مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
139. الرجل (يعض) الرجل فينتزع يده
اس آدمی کا بیان جس نے کسی آدمی کے ہاتھ کو کاٹا اور اس نے اپنے ہاتھ کو کھینچ لیا
ترقیم عوامۃ: 28227 ترقیم الشثری: -- 29461
٢٩٤٦١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن ابن جريج ان ابا بكر وعمر ابطلاها (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ ابن جريج لم يدرك أبا بكر ولا عمر.
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر نے اس کے دانتوں کے گرنے کو رائیگاں و باطل قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29461]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29461، ترقيم محمد عوامة 28227)
ترقیم عوامۃ: 28228 ترقیم الشثری: -- 29462
٢٩٤٦٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن الشيباني عن محمد بن عبيد الله عن شريح في رجل (عض) (١) رجلا فانتزع فانتزعت ثنيته فابطلها شريح.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (يعض).
حضرت محمد بن عبید اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے جس نے کسی کا ہاتھ دانت میں چبایا تو اس شخص نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا جس سے اس کے سامنے کے دانت ٹوٹ گئے حضرت شریح نے اس کے دانتوں کو رائیگاں قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29462]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29462، ترقيم محمد عوامة 28228)
140. الرجل يضرب الرجل حتى يحدث
اس آدمی کا بیان جس نے آدمی کو مارا یہاں تک کہ اس کو حدث لاحق ہوگیا
ترقیم عوامۃ: 28229 ترقیم الشثری: -- 29463
٢٩٤٦٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن يحيى بن سعيد ان رجلين من الاعراب اختصما بالمدينة في (زمان) (١) عمر بن عبد العزيز فقال احدهما لصاحبه: ⦗٢٠٩⦘ ضربته، والله حتى (سلح) (٢) ، فقال: اشهدوا فقد والله صدق، فارسل عمر بن عبد العزيز إلى سعيد بن المسيب يساله عن رجل ضرب رجلا حتى (سلح) (٣) ، هل في ذلك (امر) (٤) مضى او سنة؟ قال سعيد: قضى فيها عثمان بثلث الدية (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (زمن)، وفي [أ، ب، ط]: (رجل).
(٢) أي: تغوط، وفي [أ، ب، ط]: (سلخ).
(٣) أي: تغوط، وفي [أ، ب، ط]: (سلخ).
(٤) في [هـ]: (أثر).
(٥) صحيح.
حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کے زمانہ میں دو دیہاتی آدمیوں کا مدینہ میں جھگڑا ہوگیا تو ان میں سے ایک اپنے ساتھی کو کہنے لگا: اللہ کی قسم میں نے اسے مار ا یہاں تک کہ اس کا پاخانہ نکل گیا۔ اس نے کہا گواہ ہو جاؤ کہ اللہ کی قسم اس نے سچ کہا پھر حضرت عمر بن عبدالعزیز نے حضرت سعید بن مسیب کے پاس قاصد بھیج کر سوال کیا کہ اگر ایک آدمی نے کسی کو مارا یہاں تک کہ اس کا پاخانہ نکل گیا کیا اس کے بارے میں کوئی حکم گزرا ہے یا کوئی سنت طریقہ موجود ہے؟ حضرت سعید نے فرمایا: اس صورت میں حضرت عثمان نے تہائی دیت کا فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29463]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29463، ترقيم محمد عوامة 28229)
141. الرجل يشج الرجل فيقتص له فيموت
اس آدمی کا بیان جس نے آدمی کا سر زخمی کردیا پھر اس سے قصاص لیا گیا تو اس کی موت واقع ہوگئی
ترقیم عوامۃ: 28230 ترقیم الشثری: -- 29464
٢٩٤٦٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن الشعبي في الرجل إذا اصاب (بجراحة) (١) فاقتص منه فمات، قال: يدفع من دية الميت جراحة الاول.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (بجراعه).
حضرت شیبانی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے جب کسی کو زخم لگایا تو اس کے بدلہ میں اس سے قصاص لیا گیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی اس بارے میں حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: میت کی دیت میں سے پہلے زخم کا تاوان ادا کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29464]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29464، ترقيم محمد عوامة 28230)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29465
٢٩٤٦٥ - قال عبد الله بن ذكوان: ليس له من دية الميت شيء.
حضرت عبداللہ بن ذکوان نے فرمایا: میت کی دیت میں سے اس کو کچھ نہیں ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29465]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29465، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 28231 ترقیم الشثری: -- 29466
٢٩٤٦٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو بكر عن مغيرة عن إبراهيم [قال: (يدفع) (١) عنه بقدر الجراحة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (يرفع).
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: اس سے زخم کے بقدر دیت کی تخفیف کردی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29466]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29466، ترقيم محمد عوامة 28231)
ترقیم عوامۃ: 28232 ترقیم الشثری: -- 29467
٢٩٤٦٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (عبدة) (١) بن سليمان عن (سعيد) (٢) عن ابي معشر عن إبراهيم] (٣) عن عبد الله قال: يرفع عنه بقدر الجراحة، ويكون ⦗٢١٠⦘ ضامنا لبقية الدية (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (غندر).
(٢) في [أ، ب، م]: (سعد).
(٣) سقط ما بين المعكوفين من: [جـ].
(٤) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك ابن مسعود.
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود نے ارشاد فرمایا: اس سے زخم کے بقدر دیت کی تخفیف کردی جائے گی اور وہ باقی دیت کا ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29467]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29467، ترقيم محمد عوامة 28232)
ترقیم عوامۃ: 28233 ترقیم الشثری: -- 29468
٢٩٤٦٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري قال: إذا مات الذي يقتص منه فالمقتص ضامن (للدية) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (لديه).
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ امام زہری نے ارشاد فرمایا: جس شخص سے قصاص لیا جارہا تھا اس کی وفات ہوگئی تو اس صورت میں قصاص لینے والا دیت کا ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29468]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29468، ترقيم محمد عوامة 28233)
ترقیم عوامۃ: 28234 ترقیم الشثری: -- 29469
٢٩٤٦٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد (بن سلمة عن حماد) (١) عن إبراهيم عن علقمة في المقتص منه: ايهما مات ودى.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ نے اس شخص کے بارے میں جس سے قصاص لیا جارہا تھا یوں فرمایا: ان دونوں میں سے جو بھی مرگیا تو اس کو خون بہا ادا کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29469]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29469، ترقيم محمد عوامة 28234)
ترقیم عوامۃ: 28235 ترقیم الشثری: -- 29470
٢٩٤٧٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم قال: استاذنت زياد بن جبير في الحج، فسالني عن رجل شج رجلا فاقتص له منه، فمات المقتص منه، فقلت: عليه الدية، ويرفع عنه بقدر الشجة، ثم (هبت) (١) ذلك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (نسيت).
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زیاد بن جبیر سے حج کے بارے میں اجازت دریافت کی تو آپ نے مجھ سے دریافت کیا ایسے آدمی کے بارے میں جس نے کسی کا سر زخمی کردیا پھر اس سے اس شخص کے لیے قصاص لیا جا رہا تھا کہ اس کی وفات ہوگئی؟ آپ کہتے ہیں: میں نے عرض کی: قصاص لینے والے پر دیت لازم ہوگی اور اس سے زخم کے بقدر دیت کی تخفیف کردی جائے گی پھر مجھے اس جواب سے ڈر محسوس ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29470]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29470، ترقيم محمد عوامة 28235)