مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
144. إذا ضربه بصخرة فأعاد عليه
جب پتھر سے مارا پھر دوبارہ اسے پتھر مارا
ترقیم عوامۃ: 28261 ترقیم الشثری: -- 29501
٢٩٥٠١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن ابي إسحاق عن عاصم ابن ضمرة عن علي قال: شبه العمد بالعصى والحجر العظيم (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ عاصم بن ضمرة صدوق.
حضرت عاصم بن ضمرہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: قتل شبہ عمد لاٹھی اور بڑے پتھر سے مارنے کی صورت میں ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29501]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29501، ترقيم محمد عوامة 28261)
ترقیم عوامۃ: 28262 ترقیم الشثری: -- 29502
٢٩٥٠٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا محمد بن قيس عن الشعبي قال: إذا ضرب بالعصى (فاعاد) (١) وابدا قتل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (فعاد).
حضرت محمد بن قیس فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: جب لاٹھی سے مارا پس چھوڑ دیا اور پھر مارنا شروع کردیا تو اس شخص کو قتل کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29502]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29502، ترقيم محمد عوامة 28262)
ترقیم عوامۃ: 28263 ترقیم الشثری: -- 29503
٢٩٥٠٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا شعبة قال: سالت الحكم وحمادا عن الرجل يضرب الرجل بالعصى فيقتل، (١) قال الحكم: ليس عليه قود.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: زيادة (و).
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے ایسے آدمی کے بارے میں دریافت کیا جس نے لاٹھی سے کسی کو مار کر قتل کردیا ہو؟ حضرت حکم نے فرمایا: اس پر قصاص نہیں ہوگا اور حضرت حماد نے فرمایا: اسے قتل کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29503]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29503، ترقيم محمد عوامة 28263)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29504
٢٩٥٠٤ - وقال حماد: يقتل.
اور حضرت حماد نے فرمایا: اسے قتل کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29504]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29504، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 28264 ترقیم الشثری: -- 29505
٢٩٥٠٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن جابر عن عامر قال: إذا اعل (١) بالعصى فهو قود.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: أعاد.
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشادفرمایا، جب قاتل نے لاٹھی سے پے در پے مارا تو قصاص ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29505]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29505، ترقيم محمد عوامة 28264)
ترقیم عوامۃ: 28265 ترقیم الشثری: -- 29506
٢٩٥٠٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا هشام عن قتادة عن انس ان يهوديا رضخ راس امراة بحجر فرضخ النبي ﷺ راسه بين حجرين (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٨٨٥)، ومسلم (١٦٧٢).
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت انس نے ارشاد فرمایا: ایک یہودی نے کسی عورت کا سر پتھر سے کچل دیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی اس کا سر دو پتھروں کے درمیان کچلا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29506]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29506، ترقيم محمد عوامة 28265)
145. الرجل يقتله النفر
اس آدمی کا بیان جس کو جماعت نے قتل کردیاہو
ترقیم عوامۃ: 28266 ترقیم الشثری: -- 29507
٢٩٥٠٧ - حدثنا ابو بكر قال: (حدثنا) (١) عبد الله بن نمير عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب ان إنسانا قتل بصنعاء، وان عمر قتل به سبعة نفر، وقال: لو تمالا عليه (اهل) (٢) صنعاء لقتلتهم به جميعا (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (أخبرنا).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) منقطع؛ سعيد بن المسيب لا يروي عن عمر.
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ صنعاء شہر میں ایک آدمی کو قتل کردیا گیا تو حضرت عمر نے اس کے بدلے میں سات آدمیوں کو قتل کیا اور ارشاد فرمایا: اگر صنعاء شہر کے تمام باشندے اس کے قتل پر اتفاق کرلیتے تو میں ان سب کو قتل کردیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29507]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29507، ترقيم محمد عوامة 28266)
ترقیم عوامۃ: 28267 ترقیم الشثری: -- 29508
٢٩٥٠٨ - حدثنا ابو بكر قال: (حدثنا وكيع) (١) قال: حدثنا هشام عن قتادة عن سعيد بن المسيب قال: قال (عمر) (٢) : لو اشترك فيه اهل صنعاء لقتلتهم (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) سقط من: [ب].
(٣) منقطع؛ سعيد بن المسيب لا يروي عن عمر.
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: اگر صنعاء شہر کے تمام باشندے اس میں شریک ہوتے تو میں ان سب کو قتل کردیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29508]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29508، ترقيم محمد عوامة 28267)
ترقیم عوامۃ: 28268 ترقیم الشثری: -- 29509
٢٩٥٠٩ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا العمري عن نافع عن ابن عمر ان عمر بن الخطاب قتل سبعة من اهل صنعاء برجل، وقال: لو اشترك فيه اهل صنعاء لقتلتهم] (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تكرر هذا الخبر من: [أ، ط].
(٢) ضعيف؛ لضعف العمري.
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا کہ حضرت عمر بن خطاب نے ایک آدمی کے بدلے میں صنعا شہر کے سات باشندوں کو قصاصاً قتل کیا اور فرمایا: اگر صنعاء شہر کے تمام باشندے بھی اس کے قتل میں شریک ہوتے تو میں ان سب کو قتل کردیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29509]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29509، ترقيم محمد عوامة 28268)
ترقیم عوامۃ: 28269 ترقیم الشثری: -- 29510
٢٩٥١٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل عن ابي إسحاق عن سعيد بن وهب قال: خرج رجال سفر فصحبهم رجل فقدموا وليس معهم، قال: فاتهمهم اهله، فقال شريح: شهودكم انهم قتلوا صاحبكم، وإلا حلفوا بالله ما قتلوه، فاتوا بهم عليا وانا عنده، ففرق بينهم فاعترفوا، فسمعت عليا يقول: انا ابو الحسن (القرم) (١) فامر بهم فقتلوا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: السيد الكريم، وفي [أ، ب، جـ، ط، ك، م]: (القوم)، وهو كذلك في بعض نسخ صحيح مسلم، انظر: شرح النووي ٧/ ١٨٠.
(٢) صحيح.
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت سعیدبن وہب نے ارشاد فرمایا: چند آدمی سفر میں نکلے تو ان کے ساتھ ایک آدمی بھی ہو لیا جب وہ واپس آئے تو وہ آدمی ان کے ساتھ نہیں تھا راوی کہتے ہیں: اس آدمی کے گھر والوں نے ان مسافروں پر الزام لگا دیا اس پر حضرت شریح نے فرمایا: تم گواہ لاؤ اس بات پر کہ انہوں نے تمہارے ساتھی کو قتل کیا ہے ورنہ یہ لوگ اللہ کی قسم اٹھائیں گے کہ انہوں نے قتل نہیں کیا پس لوگ انہیں لے کر حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آگئے اور میں بھی آپ کے پاس تھا آپ نے ان کے درمیان جدائیگی کی تو انہوں نے اعتراف کرلیا راوی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا، میں ابو الحسن تجربہ کار ہوں پھر آپ کے حکم سے ان کو قتل کردیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29510]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29510، ترقيم محمد عوامة 28269)