🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
137. في التعزير: كم هو؟ وكم يبلغ به؟
تعزیر کا بیان کتنی سزا ہوگی؟ اور کتنی حد تک پہنچائے جا سکتے ہیں؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29473 ترقیم الشثری: -- 30800
٣٠٨٠٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن حميد الاعرج عن يحيى بن عبد الله بن صيفي ان عمر كتب إلى ابي موسى الا تبلغ في تعزير اكثر من ثلاثين (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ يحيى بن عبد اللَّه بن صيفي لم يدرك عمر.
حضرت یحییٰ بن عبداللہ بن صیفی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے حضرت ابو موسیٰ کو خط لکھا؟ تعزیر میں تیس سے زیادہ مقدار میں کوڑے نہ ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30800]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30800، ترقيم محمد عوامة 29473)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29474 ترقیم الشثری: -- 30801
٣٠٨٠١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن جامع عن ابي وائل ان ⦗١٣⦘ رجلا كتب إلى ام سلمة في دين له قبلها (يحرج) (١) عليها فيه، فامر عمر بن الخطاب ان يضرب ثلاثين جلدة، قال بعض اصحابنا: كلها يبضع و (يحدر) (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (تخرج)، وفي [هـ]: (يخرج).
(٢) في [ب]: (تحدر)، والمراد: أنها موجعة: تبضع اللحم وتحدر الدم، انظر: أحكام القرآن للجصاص ٥/ ١٠١، والتمهيد لابن عبد البر ٥/ ٣٣٠، وغريب الحديث لأبي عبيد ٣/ ٢٤٣، وتهذيب اللغة ٤/ ٢٣٦.
(٣) صحيح.

حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ام سلمہ کو خط لکھا اپنے قرض کے بارے میں جوان پر لازم تھا اس نے اس خط میں آپ کو پریشان کیا۔ تو حضرت عمر نے حکم دیا کہ اس شخص کو تیس کوڑے مارے جائیں گے۔ بعض اصحاب نے کہا: وہ سب کوڑے کھال کو چیر دینے والے اور ورم ڈال دینے والے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30801]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30801، ترقيم محمد عوامة 29474)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29475 ترقیم الشثری: -- 30802
٣٠٨٠٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث عن الشعبي قال: التعزير ما بين السوط إلى الاربعين.
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: تعزیر کی مقدار ایک کوڑے سے چالیس کوڑوں کے مابین ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30802]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30802، ترقيم محمد عوامة 29475)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29476 ترقیم الشثری: -- 30803
٣٠٨٠٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن صدقة بن عبد الله (عن) (١) الحارث بن عتبة ان عمر بن عبد العزيز اتي برجل يسب عثمان فقال: ما حملك على ان سببته؟ قال: ابغضه قالوا: وإن ابغضت رجلا سببته؟ قال: فامر به فجلد ثلاثين جلدة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (بن).
حضرت حارث بن عتبہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کے پا س ایک آدمی لایا گیا جو حضرت عثمان کو گالیاں دیتا تھا، آپ نے پوچھا! کس بات نے تجھے ان کو گالیاں دینے پر ابھارا؟ اس نے کہا: میں ان سے بغض رکھتا ہوں لوگوں نے کہا: اگر تو کسی آدمی سے بغض رکھے گا تو اس کا مطلب ہے کہ تو اسے گالی دے؟ تو آپ کے حکم سے اس کو تیس کوڑے مارے گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30803]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30803، ترقيم محمد عوامة 29476)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29477 ترقیم الشثری: -- 30804
٣٠٨٠٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن طلحة بن يحيى قال: كنت جالسا عند عمر بن عبد العزيز فجاءه رجل فساله الفريضة، فلم يفرض له، فقال: هو كافر بالله إن لم يفرض له، قال: فضربه ما بين العشرة إلى الخمسة عشر.
حضرت طلحہ بن یحییٰ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر بن عبدالعزیز کے پاس بیٹھا ہوتا تھا کہ آپ کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے آپ سے روزینہ مقرر کرنے کا سوال کیا آپ نے اس کے لیے حصہ مقرر نہیں کیا تو وہ کہنے لگا: وہ اللہ کے ساتھ کفر کرنے والا ہے اگر وہ حصہ مقرر نہ کرے! راوی کہتے ہیں! پس آپ نے اسے دس سے پندرہ کوڑے مارے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30804]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30804، ترقيم محمد عوامة 29477)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29478 ترقیم الشثری: -- 30805
٣٠٨٠٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شبابة قال: حدثنا ليث بن سعد عن يزيد ابن ابي حبيب عن بكير بن عبد الله عن سليمان بن يسار عن عبد الرحمن بن جابر عن ابي بردة بن نيار قال: قال رسول الله ﷺ:"لا يجلد فوق عشرة اسواط إلا في حد" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٨٤٨)، ومسلم (١٧٠٨).
حضرت ابو بردہ بن نیار فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دس سے زیادہ کوڑے نہیں مارے جائیں گے مگر کسی حد میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30805]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30805، ترقيم محمد عوامة 29478)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29479 ترقیم الشثری: -- 30806
٣٠٨٠٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن إسماعيل بن ابي خالد عن عمران عن الشعبي انه سئل عن اربعة شهدوا على رجل انه ليس ابن فلان، وشهد اربعة انه ابن فلان، فقال: ادرا عن هؤلاء، (لانهم) (١) (اربعة) (٢) ، (واصدق) (٣) الآخرين.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (لا أنهم).
(٢) في [ط]: (ربعة).
(٣) في [هـ]: (وصدق).

حضرت عمران فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی سے ان چار آدمیوں کے متعلق سوال کیا گیا جنہوں نے ایک آدمی پر گواہی دی کہ وہ فلاں کا بیٹا نہیں ہے اور چار آدمیوں نے یہ گواہی دی کہ بیشک وہ فلاں شخص کا بیٹا ہے ان کا کیا حکم ہے؟ آپ نے فرمایا: میں ان سے سزا ختم کردوں گا اس لیے کہ وہ چار ہیں اور میں دوسرے کی تصدیق کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30806]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30806، ترقيم محمد عوامة 29479)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
138. باب في الوالي يرى الرجل على حد وهو وحده، أيقيمه عليه أم لا؟
با ب ہے اس حاکم کے بیان میں جو آدمی کو کسی سزا کے کام میں مبتلا دیکھے اس حال میں کہ حاکم تنہا تھا کیا اس شخص پر حد قائم کی جائے گی یا نہیں؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29480 ترقیم الشثری: -- 30807
٣٠٨٠٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن (عبد الكريم) (١) عن عكرمة قال: قال عمر لعبد الرحمن بن عوف: ارايت لو كنت القاضي والوالي ثم ابصرت إنسانا على حد، اكنت مقيما عليه؟ قال: لا، حتى يشهد معي غيري، قال: اصبت ولو قلت غير (ذلك) (٢) لم (تجد) (٣) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (عبد اللَّه).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (يحد).
(٤) منقطع، عكرمة لم يسمع من عمر.

حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے حضرت عبدالرحمن بن عوف سے دریافت کیا؍ تمہاری کیا رائے ہے کہ اگر تم قاضی اور حاکم ہو پھر تم کسی شخص کو کسی حد کے کام میں مبتلا دیکھو تو کیا تم اس پر حد قائم کرو گے یا نہیں؟ انہوں نے جواب دیا: نہیں، یہاں تک کہ میرے ساتھ کوئی اور بھی گواہی دے آپ نے فرمایا: تم نے درست بات کی اور اگر تم اس کے علاوہ کوئی بات کہتے تو تم صحیح نہ ہوتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30807]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30807، ترقيم محمد عوامة 29480)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29481 ترقیم الشثری: -- 30808
٣٠٨٠٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان قال: سمعت حمادا يقول: سمعنا ان الحاكم يجوز قوله فيما اعترف عنده إلا الحدود.
حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد کو یوں فرماتے ہوئے سنا: ہم نے سنا ہے کہ حاکم کا قول ان معاملات میں جائز ہے جس کا اس کے سامنے اعتراف کیا گیا سوائے حدود کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30808]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30808، ترقيم محمد عوامة 29481)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
139. في المرأة تعلق بالرجل فتقول: فعل بي الزنا
اس عورت کے بیان میں جو آدمی سے چمٹ جائے اور یوں کہے: اس نے میرے ساتھ زنا کیا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29482 ترقیم الشثری: -- 30809
٣٠٨٠٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن اشعث عن الحسن انه سئل عن المراة تعلق بالرجل فتقول: فعل بي، فقال الحسن: قذفت رجلا من المسلمين، عليها الحد.
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حسن بصری سے اس عورت کے متعلق دریافت کیا گیا جو آدمی سے چمٹ جائے اور یوں کہے: اس نے میرے ساتھ بدکاری کی ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟ آپ نے فرمایا: ا س نے ایک مسلمان آدمی پر تہمت لگائی اس پر حد قذف جاری ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30809]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30809، ترقيم محمد عوامة 29482)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں