🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. في السارق يؤخد قبل أن يخرج من البيت بالمتاع
چورسامان سمیت گھر سے نکلنے سے پہلے ہی پکڑا جاتا ہے، اس کے احکام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28703 ترقیم الشثری: -- 29981
٢٩٩٨١ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مسهر عن زكريا عن الشعبي قال: ليس عليه قطع] (١) حتى يخرج المتاع (من البيت) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين القوسين من: [جـ].
(٢) بياض في [جـ].

حضرت زکریا فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے ارشاد فرمایا: اس کا ہاتھ نہیں کٹے گا یہاں تک کہ وہ سامان گھر سے نکال لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 29981]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29981، ترقيم محمد عوامة 28703)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28704 ترقیم الشثری: -- 29982
٢٩٩٨٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: (يؤخذ) (١) السارق قد اخذ المتاع وقد جمعه في البيت؟ قال: لا قطع عليه حتى يخرج به، زعموا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (لوخذ).
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا: چور کو سامان گھر میں جمع کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا اس کا کیا حکم ہے؟ آپ نے فرمایا: اس کا ہاتھ نہیں کٹے گا یہاں تک کہ وہ سامان کو نکال لے، لوگوں کا یہی کہنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 29982]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29982، ترقيم محمد عوامة 28704)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29983
٢٩٩٨٣ - قال: (و) (١) (٢) عمرو بن دينار: ما ارى عليه قطعا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [هـ]: زيادة (لي).

اور حضرت عمرو بن دینار نے فرمایا: میں رائے نہیں رکھتا کہ اس کا ہاتھ کٹے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 29983]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29983، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28705 ترقیم الشثری: -- 29984
٢٩٩٨٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن داود عن ابي حرب بن ابي الاسود ان لصا نقب بيت قوم فادركه الحراس فاخذوه، فرفع إلى ابي الاسود فقال: وجدتم معه شيئا؟ (فقالوا: لا) (١) فقال: (البائس) (٢) اراد ان يسرق فاعجلتموه، فجلده خمسة وعشرين سوطا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [جـ].
(٢) في [أ، ب، ط]: (الناس)، وفي [هـ]: (للناس).

حضرت داود فرماتے ہیں کہ حضرت ابو حرب بن ابو الاسود نے فرمایا: ایک چورنے چند لوگوں کے گھر میں نقب لگائی اس کو چوکیداروں نے اسے دیکھ لیا اور اس کو پکڑ کر اس کا معاملہ حضرت ابو الاسود کی خدمت میں پیش کردیا۔ آپ نے پوچھا: تم نے اس کے پاس کوئی چیز پائی؟ انہوں نے کہا، نہیں آپ نے فرمایا: اس غریب و حاجتمند نے چوری کا ارادہ کیا پس تم نے اس پر جلدی کی سو آپ نے اسے پچیس کوڑے مارے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 29984]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29984، ترقيم محمد عوامة 28705)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28706 ترقیم الشثری: -- 29985
٢٩٩٨٥ - حدثنا ابو بكر قال، حدثنا يؤيد بن هارون عن حماد (بن) (١) سلمة عن حميد ان عمر بن عبد العزيز كتب في سارق الا يقطع حتى يخرج بالمتاع من الدار لعله (تعوض له) (٢) توبة قبل ان يخرج من الدار.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (عن).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (يعرض).

حضرت حمید فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے چور کے بارے میں خط لکھا: اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا یہاں تک کہ وہ سامان لے کر گھر سے نکل جائے شاید کہ گھر سے نکلنے سے قبل ہی اسے توبہ کی توفیق مل جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 29985]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29985، ترقيم محمد عوامة 28706)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28707 ترقیم الشثری: -- 29986
٢٩٩٨٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد الاحمر عن يحيى بن سعيد عن عبد الرحمن بن القاسم قال: بلغ عائشة انهم يقولون: إذا لم يخرج بالمتاع لم يقطع، فقالت: لو لم اجد إلا سكينا لقطعته (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع، عبد الرحمن لا يروي عن عائشة.
حضرت عبدالرحمن بن قاسم فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو یہ خبر پہنچی کہ وہ لوگ یوں کہتے ہیں، جب چور سامان لے کر نہیں نکلا تو اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔ اس پر آپ نے ارشاد فرمایا: اگر میں نہ بھی پاؤں مگر ایک چھری تو بھی میں اس کا ہاتھ ضرور کاٹوں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 29986]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29986، ترقيم محمد عوامة 28707)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
6. في الرجل يسرق و (يشرب) الخمر ويقتل
اس آدمی کے بارے میں جس نے چوری کی اور شراب پی اور قتل کردیا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28708 ترقیم الشثری: -- 29987
٢٩٩٨٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا زنى وسرق وقتل وعمل حدودا، قال: يقتل، ولا يزاد على ذلك.
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جب کوئی زنا کرے اور چوری کرے اور قتل کردے، سزاؤں والے کام کرے تو اسے قتل کردیا جائے اور اس پر زیادتی نہیں کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 29987]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29987، ترقيم محمد عوامة 28708)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28709 ترقیم الشثری: -- 29988
٢٩٩٨٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن مجالد عن الشعبي عن مسروق قال: قال عبد الله: إذا اجتمع حدان احدهما القتل اتى القتل على الآخر (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ مجالد ضعيف.
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود نے ارشاد فرمایا: جب دوسزائیں جمع ہوجائیں ان میں سے ایک قتل ہو تو قتل دوسری سزا پر غالب آجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 29988]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29988، ترقيم محمد عوامة 28709)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28710 ترقیم الشثری: -- 29989
٢٩٩٨٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن عمرو عن الحسن قال: إذا اجتمعت حدود اقيمت كلها عليه.
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا: جب بہت سی سزائیں جمع ہوجائیں تو ساری کی ساری اس پر قائم کی جائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 29989]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29989، ترقيم محمد عوامة 28710)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28711 ترقیم الشثری: -- 29990
٢٩٩٩٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد العزيز بن محمد الدراوردي عن حسين ابن حازم قال: رايت عمر بن عبد العزيز ضرب عنق سارق بعد ان قطعت اربعه.
حضرت حسین بن حازم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبدالعزیز کو دیکھا کہ آپ نے چور کی گردن مار دی بعد ازیں کہ اس کے چاروں ہاتھ پاؤں کاٹ دیے گئے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 29990]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29990، ترقيم محمد عوامة 28711)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں