مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
132. في رجل طلق امرأته ثم قذفها: ما عليه؟
ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دی پھر اس نے اس پر تہمت لگا دی، اس پر کیا سزا لاگو ہوگی؟
ترقیم عوامۃ: 29453 ترقیم الشثری: -- 30780
٣٠٧٨٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن الشيباني عن الشعبي في رجل طلق امراته طلاقا بائنا، فادعت حملا (فانتفى) (١) منه (قال) (٢) : يلاعنها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (فانتفت).
(٢) في [أ، ب، ط]: (فلا).
حضرت شیبانی فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے کہ جس نے اپنی بیو ی کو طلاق بائنہ دے دی تھی پس اس عورت نے حمل کا دعویٰ کیا تو اس نے اس بچہ کی نفی کردی آپ نے فرمایا: وہ اس سے لعان کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30780]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30780، ترقيم محمد عوامة 29453)
ترقیم عوامۃ: 29454 ترقیم الشثری: -- 30781
٣٠٧٨١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن مغيرة عن الشعبي انه ⦗٨⦘ سئل عن (رجل) (٢) طلق امراته ثلاثا فجاءت (٣) بحمل فانتفى منه، قال: فقال: يلاعن، قال: فقال الحارث: يا ابا عمرو، إن الله قال في كتابه: ﴿والذين يرمون ازواجهم﴾ [النور: ٦] ، افتراها له زوجة؟ قال (٤) : فقال الشعبي: إني لاستحي إذا رايت الحق الا (ارجع) (٥) إليه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (هشام).
(٢) في [ب]: (رطل).
(٣) في [ط، هـ]: زيادة (منه).
(٤) في [هـ]: زيادة (نعم قال).
(٥) في [أ، ط، هـ]: (رجعت).
حضرت مغیرہ فرماتے ہں ل کہ حضرت شعبی سے ایک آدمی کے متعلق سوال کیا گیا جس نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دی تھیں۔ پھر وہ حاملہ ہو کر آئی اور اس نے حمل کی نفی کردی؟ آپ نے فرمایا: وہ لعان کرے گا راوی کہتے ہیں حضرت حارث نے فرمایا: اے ابو عمرو! یقینا اللہ رب العزت نے اپنی کتاب میں یوں فرمایا ہے! وہ لوگ جو اپنی بیویوں پر تہمت لگاتے ہیں کیا آپ اس عورت کو اس کی بیوی سمجھتے ہیں؟ اس پر حضرت شعبی نے فرمایا: بیشک مجھے حیا آتی ہے کہ جب میں حق بات کو پہچان لوں اور اس کی طرف رجوع نہ کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30781]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30781، ترقيم محمد عوامة 29454)
ترقیم عوامۃ: 29455 ترقیم الشثری: -- 30782
٣٠٧٨٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عباد عن الشيباني عن الحكم وحماد عن إبراهيم: في الرجل يطلق امراته طلاقا بائنا ثم يقذفها، قال: يضرب.
حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے اس آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیوی کو طلاق بائنہ دے دی ہ پھر وہ اس پر تہمت لگائے آپ نے فرمایا: اس کو کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30782]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30782، ترقيم محمد عوامة 29455)
ترقیم عوامۃ: 29456 ترقیم الشثری: -- 30783
٣٠٧٨٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عثمان بن عثمان القرشي عن عثمان (البتي) (١) قال: كان القاسم بن محمد يقول في رجل طلق امراته ثم قال لها: زنيت وانت امراتي، قال: يلاعن.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، ك، هـ]: (الليثي).
حضرت عثمان بتی فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم بن محمد ایک آدمی کے بارے میں فرمایا کرتے تھے۔ جس نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی پھر اس نے اس سے کہا: تو نے زنا کیا حالانکہ تو میری بیوی ہے۔ آپ نے فرمایا: وہ لعان کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30783]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30783، ترقيم محمد عوامة 29456)
133. في الرجل يقذف امرأته ثم يطلقها، ما عليه؟
اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی پر تہمت لگائے پھر وہ اسے طلاق دے دے، اس پر کیا سزا لاگو ہوگی؟
ترقیم عوامۃ: 29457 ترقیم الشثری: -- 30784
٣٠٧٨٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل بن ابي خالد عن الشعبي في رجل قذف ثم طلق ثلاثا قال: يلاعنها ما كانت في العدة.
حضرت اسماعیل بن ابی خالد فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے تہمت لگائی پھر اس نے تین طلاقیں دے دیں آپ نے فرمایا: وہ اپنی بیوی سے لعان کرے گا جب تک وہ عدت میں ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30784]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30784، ترقيم محمد عوامة 29457)
ترقیم عوامۃ: 29458 ترقیم الشثری: -- 30785
٣٠٧٨٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا كان يملك الرجعة لاعن، وإن كان لا يملك الرجعة جلد.
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جب وہ حق رجعت کا مالک ہو تو لعان کرے گا اور اگر وہ حق رجعت کا مالک نہ ہو تو اسے کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30785]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30785، ترقيم محمد عوامة 29458)
ترقیم عوامۃ: 29459 ترقیم الشثری: -- 30786
٣٠٧٨٦ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان قال: سمعت حمادا يقول: لا حد ولا لعان] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ط، هـ].
حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد کو یوں فرماتے ہوئے سنا نہ حد ہوگی اور نہ ہی لعان۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30786]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30786، ترقيم محمد عوامة 29459)
ترقیم عوامۃ: 29460 ترقیم الشثری: -- 30787
٣٠٧٨٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن غيلان عن الحكم قال: يضرب.
حضرت غیلان فرماتے ہیں کہ حضرت حکم نے ارشاد فرمایا: اس کو کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30787]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30787، ترقيم محمد عوامة 29460)
ترقیم عوامۃ: 29461 ترقیم الشثری: -- 30788
٣٠٧٨٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن ابن ابي عروبة عن عامر عن مكحول انه قال: إذا قذف ثم طلق لاعن.
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول نے ارشاد فرمایا: جب وہ تہمت لگائے پھر وہ طلاق دے تو وہ لعان کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30788]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30788، ترقيم محمد عوامة 29461)
134. الرجل يرهن وليدته ثم يقع عليها
اس آدمی کے بیان میں جو اپنی باندی کو گروی رکھے پھر وہ اس سے جماع کرلے
ترقیم عوامۃ: 29462 ترقیم الشثری: -- 30789
٣٠٧٨٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن (ابي) (١) عدي عن اشعث عن الحسن في الرهن: لم ير عليه (حدا) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، هـ].
(٢) في [ك]: (حد).
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری کی گروی کے معاملہ میں حد رائے نہیں تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30789]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30789، ترقيم محمد عوامة 29462)