🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. في دعوة المظلوم
مظلوم کی دعا کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29990 ترقیم الشثری: -- 31349
٣١٣٤٩ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن عمرو بن مرة عن عبد الله بن سلمة ان رجلا اتى معاذا فقال: اوصني، فقال: إياك ودعوة المظلوم (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ عبد اللَّه بن سلمة صدوق.
حضرت عبد اللہ بن سلمہ سے مروی ہے کہ ایک شخص حضرت معاذ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا: مجھے کچھ وصیت فرما دیں: تو آپ نے ارشاد فرمایا: تم مظلوم کی بد دعا سے بچو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31349]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31349، ترقيم محمد عوامة 29990)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
40. دعاء داود النبي ﵇
نبی داؤد علیہ السلام کی دعاء
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29991 ترقیم الشثری: -- 31350
٣١٣٥٠ - حدثنا عبيدة بن حميد عن منصور عن يونس بن (سعد) (١) عن علي الازدي قال: حدثت ان داود ﵇ وإن يقول اللهم: إني اعوذ بك من غنى يطغي، ومن فقر ينسي، ومن هوى يردي و (٢) عمل يخزي.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز، م]: (سعيد)، وانظر: التاريخ الكبير ٨/ ٤٠٣، والجرح والتعديل ٩/ ٢٣٩، والثقات ٧/ ٦٤٨.
(٢) في [هـ]: زيادة (من).

حضرت علی الازدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں مجھے بیان کیا گیا ہے کہ داؤد یوں دعا فرماتے تھے: اے اللہ! میں تجھ سے پناہ چاہتا ہوں ایسی امیری سے جو سرکش بنا دے، اور ایسی فقیری سے جو تجھے بھلا دے، اور ایسی خواہش سے جو ہلاک کر دے، اور ایسے عمل سے جو رسوا کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31350]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31350، ترقيم محمد عوامة 29991)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29992 ترقیم الشثری: -- 31351
٣١٣٥١ - حدثنا (عبيدة) (١) بن حميد عن منصور عن عطاء بن ابي (مروان) (٢) عن كعب قال: كان داود ﵇ (٣) يقول: اللهم خلصني من كل (مصيبة) (٤) نزلت الليلة من السماء في الارض -ثلاثا، ويقول: اللهم اجعل لي سهما (من) (٥) كل حسنة نزلت الليلة من السماء في الارض.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عبيد).
(٢) في [أ، جـ، ح، ط، هـ]: (مرزوق)، وانظر: تاريخ دمشق ١٧/ ١٠٥.
(٣) سقط من: [ك].
(٤) في [ط، هـ]: (معصية).
(٥) في [أ، ط، هـ]: (في).

حضرت کعب فرماتے ہیں: حضرت داؤد تین بار یوں دعا فرماتے تھے: اے اللہ! مجھے ہر مصیبت سے خلاصی عطا فرما جو رات کو آسمان سے زمین میں اترتی ہے۔ اور فرماتے: اے اللہ! تو ہر نیکی سے میرا حصہ مقرر فرما دے جو نیکی رات کو آسمان سے زمین میں اترتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31351]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31351، ترقيم محمد عوامة 29992)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29993 ترقیم الشثری: -- 31352
٣١٣٥٢ - حدثنا معاوية بن هشام عن سفيان عن (ابي) (١) مصعب وهو عطاء عن ابيه عن كعب قال: كان إذا افطر استقبل القبلة، وقال: اللهم خلصني من كل مصيبة الليلة نزلت من السماء (ثلاثا) (٢) ، وإذا طلع حاجب الشمس قال: اللهم اجعل لي سهما في كل حسنة نزلت الليلة من السماء إلى الارض -ثلاثا، قال: فقيل له: (قال) (٣) : دعوة داود فلينوا بها السنتكم واشعروها قلوبكم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) سقط من: [أ، ب، ط].
(٣) في [ك]: (فقال).

حضرت ابو مروان سے مروی ہے کہ حضرت کعب جب روزہ افطار فرماتے تو قبلہ کی طرف رخ کرتے اور تین بار یوں دعا فرماتے: اے اللہ! مجھے ہر اس مصیبت سے خلاصی دے جو رات کو آسمان سے اترے گی، اور جب سورج کے کنارے طلوع ہوتے تو تین بار یوں دعا فرماتے: اے اللہ! تو ہر نیکی میں میرا حصہ مقرر فرما جو رات کو آسمان سے زمین پر اترتی ہے۔ راوی فرماتے ہیں۔ پس ان سے اس دعا کے بارے میں پوچھا گیا؟ تو انہوں نے فرمایا: حضرت داؤد کی دعا ہے، پس تم اس دعا سے اپنی زبانوں کو نرم کرو، اور اس کو اپنے دلوں کی نشانی بناؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31352]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31352، ترقيم محمد عوامة 29993)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29994 ترقیم الشثری: -- 31353
٣١٣٥٣ - حدثنا مروان بن معاوية عن عوف عن عباس العمي قال: بلغني ان داود النبي ﵇ كان يقول في دعائه: سبحانك اللهم انت ربي، تعاليت فوق عرشك، وجعلت على من في السماوات والارض خشيتك، فاقرب خلقك منك منزلة اشدهم لك خشية، وما علم من لم يخشك، او: ما حكمة من لم يطع امرك.
حضرت عبا س العمی سے مروی ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ مجھے خبر پہنچی ہے کہ حضرت داؤد اپنی دعا میں یہ کلمات پڑھا کرتے تھے: پاک ہے تیری ذات اے اللہ! تو میرا پروردگار ہے۔ تو اپنے عرش سے بھی بلند ہے، اور تونے ڈال دیا ہے اپنے خوف کو ان پر جو آسمانوں اور زمین میں ہیں۔ (پس تیرے قریب ترین شخص جو درجہ کے اعتبار سے تیرے نزدیک ہے وہ ہے جو شدت سے تجھ سے خوف کھاتا ہے) پس درجہ کے اعتبار سے تیرے نزدیک سب سے قریب ترین وہ شخص ہے جو سب سے زیادہ تجھ سے ڈرتا ہو، اور کیا علم ہو اس شخص کو جو تجھ سے ڈرتا نہ ہو، اور کیا حکمت ہو اس شخص کے پاس جو تیرے امر کی اطاعت نہ کرتا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31353]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31353، ترقيم محمد عوامة 29994)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29995 ترقیم الشثری: -- 31354
٣١٣٥٤ - حدثنا عفان بن مسلم (حدثنا) (١) مبارك عن الحسن ان داود النبي ﵇ (٢) قال: (اللهم) (٣) لا مرض (يضنيني) (٤) ولا صحة تنسيني ولكن بين ذلك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (أخبرنا).
(٢) في [جـ، ك]: ﷺ.
(٣) سقط من بعض النسخ.
(٤) في [أ، هـ]: (يعييني)، وفي [ط]: (يفنيني).

حسن سے مروی ہے کہ داؤد نے یوں دعا فرمائی ہے: اے اللہ! ایسا مرض نہ ہو جو مجھے کمزور اور لاغر بنا دے، اور نہ ایسی صحت ہو جو مجھے بھلاوے میں ڈال دے، اور لیکن اس کے درمیان رکھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31354]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31354، ترقيم محمد عوامة 29995)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29996 ترقیم الشثری: -- 31355
٣١٣٥٥ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن ابن عجلان عن سعيد بن ابي سعيد قال: كان من دعاء داود ﵇: اللهم إني اعوذ بك من جار السوء.
حضرت سعید بن ابی سعید فرماتے ہیں کہ یہ حضرت داؤد کی دعا ہے: اے اللہ! بیشک میں تیری پناہ مانگتا ہوں برے کی ہمسائیگی سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31355]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31355، ترقيم محمد عوامة 29996)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29997 ترقیم الشثری: -- 31356
٣١٣٥٦ - حدثنا (عفان) (١) حدثنا حماد بن سلمة قال: اخبرني حبيب بن شهيد عن ابن بريدة ان داود النبي ﵇ كان يقول: اللهم إني اعوذ بك من عمل (يخزي) (٢) ، وهوى (يردي) (٣) ، وفقر (ينسي) (٤) ، وغنى (يطغي) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (ابن مسلم).
(٢) في [هـ]: (يخزيني).
(٣) في [هـ]: (يرديني).
(٤) في [هـ]: (ينسيني).
(٥) في [هـ]: (يطغيني).

حضرت ابن بریدہ سے مروی ہے کہ داؤد یوں دعا فرماتے تھے: اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں ایسے عمل سے جو رسوا کر دے، اور ایسی خواہش سے جو ہلاک کر دے، اور ایسی فقیری سے جو بھلا دے، اور ایسی امیری سے جو سرکش بنا دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31356]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31356، ترقيم محمد عوامة 29997)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
41. ما علمه النبي ﷺ أم هانئ
وہ دعا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ام ھانی کو سکھلائی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29998 ترقیم الشثری: -- 31357
٣١٣٥٧ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن محمد بن عجلان عن مسلم بن ابي مريم قال: جاءت ام هانئ إلى النبي ﷺ فقالت: يا رسول الله (إني) (١) قد كبرت وضعفت فعلمني عملا اعمله وانا جالسة، فقال رسول الله ﷺ:"إنك إن كبرت الله ⦗١٩٧⦘ مائة تكبيرة كانت خيرا من مائة بدنة مجللة متقبلة، وإنك إن سبحت الله مائة تسبيحة كانت خيرا من مائة رقبة (تعتقتيها) (٢) ، وإنك إن حمدت الله مائة (تحميدة) (٣) كانت خيرا من مائة فرس مسرج ملجم (يحمل) (٤) عليهن في سبيل الله ﷿" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [هـ]: (تعتقينها).
(٣) سقط من: [ط، ك].
(٤) في [أ، ط]: (محمل)، وفي [هـ]: (تحملين).
(٥) مرسل؛ مسلم ليس صحابيًا، أخرجه النسائي في الكبرى (١٠٦٨٠)، وابن ماجه (٣٨١٠)، والحاكم ١/ ٥١٣، وعبد الرزاق (٢٠٥٨٠)، والبخاري في التاريخ ٢/ ٢٥٤، وعبد اللَّه بن أحمد عن أبيه في المسند (٢٦٩١١)، والطبراني ٢٤/ (٩٩٥)، والبغوي (١٢٨٠)، والمزي ٢٦/ ١٢٢، وأبو نعيم في تاريخ أصبهان ١/ ٢١٤.

حضرت مسلم بن ابی مریم فرماتے ہیں کہ حضرت ام ھانی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور فرمانے لگیں: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! میں کبر سنی کو پہنچ گئی اور کمزور ہوگئی ہوں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے کوئی ایسا عمل سکھلا دیں جو میں بیٹھے بیٹھے کرتی رہا کروں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تو سو مرتبہ اللہ کی کبریائی بیان کرے تو یہ سو جھول پہنائے ہوئے قبول شدہ اونٹوں سے بہتر ہے، اور بیشک تو اگر سو مرتبہ اللہ کی پاکی بیان کرے تو یہ سو غلاموں سے جن کو تو نے آزاد کیا ہو بہتر ہے، اور بیشک اگر تو اللہ کی سو مرتبہ حمد و ثنا کرے تو یہ زین کسے ہوئے اور لگام لگے ہوئے سو گھوڑوں سے بہتر ہے جن پر سامان اللہ کی راہ میں جانے کے لیے باندھا گیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31357]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31357، ترقيم محمد عوامة 29998)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
42. دعاء عيسى بن مريم ﵇
سیدنا عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام کی دعا کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29999 ترقیم الشثری: -- 31358
٣١٣٥٨ - حدثنا محمد بن بشر حدثنا إسماعيل بن ابي خالد قال: حدثني رجل قبل الجماجم من اهل المساجد قال: اخبرت ان عيسى ابن مريم ﵇ (١) كان يقول: اللهم اصبحت لا املك لنفسي ما ارجو ولا استطيع عنها دفع ما اكره، واصبح الخير بيد غيري، واصبحت مرتهنا بما كسبت، فلا فقير افقر مني، فلا تجعل مصيبتي في ديني، ولا تجعل الدنيا اكبر همي، ولا تسلط علي من لا يرحمني.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، جـ، ك].
حضرت اسماعیل بن ابی خالد فرماتے ہیں کہ جنگ جماجم سے پہلے مسجد والوں میں سے ایک آدمی نے مجھے بیان کیا کہ مجھے خبر دی گئی ہے کہ عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام یوں دعا فرماتے تھے: اے اللہ! میں نے صبح کی ہے اس حال میں کہ میں اپنے نفس کے لیے اس چیز کا مالک نہیں جس میں پسند کرتا ہوں، اور نہ میں طاقت رکھتا ہوں اس چیز کو دور کرنے کی جس کو میں ناپسند کرتا ہوں، اور بھلائی و خیر نے میرے غیر کے قبضہ میں صبح کی ہے۔ اور میں نے صبح کی ہے اس حال میں کہ میں اپنی کمائی کے بدلے رہن رکھا ہوا ہوں، پس کوئی فقیر ایسا نہیں جو مجھ سے زیادہ فقر میں مبتلا ہو پس تو میرے دین کے معاملہ میں مجھے مصیبت میں مت ڈال، اور نہ ہی دنیا کو میرا سب سے بڑا غم بنا۔ اور مجھ پر مسلط نہ فرما اس شخص کو جو مجھ پر رحم نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31358]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31358، ترقيم محمد عوامة 29999)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں