🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. من كره الجر الأخضر ونهى عنه
جو لوگ سبز گھڑے کو مکروہ سمجھتے ہیں اور اس سے منع کرتے ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 25369
٢٥٣٦٩ - وقال يحيى: ظن ان فيها نبيذا (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: زيادة (فأخذ جلودًا فرماها فإذا فيها سمن)، وهي جملة سبقت
راوی حدیث یحییٰ کہتے ہیں کہ انہوں نے سمجھا تھا کہ گھڑے میں نبیذ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25369]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25369، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24283 ترقیم الشثری: -- 25370
٢٥٣٧٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن حصين (عن) (١) امراة من بني شيبان ان زوجها اتاهم فحدثهم ان امير المؤمنين عليا نهاهم عن نبيذ الجر، قال: فكسرنا جرة لنا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) مجهول؛ لإبهام المرأة وزوجها.

بنو شیبان کی ایک عورت سے روایت ہے کہ اس کا شوہر، بنو شیبان کے پاس آیا اور انہیں یہ بات بیان کی کہ امیر المؤمنین حضرت علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو گھڑے کی نبیذ سے منع فرمایا ہے۔ راوی کا بیان ہے کہ پس ہم نے پھر اپنا گھڑا توڑ ڈالا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25370]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25370، ترقيم محمد عوامة 24283)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24284 ترقیم الشثری: -- 25371
٢٥٣٧١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن عيينة بن عبد الرحمن عن ابيه ان ابا (برزة) (١) قدم من سفر، فبدا بمنزل ابي بكرة، فراى في البيت جرة فقال: ما هذه؟ فقيل: فيها نبيذ لابي بكرة، فقال: وددت انكم حولتموها في سقاء (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (بردة).
(٢) صحيح؛ أخرجه البيهقي ٨/ ٣٥٩.

حضرت عیینہ بن عبد الرحمن، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابو برزہ ایک سفر سے واپس تشریف لائے تو انہوں نے حضرت ابو بکرہ کے گھر سے آغاز کیا۔ پس انہوں نے گھر میں گھڑا دیکھا تو انہوں نے پوچھا۔ یہ کیا ہے؟ انہیں بتایا گیا کہ اس میں حضرت ابو بکرہ کے لئے نبیذ ہے۔ اس پر انہوں نے کہا۔ مجھے یہ بات محبوب ہے کہ تم اس کو کسی اور مشکیزہ میں ڈال لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25371]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25371، ترقيم محمد عوامة 24284)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24285 ترقیم الشثری: -- 25372
٢٥٣٧٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن داود بن (فراهيج) (١) قال: سمعت ابا هريرة ينهى عن نبيذ الجر (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح]: (فراسيج)، وفي [ز]: (فراهيبج).
(٢) ضعيف؛ لضعف داود بن فراهيج.

حضرت داؤد بن فراہیج سے روایت ہے کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ کو گھڑے کی نبیذ سے منع کرتے ہوئے سُنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25372]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25372، ترقيم محمد عوامة 24285)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24286 ترقیم الشثری: -- 25373
٢٥٣٧٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن عبد الملك عن سعيد ابن جبير وذكروا النبيذ، فقال: لا ارى به باسا في السقاء، واكرهه في الجر الاخضر.
حضرت سعید بن جبیر سے روایت ہے …لوگوں نے (ان کے سامنے) نبیذ کا ذکر چھیڑا … تو انہوں نے فرمایا: میرے خیال کے مطابق اگر نبیذ مشکیزہ میں ہو تو کوئی حرج نہیں ہے لیکن میں سبز گھڑے میں نبیذ کو ناپسند کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25373]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25373، ترقيم محمد عوامة 24286)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24287 ترقیم الشثری: -- 25374
٢٥٣٧٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن ابي رجاء عن مالك بن دينار ان جابر بن زيد والحسن كانا يكرهان نبيذ الجر.
حضرت مالک بن دینار سے روایت ہے کہ حضرت جابر بن زید اور حضرت حسن، گھڑے کی نبیذ کو پسند نہیں کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25374]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25374، ترقيم محمد عوامة 24287)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24288 ترقیم الشثری: -- 25375
٢٥٣٧٥ - (حدثنا ابو بكر قال: حدثنا) (١) عبد الله بن إدريس عن شعبة عن ثابت قال: قلت لابن عمر: نهي عن نبيذ الجر؛ فقال: زعموا (ذاك) (٢) ، [قلت عن رسول الله ﷺ؟ قال: زعموا ذاك، قلت: انت سمعته؟ قال: زعموا ذاك، قال] (٣) : وصرفه الله عني (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زائدة من: [هـ].
(٢) في [جـ]: (ذاك).
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٩٩٧)، وأحمد في وجادة ابنه عنه في السند (٥٠٧٤).

حضرت ثابت سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا۔ گھڑے کی نبیذ سے منع کیا گیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: لوگوں کا خیال یہی ہے۔ میں نے پوچھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ حکم ثابت ہے؟ انہوں نے فرمایا: لوگوں کا خیال یہی ہے۔ میں نے پوچھا: آپ نے یہ حکم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سُنا ہے؟ انہوں نے فرمایا: لوگوں کا خیال یہی ہے۔ اور فرمایا: اللہ تعالیٰ نے اس کو مجھ سے پھیر دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25375]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25375، ترقيم محمد عوامة 24288)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24289 ترقیم الشثری: -- 25376
٢٥٣٧٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا شعبة عن ابي (جمرة) (١) ان امراة اتت ابن عباس، وقد كنت حلفت ان لا اسال عن نبيذ الجر فقالت لي: سله فابيت ان اساله فساله رجل (عن) (٢) نبيذ الجر فنهاه، فقلت (يا ابا عباس) (٣) إني انتبذ في جر اخضر فاشربه حلوا طيبا فيقرقر بطني فقال: لا تشربه وإن كان احلى (من) (٤) العسل (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (حضرة).
(٢) في [ط]: (في).
(٣) في [هـ]: (يا ابن عباس).
(٤) في [ط]: (في).
(٥) صحيح.

حضرت ابو جمرہ سے روایت ہے کہ ایک عورت حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوئی - اور میں نے (راوی نے) یہ حلف اٹھا رکھا تھا کہ میں گھڑے کی نبیذ کے بارے میں سوال نہیں کروں گا - اس عورت نے مجھ سے کہا۔ تم ِ، ابن عباس رضی اللہ عنہما سے یہ سوال کرو۔ تو میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے یہ سوال کرنے سے انکار کیا۔ پس کسی آدمی نے گھڑے کی نبیذ کے بارے میں سوال کیا؟ تو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس آدمی کو منع کردیا۔ اس پر میں نے پوچھا۔ اے ابن عباس رضی اللہ عنہما! میں تو سبز گھڑے کی نبیذ بناتا ہوں اور پھر اس کو پیتا ہوں اس حال میں کہ وہ میٹھی اور لذیذ ہوتی ہے پس اس سے میرے پیٹ میں گڑگڑاہٹ ہوتی ہے۔ تو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اس کو نہ پیو اگرچہ یہ شہد سے بھی زیادہ میٹھی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25376]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25376، ترقيم محمد عوامة 24289)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24290 ترقیم الشثری: -- 25377
٢٥٣٧٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: حدثنا سليمان (التيمي) (١) عن طاوس ان رجلا اتى ابن عمر فقال: نهى رسول الله ﷺ عن نبيذ الجر؛ فقال ابن عمر: نعم، فقال طاوس: والله إني سمعته منه (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (سقط).
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٩٩٧)، وأحمد (٤٨٣٧).

