🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. في (الحجامة) أين توضع من الرأس
پچھنے سر میں کس جگہ لگوائے جائیں؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23970 ترقیم الشثری: -- 25048
٢٥٠٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا خالد بن (مخلد) (١) قال: حدثنا سليمان بن بلال قال: حدثني علقمة بن ابي علقمة قال: سمعت عبد الرحمن الاعرج قال: سمعت عبد الله بن (بحينة) (٢) يقول: احتجم رسول الله ﷺ (بلحى جمل) (٣) وهو محرم وسط راسه (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (مخلده).
(٢) في [ط]: (مجينه).
(٣) اسم موقع بين مكة والمدينة، وسقط من: [ط].
(٤) حسن؛ خالد بن مخلد صدوق، أخرجه البخاري (١٨٣٦)، ومسلم (١٢٠٣).

حضرت عبد اللہ بن بحینہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مقام لَحَیْ جمل میں پچھنے لگوائے اور (اس وقت) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حالت احرام میں تھے اور سر کے درمیان لگوائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25048]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25048، ترقيم محمد عوامة 23970)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23971 ترقیم الشثری: -- 25049
٢٥٠٤٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) يحيى بن (سعيد) (٢) عن سليمان بن يسار ان رسول الله ﷺ احتجم بمكان بطريق مكة (بمعدن) (٣) يدعى لحى جمل وهو محرم فوق راسه (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (أنبأنا).
(٢) في [أ، جـ، ز، هـ]: (يزيد)، وتقدم الخبر في كتاب الحج باب: [٢٩٣] برقم: [١٥٢٢٣].
(٣) في [ط، هـ]: (بعدن).
(٤) مرسل؛ سليمان بن يسار تابعي.

حضرت سلیمان بن یسار سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ کے راستہ میں معدن (کان) کے ایک مقام پر جس کا نام لحی جمل تھا۔ اس حالت میں اپنے سر مبارک پر پچھنے لگوائے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حالت احرام میں تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25049]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25049، ترقيم محمد عوامة 23971)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23972 ترقیم الشثری: -- 25050
٢٥٠٥٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم عن حسن بن صالح عن منصور قال: قلت لمجاهد احتجم رسول الله ﷺ؟ قال: (لا) (١) ، إلا إن رجله (وثئت) (٢) فحجمها رسول الله ﷺ (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [أ، ح، ط]: (وثبت)، وفي [ز]: (وثيت).
(٣) مرسل؛ مجاهد تابعي، أخرجه مالك ١/ ٣٤٩ (٧٧٦)، والشافعي في الأم ٧/ ٢١٢، وأخرجه متصلًا من حديث ابن بحينة: ابن عبد البر في التمهيد ٢٣/ ١٦٢، ومن حديث ابن عباس ابن عساكر في تاريخ دمشق ٥١/ ١٨٥.

حضرت منصور سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد سے پوچھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پچھنے لگوائے تھے؟ انہوں نے جواب دیا۔ نہیں، مگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پاؤں مبارک موچ کھا گیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو سینگی لگوائی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25050]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25050، ترقيم محمد عوامة 23972)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23973 ترقیم الشثری: -- 25051
٢٥٠٥١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) هشام عن عكرمة عن ابن عباس ان رسول الله ﷺ احتجم وهو محرم في راسه من اذى كان به (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (أخبرنا)، وفي [ز]: (أنبأنا).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٧٠٠)، وأحمد (٢٣٥٥).

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے سر مبارک پر بوجہ تکلیف کے پچھنے لگوائے تھے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حالت احرام میں تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25051]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25051، ترقيم محمد عوامة 23973)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
15. في الرخصة في القرآن يكتب لمن يسقاه
کسی کو پلانے کے لئے قرآن مجید لکھنے کے جواز کے بیان میں (احادیث)
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23974 ترقیم الشثری: -- 25052
٢٥٠٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن ابن ابي ليلى عن الحكم عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: إذا (عسر) (١) على المراة ولدها، فيكتب هاتين (الآيتين) (٢) والكلمات في صحفة، ثم تغسل فتسقى منها: بسم الله (الذي) (٣) لا إله إلا هو الحليم الكريم، سبحان الله رب السماوات السبع ورب العرش العظيم، كانهم يوم يرونها لم يلبثوا إلا عشية او ضحاها، كانهم يوم يرون ما يوعدون لم يلبثوا إلا ساعة من نهار، بلاغ فهل يهلك إلا القوم الفاسقون (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (أعسرت).
(٢) سقطت من: [ز].
(٣) سقط من: [ز].
(٤) ضعيف؛ لحال ابن أبي ليلى.

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ جب کسی عورت کو بچہ کی ولادت میں تنگی ہو تو ان دو آیتوں اور کلمات کو ایک پیالے میں لکھ دیا جائے پھر اس کو دھو کر یہ پانی عورت کو پلایا جائے۔ (الفاظ کا ترجمہ یہ ہے) شروع اس خدا کے نام سے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے جو بہت بردبار اور کرم کرنے والا ہے۔ پاک ہے اللہ، جو رب ہے ساتوں آسمانوں کا اور جو رب ہے عرش عظیم کا۔ { کَأَنَّہُمْ یَوْمَ یَرَوْنَہَا لَمْ یَلْبَثُوا إِلاَّ عَشِیَّۃً، أَوْ ضُحَاہَا } اور { کَأَنَّہُمْ یَوْمَ یَرَوْنَ مَا یُوعَدُونَ لَمْ یَلْبَثُوا إِلاَّ سَاعَۃً مِنْ نَہَارٍ بَلاَغٌ فَہَلْ یُہْلَکُ إلاَّ الْقَوْمُ الْفَاسِقُونَ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25052]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25052، ترقيم محمد عوامة 23974)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23975 ترقیم الشثری: -- 25053
٢٥٠٥٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن مغيرة عن ابي معشر عن عائشة انها كانت لا ترى باسا ان يعوذ في الماء ثم يصب على المريض (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (هشام).
(٢) منقطع؛ أبو معشر لا يروي عن عائشة.

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں روایت ہے کہ وہ پانی میں دم وغیرہ کرنے میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتی تھیں کہ پھر وہ پانی مریض پر بہا دیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25053]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25053، ترقيم محمد عوامة 23975)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23976 ترقیم الشثری: -- 25054
٢٥٠٥٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن خالد عن ابي قلابة وليث عن مجاهد انهما لم يريا باسا ان يكتب (آية) (٢) من القرآن ثم يسقاه صاحب الفزع.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (هشام).
(٢) في [ز]: (آيات).

حضرت ابو قلابہ اور حضرت مجاہد کے بارے میں روایت ہے کہ یہ دونوں حضرات اس بات میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتے تھے کہ قرآن مجید کی کوئی آیت لکھی جائے اور پھر ڈرے ہوئے آدمی کو پلائی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25054]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25054، ترقيم محمد عوامة 23976)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23977 ترقیم الشثری: -- 25055
٢٥٠٥٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) قال: (حدثنا) (٢) حجاج قال: اخبرني من راى سعيد بن جبير يكتب التعويذ لمن اتاه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (هشام).
(٢) في [جـ]: (أخبرنا)، وفي [ز]: (أنبأنا).

حضرت حجاج کہتے ہیں کہ مجھ سے اس آدمی نے بیان کیا جس نے حضرت سعید بن جبیر کو دیکھا تھا کہ جو ان کے پاس (بغرض تعویذ) آتا وہ اس کے لئے تعویذ لکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25055]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25055، ترقيم محمد عوامة 23977)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 25056
٢٥٠٥٦ - قال حجاج: وسالت عطاء فقال: ما سمعنا (كراهيته) (١) إلا من قبلكم (٢) اهل العراق.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (بكراهته)، وفي [ز]: (بكراهيته).
(٢) في [هـ]: زيادة (من).

حجاج کہتے ہیں۔ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا: تو انہوں نے جواباً ارشاد فرمایا: اے اہل عراق! ہم نے تو تمہارے علاوہ کسی سے اس کا ناپسند ہونا نہیں سُنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25056]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25056، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23978 ترقیم الشثری: -- 25057
٢٥٠٥٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن شعبة قال: (اخبرنا) (١) قتادة عن سعيد بن المسيب قال: سالته عن النشر فامرني بها، قلت: (ارويها) (٢) عنك؟ قال: نعم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (أنا).
(٢) في [ط]: (أربيها).

حضرت قتادہ، سعید بن المسیب کے بارے میں بتاتے ہیں کہ میں نے ان سے آسیب کے دم (نشرہ) کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے مجھے اس کا حکم دیا۔ میں نے (ان سے) کہا۔ میں اس (دم) کو آپ کی نسبت سے روایت کروں؟ انہوں نے فرمایا: ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25057]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25057، ترقيم محمد عوامة 23978)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں