🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
182. الرجل (يرمي) امرأته بالشي أو أمته
اس آدمی کا بیان جو اپنی بیوی یا باندی کو کوئی چیز مار دے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28465 ترقیم الشثری: -- 29721
٢٩٧٢١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية عن الربيع بن النعمان عن امه ان امراة من بني ليث يقال لها ام هارون: بينما هي جالسة تقطع (من) (١) لحم اضحيتها، إذ شد كلب في الدار على ذلك اللحم، فرمته بالسكين فاخطاته واعترض ابن لها فوقعت السكين في بطنه (مرتزة) (٢) فمات، فوداه علي من بيت المال (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [هـ]: (من يدها) وفي [أ، ط]: (يده).
(٣) مجهول؛ لجهالة أهم الربيع.

حضرت ربیع بن نعمان اپنی والدہ سے نقل کرتے ہیں کہ قبیلہ بنو لیث کی ایک عورت جس کا نام ام ہارون تھا: اس درمیان کہ وہ بیٹھ کر اپنی قربانی کے جانور کا گوشت کاٹ رہی تھی کہ اچانک ایک کتے نے گھر میں اس گوشت پر دھاوا بول دیا تو اس عورت نے اس پر چھری پھینکی تو اس کا نشانہ خطا ہوگیا اور اس کا ایک بیٹا سامنے آگیا تو وہ چھری اس کے پیٹ میں گھس گئی اور وہ مرگیا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس کی دیت بیت المال سے ادا کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29721]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29721، ترقيم محمد عوامة 28465)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28466 ترقیم الشثری: -- 29722
٢٩٧٢٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (علي) (١) بن مسهر عن سعيد عن قتادة عن خلاس قال: رمى رجل امة بحجر فقتلها، فطلب ميراثها من إخوته فقال إخوته: لا ميراث (لك) (٢) ، فارتفعوا إلى علي، فاخرجه من الميراث وقضى عليه بالدية وقال: ⦗٢٧٣⦘ حظك منها ذلك الحجر (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ط، ك، م].
(٢) في [جـ]: (ولك).
(٣) ضعيف؛ سعيد بن أبي عروبة اختلط.

حضرت خلاس فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی ماں کو پتھر مار کر اسے قتل کردیا پھر وہ اپنے بھائیوں سے اپنی ماں کی وراثت مانگنے لگا تو اس کے بھائیوں نے کہا: تیرے لیے کوئی وراثت نہیں ہے۔ اور انہوں نے یہ معاملہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے سامنے پیش کردیا آپ نے اس کو وراثت سے نکال دیا اور اس پر دیت لازم کرنے کا فیصلہ فرمایا اور فرمایا: تیری ماں کی جانب سے تیرے حصہ میں وہ پتھر ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29722]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29722، ترقيم محمد عوامة 28466)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28467 ترقیم الشثری: -- 29723
٢٩٧٢٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد عن حجاج عن ابن ابي نجيح عن مجاهد (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ مجاهد لم يدرك عمر.
حضرت ابن ابی نجیح، حضرت مجاہد سے نقل کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29723]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29723، ترقيم محمد عوامة 28467)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29724
٢٩٧٢٤ - وعن عمرو بن شعيب عن ابيه عن جده (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع حكمًا؛ حجاح مدلس.
اور حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد کے واسطہ سے اپنے دادا سے نقل کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29724]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29724، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29725
٢٩٧٢٥ - وعن قتادة عن ابي المليح (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع حكمًا؛ حجاح مدلس.
اور حضرت قتادہ، حضرت ابو الملیح سے نقل کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29725]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29725، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29726
٢٩٧٢٦ - وعن عطاء ان قتادة كانت له ام ولد ترعى غنمه فقال له ابنه منها: حتى (متى) (١) تستامي امي؟ (والله) (٢) لا (تستاميها) (٣) اكثر مما استاميتها، قال: إنك لها هنا، فخذفه بالسيف فقتله، فكتب في ذلك سراقة بن جعشم إلى عمر، فكتب إليه عمر: (وافني) (٤) به وبعشرين ومئة، قال حجاج: وقال بعضهم: وباربعين ومئة، فاخذ منها ثلاثين حقة، وثلاثين جذعة، واربعين ما بين ثنية إلى بازل عامها، كلها خلفة، فقسمها بين إخوته ولم يورثه شيئا (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط].
(٢) في [هـ]: (وأنه).
(٣) في [ط، هـ]: (تستأمها).
(٤) في [هـ]: (فائتني)، وفي [ط]: (واتني).
(٥) منقطع، قتادة لم يدرك عمر.

حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ کی ایک ام ولدہ تھیں جو ان کی بکریاں چراتی تھیں اس باندی سے ہونے والے آپ کے بیٹے نے آپ سے کہا: کب تک تم میری ماں کو باندی بنا کر رکھو گے؟ اللہ کی قسم! تم اس کو باندی نہیں بنا سکتے اس مدت سے زیادہ جتنا پہلے تم نے اس کو باندی بنا کر رکھ لیا ہے۔ آپ نے کہا: تو یہاں اسی کی خاطر ہے! پس آپ نے اس بیٹے کو تلوار ماری اور قتل کردیا پھر اس بارے میں حضرت سراقہ بن جعشم نے حضرت عمر کو خط لکھا تو حضرت عمر نے انہیں جواب لکھا: اسے اور ایک سو بیس اونٹوں کو میرے پاس لے آؤ۔ راوی حجاج فرماتے ہیں کہ بعض نے ایک سو چالیس کہا ہے۔ پس آپ نے ان میں سے تیس حقہ، تیس جذعہ اور ثنیہ سے لے کر بازل تک کے چالیس اونٹ لیے، وہ سب حاملہ تھیں۔ پھر آپ نے انہیں اس شخص کے بھائیوں میں تقسیم کردیا اور اسے کسی چیز کا وارث نہیں بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29726]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29726، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28468 ترقیم الشثری: -- 29727
٢٩٧٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن عوف قال: كان عمر بن ⦗٢٧٤⦘ حيان الحماني يصنع (الخيل) (١) وإنه حمل ابنه على فرس، فخر فتقطر من الفرس (٢) فمات، فجعلت ديته على عاقلته زمان زياد على البصرة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك، م]: (الحبل).
(٢) أي: وقع على أحد شقيه.

حضرت عوف فرماتے ہیں کہ عمر بن حیان حمانی گھوڑے کی خوب پرورش کرتا تھا اور اس نے اپنے بیٹے کو گھوڑے پر سوار کیا تو وہ نیچے گرگیا اور گھوڑے پر سے پہلو کے بل گرا اور اس کی وفات ہوگئی اور اس کی دیت اس کے خاندان والوں پر ڈالی گئی بصرہ میں زیاد کے زمانہ حکومت میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29727]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29727، ترقيم محمد عوامة 28468)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28469 ترقیم الشثری: -- 29728
٢٩٧٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن اشعث عن ابن سيرين قال: حمل رجل ابنه على فرس (ليشوره) (١) فنخس به (وصوت) (٢) به فقتله، فجعل ديته على عاقلته ولم يورث الاب شيئا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: ليعرف حالة الفرس، وفي [أ، هـ]: (ليسوره)، وفي [ط]: (لسوره).
(٢) في [جـ، ك، م]: (فصوت).

حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین نے ارشاد فرمایا: ایک آدمی نے اپنے بیٹے کو گھوڑے پر سوار کیا تا کہ وہ اس گھوڑے کو نروختگی کے لیے پیش کرے اس نے گھوڑے کی سرین میں کیل چھبوئی اسے تیز دوڑانے کے لیے اور اسے آوازیں لگائیں تو اس نے اس کے بیٹے کو مار دیا۔ پس ان کی دیت کا بار اس کے خاندان والوں پر ڈالا گیا اور باپ کو کسی چیز کا بھی وارث نہیں بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29728]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29728، ترقيم محمد عوامة 28469)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
183. الرجلان يشهدان على رجل بالحد
ان دو آدمیوں کا بیان جو آدمی کے خلاف حد کی گواہی دیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28470 ترقیم الشثری: -- 29729
٢٩٧٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن سعيد عن قتادة عن خلاس عن علي ان رجلين اتيا عليا فشهدا على رجل انه سرق فقطع يده، ثم جاء بآخر فقالا: هو هذا، قال: فاتهمهما على هذا، وضمنهما دية الاول (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ سعيد اختلط.
حضرت خلاس فرماتے ہیں کہ دو آدمی حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور انہوں نے ایک آدمی کے خلاف گواہی دی کہ اس نے چوری کی ہے آپ نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا۔ پھر وہ دونوں ایک دوسرے آدمی کو لے آئے اور کہنے لگے وہ چو ر تو یہ ہے پس آپ نے ان دونوں پر اس وجہ سے تہمت لگائی اور آپ نے ان دونوں کو پہلے شخص کی دیت کا ضامن بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29729]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29729، ترقيم محمد عوامة 28470)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
184. الرجل يجب عليه القتل فيدفع إلي الأولياء
اس آدمی کا بیان جس کو قتل کرنا ثابت ہوچکا پس ان کو اولیاء کے حوالہ کردیا جائے گا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28471 ترقیم الشثری: -- 29730
٢٩٧٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا ابن جريج قال: اخبرني (عمرد) (١) ان (حيي) (٢) بن يعلى اخبره انه سمع يعلى يخبر ان رجلا اتى ⦗٢٧٥⦘ يعلى فقال له: (قاتلي) (٣) هذا (٤) ، فدفعه إليه يعلى فجدعوه بسيوفهم حتى (راوا) (٥) انهم قتلوه وبه رمق، فاخذه اهله فداووه حتى برا، فجاء يعلى فقال: (٦) او (لست) (٧) قد دفعت إليك (٨) ، فاخبره خبره، فدعاه يعلى فوجده قد (شلل) (٩) فحسبت جروحه فوجدوا فيه الدية، فقال له يعلى: إن شئت فادفع إليه ديته فاقتله، وإلا فدعه، فلحق بعمر (فاستادى) (١٠) على يعلى، فاتفق عمر وعلي على قضاء يعلى ان يدفع إليه الدية ويقتله، او يدعه فلا يقتله، وقال عمر ليعلى: إنك لقاض، ثم رده إلى عمله (١١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عمرو).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (حي)، وأكثر المراجع على (حيي)، انظر: التاريخ الكبير ١/ ٧٠ و ٣/ ٧٤، والجرح والتعديل ٥/ ٨ و ٧/ ٤٢ و ٧/ ٢٣٩، والثقات (٤/ ١٧٧)، وتعجيل المنفعة ١/ ١١٠ و ٢١١ و ٣٦٣)، وتهذيب الكمال ١٣/ ٢١٣.
(٣) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٤) في [هـ]: زيادة (قاتلي أخي).
(٥) في [ط، ك، م]: (ربو)، وفي [هـ]: (رمو).
(٦) في [هـ]: زيادة (قاتل أخي فقال).
(٧) في [ط، هـ]: (ليس).
(٨) في [جـ]: زيادة (حاجتي).
(٩) تغير لون ثوبه بدم لا يغسل بالسهولة، وفي [ط، هـ]: (سلك).
(١٠) أي استعدى وطلب القضاء عليه، وفي [م]: (استادلها).
(١١) مجهول؛ لجهالة عمرد وحيي بن يعلى.

حضرت حیی بن یعلی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت یعلی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور آپ سے کہا مجھے مارنے والا یہ شخص ہے تو حضرت یعلی رضی اللہ عنہ نے وہ آدمی اس کے حوالہ کردیا ان لوگوں نے اس کو اپنی تلواروں سے خوب مارا یہاں تک کہ وہ سمجھے کہ انہوں نے اس کو ماردیا ہے حالانکہ اس میں زندگی کی رمق باقی تھی پس اس کے گھر والوں نے اس کو لے لیا اور اس کا علاج کروایا یہاں تک کہ وہ تندرست ہوگیا۔ حضرت یعلی رضی اللہ عنہ آئے اور فرمایا: کیا میں نے اسے تمہارے حوالہ نہیں کردیا تھا؟ تو اس نے آپ کو اس کے بارے میں خبر دی حضرت یعلی رضی اللہ عنہ نے اس کو بلایا تو آپ نے اسے اپاہج پایا پھر اس کے زخموں کا حساب لگایا گیا تو انہوں نے ان میں پوری دیت پائی تو حضرت یعلی رضی اللہ عنہ نے اس شخص سے کہا: اگر تو چاہے تو اس کو اس کی دیت ادا کردے اور اسے قتل کردے وگرنہ اس کو چھوڑ دو پس وہ شخص حضرت عمر سے ملا اور حضرت یعلی رضی اللہ عنہ کے خلاف آپ سے مدد چاہی لیکن حضرت عمر اور حضرت علی رضی اللہ عنہ ان دونوں حضرات نے حضرت یعلی رضی اللہ عنہ کے فیصلہ پر اتفاق کیا کہ اس بچنے والے کو پہلے دیت ادا کی جائے اور اس کو قتل کردیا جائے یا اس کو چھوڑ دو اور قتل مت کرو۔ اور حضرت عمر نے حضرت یعلی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: یقینا تم تو قاضی ہو پھر آپ نے ان کو ان کے کام کی طرف واپس لوٹا دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29730]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29730، ترقيم محمد عوامة 28471)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں