكحالكم الاثمد، يجلو البصر وينبت الشعر" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ عبد اللَّه بن عثمان بن خثيم صدوق، أخرجه أحمد (٢٠٤٧)، وابن ماجه (٣٤٩٧)، وأبو داود (٣٨٧٨)، وابن حبان (٦٠٧٢)، وعبد الرزاق (٦٢٠٠)، والحميدي (٥٢٠)، وأبو يعلي (٢٤١٠)، والطبري ١/ ٤٨٣، والحاكم ١/ ٣٥٤، والبيهقي ٣/ ٢٥٤، والبغوي (١٤٧٧).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے سرموں میں سے بہترین سرمہ اثمد ہے۔ نگاہ کو تیز کرتا ہے۔ اور بالوں کو اگاتا ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25030]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25030، ترقيم محمد عوامة 23952)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
11. كم يكتحل في كل عين
ہر آنکھ میں کتنی مرتبہ سرمہ لگایا جائے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23953 ترقیم الشثری: -- 25031
٢٥٠٣١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن عبد الحميد بن جعفر ⦗١٢٥⦘ عن عمران بن ابي (انس) (١) قال: كان رسول الله ﷺ (يكتحل بالإثمد) (٢) ، ويكحل اليمنى ثلاثة مراود، واليسرى مرودين (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أنيس).
(٢) ساقطة في: [ز].
(٣) مرسل، عمران تابعي، أخرجه ابن سعد (١/ ٤٨٤)، وأخرجه أبو الشيخ في أخلاق النبي ﷺ (٥٢٦) متصلًا من حديث أنس.

حضرت عمران بن ابی انس سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اثمد سرمہ لگایا کرتے تھے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دائیں آنکھ میں تین سلائیاں سرمہ لگاتے تھے اور بائیں آنکھ میں دو سلائیاں سرمہ لگاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25031]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25031، ترقيم محمد عوامة 23953)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23954 ترقیم الشثری: -- 25032
٢٥٠٣٢ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن عاصم عن حفصة عن انس انه كان يكتحل ثلاثة في كل عين] (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر في: [جـ].
(٢) صحيح.

حضرت انس کے بارے میں روایت ہے کہ وہ ہر آنکھ میں تین تین مرتبہ سرمہ لگایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25032]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25032، ترقيم محمد عوامة 23954)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23955 ترقیم الشثری: -- 25033
٢٥٠٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن عاصم عن ابن سيرين انه كان يكتحل اثنين في (ذه) (١) ، واثنين في ذه، وواحدا بينهما.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح، ز، ط]: (ده).
حضرت ابن سیرین کے بارے میں روایت ہے کہ وہ دو سلائیاں اس آنکھ میں اور دو سلائیاں اس آنکھ میں سرمہ لگایا کرتے تھے اور ایک سلائی دونوں آنکھوں کے درمیان لگاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25033]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25033، ترقيم محمد عوامة 23955)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23956 ترقیم الشثری: -- 25034
٢٥٠٣٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد (عن) (١) عباد (بن) (٢) منصور عن عكرمة عن ابن عباس قال: كان للنبي ﷺ (٣) مكحلة يكتحل (بها) (٤) ثلاثا في كل عين (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (بن).
(٢) في [ز]: (عن).
(٣) في [أ، ح، ز]: ﵇.
(٤) في [هـ]: (منها).
(٥) ضعيف؛ لضعف عباد بن منصور، أخرجه أحمد (٣٣١٨)، وابن ماجه (٣٤٩٩)، والترمذي (٢٠٤٨)، وابن سعد (١/ ٤٨٤)، وعبد بن حميد (٥٧٣)، وأبو يعلى (٢٦٩٤)، وأبو الشيخ في أخلاق النبي ﷺ (ص ١٦٩)، والطيالسي (٢٦٨١).

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک سرمہ دانی تھی جس سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر آنکھ میں تین تین سلائیاں سرمہ لگاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25034]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25034، ترقيم محمد عوامة 23956)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
12. في الخمر يتداوي (به) والسكر
شراب اور عرقِ کھجور کے ذریعہ علاج کرنے کے بار ے میں (احادیث)
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23957 ترقیم الشثری: -- 25035
٢٥٠٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (شبابة قال: حدثنا) (١) شعبة عن سماك عن علقمة بن وائل عن ابيه ان رجلا من جعفى يقال له: سويد بن طارق سال النبي ﷺ عن الخمر فنهاه عنها، فقال: يا رسول الله، إنما (نصنعها) (٢) للدواء، فقال: رسول الله ﷺ:"إنها داء وليست بدواء" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [أ، ح، هـ]: (نصفها).
(٣) حسن؛ سماك صدوق، أخرجه مسلم (١٩٨٤)، وأحمد (١٨٧٨٧).

حضرت علقمہ بن وائل، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جعفی کا ایک شخص جس کو سوید بن طارق کہا جاتا تھا۔ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شراب کے بارے میں سوال کیا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو اس سے منع کردیا۔ اس نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہم تو اس کو دوائی کے لئے بناتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ ”یہ تو بیماری ہے۔ یہ دوائی نہیں ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25035]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25035، ترقيم محمد عوامة 23957)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23958 ترقیم الشثری: -- 25036
٢٥٠٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن ابي وائل ان رجلا اصابه الصفر (١) ، (فنعت) (٢) له السكر، فسال عبد الله عن ذلك فقال: إن الله لم يجعل شفاءكم فيما حرم عليكم (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) الصفر: مرض في الكبد تصفر له العين.
(٢) في [ز]: (فبعث).
(٣) صحيح.

حضرت ابو وائل سے روایت ہے کہ ایک آدمی کو پیٹ کا وہ مرض لاحق ہوا جس میں چہرہ زرد ہوجاتا ہے تو کسی نے اس کے سامنے عرق کھجور کی تعریف کی۔ اس مریض نے حضرت عبد اللہ سے اس کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے جس چیز کو تم پر حرام کیا ہے اس چیز میں تمہاری شفا نہیں رکھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25036]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25036، ترقيم محمد عوامة 23958)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23959 ترقیم الشثری: -- 25037
٢٥٠٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا خلف بن خليفة عن ابي هاشم عن نافع قال: كانت لابن عمر (بختية) (١) ، وانها مرضت، فوصف لي ان (نداويها) (٢) بالخمر، فداويتها ثم قلت لابن عمر: إنهم وصفوا لي ان اداويها بالخمر، قال: ففعلت؟ قلت لا، -وقد كنت فعلت- قال: اما إنك لو فعلت (عاقبتك) (٣) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (نجيبة).
(٢) في [ز]: (داويها)، وفي [جـ]: (أداويها).
(٣) في [هـ]: (لعاقبتك).
(٤) حسن؛ خلف صدوق.

حضرت نافع سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس ایک بختی اونٹ تھا۔ وہ بیمار ہوگیا، مجھے کسی نے کہا کہ میں اس کا شراب کے ذریعہ علاج کروں۔ چناچہ میں نے اس کا علاج کیا۔ پھر میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا۔ لوگوں نے مجھے کہا ہے کہ میں اس کا شراب کے ذریعہ علاج کروں! حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے پوچھا۔ پھر تم نے کیا؟ میں نے کہا۔ نہیں۔ حالانکہ میں تو علاج کرچکا تھا۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا۔ اگر تم نے یہ کام کیا ہوتا تو میں تمہیں سزا دیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25037]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25037، ترقيم محمد عوامة 23959)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں