🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
229. (في) الرجل يبزق عن يمينه في غير صلاة، وكيف يبزق؟
اس آدمی کا بیان جو نماز کے علاوہ میں دائیں طرف تھوکتا ہو، اور کیسے تھوکا جائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27196 ترقیم الشثری: -- 28364
٢٨٣٦٤ - حدثنا الفضل بن دكين عن (مسعر) (١) عن سعد بن إبراهيم قال: سمعته يقول: من عقل الرجل موضع بزاقه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (مسعود).
حضرت مسعر فرماتے ہیں کہ حضرت سعد بن ابراہیم نے ارشاد فرمایا: آدمی کی عقلمندی میں ہے کہ وہ کس جگہ تھوکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28364]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28364، ترقيم محمد عوامة 27196)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27197 ترقیم الشثری: -- 28365
٢٨٣٦٥ - حدثنا وكيع عن مسعر عن ابي إسحاق عن عبد الرحمن بن يزيد قال: كان عبد الله جالسا مستقبل القبلة، (فاراد) (١) ان يبزق عن شماله، وكان مشغولا فكره ان يبزق عن يمينه (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (قال: أراد).
(٢) صحيح.

حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ قبلہ رخ ہو کر بیٹھے ہوئے تھے۔ آپ نے اپنے بائیں جانب تھوکنے کا ارادہ کیا تو وہ جگہ بھری ہوئی تھی۔ پس آپ نے دائیں جانب تھوکنے کو مکروہ سمجھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28365]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28365، ترقيم محمد عوامة 27197)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27198 ترقیم الشثری: -- 28366
٢٨٣٦٦ - حدثنا ابن علية عن ايوب عن حميد بن هلال ان معاذا تفل ذات يوم عن يمينه ثم قال: هاه، ما صنعت هذا منذ صحبت النبي ﷺ او قال: (منذ) (١) اسلمت (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: بياض.
(٢) منقطع، حميد بن هلال لم يدرك معاذًا، أخرجه الحاكم (٣/ ٢٧١)، وعبد الرزاق (١٦٩٩).

حضرت حمید بن ھلال فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ نے ایک دن اپنے دائیں جانب تھوک دیا پھر فرمایا: آہ افسوس! جب سے مں ی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت میں آیا ہوں یا فرمایا: جب سے اسلام لایا ہوں، میں نے ایسا نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28366]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28366، ترقيم محمد عوامة 27198)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27199 ترقیم الشثری: -- 28367
٢٨٣٦٧ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا ابو هلال (عن حميد بن هلال) (١) قال: بزق ابو بكر وتفل عن يمينه في مرضة مرضها، فقال: ما فعلته إلا مرة -او قال: غير هذه المرة (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) منقطع؛ حميد بن هلال لم يدرك أبا بكر.

حضرت حمید بن ھلال فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے اپنی ایک بیماری میں دائیں طرف تھوک دیا۔ اور فرمایا: میں نے ایسا کبھی نہیں کیا مگر صرف ایک مرتبہ یا یوں فرمایا: میں نے اس مرتبہ کے علاوہ ایسا کبھی نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28367]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28367، ترقيم محمد عوامة 27199)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
230. في الرجل يعتذر إلى الرجل من شيء (يبلغه) عنه
اس آدمی کا بیان جو دوسرے آدمی کے سامنے اظہار براء ت کرتا ہے اس خبر سے جو اس شخص کو اس کے متعلق پہنچی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27200 ترقیم الشثری: -- 28368
٢٨٣٦٨ - حدثنا حفص بن غياث عن ابن عون قال: اعتذرت إلى إبراهيم من شيء بلغه عني فقال: لا تعتذر قد عذرناك غير معتذر.
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابرہیم کے سامنے اس خبر سے اظہارِ براءت کی جو انہیں میرے متعلق پہنچی تھی۔ آپ نے فرمایا: تم عذر پیش مت کرو، ہم نے تمہارا عذر قبول کرلیا، عذر پیش کرنے سے پہلے ہی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28368]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28368، ترقيم محمد عوامة 27200)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27201 ترقیم الشثری: -- 28369
٢٨٣٦٩ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الاعمش عن سليمان بن ميسرة عن طارق ابن شهاب عن رافع بن ابي رافع الطائي قال: اتيت ابا بكر فقلت: امرتني بما امرتني به (١) ودخلت فيما دخلت فيه، فما زال يعتذر إلي حتى عذرته (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: أمرتني بترك الولاية.
(٢) صحيح؛ أخرجه أحمد (٤٢)، وفي الزهد (ص ١٦٢ [٥٥٧]).

حضرت رافع بن ابو رافع طائی فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابوبکر کے پاس آیا اور میں نے کہا: آپ نے مجھے جو بھی حکم دیا تھا وہ دے دیا اور پھر آپ خود اس کام میں داخل ہوگئے جس میں داخل ہوئے۔ پھر آپ نے مسلسل عذر پیش کرتے رہے یہاں تک کہ میں نے ان کا عذر قبول کرلیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28369]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28369، ترقيم محمد عوامة 27201)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27202 ترقیم الشثری: -- 28370
٢٨٣٧٠ - حدثنا حفص بن نمير ووكيع عن الاعمش عن إبراهيم قال: قال عبد الله: اتقوا، وقال حفص: إياكم والمعاذر، فإن كثيرا منها كذب (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك ابن مسعود.
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: عذر کرنے سے بچو۔ اس لیے کہ اس میں بہت زیادہ جھوٹ ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28370]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28370، ترقيم محمد عوامة 27202)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27203 ترقیم الشثری: -- 28371
٢٨٣٧١ - حدثنا محمد بن عبد الله الاسدي عن سفيان عن طارق عن الشعبي قال: خرج إلينا شريح يعتذر.
حضرت طارق فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت شریح ہمارے پاس عذر پیش کرنے کے لیے تشریف لائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28371]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28371، ترقيم محمد عوامة 27203)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27204 ترقیم الشثری: -- 28372
٢٨٣٧٢ - حدثنا ابو داود الطيالسي عن شعبة قال: كنت امشي مع الحكم فراينا ابا معشر فقال الحكم: إن هذا قد بلغه عني شيء اني قلته، ولا والله الذي لا إله إلا هو ما قلته، قال: فلما جاء ابو معشر اعتذر إليه الحكم وقال: قد حلفت لشعبة اني لم اقل الذي بلغك عني.
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت حکم کے ساتھ چل رہا تھا، اتنے میں ہم نے حضرت ابو معشر کو دیکھا، حضرت حکم نے فرمایا: بیشک ان کو میرے بارے میں یہ بات پہنچی ہے کہ میں نے ان کے متعلق کچھ کہا ہے۔ نہیں! اللہ کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں، میں نے ایسا کچھ نہیں کہا۔ راوی کہتے ہیں: جب حضرت ابو معشر آئے تو حضرت حکم نے ان کے سامنے عذر پیش کیا اور فرمایا: تحقیق میں نے شعبہ کے سامنے قسم اٹھائی ہے کہ جو بات آپ کو میری طرف سے پہنچی ہے وہ میں نے نہیں کہی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28372]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28372، ترقيم محمد عوامة 27204)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27205 ترقیم الشثری: -- 28373
٢٨٣٧٣ - حدثنا ابن إدريس عن عمه قال: سمعت الشعبي يقول: اتاني إبراهيم يعتذر إلي من امر ما بلغني عنه.
امام شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم میرے پاس تشریف لائے اور آپ نے میرے سامنے اس بات کا عذر پیش کیا جو مجھے ان کی طرف سے پہنچی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28373]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28373، ترقيم محمد عوامة 27205)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں