🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. في الحمر الأهلية
پالتو گدھوں کے بارے میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24814 ترقیم الشثری: -- 25916
٢٥٩١٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن ابي إسحاق عن البراء قال: اصاب الناس يوم خيبر جوع شديد، فاصابوا حمرا اهلية فطبخوا منها، فامر رسول الله ﷺ بالقدور فاكفئت (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٩٣٨)، وأحمد (١٨٥٧٣).
حضرت براء سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ خیبر کے دن لوگوں کو شدید بھوک لگی پس انہیں پالتو گدھے ملے اور انہوں نے ان کو پکانا شروع کیا۔ لیکن جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہانڈیوں کے بارے میں حکم دیا۔ پس انہیں انڈیل دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25916]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25916، ترقيم محمد عوامة 24814)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24815 ترقیم الشثری: -- 25917
٢٥٩١٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا عبيد الله عن نافع عن ابن عمر عن النبي ﷺ انه نهى عن لحوم الحمر الاهلية يوم خيبر (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٢١٧)، ومسلم (٥٦١).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر کے دن پالتو گدھوں کے گوشت سے منع فرما دیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25917]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25917، ترقيم محمد عوامة 24815)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24816 ترقیم الشثری: -- 25918
٢٥٩١٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن معاوية بن صالح قال: حدثني الحسن بن جابر عن المقدام بن معد يكرب (الكندي) (١) ان رسول الله ﷺ حرم اشياء، حتى ذكر: الحمر الإنسية (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (بياض).
(٢) حسن؛ الحسن بن جابر صدوق، أخرجه أحمد (١٧١٩٣)، وابن ماجه (٣١٩٣)، والحاكم ١/ ١٠٩، وأبو داود (٤٦٠٤)، وابن حبان (٢٠)، والطبراني (٢٠/ ٦٦٨)، والبيهقي في الدلائل ٦/ ٥٤٩، والسنن ٩/ ٣٣٢، والدارقطني ٤/ ٢٨٧، والخطيب في الفقيه ١/ ٨٩، وابن عبد البر في التمهيد ١/ ١٤٩، وابن زنجويه في الأموال (٦٢٠).

حضر ت مقدام بن معد یکرب سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چند اشیاء کو حرام کیا یہاں تک کہ آپ نے پالتو گدھوں کا بھی ذکر فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25918]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25918، ترقيم محمد عوامة 24816)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24817 ترقیم الشثری: -- 25919
٢٥٩١٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) هشام بن حسان عن محمد بن سيرين عن انس بن مالك قال: لما كان يوم خيبر ذبح الناس الحمر، (فاغلوا) (٢) بها القدور، فامر رسول الله ﷺ ابا طلحة فنادى: إن الله ورسوله (ينهاكم) (٣) عن لحوم الحمر الاهلية فإنها رجس (فاكفئت) (٤) القدور (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: (نا).
(٢) في [ط]: (فأعلوا).
(٣) في [جـ، ع]: (ينهيانكم).
(٤) في [أ، ح، ط]: (فألقيت).
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٩٩١)، ومسلم (١٩٤٠).

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جب غزوہ خیبر کا دن تھا۔ لوگوں نے گدھوں کو ذبح کیا۔ پس ہانڈیوں میں گوشت ابلنے لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابو طلحہ کو حکم دیا پس انہوں نے آواز دی، بیشک اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تمہیں پالتو گدھوں سے منع کردیا ہے۔ کیونکہ یہ نجس ہیں۔ چناچہ ہانڈیوں کو انڈیل دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25919]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25919، ترقيم محمد عوامة 24817)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24818 ترقیم الشثری: -- 25920
٢٥٩٢٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن عبد الرحمن بن يزيد بن جابر قال: (اخبرنا) (١) القاسم ومكحول عن ابي امامة ان رسول الله ﷺ نهى يوم خيبر عن ⦗٣٨٩⦘ اكل الحمار الاهلي (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (أنا).
(٢) ضعيف؛ عبد الرحمن بن يزيد قال أهل الحديث: صوابه ابن تميم لا ابن جابر، وأخرجه الطبراني (٧٥٩٥)، وفي مسند الشاميين (٣٤٣٠)، والروياني (١٢٣٤).

حضرت ابو امامہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر کے دن پالتو گدھے کے کھانے سے منع کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25920]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25920، ترقيم محمد عوامة 24818)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24819 ترقیم الشثری: -- 25921
٢٥٩٢١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني قال: سالت عبد الله بن ابي اوفى عن لحوم الحمر الاهلية فقال: اصابتنا مجاعة يوم خيبر ونحن مع رسول الله ﷺ وقد (اصبنا) (١) للقوم حمرا خارجة من المدينة، فنحرناها وإن قدورنا لتغلي إذ نادى منادي رسول الله ﷺ: ان (اكفئوا) (٢) القدور، ولا تطعموا من لحوم الحمر شيئا (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أضبا).
(٢) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (ألقوا).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣١٥٥)، ومسلم (١٩٣٧).

