🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
152. ما (لا) ينبغي للرجل أن يدعو به
آدمی کے لیے مناسب نہیں ہے کہ وہ یوں دعا کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26825 ترقیم الشثری: -- 27984
٢٧٩٨٤ - حدثنا سفيان بن عيينة عن عبد الكريم عن مجاهد قال: كان يكره (ان يقول) (١) : اللهم لا (تبتلني) (٢) إلا بالتي هي احسن ويقول: قال الله تعالى: ﴿ونبلوكم بالشر والخير فتنة﴾ [الانبياء: ٣٥] .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [أ، ب، ط]: (تقتلني).

حضرت عبد الکریم فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد یوں دعا کرنے کو مکروہ سمجھتے تھے، اے اللہ! تو مجھے آزمائش میں مت ڈال مگر اس چیز کے ساتھ جو بہت بہترین ہو، اور فرماتے کہ اللہ رب العزت نے فرمایا ہے کہ: ترجمہ: اور ہم تمہیں آزمائیں گے شر اور بھلائی کے ساتھ، آزمانے کے لیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27984]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27984، ترقيم محمد عوامة 26825)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
153. في إحراق الكتب و (محوها)
خطوط کو جلانے اور ان کو مٹا دینے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26826 ترقیم الشثری: -- 27985
٢٧٩٨٥ - حدثنا عبد الله بن مبارك عن معمر عن بن طاوس عن ابيه انه كان إذا اجتمعت عنده الرسائل امر بها فاحرقت.
حضرت ابن طاؤس فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس کے پاس جب بہت زیادہ خطوط جمع ہوجاتے تو آپ ان کو جلانے کا حکم دیتے اور ان کو جلا دیا جاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27985]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27985، ترقيم محمد عوامة 26826)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26827 ترقیم الشثری: -- 27986
٢٧٩٨٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن النعمان بن قيس ان عبيدة اوصى ان تمحى كتبه.
حضرت نعمان بن قیس فرماتے ہیں کہ حضرت عبیدہ نے وصیت فرمائی کہ ان کی کتابوں کو مٹا دیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27986]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27986، ترقيم محمد عوامة 26827)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26828 ترقیم الشثری: -- 27987
٢٧٩٨٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معتمر عن كهمس عن عبد الله بن مسلم بن يسار عن مسلم بن يسار قال: كان إذا (جاءه) (١) الكتاب محا ما كان فيه من ذكر الله ثم القاه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (جاء).
حضرت عبد اللہ بن مسلم بن یسار فرماتے ہیں کہ حضرت مسلم بن یسار کے پاس جب خط آتا تو آپ اللہ کے ذکر کو اس میں سے مٹا دیتے پھر اس کو پھینک دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27987]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27987، ترقيم محمد عوامة 26828)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26829 ترقیم الشثری: -- 27988
٢٧٩٨٨ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن جامع بن شداد عن الاسود بن هلال قال: اتي عبد الله بصحيفة فيها حديث، فاتى بماء فمحاها ثم غسلها ثم امر بها فاحرقت (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت اسود بن ھلال فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس ایک صحیفہ لایا گیا جس میں کچھ حدیثیں تھیں۔ آپ نے پانی منگوایا، پہلے اسے مٹایا پھر اسے دھو دیا، پھر آپ نے اسے جلانے کا حکم دیا تو اسے جلا دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27988]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27988، ترقيم محمد عوامة 26829)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
154. في الرجل يجد الكتاب يقرأه أم لا؟
اس آدمی کا بیان جو خط پائے کیا وہ اس کو پڑھ لے یا نہ پڑھے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26830 ترقیم الشثری: -- 27989
٢٧٩٨٩ - حدثنا وكيع عن ابن عون عن ابن سيرين قال: قلت لعبيدة: وجدت كتابا اقراه؟ قال: لا.
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبیدہ سے پوچھا کہ مجھے ایک خط ملا ہے کیا میں اس کو پڑھ لوں؟ آپ نے فرمایا: نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27989]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27989، ترقيم محمد عوامة 26830)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
155. كتاب الحديث (بالكراريس)
کاپیوں میں حدیث لکھنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26831 ترقیم الشثری: -- 27990
٢٧٩٩٠ - حدثنا حفص بن غياث عن الوليد بن ثعلبة الطائي عن الضحاك انه كان يكره ان يكتب الحديث في الكراريس.
حضرت ولید بن ثعلبہ طائی فرماتے ہیں کہ حضرت ضحاک کاپیوں میں حدیث لکھنے کو مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27990]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27990، ترقيم محمد عوامة 26831)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26832 ترقیم الشثری: -- 27991
٢٧٩٩١ - حدثنا وكيع عن الوليد بن ثعلبة عن عبد الله مؤذن الضحاك عن الضحاك قال: لا تتخذوا للحديث كراريس ككراريس (المصحف) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ح، ز]: (المصاحف).
حضرت عبد اللہ جو حضرت ضحاک کے مؤذن ہیں فرماتے ہیں کہ حضرت ضحاک نے ارشاد فرمایا: کہ تم حدیث کے لیے مصحف کی کاپیوں کی طرح کاپیاں مت بناؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27991]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27991، ترقيم محمد عوامة 26832)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26833 ترقیم الشثری: -- 27992
٢٧٩٩٢ - حدثنا وكيع عن الحسن عن ليث عن مجاهد انه كره الكراريس.
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے کاپیوں میں حدیث لکھنے کو مکروہ سمجھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27992]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27992، ترقيم محمد عوامة 26833)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26834 ترقیم الشثری: -- 27993
٢٧٩٩٣ - حدثنا وكيع عن ابي عوانة عن سليمان بن ابي العتيك عن ابي معشر عن إبراهيم انه كرهها.
حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے کاپیوں میں حدیث لکھنے کو مکروہ سمجھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27993]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27993، ترقيم محمد عوامة 26834)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں