🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. في الرجل يسرق مرارا ويزني ويشرب الخمر، ما عليه؟
اس آدمی کابان جو باربار چوری کرتا ہو زنا کرتا ہو اور شراب پیتا ہو اس پر کیا سزا لازم ہوگی؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28757 ترقیم الشثری: -- 30041
٣٠٠٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن اشعث عن ابن سيرين قال: إذا سرق من شتى فقطع لبعضهم لم يقطع بعد إلا ان يحدث سرقة.
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین نے ارشاد فرمایا: جب چور نے بہت سی چوریاں کیں پس ان میں سے کچھ کی وجہ سے اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا تو اس کے بعد اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا مگر یہ کہ وہ نئے سرے سے چوری کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30041]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30041، ترقيم محمد عوامة 28757)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28758 ترقیم الشثری: -- 30042
٣٠٠٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عمر عن ابن جريج عن عطاء قال: إذا سرق ثم سرق ثم اتي به (فحد) (١) واحد، وكذلك في الزنا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (فمر).
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا: جب ایک شخص نے چوری کی پھر دوبارہ اس نے چوری کرلی پھر اسے پکڑ کر لایا گیا تو ایک ہی حدہوگی اور اسی طریقہ سے زنا میں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30042]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30042، ترقيم محمد عوامة 28758)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28759 ترقیم الشثری: -- 30043
٣٠٠٤٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قال ابن شهاب في رجل سرق ثم شهد عليه انه قد سرق (قبل) (١) ذلك مرارا واعترف من عقوبته، قال: (تقطع) (٢) يده.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب].
(٢) في [أ]: (بقطع).

حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت ابن شہاب سے ایسے آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جس نے چوری کی تھی پھر اس کے خلاف گواہی دی گئی کہ اس نے اس سے پہلے کئی مرتبہ چوری کی ہے اور اس نے خود اپنی سزا کے ساتھ اس بات کا اعتراف کرلیا ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟ آپ نے فرمایا: اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30043]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30043، ترقيم محمد عوامة 28759)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30044
٣٠٠٤٤ - وقال ابن شهاب في رجل زنى فشهد عليه او اعترف بذلك، قال: يقام عليه حد واحد.
اور حضرت ابن شہاب نے یوں بھی فرمایا: ایک آدمی نے زنا کیا پس اس کے خلاف گواہی دی گئی یا اس نے خود اس بات کا اعتراف کرلیاتو اس پر بھی ایک ہی حد قائم کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30044]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30044، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
14. في العبد يقر بالجلد هل يجوز ذلك عليه؟
اس غلام کا بیان جو کوڑوں کا اقرار کرلے: کیا یہ کوڑے مارنا اس پر جائز ہوگا؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28760 ترقیم الشثری: -- 30045
٣٠٠٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم عن ابي حرة عن الحسن قال: يجوز إقرار العبد فيما اقر به من حد يقام عليه، و (ما) (١) اقر به مما تذهب [ (فيه) (٢) (رقبته) (٣) فلا يجوز] (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (مها)، وفي [أ، ب، ك]: (ومما)، وفي [هـ]: (مهما).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [أ، ط، هـ]: (رقبته فيه).
(٤) سقط من: [جـ].

حضرت ابو حرہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: غلام کا اقرار ان معاملات میں درست ہے جن میں اس پر حد قائم ہو۔ البتہ جن معاملات میں اس کی جان جائے ان میں اس کا اقرار درست نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30045]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30045، ترقيم محمد عوامة 28760)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28761 ترقیم الشثری: -- 30046
٣٠٠٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عياش عن الاعمش عن ابي إسحاق ان عبدا (اقر) (١) عند شريح بالسرقة فلم يقطعه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (قر).
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت ابو اسحاق نے ارشادفرمایا: ایک غلام نے حضرت شریح کے سامنے چوری کا اقرار کیا تو آپ نے اس کا ہاتھ نہیں کاٹا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30046]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30046، ترقيم محمد عوامة 28761)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28762 ترقیم الشثری: -- 30047
٣٠٠٤٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان (عن) (١) جابر وعبد الله بن (عيسى) (٢) عن الشعبي انه قال: ليس على العبد يقر بالسرقة قطع.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (وجابر).
(٢) هو ابن أبي ليلى، وفي [أ، ب، ط، هـ]: (موسى).

حضرت جابر اور حضرت عبداللہ بن عیسیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: اس غلام پر جو چوری کا اقرار کرلے ہاتھ کاٹنے کی سزا جاری نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30047]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30047، ترقيم محمد عوامة 28762)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28763 ترقیم الشثری: -- 30048
٣٠٠٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الضحاك بن مخلد عن ابن جريج عن سليمان بن موسى قال: لا يجوز اعتراف العبد إلا ببينة.
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت سلیمان بن موسیٰ نے ارشاد فرمایا: غلام کا اعتراف کرنا جائز نہیں ہوگا مگر گواہوں کے ساتھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30048]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30048، ترقيم محمد عوامة 28763)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28764 ترقیم الشثری: -- 30049
٣٠٠٤٩ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الضحاك بن مخلد عن ابن جريج عن عطاء قال: لا يجوز اعتراف العبد] (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ب، ط، هـ].
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا: غلام کا اعتراف کرنا جائز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30049]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30049، ترقيم محمد عوامة 28764)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28765 ترقیم الشثری: -- 30050
٣٠٠٥٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن ابي الضحى والشعبي قالا: لا يقام على (العبد) (١) حد باعتراف إلا ببينة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (عبد).
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الضحی اور حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: غلام کے اعتراف کی وجہ سے اس پر حد قائم نہیں کی جائے گی مگر جبکہ وہ بینہ کے ساتھ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30050]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30050، ترقيم محمد عوامة 28765)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں