مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
130. في الرجل يقذف امرأته برجل ويسميه
اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی پر کسی آدمی کے ساتھ تہمت لگا دے اور اس بندے کا نام بھی لے
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30770
٣٠٧٧٠ - وقال ابن سيرين: لا حد عليه، كان الذي لاعن به النبي ﷺ قذفها بابن سحماء.
اور حضرت ابن سیرین نے فرمایا: اس پر حد لاگو نہیں ہوگی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسے شخص سے لعان کروایا تھا جس نے اپنی بیوی پر ابن سحماء کے ساتھ بدکاری کی تہمت لگائی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30770]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30770، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 29446 ترقیم الشثری: -- 30771
٣٠٧٧١ - حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا يزيد بن هارون عن محمد بن سالم عن الشعبي قال: إذا قذف الرجل امراته برجل (مسمى) (١) ، لم يكن عليه لهما إلا حد واحد، قال: ايهما (احده) (٢) بحده لم يكن للآخر حد، إن بدات المراة ملاعنته لم يضرب للرجل، وإن ضرب للرجل لم يلاعن للمراة﴾ (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك، ع]: (فسمى).
(٢) في [س]: (أخذه).
(٣) سقط هذان البابان من: [أ، ب، هـ].
حضرت محمد بن سالم فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: جب اپنی بیوی پر کسی آدمی کا نام لے کر تہمت لگائے تو اس پر ان دونوں کی وجہ سے صرف ایک ہی حد لاگو ہوگی۔ آپ نے فرمایا: ان دونوں میں سے جس نے بھی اس کو اپنی سزا کے لیے پکڑ لیا تو دوسرے کے لے ف سزا کا اختیار نہیں ہوگا۔ اگر عورت نے ابتدا کرلی تو وہ اپنے خاوند سے لعان کرے گی اور آدمی کی وجہ سے اسے کوڑے نہیں مارے جائیں گے اور اگر اسے آدمی کی وجہ سے کوڑے مارے جائیں گے تو عورت سے لعان نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30771]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30771، ترقيم محمد عوامة 29446)
131. الرجل يقول لامرأته: رأيتك تزنين قبل أن (أ) تزوجك
اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی کو یوں کہہ دے: میں نے تجھ سے شادی کرنے سے پہلے تجھے زنا کرتے ہوئے دیکھا تھا
ترقیم عوامۃ: 29447 ترقیم الشثری: -- 30772
٣٠٧٧٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب في رجل قال لامراته: رايتك تزنين قبل ان (تكوني) (١) عندي، قال سعيد: حد ولا ملاعنة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (تكونين).
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیوی کو یوں کہہ دیا: تجھے میں نے میرے پاس ہونے سے پہلے کبھی زنا کرتے ہوئے دیکھا تھا، حضرت سعید نے فرمایا: اس پر حد قذف لگائی جائے گی اور لعان نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30772]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30772، ترقيم محمد عوامة 29447)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30773
٣٠٧٧٣ - وقال الحسن: لا حد ولا ملاعنة؛ لانه قال لها ذلك وهي عنده.
اور حسن بصری نے ارشاد فرمایا: نہ حد قذف ہوگی اور نہ لعان ہوگا۔ اس لیے کہ اس نے اس عورت کو اس وقت کہا ہے جبکہ وہ اس کے پاس تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30773]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30773، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 29448 ترقیم الشثری: -- 30774
٣٠٧٧٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن ابن جريج عن عطاء في رجل قال: لامراته زنيت وانت امة؟ قال: يحد.
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے ایک آدی کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیوی کو یوں کہا: تو نے زنا کیا تھا درآنحالیکہ تو باندی تھی۔ آپ نے فرمایا: اس پر حد لگائی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30774]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30774، ترقيم محمد عوامة 29448)
132. في رجل طلق امرأته ثم قذفها: ما عليه؟
ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دی پھر اس نے اس پر تہمت لگا دی، اس پر کیا سزا لاگو ہوگی؟
ترقیم عوامۃ: 29449 ترقیم الشثری: -- 30775
٣٠٧٧٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن ابي عوانة عن ابي بشر عن عمرو بن هرم عن جابر بن زيد عن ابن عباس في رجل طلق امراته واحدة ثم قذفها قال: يجلد الحد ليس كمن لم يطلق (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیوی کو ایک طلاق دی پھر اس نے اس پر الزام لگا دیا ہو آپ نے فرمایا: اس پر حد قذف لگائی جائے گی۔ وہ ایسا نہیں ہوگا جیسا کہ اس نے طلاق نہیں دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30775]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30775، ترقيم محمد عوامة 29449)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30776
٣٠٧٧٦ - وقال ابن (عمر) (١) : (يلاعن) (٢) إذا كان يملك الرجعة (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (عمرو).
(٢) في [أ، ب، ط]: (تلاعن).
(٣) صحيح.
اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: وہ لعان کرے گا جبکہ رجوع کرنے کا مالک ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30776]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30776، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 29450 ترقیم الشثری: -- 30777
٣٠٧٧٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن قال: إذا طلق الرجل امراته ثلاثا ثم قذفها قال: يجلد الحد، إلا ان تكون حاملا فإن (كانت) (١) حاملا لاعنها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (كان).
حضرت یونس فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے اشاد فرمایا: جب آدمی نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیں پھر اس نے اس پر الزام لگا دیا تو اس شخص پر حد قذف لگائی جائے گی مگر یہ کہ وہ حاملہ ہو پس اگر وہ حاملہ ہوئی تو وہ اس سے لعان کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30777]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30777، ترقيم محمد عوامة 29450)
ترقیم عوامۃ: 29451 ترقیم الشثری: -- 30778
٣٠٧٧٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن الحكم في رجل طلق امراته ثلاثا وهي حبلى، ثم انتفى (مما) (١) في بطنها قال: يجلد، ويلزق به الولد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (ما).
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت حکم سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیوی کو حاملہ ہونے کی حالت میں تین طلاقیں دے دیں پھر اس نے اس کے پیٹ میں موجود بچہ کی بھی نفی کردی آپ نے فرمایا: اس کو کوڑے مارے جائیں گے اور اس بچہ کو اس سے ملا دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30778]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30778، ترقيم محمد عوامة 29451)
ترقیم عوامۃ: 29452 ترقیم الشثری: -- 30779
٣٠٧٧٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا طلق ثلاثا ثم انتفى من ولده وهو لا يملك الرجعة (جلد) (١) والزق به الولد، وإذا انتفى من ولده وهو يملك الرجعة لاعن ونفي عنه الولد، وإن كان (لم) (٢) (يقر به) (٣) قط.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط].
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [جـ]: (يفر به).
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جب آدمی نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیں پھر اس نے اپنے بچہ کی نفی کردی اس حال میں کہ وہ حق رجعت کا مالک نہ ہو تو اس کو کوڑے مارے جائیں گے اور اس بچہ کو اس کے ساتھ ملا دیا جائے گا۔ اور جب اس نے اپنے بچہ کی نفی کردی اس حال میں کہ وہ حق رجعت کا مالک ہو تو وہ لعان کرے گا اور اس بچہ کی اس سے نفی کردی جائے گی اگرچہ اس نے ہرگز بھی اس کا اقرار نہ کیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30779]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30779، ترقيم محمد عوامة 29452)