🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
192. المعاهد يقتل
اس حلیف کا بیان جس کو قتل کردیا جائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28492 ترقیم الشثری: -- 29751
٢٩٧٥١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص قال: سالت عمرا: ما كان الحسن يقول في المعاهد يقتل؟ قال: إن كانوا يتعاقلون فعلى العواقل، وإن كانوا لا يتعاقلون فدين عليه في ماله (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زياده (وذمته).
حضرت حفص فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرو سے دریافت کیا: حسن بصری اس معاہد کے بارے میں کیا فرماتے تھے جس کو قتل کردیا گیا ہو؟ آپ نے فرمایا: اگر اس کے خاندان والے دیت ادا کرتے ہوں تو خاندان پر لازم ہوگی اور اگر وہ باہم ملکر دیت ادا نہیں کرتے تو یہ اس پر اس کے مال میں قرض ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29751]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29751، ترقيم محمد عوامة 28492)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28493 ترقیم الشثری: -- 29752
٢٩٧٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث عن الشعبي في المعاهد يقتل قال: ديته للمسلمين، وعقله عليهم.
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے اس معاہد کے بارے میں جس کو قتل کردیا جائے یوں ارشاد فرمایا: اس کی دیت مسلمانوں کے لیے ہوگی اور تاوان ان پر لازم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29752]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29752، ترقيم محمد عوامة 28493)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28494 ترقیم الشثری: -- 29753
٢٩٧٥٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر عن سعيد عن قتادة في رجل من اهل الذمة فقا عين رجل مسلم، قال: ديته على اهل طسوجه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أهل جهته.
حضرت سعید فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ نے اس ذمی شخص کے با رے میں جس نے مسلمان آدمی کی آنکھ پھوڑ دی تھی یوں ارشاد فرمایا، اس کی دیت اس کے علاقہ والوں پر لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29753]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29753، ترقيم محمد عوامة 28494)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
193. أربعة شهدوا على رجل بالزنى (بالرجم)
چار آدمی جنہوں نے ایک آدمی کے خلاف زنا کرنے کی گواہی دی رجم کرنے کے لیے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28495 ترقیم الشثری: -- 29754
٢٩٧٥٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن الشيباني عن حماد في اربعة شهدوا على رجل بالزنى فرجم، ثم رجع احدهم، قال: (عليه) (١) ربع الدية.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
حضرت شیبانی فرماتے ہیں کہ حضرت حماد نے ان چار آدمیوں کے بارے میں جنہوں نے ایک آدمی کے خلاف زنا کرنے کی گواہی دی تو اسے کو سنگسار کردیا گیا پھر ان میں سے ایک نے رجوع کرلیا آپ فرمایا، اس پر چوتھائی دیت لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29754]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29754، ترقيم محمد عوامة 28495)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28496 ترقیم الشثری: -- 29755
٢٩٧٥٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن سعيد عن مطر عن عكرمة في اربعة شهدوا على رجل بحد، ثم اكذب احدهم نفسه، قال: يغرم ربع الدية
حضرت مطر فرماتے ہیں کہ چار آدمیوں نے ایک آدمی کے خلاف کسی حد کی گواہی دی پھر ان میں سے ایک نے اپنی تکذیب کردی اس پر حضرت عکرمہ نے ان کے بارے میں ارشاد فرمایا کہ اس شخص کو چوتھائی دیت کی ادائیگی کا ذمہ دار بنایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29755]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29755، ترقيم محمد عوامة 28496)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28497 ترقیم الشثری: -- 29756
٢٩٧٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا، ابو اسامة عن سعيد عن قتادة عن الحسن قال: (يقتل) (١) وعلى الآخرين الدية.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (يعقل).
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: اس شخص کو قتل کردیا جائے گا اور دوسروں پر دیت لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29756]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29756، ترقيم محمد عوامة 28497)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28498 ترقیم الشثری: -- 29757
٢٩٧٥٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن يزيد عن ايوب ابي العلاء قال: قال ابو هاشم في اربعة شهدوا على رجل بالزنى ثم رجع احدهم: عليه ربع الدية.
ایوب ابو العلائ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ہاشم نے ان چار لوگوں کے بارے میں جنہوں نے ایک آدمی کے خلاف زنا کی گواہی دی پھر ان میں سے ایک نے رجوع کرلیا۔ آپ نے فرمایا: اس پر چوتھائی دیت لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29757]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29757، ترقيم محمد عوامة 28498)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29758
٢٩٧٥٨ - وقال ابن سيرين: إذا قال: اخطات واردت غيره، فعليه الدية كاملة، وإن قال: تعمدت قتله، قتل به.
اور حضرت ابن سیرین نے یوں فرمایا: جب وہ یوں کہے، مجھ سے غلطی ہوگئی اور میں نے اس کے علاوہ کسی اور کے خلاف ارادہ کیا تھا تو اس پر پوری دیت لازم ہوگی۔ اور اگر وہ یوں کہے، میں نے جان بوجھ کر اس کے قتل کا ارادہ کیا تھا تو اس صورت میں اس کے بدلے قصاصاً اسے قتل کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29758]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29758، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
194. الرجل يصيب ابنه الشيء فيهبه
الرَّجُلُ یُصِیبُ ابْنَہُ الشَّیْئُ فَیَہَبُہُ
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28499 ترقیم الشثری: -- 29759
٢٩٧٥٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن الشيباني عن الشعبي قال: إذا وهب الاب الشجة الصغيرة التي تصيب ابنه جازت عليه.
حضرت شیبانی فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: کہ اگر باپ اپنے بچے کو پہنچنے والی چھوٹی تکلیف کا تاوان معاف کر دے تو جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29759]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29759، ترقيم محمد عوامة 28499)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
195. الرجل يقطع يد السارق
اس آدمی کا بیان جو چور کا ہاتھ کاٹ دے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28500 ترقیم الشثری: -- 29760
٢٩٧٦٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة عن سعيد عن قتادة عن جابر بن زيد في رجل (قطعت) (١) يده في السرقة، ثم قطع رجل يده الاخرى بعد، قال: فيها نصف الدية.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (قطع).
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی کا چوری کی سزا میں ہاتھ کاٹ دیا گیا پھر کسی آدمی نے اس کے بعد اس کا دوسراہاتھ بھی کاٹ دیا۔ اس بارے میں حضرت جابر بن زید نے فرمایا اس میں نصف دیت لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29760]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29760، ترقيم محمد عوامة 28500)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں