مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. من حرم المسكر وقال: هو حرام ونهى عنه
جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
ترقیم عوامۃ: 24245 ترقیم الشثری: -- 25329
٢٥٣٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن جعفر بن برقان عن فرات بن (سلمان) (١) عن رجل من جلساء القاسم عن عائشة قالت: قال رسول الله ﷺ:"اول ما يكفئ امتي عن الإسلام (لشراب) (٢) يقال: له الطلاء" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (سليمان).
(٢) في [أ، ز]: (شراب)، وفي [جـ]: (بشراب).
(٣) مجهول، لإبهام الرجل، أخرجه إسحاق (٩٢٣)، وأبو يعلى (٤٧١٢)، والدارمي (٢١٠٠)، والطبراني في مسند الشاميين (٧٤٩)، وابن عدي (٦/ ٢٠٥١)، وأحمد بن منيع كما في المطالب العالية (١٨٢٦).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے۔ کہتی ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سب سے پہلی چیز جو میری امت کو اسلام سے الٹ دے گی وہ شراب ہے جس کو طلاء (انگور کے شیرہ کو پکا کر بنائی گئی شراب) کہا جاتا ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25329]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25329، ترقيم محمد عوامة 24245)
ترقیم عوامۃ: 24246 ترقیم الشثری: -- 25330
٢٥٣٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي حيان عن الشعبي (عن عائشة) (١) (قالت) (٢) : حدثت اشربة لو كانت (على) (٣) عهد رسول الله ﷺ نهى عنها (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [جـ]: (قال).
(٣) في [أ، جـ، ح، ز]: (على).
(٤) صحيح.
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے۔ کہتی ہیں کہ ایسی نئی شرابیں تیار ہوگئی ہیں کہ اگر وہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد میں ہوتیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان سے منع کردیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25330]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25330، ترقيم محمد عوامة 24246)
ترقیم عوامۃ: 24247 ترقیم الشثری: -- 25331
٢٥٣٣١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن ابن عون عن ابن سيرين ان رجلا قال لابن عمر: إن اهلنا ينبذون شرابا لهم غدوة فيشربونه عشية، (وينبذون عشية) (١) فيشربونه غدوة، قال ابن عمر: انهاك عن السكر قليله وكثيره، واشهد الله عليك ان اهل خيبر ينبذون شرابا لهم من كذا وكذا، يسمونه كذا (وكذا) (٢) وهي الخمر (وإن اهل فدك ينبذون شرابا من كذا وكذا يسمونها كذا ⦗٢٣٤⦘ وكذا، وهي الخمر) (٣) ، (فعد) (٤) اربعة اشربة احدها العسل (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ]، وفي [جـ، ز]: (وينبذنه عشية).
(٢) في [جـ]: سقط.
(٣) سقط ما بين القوسين من: [أ، ح، ط، هـ].
(٤) في [ط]: (فغذا).
(٥) صحيح.
حضرت ابن سیرین سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا۔ کہ ہمارے اہل خانہ صبح کے وقت اپنے لیئے ایک مشروب نبیذ کا رکھتے ہیں جس کو وہ شام کے وقت پی لیتے ہیں۔ اور ایک مشروب نبیذ کا شام کو رکھتے ہیں اور اس کو صبح کے وقت پی لیتے ہیں۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ے فرمایا: میں تمہیں نشہ آور چیز سے روکتا ہوں خواہ وہ تھوڑی ہو یا زیادہ۔ اور میں تم پر اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ اہل خیبر اپنے لئے فلاں، فلاں چیز سے نبیذ بناتے تھے اور اس کا یہ یہ نام رکھتے تھے اور یہ چیز حقیقت میں خمر تھی۔ اور اہل فدک فلاں فلاں چیز سے نبیذ بناتے تھے اور اس کا یہ، یہ نام رکھتے تھے اور یہ چیز حقیقت میں خمر تھی۔ (اسی طرح) آپ نے چار مشروبات کا ذکر کیا جن میں سے ایک شہد تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25331]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25331، ترقيم محمد عوامة 24247)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 25332
٢٥٣٣٢ - قال: ابن عون: (و) (١) كان ابن سيرين يسميها (كلها) (٢) إلا العسل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) سقط من: [ز].
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ ابن سیرین، شہد کے علاوہ ان سب کا (علیحدہ) نام لیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25332]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25332، ترقيم محمد عوامة ---)
2. ما ذكر عن النبي ﷺ فيما نهى عنه من الظروف
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے برتنوں کی ممانعت کے بارے میں مروی احادیث
ترقیم عوامۃ: 24248 ترقیم الشثری: -- 25333
٢٥٣٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن إسماعيل بن سميع عن مالك بن (عمير) (١) ان صعصعة بن صوحان اتى عليا فسلم عليه فقال: يا امير المؤمنين: (انهنا) (٢) (عما) (٣) نهاك عنه رسول الله ﷺ (٤) قال: (نهانا رسول الله) (٥) ﷺ (٦) عن الدباء والحنتم و (المقير) (٧) والجعة (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (عمر).
(٢) في [جـ]: (انهيني)، وفي [ح]: (انهى)، وفي [ط]: (انهاك)، وفي [هـ]: (انهني).
(٣) في [ح]: (عن).
(٤) سقط من: [أ].
(٥) سقط من: [ط].
(٦) في [أ، جـ، ح، ز]: زيادة ﷺ.
(٧) في [ط، هـ]: (النقير).
(٨) مجهول منقطع؛ لجهالة مالك بن عمير، أخرجه أحمد (١١٦٢)، وأبو داود (٣٦٩٧)، والنسائي ٨/ ١٦٦، والبيهقي ٨/ ٢٩٢، والضياء (٧١٢)، وابن عساكر ٢٤/ ٨٠.
حضرت مالک بن عمیر سے روایت ہے کہ صعصعہ بن صوحان، حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو سلام کیا۔ پھر اس نے کہا۔ اے امیر المؤمنین! آپ ہمیں ان چیزوں سے منع کردیں، جن چیزوں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ کو نہی کی ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں دُبّائ، (بڑا گھڑا جو کدو کو خشک کر کے بنایا جاتا تھا)۔ حَنتم۔ (سبز یا سرخ گھڑا)۔ مُقیَّر (وہ گھڑا جس کو تارکول مل دیا ہو) اور جِعّہ (جو یا گندم سے بنائی گئی شراب) سے منع فرمایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25333]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25333، ترقيم محمد عوامة 24248)
ترقیم عوامۃ: 24249 ترقیم الشثری: -- 25334
٢٥٣٣٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن حبيب عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: نهى رسول الله ﷺ عن الدباء والحنتم والمزفت والنقير (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٩٩٠)، وأحمد (٢٤٩٩)، وأصله عند البخاري (٥٣).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دُبائ، حنتم، مزفت… تارکول ملا ہوا گھڑا، اور نقیر… وہ برتن جو درخت کی موٹی لکڑی کو اندر سے خالی کر کے بنایا جائے … سے منع فرمایا۔ (یہ تمام برتن شراب کے لئے مستعمل تھے) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25334]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25334، ترقيم محمد عوامة 24249)
ترقیم عوامۃ: 24250 ترقیم الشثری: -- 25335
٢٥٣٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (مروان) (١) بن معاوية عن منصور بن حيان عن سعيد بن جبير قال: (اشهد) (٢) على ابن عباس وابن عمر انهما شهدا ان رسول الله ﷺ: نهى عن الدباء والحنتم والمزفت والنقير (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (مرون).
(٢) في [خ]: (شهد).
(٣) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٩٩٧)، وأحمد (٣٣٠٠).
حضرت سعید بن جُبیر سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں گواہی دے کر بتاتا ہوں کہ ان دونوں نے اس بات کی گواہی دی کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دُبائ، حنتم، مزفت اور نقیر سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25335]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25335، ترقيم محمد عوامة 24250)
ترقیم عوامۃ: 24251 ترقیم الشثری: -- 25336
٢٥٣٣٦ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر ومحمد بن عبيد عن محمد بن عمرو عن ابي سلمة عن ابي هريرة قال: نهى رسول الله ﷺ ان ينبذ في المزفت والدباء (والحنتمة) (١) والنقير] (٢) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (الحنتم).
(٢) الحديث ورد مرتين في: [جـ].
(٣) حسن؛ محمد بن عمرو صدوق، أخرجه أحمد (١٠٥١٠)، وابن ماجه (٣٤٠١)، والنسائي (٨/ ٢٩٧)، وابن حبان (٥٤٠٨)، وابن الجارود (٨٥٨)، وأبو يعلى (٥٩٤٤)، ووكيع في أخبار القضاة (٣/ ٤٣)، والطحاوي (١/ ٢١٥)، وأصله عند مسلم (١٩٩٣).
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بات سے منع کیا کہ: مُزَفَّت، دُبائ، حنتم اور نقیر میں نبیذ بنائی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25336]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25336، ترقيم محمد عوامة 24251)
ترقیم عوامۃ: 24252 ترقیم الشثری: -- 25337
٢٥٣٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الله بن نمير عن محمد بن ابي إسماعيل عن عمارة (بن) (١) عاصم (العنزي) (٢) قال: دخلت على انس بن مالك فسالته عن ⦗٢٣٦⦘ النبيذ فقال: نهى رسول الله ﷺ: عن الدباء والمزفت، فاعدتها عليه فقال: نهى رسول الله ﷺ عن الدباء والمزفت، (فاعدتها عليه فقال: نهى رسول الله ﷺ عن الدباء والمزفت) (٣) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (عن).
(٢) في [أ، ب، جـ، هـ، ع]: (العنبري)، وانظر: تعجيل المنفعة ١/ ٢٩٤.
(٣) سقط من: [ز].
(٤) مجهول؛ لجهالة عمارة بن عاصم،، قيل: هو عاصم بن عمير، وقيل عاصم بن أبي عمرة، أخرجه أحمد (١٢٧٠٧)، والطبراني في الأوسط (١٥٧٣)، وأبو يعلى (٤٣٤٤)، وذكره الحافظ في المطالب (٢٧٨)، وأخرج البخاري (٥٥٨٧)، ومسلم (١٩٩٢) نحوه من حديث أنس.
حضرت عمارہ بن عاصم عنزی سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے آپ سے نبیذ کے بارے میں سوال کیا؟ انہوں نے جواباً ارشاد فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دباء، مزفَّت سے منع فرمایا ہے۔ پس میں (عمارہ) نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے یہ سوال دوبارہ کیا تو انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دباء اور مزفت سے منع فرمایا ہے۔ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے یہ سوال دوہرایا تو انہوں نے پھر جواباً فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دباء اور مزفت سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25337]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25337، ترقيم محمد عوامة 24252)
ترقیم عوامۃ: 24253 ترقیم الشثری: -- 25338
٢٥٣٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن إسحاق عن ابن مبارك عن (وقاء) (١) عن علي بن ربيعة عن سمرة قال: نهى رسول الله ﷺ: عن الدباء والمزفت (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (ورقاء)، وفي [ز]: (وفا).
(٢) حسن؛ وقاء بن إياس صدوق، وأخرجه أحمد (٢٠١٨٦)، والطحاوي (٤/ ٢٢٧)، والطبراني (٦٧٥٨)، وابن عدي (٧/ ٢٥٥١).
حضرت سمرہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دُبّاء اور مزفت سے منع کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25338]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25338، ترقيم محمد عوامة 24253)