مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
225. من كره أنه يقول: لا نبي بعد النبي
جو یوں کہنے کو مکروہ سمجھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں
ترقیم عوامۃ: 27186 ترقیم الشثری: -- 28354
٢٨٣٥٤ - حدثنا حسين بن محمد قال: حدثنا جرير بن حازم (عن محمد) (١) عن عائشة (قالت) (٢) : قولوا: خاتم النبيين، ولا تقولوا: لا نبي بعده (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [ز، ط]: (قال).
(٣) صحيح.
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا: تم یوں کہو کہ خاتم النبیین ہیں۔ یوں مت کہو: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28354]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28354، ترقيم محمد عوامة 27186)
ترقیم عوامۃ: 27187 ترقیم الشثری: -- 28355
٢٨٣٥٥ - حدثنا ابو اسامة عن مجالد قال: اخبرنا عامر قال: قال رجل عند الغيرة بن شعبة: صلى الله على محمد خاتم الانبياء، لا نبي بعده، قال المغيرة: حسبك إذا قلت: خاتم الانبياء، فإنا كنا نحدث ان عيسى خارج، فإن (هو) (١) خرج فقد كان قبله (و) (٢) بعده (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط].
(٢) سقط من: [أ، ب، ط].
(٣) ضعيف؛ مجالد ضعيف.
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ کسی شخص نے حضرت مغر ہ بن شعبہ کے پاس یوں درود پڑھا۔ اللہ رحمت بھیجے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر جو خاتم النبیین (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں اور ان کے بعد کوئی نبی نہیں۔ حضرت مغیرہ نے فرمایا: تمہارے لیے اتنا کہنا کافی ہے کہ خاتم الانبیاء ہیں اس لیے کہ ہمیں بیان کیا جاتا تھا کہ عیسیٰ نکلنے والے ہیں۔ پس جب وہ نکل آئیں گے تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پہلے بھی تھے اور بعد میں بھی ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28355]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28355، ترقيم محمد عوامة 27187)
226. في قتل النمل
چیونٹی کو مارنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 27188 ترقیم الشثری: -- 28356
٢٨٣٥٦ - حدثنا وكيع عن يونس عن الزهري قال: نهى النبي ﷺ عن قتل النمل والنحل (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ الزهري تابعي، وورد من حديث الزهري عن عبيد اللَّه بن عبد اللَّه عن ابن عباس مرفوعًا، أخرجه أحمد (٣٠٦٦)، وأبو داود (٥٢٦٧)، وابن ماجه (٣٢٤٤)، والدارمي (١٩٩٩)، وعبد الرزاق (٨٤١٥)، وعبد بن حميد (٦٥٠)، والبيهقي (٥/ ٢١٤)، وصوب أبو حاتم وأبو زرعة المرسل وقالوا: المرفوع خطأ من عبد الرزاق، انظر: العلل (٢/ ٣٠١).
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چیونٹی اور شہد کی مکھی کو مارنے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28356]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28356، ترقيم محمد عوامة 27188)
ترقیم عوامۃ: 27189 ترقیم الشثری: -- 28357
٢٨٣٥٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع (عن سفيان) (١) عن حماد عن إبراهيم قال: إذا آذاك النمل فاقتله.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، هـ].
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جب چیونٹی تمہیں تکلیف پہنچائے تو تم اسے مار دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28357]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28357، ترقيم محمد عوامة 27189)
ترقیم عوامۃ: 27190 ترقیم الشثری: -- 28358
٢٨٣٥٨ - [حدثنا وكيع عن خالد بن دينار قال: رايت ابا العالية راى نملا على بساط فقتلهن] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) الخبر سقط من: [أ، ب].
حضرت خالد بن دینار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو العالیہ کو دیکھا کہ انہوں نے اپنے بچھونے پر چیونٹیوں کو دیکھا تو انہیں مار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28358]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28358، ترقيم محمد عوامة 27190)
ترقیم عوامۃ: 27191 ترقیم الشثری: -- 28359
٢٨٣٥٩ - حدثنا وكيع عن إبراهيم بن نافع عن (سليمان) (١) الاحول عن طاوس قال: (إنا) (٢) لنغرق النمل بالماء -يعني إذا آذتنا-.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (سلمان).
(٢) سقط من: [جـ، ز].
حضرت سلیمان احول فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس نے ارشاد فرمایا: ہم چیونٹیوں کو پانی کے ذریعہ غرق کردیتے ہیں یعنی جب وہ ہمیں تکلیف پہنچاتی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28359]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28359، ترقيم محمد عوامة 27191)
227. المعارضة بالحديث
حدیث کی عبار ت کا دوسری حدیث سے مقابلہ کرنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 27192 ترقیم الشثری: -- 28360
٢٨٣٦٠ - حدثنا إسماعيل بن عياش عن هشام بن عروة قال: قال لي ابي: كتبت؟ قال: قلت: نعم، قال: عارضت؟ قلت: لا، قال: لم تكتب؟.
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ میرے والد حضرت عروہ نے مجھے پو چھا: کیا تو نے لکھا ہے؟ میں نے کہا: جی ہاں! انہوں نے پوچھا: کیا تم نے اس کو اصل نسخہ سے ملا کر دیکھا؟ میں نے کہا: نہیں۔ انہوں نے فرمایا: (پھر تو) تم نے لکھا ہی نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28360]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28360، ترقيم محمد عوامة 27192)
228. في الرجل يرفع القصة للرجل
اس آدمی کا بیان جو کسی آدمی کو قصہ بیان کرے
ترقیم عوامۃ: 27193 ترقیم الشثری: -- 28361
٢٨٣٦١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن عياش عن سوار بن عبد الله قال: كان محمد يكره ان يرفع قصة لا يعلم ما فيها.
حضرت سوار بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت محمد مکروہ سمجھتے تھے کہ وہ کوئی ایسا واقعہ بیان کریں جس کے بارے میں وہ نہیں جانتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28361]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28361، ترقيم محمد عوامة 27193)
229. (في) الرجل يبزق عن يمينه في غير صلاة، وكيف يبزق؟
اس آدمی کا بیان جو نماز کے علاوہ میں دائیں طرف تھوکتا ہو، اور کیسے تھوکا جائے
ترقیم عوامۃ: 27194 ترقیم الشثری: -- 28362
٢٨٣٦٢ - حدثنا غندر عن شعبة قال: سمعت ابا إسحاق يحدث قال: كان عبد الله يكره ان يبزق الرجل عن يمينه في غير صلاة، فقال (له) (١) ابان: عمن؟ (فقال) (٢) : عن عبد الرحمن بن يزيد عن عبد الله (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز، م]: زيادة (له).
(٢) في [جـ، م]: (قال).
(٣) صحيح.
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود مکروہ سمجھتے تھے کہ آدمی نماز کے علاوہ میں بھی دائیں طرف تھوک پھینکے۔ حضرت ابان نے راوی سے پوچھا: آپ نے کس سے نقل کیا: انہوں نے فرمایا: حضرت عبد الرحمن بن یزید سے انہوں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28362]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28362، ترقيم محمد عوامة 27194)
ترقیم عوامۃ: 27195 ترقیم الشثری: -- 28363
٢٨٣٦٣ - حدثنا حفص عن ابن عون قال: كان ابن سيرين له باب عن يساره مسدود، وكان يلتفت إليه فيبزق فيه.
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین کے بائیں جانب ایک بند دروازہ تھا۔ آپ اس کی طرف متوجہ ہو کر اس میں تھوکا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28363]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28363، ترقيم محمد عوامة 27195)