مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
142. في رجل قذف رجلا وأمه مشركة
ایک آدمی نے کسی ایسے آدمی پر تہمت لگائی جس کی ماں مشرک تھی
ترقیم عوامۃ: 29492 ترقیم الشثری: -- 30820
٣٠٨٢٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن ابي (غنية) (١) عن ابيه عن الحكم قال: إذا قذف الرجل الرجل -وله ام يهودية او نصرانية-، فلا حد عليه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (عيينة)، وفي [هـ]: (عتيبة).
حضرت ابو غنیہ فرماتے ہیں کہ حضرت حکم نے ارشاد فرمایا: جب آدمی ایسے آدمی پر تہمت لگائے درآنحالیکہ اس کی ماں یہودی یا عیسائی تھی سو اس پر حد جاری نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30820]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30820، ترقيم محمد عوامة 29492)
143. في رجل تزوج امرأة فجاءت بولد قبل دخوله بها
ایک آدمی نے کسی عورت سے شادی کی پس وہ بچہ لے آئی اس آدمی کے اس سے دخول سے پہلے
ترقیم عوامۃ: 29493 ترقیم الشثری: -- 30821
٣٠٨٢١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد في الرجل يغيب عن امراته ولم يدخل بها، فتجيء بحمل او بولد، قال: إن كانت غيبته بارض بعيدة لم تصدق ويقام عليها الحد، وإن كان في ارض قريبة -يرون انه ياتيها سرا- صدقت بالولد انه من زوجها.
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت حماد سے اس آدمی کے بارے میں مروی ہے جو اپنی بیوی سے غائب ہوگیا ہو اور اس نے اس سے دخول بھی نہ کیا ہو پس وہ عورت حاملہ ہوگئی یا بچہ لے آئی۔ آپ نے فرمایا: اگر اس کا غائب ہونا کسی دور کے علاقہ میں ہوا ہو تو اس عورت کی تصدیق نہیں کی جائے گی اور اس پر حد قائم کردی جائے گی اور اگر وہ کسی قریب کے علاقہ ہی میں غائب ہوا ہو تو یوں سمجھا جائے گا کہ وہ اس کے پاس پوشیدگی میں آتا تھا تو بچہ کی عورت کی حق میں تصدیق کی جائے گی کہ وہ اسی شوہر سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30821]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30821، ترقيم محمد عوامة 29493)
144. في الرجل يفترى عليه ما قالوا: في عفوه (عن ذلك)
اس آدمی کے بیان میں جس پر تہمت لگائی گئی جن لوگوں نے اس کے اس بات کو معاف کرنے کے بارے میں کہا ہے
ترقیم عوامۃ: 29494 ترقیم الشثری: -- 30822
٣٠٨٢٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي عن الزهري قال: لو ان رجلا قذف رجلا فعفا واشهد، ثم جاء به إلى الإمام بعد ذلك اخذ له بحقه، ولو مكث ثلاثين سنة.
حضرت اوزاعی فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا: اگر کسی آدمی نے کسی پر تہمت لگائی پس اس شخص نے معاف کردیا اور گواہ بنا لیا پھر اس کے بعد وہ پھر اسے امام کے پاس لے آیا تو اس کے حق میں اس کو پکڑا جائے گا اگرچہ وہ تیس سال ٹھہرا رہا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30822]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30822، ترقيم محمد عوامة 29494)
ترقیم عوامۃ: 29495 ترقیم الشثری: -- 30823
٣٠٨٢٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن عون قال: سالت الحسن وابن سيرين عن الرجل (يفتري على الرجل) (١) فيعفو، قال الحسن: لا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حسن بصری اور حضرت ابن سیرین سے اس آدمی کے متعلق دریافت کیا جس نے آدمی پر جھوٹی تہمت لگا دی ہو پس اس شخص نے معاف کردیا تو کیا حکم ہے؟ حسن بصری نے فرمایا: نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30823]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30823، ترقيم محمد عوامة 29495)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30824
٣٠٨٢٤ - وقال ابن سيرين: ما ادري.
اور حضرت ابن سیرین نے فرمایا: میں نہیں جانتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30824]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30824، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 29496 ترقیم الشثری: -- 30825
٣٠٨٢٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن (عيينة) (١) عن (رزيق) (٢) قال: كتبت إلى عمر بن عبد العزيز في رجل قذف ابنه، (فقال ابنه) (٣) : إن جلد ابي (اعترفت) (٤) ، فكتب (إليه) (٥) عمر (ان) (٦) اجلده إلا ان يعفو عنه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عبرة).
(٢) في [ع]: (زريق).
(٣) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٤) في [ط]: (اعترف).
(٥) في [هـ]: (إلى).
(٦) سقط من: [جـ، ك].
حضرت رزیق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبدالعزیز کو ایک آدمی کے بارے میں خط لکھا جس نے اپنے بیٹے پر الزام لگایا تھا، تو اس کے بیٹے نے کہا: اگر میرے باپ کو کوڑے مارے جائیں گے تو میں اعتراف کرلوں گا۔ حضرت عمر نے مجھے اس کا جواب لکھا: تم اس کو کوڑے مارو مگر یہ کہ وہ اسے معاف کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30825]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30825، ترقيم محمد عوامة 29496)
145. (في) السارق يؤمر بقطع يمينه فيدس يساره
اس چور کے بیان میں جس کے داہنے ہاتھ کے کاٹنے کا حکم دیا گیا پس اس نے اپنے بائیں ہاتھ کو پیش کر دیا
ترقیم عوامۃ: 29497 ترقیم الشثری: -- 30826
٣٠٨٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن زكريا عن ⦗١٩⦘ جابر عن عامر انه سئل عن رجل ارادوا ان يقطعوا يده (يعني) (١) : اليمنى، فقدم يده اليسرى فقطعت، قال: لا تقطع اليمنى.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر سے ایک آدمی کے متعلق دریافت کیا گیا کہ لوگوں نے اس کے دائیں ہاتھ کو کاٹنا چاہا پس اس نے اپنے بائیں ہاتھ کو آگے بڑھا دیا سو وہ کاٹ دیا گیا تو اس کا کیا حکم ہے؟ آپ نے فرمایا: دائیں کو نہیں کاٹا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30826]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30826، ترقيم محمد عوامة 29497)
ترقیم عوامۃ: 29498 ترقیم الشثری: -- 30827
٣٠٨٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي عن يحيى ابن ابي كثير ان عليا امضى ذلك (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ يحيى بن أبي كثير لا يروي عن علي.
حضرت یحییٰ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس کو نافذ قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30827]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30827، ترقيم محمد عوامة 29498)
ترقیم عوامۃ: 29499 ترقیم الشثری: -- 30828
٣٠٨٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر في إمام اتي بسارق (فجهل) (١) فقطع يساره، قال: يترك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (فحمل).
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر سے حاکم کے بارے میں مروی ہے جس کے پاس ایک چور لایا گیا پس لاعلمی سے اس کا بایاں ہاتھ کاٹ دیا گیا، آپ نے فرمایا: اس کو چھوڑ دیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30828]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30828، ترقيم محمد عوامة 29499)
ترقیم عوامۃ: 29500 ترقیم الشثری: -- 30829
٣٠٨٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن ميسر عن ابن جريج (عمن) (١) حدثه عن القاسم بن محمد قال: اجتمعت انا وسعيد بن المسيب في الرجل إذا امر بقطع يمينه (انه) (٢) (إن) (٣) دس إلى الحجام يساره فقطعها، قالا: يده (تبطل) (٤) ، والقود في موضعه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (بياض).
(٢) سقط في: [هـ].
(٣) في [ط]: (إذا).
(٤) في [أ، ط، هـ]: (تعطل).
حضرت قاسم بن محمد فرماتے ہیں کہ میں اور حضرت سعید بن مسیب اس آدمی کے بارے میں اکٹھے ہوئے کہ جب اس کے دائیں ہاتھ کو کاٹنے کا حکم دیا گیا اگر اس نے حجام کے سامنے اپنا بایاں ہاتھ پیش کردیا اور وہ اس ہاتھ کو کاٹ دے ان دونوں حضرات نے فرمایا: اس کا ہاتھ رائیگاں جائے گا اور قصاص اپنی جگہ رہے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30829]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30829، ترقيم محمد عوامة 29500)