مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
222. الرجل يؤاخي الرجل، من قال: يسأله (عن) اسمه
جو شخص دوسرے آدمی سے بھلائی کرتا ہے، وہ اس سے اس کا نام پوچھ لے
ترقیم عوامۃ: 27176 ترقیم الشثری: -- 28344
٢٨٣٤٤ - حدثنا ابن علية عن ابن ابي نجيح عن مجاهد ان النبي ﷺ راى رجلا فسال عنه، فقال رجل: انا اعرف وجهه، فقال النبي ﵇:"ليس (تلك معرفة) (١) " (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (بمعرفة تلك).
(٢) مرسل؛ مجاهد تابعي.
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی آدمی کو دیکھا تو اس کے متعلق سوال کیا؟ تو ایک شخص کہنے لگا: میں اس کا چہرہ پہچانتا ہوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ پہچاننا تو نہ ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28344]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28344، ترقيم محمد عوامة 27176)
223. في نفقة الرجل على أهله ونفسه
آدمی کا اپنے گھر والوں اور اپنی ذات پر خرچ کرنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 27177 ترقیم الشثری: -- 28345
٢٨٣٤٥ - حدثنا ابو معاوية ويزيد عن مسعر (عن) (١) عبيد بن الحسن عن ابن (معقل) (٢) قال: قال رسول الله ﷺ:"نفقة الرجل على اهله صدقة" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (و).
(٢) في [أ، ب، ح، ط، هـ]: (مغفل).
(٣) مرسل؛ ابن معقل تابعي، أخرجه الخرائطي في المنتقى (٣٤)، والمروزي في البر والصلة (٣١٣)، وابن أبي الدينا في العيال (٥٠٤)، ويحتمل أنه (ابن مغفل) بالغين المعجمة فيكون منقطعًا.
حضرت ابن معقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آدمی کا اپنے گھر والوں پر خرچ کرنا صدقہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28345]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28345، ترقيم محمد عوامة 27177)
ترقیم عوامۃ: 27178 ترقیم الشثری: -- 28346
٢٨٣٤٦ - حدثنا ابو معاوية عن عاصم عن الشعبي قال: إن من النفقة التي تضاعف بسبعمائة ضعف نفقة الرجل على نفسه واهل بيته.
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے ارشاد فرمایا: بیشک جس نفقہ کا سات سو گنا ثواب ملتا ہے اس میں سے آدمی کا اپنی ذات پر اور اپنے گھر والوں پر خرچ کرنا بھی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28346]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28346، ترقيم محمد عوامة 27178)
ترقیم عوامۃ: 27179 ترقیم الشثری: -- 28347
٢٨٣٤٧ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا شعبة عن عدي بن ثابت عن عبد الله ابن يزيد عن ابي مسعود عن النبي ﷺ قال:"نفقة الرجل على اهله صدقة" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٥)، ومسلم (١٠٠٢).
حضرت ابو مسعود فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آدمی کا اپنے گھر والوں پر خرچ کرنا صدقہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28347]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28347، ترقيم محمد عوامة 27179)
ترقیم عوامۃ: 27180 ترقیم الشثری: -- 28348
٢٨٣٤٨ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا جرير بن حازم قال: حدثنا بشار ابن ابي سيف عن الوليد بن عبد الرحمن عن عياض بن (١) غطيف قال: دخلنا على ⦗٥١٩⦘ ابي عبيدة بن الجراح فقال: سمعت رسول الله ﷺ يقول:"من انفق على اهله او ماز اذى عن طريق (حسنة) (٢) بعشر امثالها" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: زيادة (أبي).
(٢) في [هـ]: (فحسنة).
(٣) مجهول؛ لجهالة بشار وعياض، أخرجه أحمد (١٧٠١)، والنسائي (١٤/ ٦٧)، وابن خزيمة (١٨٩٢)، والحاكم (٣/ ٢٦٥)، والطيالسي (٢٢٧)، والبيهقي (٩/ ١٧١)، والدارمي (٢٧٦٣)، والبخاري في التاريخ (٧/ ٢١)، وابن أبي عاصم في الجهاد (٧٣)، وأبو يعلى (٨٧٨)، والدولابي في الأسماء والكنى (١/ ١٢)، والشاشي (٢٦٥).
