مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
139. في المرأة تعلق بالرجل فتقول: فعل بي الزنا
اس عورت کے بیان میں جو آدمی سے چمٹ جائے اور یوں کہے: اس نے میرے ساتھ زنا کیا
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30810
٣٠٨١٠ - قال: وقال إبراهيم: هي طالبة حق كيف تقول.
راوی کہتے ہیں کہ ابراہیم نے فرمایا: وہ حق کا مطالبہ کر رہی ہے، تم کیسے کہہ سکتے ہو؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30810]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30810، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 29483 ترقیم الشثری: -- 30811
٣٠٨١١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (عبد الرحيم) (١) عن (اشعث) (٢) عن الحسن في رجل قالت له امراة: إن هذا زنا بي، قال: تجلد بقذفها (٣) الرجل، ولا يجلد الرجل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (عبد الرحمن).
(٢) في [ط، هـ]: (الأشعث).
(٣) في [أ، ب]: زيادة (إلى).
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس سے کسی عورت نے یوں کہا: بیشک اس نے مجھ سے زنا کیا ہے، آپ نے فرمایا: اس عورت کو آدمی پر تہمت لگانے کی وجہ سے کوڑے مارے جائیں گے اور اس آدمی کو کوڑے نہیں مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30811]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30811، ترقيم محمد عوامة 29483)
140. في الرجل يوجد مع المرأة فتقول: زوجي
اس آدمی کے بیان میں جو عورت کے ساتھ پایا جائے اور عورت کہے: یہ میرا شوہر ہے
ترقیم عوامۃ: 29484 ترقیم الشثری: -- 30812
٣٠٨١٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن ابيه وعمه ويحيى بن ابي الهيثم (١) عن جده انه شهد عليا واتي برجل وامراة وجدا في خرب مراد، فاتي بهما علي فقال: بنت عمي (يتيمتي) (٢) في حجري، فجعل اصحابه يقولون: قولي زوجي، فقالت: هو زوجي، فقال علي: خذ بيد امراتك (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: زيادة (عن أبيه).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (ربيبتي).
(٣) صحيح.
حضرت یحییٰ بن ابو الھیثم کے دادا فرماتے ہیں کہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پا س حاضر تھا کہ آپ کے پاس ایک آدمی اور ایک عورت لائے گئے جو مراد کے ویرانے میں پائے گئے تھے سوا ن دونوں کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس لایا گیا وہ آدمی کہنے لگا: میرے چچا کی بیٹی ہے، اور یتیم مر ی پرورش میں ہے تو آپ کے ہمنشینوں نے یوں کہنا شروع کردیا: یوں کہہ دو! میرا خاوند ہے تو اس عورت نے کہہ دیا وہ میرا خاوند ہے اس پر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تو اپنی بیوی کا ہاتھ پکڑلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30812]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30812، ترقيم محمد عوامة 29484)
ترقیم عوامۃ: 29485 ترقیم الشثری: -- 30813
٣٠٨١٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم وحماد قالا: يدرا عنه.
حضرت شعبہ نے فرماتے ہیں کہ حضرت حکم اور حضرت حماد نے ارشاد فرمایا: اس سے سزا ختم کردی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30813]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30813، ترقيم محمد عوامة 29485)
ترقیم عوامۃ: 29486 ترقیم الشثری: -- 30814
٣٠٨١٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر قال: يدرا عنه.
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا: اس سے سزا ہٹا دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30814]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30814، ترقيم محمد عوامة 29486)
ترقیم عوامۃ: 29487 ترقیم الشثری: -- 30815
٣٠٨١٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل (١) عن إبراهيم في المراة (توجد) (٢) مع الرجل فتقول: (تزوجني) (٣) ، فقال إبراهيم: (لو) (٤) كان هذا حقا ما كان على زان حد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في النسخ، ولعله: (ابن فضيل عن المغيرة عن إبراهيم).
(٢) في [ط، هـ]: (تؤخذ).
(٣) في [ك]: (زوجي).
(٤) سقط من: [ك].
حضرت ابن فضیل فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے اس عورت کے بارے میں مروی ہے جو آدمی کے ساتھ پائی گئی تھی پس اس عورت نے کہا: اس نے مجھ سے شادی کی ہے۔ حضر ت ابراہیم نے فرمایا: اگر یہ بات سچ ہو کسی بھی زانی پر حد نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30815]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30815، ترقيم محمد عوامة 29487)
141. في الرجل ينفي الرجل من أب له في الشرك
اس آدمی کے بیان میں جو شرک کے زمانے میں آدمی کی اس کے باپ سے نفی کر دے
ترقیم عوامۃ: 29488 ترقیم الشثری: -- 30816
٣٠٨١٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي قال: سالت الزهري عن رجل نفى رجلا من اب له في الشرك، فقال: عليه الحد؛ لانه نفاه من نسبه.
حضرت اوزاعی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زھری سے ایک آدمی کے متعلق سوال کیا جو کسی آدمی کی اس کے اس باپ سے نفی کر دے جو شرک کے زمانے میں تھا؟ آپ نے فرمایا: اس پر حد جاری ہوگی، اس لیے کہ اس نے اس کے نسب کی نفی کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30816]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30816، ترقيم محمد عوامة 29488)
142. في رجل قذف رجلا وأمه مشركة
ایک آدمی نے کسی ایسے آدمی پر تہمت لگائی جس کی ماں مشرک تھی
ترقیم عوامۃ: 29489 ترقیم الشثری: -- 30817
٣٠٨١٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري ان رجلا من المهاجرين افترى (عليه) (١) على عهد عمر بن الخطاب، وكانت امه ماتت ⦗١٧⦘ في الجاهلية، فجلده عمر لحرمة (المسلم) (٢) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [ك]: (المسلمين).
(٣) منقطع؛ الزهري لم يدرك عهد عمر.
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا: ایک مہاجر آدمی پر حضرت عمر بن خطاب کے زمانے میں تہمت لگائی گئی اس حال میں کہ اس کی ماں زمانہ جاہلیت میں وفات پاچکی تھی تو حضرت عمر نے مسلمان کی حرمت کی وجہ سے اس کو کوڑے مارے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30817]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30817، ترقيم محمد عوامة 29489)
ترقیم عوامۃ: 29490 ترقیم الشثری: -- 30818
٣٠٨١٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن عمه عن الشعبي انه سئل عن رجل قذف رجلا وامه مشركة، قال: ارايت لو ان رجلا قذف الاشعث الم يضرب.
حضرت شعبی سے ایک آدمی کے متعلق سوال کیا گیا جس نے کسی آدمی پر تہمت لگائی اس حال میں کہ اس کی ماں مشرک تھی؟ آپ نے فرمایا: تمہاری کیا رائے ہے کہ اگر کوئی آدمی اشعث پر تہمت لگائے تو کیا اسے نہیں مارا جائے گا؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30818]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30818، ترقيم محمد عوامة 29490)
ترقیم عوامۃ: 29491 ترقیم الشثری: -- 30819
٣٠٨١٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن سعيد (الزبيدي) (١) عن حماد عن إبراهيم في الرجل يقول للرجل: لست لابيك، وامه امة (او) (٢) يهودية او نصرانية، قال: لا حد عليه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (الزيدي).
(٢) سقط من: [هـ].
حضرت حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے اس آدمی کے بارے میں مروی ہے جو آدمی کو یوں کہے: تو اپنے باپ کا نہیں ہے اور اس کی ماں باندی تھی یا یہودی یا عیسائی تھی۔ آپ نے فرمایا: اس پر حد جاری نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30819]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30819، ترقيم محمد عوامة 29491)