مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
6. في الرجل يسرق و (يشرب) الخمر ويقتل
اس آدمی کے بارے میں جس نے چوری کی اور شراب پی اور قتل کردیا
ترقیم عوامۃ: 28712 ترقیم الشثری: -- 29991
٢٩٩٩١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن الدراوردي عن هشام بن عروة عن رجل من اهل الشفاء ان عثمان بن عفان ضرب عنق (قيناس) (١) بعد ان قطعت اربعه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (قاس)، وفي [أ، ط، هـ]: (قباس)، وفي [ك]: (قياس).
(٢) مجهول؛ لإبهام الراوي.
حضرت ہشام بن عروہ شفاء کے باشندوں میں سے ایک آدمی سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت عثمان بن عفان نے قیناس کی گردن مار دی بعد ازیں کہ اس کے چاروں ہاتھ، پاؤں کاٹ دیے گئے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 29991]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29991، ترقيم محمد عوامة 28712)
ترقیم عوامۃ: 28713 ترقیم الشثری: -- 29992
٢٩٩٩٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: كان عطاء يقول: إن سرق وشرب الخمر ثم قتل فهو القتل، لا يقطع ولا يحد.
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء فرمایا کرتے تھے: اگر وہ چوری کرے اور شراب پی لے پھر وہ قتل بھی کردے تو اس کی سزا قتل ہوگی نہ ہاتھ کاٹا جائے گا اور نہ حد لگائی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 29992]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29992، ترقيم محمد عوامة 28713)
ترقیم عوامۃ: 28714 ترقیم الشثری: -- 29993
٢٩٩٩٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: سمعت ابن ابي مليكة يقول: يقام عليه الحدود ثم يقتل.
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن بی ملیکہ کو فرماتے ہوے سنا اس پر سزائیں قا ئم کی جائیں گی پھر اسے قتل کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 29993]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29993، ترقيم محمد عوامة 28714)
ترقیم عوامۃ: 28715 ترقیم الشثری: -- 29994
٢٩٩٩٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا سعيد بن ابي عروبة عن قتادة عن الحسن قال: تقام عليه الحدود ثم يقتل.
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: اس پر سزائیں قائم کی جائیں گی پھر اسے قتل کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 29994]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29994، ترقيم محمد عوامة 28715)
ترقیم عوامۃ: 28716 ترقیم الشثری: -- 29995
٢٩٩٩٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا سعيد عن ابي معشر عن إبراهيم قال: إذا كانت حدود فيها (القتل) (١) فإن القتل ياتي على ذلك (اجمع) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [أ، ب، ط].
(٢) في [جـ]: (جمع).
حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جب سزاؤں میں قتل بھی ہو تو قتل ان پر غالب آجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 29995]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29995، ترقيم محمد عوامة 28716)
7. في السارق تقطع يده؛ يتبع بالسرقة
اس چور کے بیان میں جس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا ہو کیا چوری شدہ چیز بھی واپس لی جائے گی؟
ترقیم عوامۃ: 28717 ترقیم الشثری: -- 29996
٢٩٩٩٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن الشيباني عن الشعبي (في) (١) : الرجل يسرق فتقطع يده، ليس عليه شيء إلا ان (يوجد) (٢) معه شيء.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (قال).
(٢) في [ع، ك]: (يؤخذ).
حضرت شیبانی فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی سے ایسے شخص کے بارے میں مروی ہے جس نے چوری کی پس اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا۔ آپ نے فرمایا: اس چور پر کوئی چیز لازم نہیں ہوگی مگر وہ چیز جو اس کے پاس پائی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 29996]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29996، ترقيم محمد عوامة 28717)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29997
٢٩٩٩٧ - [وقال حماد: يتبع بها.
اور حضرت حماد نے فرمایا: اس چیز کا اس سے مطالبہ کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 29997]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29997، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 28718 ترقیم الشثری: -- 29998
٢٩٩٩٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن الشيباني عن الشعبي.
حضرت شعبی اور حضرت ابن سیرین ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا: جب چور کا ہاتھ کاٹ دیا گیا تو اس پر کوئی چیز لازم نہیں ہوگی مگر وہ چیز جو بعینہ اس کے پاس پائی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 29998]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29998، ترقيم محمد عوامة 28718)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29999
٢٩٩٩٩ - واشعث عن ابن سيرين قالا: ليس عليه شيء إذا قطعت يده إلا ان يوجد شيء] (١) بعينه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تأخر هذا الموطن في [هـ، ط]، لما بعد الأثر الآتي.
حضرت اشعث حضرت ابن سیرین سے نقل کرتے ہیں کہ ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا: جب چور کا ہاتھ کاٹ دیا گیا تو اس پر کوئی چیز لازم نہیں ہوگی مگر وہ چیز جو بعینہ اس کے پاس پائی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 29999]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29999، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 28719 ترقیم الشثری: -- 30000
٣٠٠٠٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم عن الشيباني عن الشعبي (انه) (١) قال في السارق: إن وجدت السرقة عنده (بعينها) (٢) اخذت منه وقطعت يده، وإن كان قد استهلكها قطعت يده ولا ضمان عليه (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [ب].
(٢) في [أ، ب، جـ، د، ط، م]: (بعينه).
(٣) في [هـ]: زيادة: (وقال حماد: يتبع بها).
حضرت شیبانی فرماتے ہیں کہ بیشک امام شعبی نے چور کے بارے میں ارشاد فرمایا: اگر چوری شدہ چیز بعینہ اس کے پاس پائی گئی تو وہ اس سے لے لی جائے گی اور اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا اور اگر اس نے وہ چیز خرچ کردی تو اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا اور اس پر کسی قسم کا ضمان نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30000]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30000، ترقيم محمد عوامة 28719)