حضرت عیاض بن غطیف فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت ابو عبیدہ بن جراح کے پاس آئے، آپ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا: جو شخص اپنے گھر والوں پر خرچ کرے یا راستہ سے تکلیف دہ چیز ہٹا دے تو یہ نیکی دس نیکیوں کے برابر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28348]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28348، ترقيم محمد عوامة 27180)
ترقیم عوامۃ: 27181 ترقیم الشثری: -- 28349
٢٨٣٤٩ - حدثنا ابن نمير قال: حدثنا هشام بن عروة عن ابيه عن ابي (مراوح) (١) عن ابي ذر قال: قلت يا رسول الله اي الاعمال افضل؟ قال:"إيمان بالله وجهاد في سبيله" قال: قلت اي الرقاب افضل؟ قال:"انفسها عند اهلها واغلاها ثمنا"، قلت: فإن لم اطق ذلك؟ قال:"تعين ضائعا او تصنع لاخرق"، قال (٢) : فإن لم استطع (ذلك) (٣) ؛ قال:"فدع الناس من الشر، فإنها صدقة تصدق بها على نفسك" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ز، ط]: (مرواح).
(٢) في [أ، هـ]: زيادة (قلت).
(٣) سقط من: [هـ].
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٥١٨)، ومسلم (٨٤).
حضرت ابوذر غفاری فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! کون سا عمل افضل ترین ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ پر ایمان لانا، اور اس کے راستہ میں جہاد کرنا، میں نے پوچھا: کون سا غلام افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو اپنے مالکوں کے نزدیک سب سے زیادہ نفیس ہو اور اس کی قیمت بھی سب سے زیادہ ہو۔ میں نے پوچھا؛ اگر میں اس کی طاقت نہ رکھتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پھر تم کسی بے سہارا کی مدد کرو یا کسی اناڑی کا کام کر دو۔ میں نے کہا: اگر میں اس کی بھی استطاعت نہ رکھوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: لوگوں کو اپنی برائی سے محفوظ رکھو، اس لیے کہ یہ ایسا صدقہ ہے جو تم اپنی ذات پر کرتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28349]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28349، ترقيم محمد عوامة 27181)
ترقیم عوامۃ: 27182 ترقیم الشثری: -- 28350
٢٨٣٥٠ - حدثنا ابو اسامة عن شعبة عن سعيد بن ابي بردة عن ابيه عن جده عن النبي ﷺ قال:"على كل مسلم صدقة"، قال: قيل: ارايت إن لم يجد؟ قال:" (يعتمل) (١) (بيديه) (٢) فينفع نفسه ويتصدق"، قال: ارايت إن لم يستطع؟ قال:"يعين ذا الحاجة (الملهوف) (٣) "، قال: ارايت إن لم يستطع؟ قال:"يامر ⦗٥٢٠⦘ بالمعروف (او الخير) (٤) "، قال: ارايت إن لم يفعل؟ قال:"يمسك عن الشر فإنها صدقة" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (يعمل).
(٢) في [أ، ب، ط]: (ببدنه)، وفي [جـ، هـ]: (بيده).
(٣) في [جـ]: (والملهون).
(٤) في [ط]: (والخير)، وسقط من: [هـ].
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (١٤٤٥)، ومسلم (١٠٠٨).
حضرت ابو بردہ کے والد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر مسلم پر صدقہ کرنا ضروری ہے۔ راوی کہتے ہیں: پوچھا گیا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کیا رائے ہے اگر کوئی صدقہ کے لیے کچھ بھی نہ پائے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ اپنے ہاتھ سے کام کر کے خود کو بھی نفع پہنچائے اور صدقہ بھی کرے۔ کسی نے پوچھا: اگر وہ اس کی طاقت نہ رکھتا ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ شخص کسی ستم رسیدہ حاجت مند کی مدد کر دے۔ کسی نے پوچھا: اگر وہ اس کی طاقت بھی نہ رکھتا ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ نیکی یا بھلائی کا حکم دے۔ کسی نے پوچھا: اگر وہ ایسا نہ کرے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ برائی سے رک جائے پس بیشک یہ بھی صدقہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28350]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28350، ترقيم محمد عوامة 27182)
224. في الرجل ينقطع (شسعه) فيسترجع
اس شخص کا بیان جس کے چپل کا تسمہ ٹوٹ جائے تو وہ اِنا للہ وانا الیہ راجعون پڑھتا ہو
ترقیم عوامۃ: 27183 ترقیم الشثری: -- 28351
٢٨٣٥١ - حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا سفيان (بن) (١) دينار التمار عن عون بن عبد الله قال: كان عبد الله يمشي مع (ناس من) (٢) اصحابه ذات يوم فانقطع شسع نعله فاسترجع، فقال له بعض القوم: يا ابا عبد الرحمن تسترجع على سير؟ قال: ما بي إلا ان تكون السيور (كثيرة) (٣) ولكنها مصيبة (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ز، ط، هـ]: (عن).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) في [هـ]: (كثير).
(٤) منقطع؛ عون لم يسمع من ابن مسعود.
حضرت عون بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ ایک دن حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اپنے اصحاب میں سے چند لوگوں کے ساتھ چل رہے تھے کہ آپ کی جوتی کا تسمہ ٹوٹ گیا۔ اس پر آپ نے انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھا۔ لوگوں میں سے کسی نے آپ سے کہا: اے ابو عبد الرحمن! آپ ایک تسمہ پر انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: مجھے افسوس نہیں کیونکہ تسمہ تو بہت ہیں لیکن یہ مصیبت ہی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28351]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28351، ترقيم محمد عوامة 27183)
ترقیم عوامۃ: 27184 ترقیم الشثری: -- 28352
٢٨٣٥٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي إسحاق عن عبد الله بن خليفة عن عمر بن الخطاب انه انقطع شسعه فاسترجع وقال: كل ما (ساءك) (١) مصيبة (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (ساء)، وفي [هـ]: (ساء فهو).
(٢) مجهول؛ لجهالة عبد اللَّه بن خليفة، أخرجه هناد (٤٢٣)، وابن سعد (٦/ ١٢١)، وعبد اللَّه بن أحمد في زوائد الزهد (ص ٢١٦)، والبيهقي في شعب الإيمان (٩٦٩٤).
حضرت عبد اللہ بن خلیفہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب کی جوتی کا تسمہ ٹوٹ گاہ تو آپ نے انا اللہ وانا الیہ راجعون پڑھی۔ اور فرمایا: ہر وہ چیز جو تمہیں بری معلوم ہو وہ مصیبت و تکلیف ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28352]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28352، ترقيم محمد عوامة 27184)
ترقیم عوامۃ: 27185 ترقیم الشثری: -- 28353
٢٨٣٥٣ - حدثنا عبيد الله بن موسى قال: اخبرنا شيبان عن منصور عن مجاهد عن سعيد بن المسيب قال: انقطع قبال عمر فقال: إنا لله وإنا إليه راجعون، فقالوا: ⦗٥٢١⦘ يا امير المؤمنين؛ افي قبال نعلك؟ قال: نعم، كل شيء اصاب المؤمن يكرهه فهو مصيبه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب نے ارشاد فرمایا: حضرت عمر کی جوتی کا تسمہ ٹوٹ گیا، اس پر آپ نے انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھی۔ لوگوں نے کہا: اے امیر المؤمنین! کیا جوتی کا تسمہ ٹوٹنے کی صورت میں بھی؟ آپ نے فرمایا: جی ہاں۔ ہر وہ چزہ جو مومن کو تکلیف پہنچائے اور وہ اسے برا سمجھے تو یہ مصیبت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28353]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28353، ترقيم محمد عوامة 27185)