مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
141. الرجل يشج الرجل فيقتص له فيموت
اس آدمی کا بیان جس نے آدمی کا سر زخمی کردیا پھر اس سے قصاص لیا گیا تو اس کی موت واقع ہوگئی
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29471
٢٩٤٧١ - فجاء إبراهيم فسالته فقال: عليه الدية.
پھر ابراہیم تشریف لائے تو میں نے یہی سوال ان سے کیا؟ تو آپ نے جواب دیا: اس پر دیت لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29471]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29471، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 28236 ترقیم الشثری: -- 29472
٢٩٤٧٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة قال: سالت الحكم وحمادا عن ذلك فقالا: عليه الدية.
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے اس بارے میں دریافت کیا؟ ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا: قصاص لینے والے پر دیت لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29472]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29472، ترقيم محمد عوامة 28236)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29473
٢٩٤٧٣ - وقال حماد: (١) يرفع عنه بقدر الشجة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (و).
اور حضرت حماد نے یہ بھی فرمایا: اس زخم کے بقدر دیت کی تخفیف کردی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29473]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29473، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 28237 ترقیم الشثری: -- 29474
٢٩٤٧٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا شريك عن مغيرة عن إبراهيم والشعبي قالا: عليه الدية ويرفع عنه (١) بقدر الشجة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [ك]: (الدية).
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم اور حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: قصاص لینے والے پر دیت لازم ہوگی اور اس کے زخم کے بقدردیت میں تخفیف کردی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29474]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29474، ترقيم محمد عوامة 28237)
ترقیم عوامۃ: 28238 ترقیم الشثری: -- 29475
٢٩٤٧٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن معمر عن ابن طاوس عن ابيه.
حضرت طاؤس اور حضرت عطاء ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا: بدلہ لینے والے پر دیت لازم ہوگی اور اس سے کسی بھی قسم کی تخفیف نہیں کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29475]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29475، ترقيم محمد عوامة 28238)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29476
٢٩٤٧٦ - وعن ابن جريج عن [عطاء (قالا) (١) ] (٢) : عليه الدية، ولا يرفع عنه شيء.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ك]: (قال).
(٢) سقط من: [ط].
حضرت ابن جریج حضرت عطاء سے نقل کرتے ہیں کہ (حضرت طاؤس اور حضرت عطاء) ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا: اس پر دیت لازم ہوگی اور اس سے کچھ بھی تخفیف نہیں کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29476]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29476، ترقيم محمد عوامة ---)
142. من قال: ليس عليه دية إذا مات في قصاص
جو یوں کہے: اگر وہ قصاص کی حالت میں مر گیا تو اس کو کوئی دیت نہیں ملے گی
ترقیم عوامۃ: 28239 ترقیم الشثری: -- 29477
٢٩٤٧٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن اشعث عن عامر.
حضرت خلاس فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جو شخص کتاب اللہ کے حکم سے قصاص میں مرگیا تو اس کو دیت نہیں ملے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29477]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29477، ترقيم محمد عوامة 28239)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29478
٢٩٤٧٨ - وعن حجاج عن عمير بن (سعيد) (١) عن قتادة عن خلاس عن علي انه قال: من مات (في قصاص) (٢) بكتاب الله فلا دية له (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (سعد).
(٢) في [ط، هـ]: (بقصاص).
(٣) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس.
حجاج، عمیر بن سعید، قتادہ اور خلاس کے واسطے سے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ آپ نے ارشاد فرمایا: جو شخص کتاب اللہ کے حکم سے قصاص میں مرگیا تو اس کو دیت نہیں ملے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29478]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29478، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 28240 ترقیم الشثری: -- 29479
٢٩٤٧٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم (عن سعيد عن قتادة عن سعيد) (١) عن عمر مثله (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ]، وفي [أ، ب، ط]: (عن سعيد).
(٢) منقطع؛ سعيد بن المسيب لا يروي عن عمر.
حضرت سعید نے حضرت عمر سے مذکو رہ ارشاد اس سند سے بھی نقل کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29479]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29479، ترقيم محمد عوامة 28240)
ترقیم عوامۃ: 28241 ترقیم الشثری: -- 29480
٢٩٤٨٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن هشام عن الحسن في الرجل يقتص منه فيموت: لا دية له، قتله كتاب الله.
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ ایک آدمی سے قصاص لیا جارہا تھا کہ اس کی موت واقع ہوگئی اس پر حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: اس کو دیت نہیں ملے گی۔ اس کو کتاب اللہ نے قتل کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29480]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29480، ترقيم محمد عوامة 28241)