حضرت شیبانی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن ابی اوفیٰ سے پالتو گدھوں کے بارے میں سوال کیا؟ تو انہوں نے فرمایا: ہمیں خیبر کے دن سخت بھوک لگی۔ اور ہم جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ تھے۔ ہمیں لوگوں کے شہر سے باہر نکلے ہوئے گدھے مل گئے۔ پس ہم نے انہیں ذبح کردیا۔ ہماری ہانڈیاں اس وقت ابل رہی تھیں کہ جب جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منادی نے ندا لگا دی۔ ہانڈیاں الٹ دو۔ اور گدھوں کے گوشت میں سے کچھ بھی نہ کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25921]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25921، ترقيم محمد عوامة 24819)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 25922
٢٥٩٢٢ - (فقلت) (١) : حرمها تحريم ماذا؟ فقال: تحدثنا بيننا فقلنا: حرمها البتة، او حرمها من اجل انها لم تخمس (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (فقلنا).
(٢) صحيح؛ والسائل هو الشيباني كما في سنن ابن ماجه (٣١٩٢).

میں نے کہا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کس طرح کی حرمت کے ساتھ حرام قرار دیا تھا؟ انہوں نے فرمایا: ہم نے آپس میں بات کی اور کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں قطعی طور پر حرام قرار دیا ہے، یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اس لیے حرام قرار دیا کہ ان میں سے خمس نہیں نکالا گیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25922]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25922، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24820 ترقیم الشثری: -- 25923
٢٥٩٢٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (حسين) (١) بن علي عن زائدة عن محمد بن عمرو عن ابي سلمة عن ابي هريرة ان رسول الله ﷺ حرم يوم خيبر: الحمار الإنسي (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، ح]: (حسن).
(٢) حسن؛ محمد بن عمرو صدوق، أخرجه أحمد (٨٧٨٩)، والترمذي (١٧٩٥)، وأبو يعلى (٥٩٥٢)، وابن الجوزي في التحقيق (١٦٩٤)، وابن عبد البر في التمهيد ١/ ١٤١، والبيهقي ٩/ ٣٣١.

حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (جنگ) خیبر کے دن پالتو گدھوں کو حرام قر ار فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25923]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25923، ترقيم محمد عوامة 24820)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24821 ترقیم الشثری: -- 25924
٢٥٩٢٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين بن عن يونس بن (ابي) (١) إسحاق قال: حدثنا ابو الوداك قال: حدثنا ابو سعيد الخدري عن النبي ﷺ (٢) انه مر بالقدور وهي (تغلي) (٣) فقال:"لنا ما (هذه) (٤) الحمر اهلية او وحشية؟" فقلنا: لا، بل اهلية، قال: (فاكفوها) ، قال: (فاكفيناها) (٥) وإنا لجياع نشتهيه (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [أ، هـ]: ﵇.
(٣) في [أ، ح]: (تغلا).
(٤) في [ط]: (هذا)، وفي [هـ]: (هذا قلنا لحم حمر فقال لنا).
(٥) في [ز]: (فألفاناها).
(٦) حسن؛ يونس بن أبي إسحاق صدوق، أخرجه أحمد (١١٧٧٨)، وأبو يعلى (١١٨٣)، وابن المبارك في مسنده (١٨٦)، والدولابي (٣/ ١١٢٦).

حضرت ابو سعید خدری، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کچھ ہانڈیوں کے پاس سے گزرے جو کہ ابل رہی تھیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم سے فرمایا: ”یہ کون سے گدھے ہیں: پالتو یا وحشی؟“ ہم نے کہا۔ نہیں یہ تو پالتو گدھے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ”پھر تم ان ہانڈیوں کو الٹ دو۔“ راوی کہتے ہیں۔ پس ہم نے ان کو الٹ دیا۔ حالانکہ ہم سخت بھوک میں تھے۔ اور ہمیں اس کھانے کی چاہت بھی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25924]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25924، ترقيم محمد عوامة 24821)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24822 ترقیم الشثری: -- 25925
٢٥٩٢٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن سالم عن سعيد بن جبير قال: لحومها والبانها حرام.
حضرت سعید بن جبیر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ان گدھوں کا گوشت اور ان کا دودھ حرام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25925]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25925، ترقيم محمد عوامة 24822)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں