مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
189. ما يحل به دم المسلم
جس وجہ سے مسلمان کا خون حلال ہوجاتا ہے
ترقیم عوامۃ: 28482 ترقیم الشثری: -- 29741
٢٩٧٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن ابي إسحاق عن عمرو بن غالب عن عائشة عن النبي ﵇ (١) مثله (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: ﷺ.
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٦٧٦)، وأحمد (٢٥٧٩٤).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مذکورہ ارشاد اس سند سے بھی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29741]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29741، ترقيم محمد عوامة 28482)
ترقیم عوامۃ: 28483 ترقیم الشثری: -- 29742
٢٩٧٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير بن عبد الحميد عن منصور (عن إبراهيم) (١) عن ابي (معمر) (٢) عن مسروق عن عائشة قالت: ما حل دم احد من اهل هذه القبلة إلا من استحل ثلاثة اشياء: قتل النفس بالنفس، والثيب الزاني، والمفارق جماعة المسلمين او الخارج من جماعة المسلمين (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك، م] زيادة: (عن إبراهيم).
(٢) في [أ، ط، ك، م]: (معشر).
(٣) صحيح؛ أخرجه الحاكم (٤/ ٣٥٤)، والدارقطني (٣/ ٨٣) وفي العلل (٥/ ٢٥٥).
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا: اس قبلہ کی طرف رخ کرنے والوں میں سے کسی ایک کا بھی خون حلال نہیں ہے مگر وہ شخص جو ان چیزوں کو حلال سمجھے۔ جان کے بدلہ جان کا قتل کرنا اور شادی شدہ زانی، اور مسلمانوں کی جماعت سے عیحدے گی ہونے والا یا یوں فرمایا: مسلمانوں کی جماعت سے نکلنے والا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29742]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29742، ترقيم محمد عوامة 28483)
ترقیم عوامۃ: 28484 ترقیم الشثری: -- 29743
٢٩٧٤٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا (محمد بن قيس) (١) عن ابي حصين ان عثمان اشرف على الناس يوم الدار فقال: اما علمتم انه لا يحل دم امرئ مسلم إلا اربعة: رجل قتل فقتل، او رجل زنى بعد ما احصن، او رجل ارتد بعد إسلامه، او رجل عمل عمل قوم لوط (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (قيس ومحمد).
(٢) منقطع؛ أبو حصين لا يروي عن عثمان.
حضرت ابو حصین فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان نے یوم الدار والے دن لوگوں پر جھانکا اور فرمایا: کیا تم جانتے ہو کہ کسی مسلمان شخص کا خون حلال نہیں ہے مگر چار آدمیوں کا ایک وہ شخص جس نے قتل کیا پس اس کو بھی قتل کیا جائے گا یا وہ شخص جس نے شادی شدہ ہونے کے بعد زنا کیا یا وہ شخص جو اپنے اسلام لانے کے بعد مرتد ہوگیا یا وہ شخص جس نے قوم لوط والا عمل کیا یعنی لواطت۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29743]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29743، ترقيم محمد عوامة 28484)
190. العبد يوجد قتيلا
اس غلام کا بیان جو مردہ حالت میں پایا گیا
ترقیم عوامۃ: 28485 ترقیم الشثری: -- 29744
٢٩٧٤٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن علي بن الاقمر قال: وجدت مملوكا لنا كان يعمل في بئر في دار عتبة، فخاصمته إلى شريح فقال: بينتك انهم اكرهوه، وإلا اقسم لك من اهل الدار من شئت.
حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ حضرت علی بن اقمر رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: میں نے ہمارے ایک غلام کو پایا جو عتبہ کے گھر میں موجود کنویں میں کام کرتا تھا میں نے اس کا معاملہ حضرت شریح کے سامنے پیش کیا تو آپ نے فرمایا: تم واضح کرو کہ انہوں نے اس کو مجبور کیا تھا ورنہ گھر والوں میں سے جس کو تم چاہو گے تمہارے لیے وہ قسم اٹھا لے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29744]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29744، ترقيم محمد عوامة 28485)
ترقیم عوامۃ: 28486 ترقیم الشثری: -- 29745
٢٩٧٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قال لي ابن شهاب: ليس في العبد قسامة، ولا (ترد) (١) به القسامة، إنما هي الاثمان كهيئة الحق يدعى.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (يرد).
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت ابن شہاب نے مجھ سے فرمایا: غلام میں قسامت نہیں ہے اور نہ ہی اس کی وجہ سے قسامت لوٹائی جائے گی بیشک یہ تو قیمتیں ہیں، حق کی طرح جس کا دعویٰ کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29745]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29745، ترقيم محمد عوامة 28486)
ترقیم عوامۃ: 28487 ترقیم الشثری: -- 29746
٢٩٧٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قضى هشام ابن عبد الملك في عبد ايوب مولى نافع بخمسين يمينا على ايوب، فحلف فاخذ ثمنه.
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ ہشام بن عبدالملک نے ایوب مولی نافع کے غلام کے بارے میں ایوب پرپچاس قسموں کا فیصلہ فرمایا: پس اس نے قسم اٹھا لی اور اس کی قیمت لے لی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29746]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29746، ترقيم محمد عوامة 28487)
191. الدم يقضي فيه الأمراء
اس خون کا بیان جس کے بارے میں امیر فیصلہ کریں گے
ترقیم عوامۃ: 28488 ترقیم الشثری: -- 29747
٢٩٧٤٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن الاعمش عن عمارة عن عبد الرحمن بن (يزيد) (١) قال: قال (سلمان) (٢) : (اما) (٣) الدم فيقضي فيه عمر (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (زيد).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (سليمان).
(٣) في [هـ]: (أم).
(٤) صحيح.
حضرت عبدالرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت سلمان فارسی نے ارشاد فرمایا: بہر حال خون تو اس بارے میں حضرت عمر فیصلہ فرمائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29747]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29747، ترقيم محمد عوامة 28488)
ترقیم عوامۃ: 28489 ترقیم الشثری: -- 29748
٢٩٧٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع (قال: حدثنا) (١) مسعر عن عبد الملك بن ميسرة عن النزال بن سبرة قال: كتب عمر إلى امراء الاجناد ان لا تقتل نفس دوني (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (عن).
(٢) صحيح.
حضرت نزال بن سبرہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے اجناد کے امیروں کی طرف خط لکھا: میری اجازت کے بغیر کسی کو بھی قتل نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29748]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29748، ترقيم محمد عوامة 28489)
ترقیم عوامۃ: 28490 ترقیم الشثری: -- 29749
٢٩٧٤٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث عن ابن سيرين قال: كان لا يقضى في دم دون امير المؤمنين.
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین نے ارشاد فرمایا: کسی بھی خون کے بارے میں امیرالمومنین کے بغیر فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29749]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29749، ترقيم محمد عوامة 28490)
ترقیم عوامۃ: 28491 ترقیم الشثری: -- 29750
٢٩٧٥٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة عن عبيد الله بن عمر عن نافع عن ابن عمر ان جارية لحفصة سحرتها ووجدوا سحرها (واعترفت) (١) به، (فامرت) (٢) عبد الرحمن بن زيد فقتلها، فبلغ ذلك عثمان فانكره واشتد عليه، فاتاه ابن عمر فاخبره انها سحرتها واعترفت به ووجدوا سحرها، فكان عثمان إنما انكر ذلك؛ لانها قتلت بغير إذنه (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (فاعترفت).
(٢) في [أ، ب]: (فأمر).
(٣) صحيح.
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: حضرت حفصہ کی ایک باندی نے آپ پر جادو کردیا اور ان لوگوں نے جادو کا اثر محسوس بھی کیا اس باندی نے اس کا اعتراف کرلیا۔ تو حضرت حفصہ کے حکم سے حضرت عبدالرحمن بن زید نے اس کو قتل کردیا حضرت عثمان کو اس کی خبر پہنچی تو آپ نے اس بات کو ناپسند کیا اور اس پر بہت غصہ ہوئے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما آپ کے پاس تشریف لائے اور آپ کو اطلاع دی کہ اس باندی نے حضرت حفصہ پر جادو کیا تھا اور اس کا اعتراف بھی کیا اور ان لوگوں نے اس کے جادو کا اثر بھی پایا تھا۔ پس گویا حضرت عثمان نے اس کو ناپسند کیا اس لیے کہ اس کو آپ کی اجازت کی بغیر قتل کیا گیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29750]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29750، ترقيم محمد عوامة 28491)