مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
151. الكلب (يعقر) الرجل
اس کتے کابیان جو آدمی کو کاٹ لے
ترقیم عوامۃ: 28290 ترقیم الشثری: -- 29531
٢٩٥٣١ - حدثنا ابو بكر قال: (حدثنا وكيع) (١) عن محمد بن قيس سمعه من الشعبي قال: إذا ادخل الرجل (والرجل) (٢) داره فهو ضامن له حتى يخرجه، كما (٣) ادخله.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) كلمة زائدة في [أ] غير واضحة.
حضرت محمد بن قیس فرماتے ہیں کہ انہوں نے امام شعبی کو یہ بات فرماتے ہوئے سنا کہ جب ایک شخص نے دوسرے شخص کو اپنے گھر میں داخل کیا تو وہ اس کے لیے ضامن ہوگا یہاں تک کہ اسے ایسے ہی نکالے جیسا کہ اسے داخل کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29531]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29531، ترقيم محمد عوامة 28290)
ترقیم عوامۃ: 28291 ترقیم الشثری: -- 29532
٢٩٥٣٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد عن ابي معشر عن إبراهيم قال: إذا [دخل بإذنهم فعقره (ضمنوا) (١) وإن] (٢) دخل بغير إذنهم فعقره لم (يضمنوا) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك، م]: (ضمنوه).
(٢) سقط ما بين المعكوفين من: [ط].
(٣) في [جـ، ك، م]: (ضمنوه).
حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جب وہ شخص گھر والوں کی اجازت سے داخل ہوا پھر کتے نے اسے کاٹا تو وہ ضامن ہوں گے اور اگر وہ ان کی اجازت کے بغیر داخل ہوا پھر کتے نے اسے کاٹا تو وہ ضامن نہیں ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29532]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29532، ترقيم محمد عوامة 28291)
ترقیم عوامۃ: 28292 ترقیم الشثری: -- 29533
٢٩٥٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن طارق بن عبد الرحمن قال: كنت عند شريح فجاءه سائل قد خرق جرابه وخمشت ساقه فقال: إني دخلت دار قوم فعقرني كلبهم، فقال شريح: إن كان اذنوا لك فهم ضامنون، وإلا فلا ضمان عليهم.
حضرت طارق بن عبدالرحمن نے ارشاد فرمایا کہ میں قاضی شریح کے پاس تھا کہ ایک سائل آپ کے پاس آیا اس حال میں کہ اس کا تھیلا پھٹا ہوا تھا اور اس کی پنڈلی زخمی تھی پس وہ کہنے لگا: میں فلاں لوگوں کے گھر میں داخل ہوا تو ان کے کتے نے مجھے کاٹ لیا۔ اس پر حضرت شریح نے فرمایا: اگر تو انہوں نے تجھے اجازت دی تھی پھر تو وہ ضامن ہوں گے ورنہ ان پر کوئی ضمان نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29533]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29533، ترقيم محمد عوامة 28292)
ترقیم عوامۃ: 28293 ترقیم الشثری: -- 29534
٢٩٥٣٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبيد الله عن شعبة عن الحكم في الكلب العقور قال: لا يضمن.
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت حکم نے بہت زیادہ کاٹنے والے کتے کے بارے میں ارشاد فرمایا: ضمان ادا نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29534]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29534، ترقيم محمد عوامة 28293)
ترقیم عوامۃ: 28294 ترقیم الشثری: -- 29535
٢٩٥٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن حصين عن عامر قال: كان يقول في الكلاب إذا (غشيها) (١) الرجل -وهي مع الغنم- فعقرته فليس عليه ضمان (وإذا تعرضت للناس في الطريق فاصابت احدا فعليه الضمان) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (غشيهوا).
(٢) سقط ما بين القوسين من: [ب، ط].
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ حضرت عامر کتوں کے بارے میں فرمایا کرتے تھے: جب آدمی کتوں کے پاس آگیا اس حال میں کہ وہ کتے ریوڑ کے ساتھ تھے پھر انہوں نے اس کو کاٹ لیا تو کتوں کے مالک پر کوئی ضمان نہیں ہوگا اورا گر کتے راستہ میں لوگوں کے سامنے آجائیں اور کسی ایک کو کاٹ لیں تو اس صورت میں اس پر ضمان لازم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29535]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29535، ترقيم محمد عوامة 28294)
152. من قال: لا قود إلا بالسيف
جو یوں کہے: قصاص نہیں ہوگا مگر تلوار کے ذریعہ
ترقیم عوامۃ: 28295 ترقیم الشثری: -- 29536
٢٩٥٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن اشعث وعمرو عن ⦗٢٢٤⦘ الحسن قال: قال رسول الله ﷺ:"لا قود إلا بالسيف" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ الحسن تابعي، أخرجه عبد الرزاق (١٧١٧٩)، والدارقطني ٣/ ١٠٥ و ٣/ ١٠٦، والبيهقي ٨/ ٦٢، وورد مرفوعًا عند ابن ماجة (٢٦٦٨)، وابن عدي ٧/ ٢٥٤٣، والبيهقي ٨/ ١٣.
حضرت حسن بصری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قصاص نہیں ہوگا مگر تلوار کے ذریعہ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29536]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29536، ترقيم محمد عوامة 28295)
ترقیم عوامۃ: 28296 ترقیم الشثری: -- 29537
٢٩٥٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم في الرجل يقتل الرجل بالحصى او يمثل به قال: إنما القود بالسيف، لم يكن من امرهم المثلة.
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے اس آدمی کے بارے میں جو کسی کو کنکریاں مار کر قتل کردے یا اس کو مثلہ کردے۔ آپ نے فرمایا: بیشک قصاص تو تلوار کے ذریعہ ہوگا کیونکہ مثلہ کرنا صحابہ کا طریقہ نہیں تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29537]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29537، ترقيم محمد عوامة 28296)
ترقیم عوامۃ: 28297 ترقیم الشثری: -- 29538
٢٩٥٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن محمد بن قيس عن الشعبي قال: لا قود إلا بحديدة.
حضرت محمد بن قیس فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: قصاص نہیں ہوگا مگر لوہے کے آلہ کے ساتھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29538]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29538، ترقيم محمد عوامة 28297)
ترقیم عوامۃ: 28298 ترقیم الشثری: -- 29539
٢٩٥٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن ابن ابي عروبة عن ابي معشر عن إبراهيم قال: لا قود إلا بحديدة.
حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: قصاص نہیں ہوگا مگر لوہے کے آلہ کے ساتھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29539]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29539، ترقيم محمد عوامة 28298)
ترقیم عوامۃ: 28299 ترقیم الشثری: -- 29540
٢٩٥٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة عن سعيد عن قتادة عن الحسن مثله.
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے بھی مذکورہ ارشاد منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29540]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29540، ترقيم محمد عوامة 28299)