حضرت طاؤس سے روایت ہے کہ ایک آدمی حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے پوچھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گھڑے کی نبیذ سے منع کیا ہے؟ تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے جواباً ارشاد فرمایا: ہاں۔ حضرت طاؤس کہتے ہیں۔ خدا کی قسم! یہ بات میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے خود سُنی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25377]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25377، ترقيم محمد عوامة 24290)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24291 ترقیم الشثری: -- 25378
٢٥٣٧٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عفان قال: حدثنا جرير بن حازم قال: حدثني يعلى بن حكيم عن (صهيرة) (١) [بنت جيفر سمعه منها قالت: حججنا ثم انصرفنا إلى المدينة (فدخلنا) (٢) على صفية] (٣) ننت حيي فوافقنا عندها نسوة من اهل الكوفة، فقلن لنا: إن شئتن سالنا وسمعتن، وإن شئتن سالتن وسمعنا، (فقلن) (٤) : سلن، فسالن عن اشياء من امر المراة وزوجها، ومن امر المحيض، وسالن عن نبيذ الجر، [فقالت: (اكثرتن) (٥) يا اهل العراق علينا في نبيذ الجر] (٦) ، حرم رسول الله ﷺ نبيذ الجر، (ما) (٧) على إحداكن ان تطبخ ثمرها (٨) تدلكه ثم تصفيه فتجعله في سقائها (وتوكئ) (٩) عليه، فإذا طاب شربت (وسقت زوجها) (١٠) (١١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (ضميرة).
(٢) في [جـ]: (قد دخلنا).
(٣) سقط في: [أ، ح، ط].
(٤) في [ط، هـ]: (فقلنا).
(٥) في [ز]: (أكثرتين).
(٦) (ذكر) في حاشية: [ح].
(٧) سقط من: [جـ].
(٨) سقط (ثم) من: [هـ].
(٩) في [أ، ح، ط]: (تولي).
(١٠) ورد في حاشية [ز].
(١١) مجهول؛ لجهالة صهيرة، أخرجه أحمد (٢٦٨٦٥)، وأبو يعلى (٧١١٧)، والطبراني (٢٤/ [١٩٩]).

حضرت صُہَیرہ بنت جیفر سے روایت ہے، کہتی ہیں کہ ہم نے (ایک مرتبہ) حج ادا کیا پھر ہم مدینہ کی طرف واپس آئے اور ہم حضرت صفیہ بنت حیی کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ وہاں پر ہمیں اتفاق سے اہل کوفہ کی کچھ خواتین مل گئیں۔ انہوں نے ہم سے کہا۔ اگر تم چاہتی ہو تو ہم سوال کرتی ہیں اور تم (چپ کر کے) سنو اور اگر تم چاہتی ہو تو تم سوال کرلو ہم سماعت کرلیں گی۔ ہم نے کہا: تم پوچھو۔ پس انہوں نے میاں، بیوی کے بہت سے امور کے بارے میں اور حائضہ کے بارے میں سوال کیا۔ اور انہوں نے گھڑے کی نبیذ کے بارے میں سوال کیا۔ اس پر حضرت صفیہ نے فرمایا: اے اہل عراق! تم نے گھڑے کی نبیذ کے بارے میں ہم سے بکثرت سوالات کیئے ہیں جبکہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تو گھڑے کی نبیذ کو حرام قرار دیا ہے۔ تم میں سے کسی پر کچھ نہیں ہے کہ وہ اپنی کھجور کو پکاتی ہے۔ پھر اس کو ملتی ہے، صاف کرتی ہے پھر اس کو مشکیزہ میں ڈالتی ہے اور اس پر کوئی ڈوری وغیرہ باندھ کر اس کا منہ بند کردیتی ہے پس جب وہ مشروب لذت آمیز ہوجاتا ہے تو خود بھی پیتی ہو اور اپنے خاوند کو بھی پلاتی ہے؟۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25378]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25378، ترقيم محمد عوامة 24291)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں