مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
36. ما ذكر فيمن سأل النبي ﷺ أن يعلمه ما يدعو به فعلمه
اس شخص کے بارے میں ذکر کیا گیا ہے جس نے نبی ﷺ سے درخواست کی کہ آپ مجھے وہ دعا سکھا دیں جسے میں پڑھ سکوں، تو انہوں نے اسے سکھا دیا
ترقیم عوامۃ: 29970 ترقیم الشثری: -- 31329
٣١٣٢٩ - حدثنا محمد بن بشر قال: (حدثنا مسعر قال) (١) : حدثنا إسحاق بن راشد عن عبد الله بن الحسن ان عبد الله بن جعفر دخل على ابن له مريض (يقال) (٢) له صالح، فقال (له) (٣) : قل لا إله إلا الله الحليم الكريم، سبحان (٤) رب العرش ⦗١٨٨⦘ العظيم، الحمد لله رب العالمين، اللهم اغفر لي، اللهم ارحمني، اللهم تجاوز عني، اللهم اعف عني، فإنك عفو غفور، ثم قال: هؤلاء الكلمات علمنيهن عمي ذكر ان النبي ﷺ علمهن إياه (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من النسخ، ومن روى الحديث عن المؤلف أثبتها.
(٢) في [ط]: (قال).
(٣) سقط من: [ط].
(٤) زيادة في [جـ، ك]: (اللَّه).
(٥) صحيح؛ أخرجه النسائي في الكبرى (١٠٤٨١)، والطبراني في الدعاء (١٠١٧)، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٩٢)، والبيهقي في الدعوات (٢٠٥)، وابن عساكر ٢٧/ ٣٦٥.
حضرت عبد اللہ بن الحسن فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن جعفر اپنے ایک بیٹے کے پاس تشریف لے گئے جو بیمار تھا اور اس کو صالح کہا جاتا تھا۔ پھر آپ نے اس سے فرمایا: تو یہ کلمات کہہ: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو کہ بڑا برد بار، سخی ہے، پاک ہے اللہ جو عرش عظیم کا رب ہے، سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے۔ اے اللہ! تو میری مغفرت فرما۔ اے اللہ! تو مجھ پر رحم فرما۔ اے اللہ! تو میری خطاؤں سے درگزر فرما۔ اے اللہ! تو مجھے معاف فرما، یقینا تو معاف کرنے والا بخشنے والا ہے۔ پھر حضرت عبد اللہ بن جعفر نے فرمایا: یہ کلمات مجھے میرے چچا نے سکھلائے تھے اور انہیں یہ کلمات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سکھلائے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31329]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31329، ترقيم محمد عوامة 29970)
ترقیم عوامۃ: 29971 ترقیم الشثری: -- 31330
٣١٣٣٠ - حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي عن حسان بن عطية عن شداد بن (اوس) (١) انه قال: احفظوا عني ما اقول (لكم) (٢) ، سمعت رسول الله ﷺ يقول:"إذا (كنز) (٣) الناس الذهب والفضة (فاكنزوا) (٤) هذه الكلمات: اللهم إني اسالك (الثبات) (٥) في الامر، والعزيمة على الرشد، واسالك شكر نعمتك، واسالك حسن عبادتك، واسالك قلبا سليما ولسانا صادقا، واسالك من خير ما تعلم، واعوذ بك من شر ما تعلم، واستغفرك لما تعلم، (انك) (٦) انت علام الغيوب" (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أويس).
(٢) سقط من: [أ، هـ].
(٣) في [جـ]: (أكثر).
(٤) في [جـ]: (فأكثروا)، وفي [ط]: (فانكنزوا).
(٥) في [جـ]: (الباب).
(٦) في [جـ]: (أنت).
(٧) منقطع؛ حسان بن عطية لم يسمع من شداد، أخرجه أحمد (١٧١١٤)، وابن حبان (٩٣٥)، والحاكم ١/ ٥٠٨، والطبراني (٧١٥٧)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ٢٦٦، والخرائطي في فضيلة الشكر (٥)، وبنحوه أخرجه النسائي في الكبرى (١٢٢٧)، وابن حبان (١٩٨٤)، والطبراني (٧١٣٥)، وابن عساكر ٥٦/ ٢٧٤.
حضرت شداد بن اوس فرماتے ہیں تم لوگ میری اس بات کو جو میں کہنے لگا ہوں اس کو یاد کرلو۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے! جب لوگ سونا اور چاندی سے خزانہ بھرنے لگیں تو تم ان کلمات سے خزانہ بھرنا، اے اللہ! میں آپ سے دین میں ثابت قدمی کا اور ہدایت پر پختہ عزم کا سوال کرتا ہوں، اور آپ کی نعمت کے شکر کرنے کا، اور میں آپ سے سوال کرتا ہوں آپ کی بہترین عبادت کرنے کا، اور میں آپ سے سوال کرتا ہوں تندرست دل کا اور سچی زبان کا، اور میں آپ سے سوال کرتا ہوں اس بھلائی کا جو آپ جانتے ہیں، اور میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں اس برائی سے جس کو آپ جانتے ہیں، اور میں آپ سے بخشش طلب کرتا ہوں اس گناہ سے جس کو آپ جانتے ہیں۔ بیشک تو غیب کی باتوں کا جاننے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31330]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31330، ترقيم محمد عوامة 29971)
ترقیم عوامۃ: 29972 ترقیم الشثری: -- 31331
٣١٣٣١ - حدثنا عبيد الله عن موسى (بن) (١) عبيدة عن محمد بن كعب قال: كان النبي ﷺ يعلم اصحابه (يقول) (٢) :"قولوا: اللهم اغفر لنا حوباتنا، واقلنا عثراتنا واستر عوراتنا" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عن).
(٢) في [جـ]: (قول).
(٣) مرسل ضعيف؛ موسى بن عبيدة ضعيف، ومحمد بن كعب ليس صحابيًا.
حضرت محمد بن کعب فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے اصحاب کو یہ دعا سکھلاتے تھے۔ فرماتے تھے: تم یوں دعا کرو: اے اللہ! ہمارے گناہوں کی مغفرت فرما، اور ہماری لغزشوں کو بھی معاف فرما اور ہماری پردہ پوشی فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31331]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31331، ترقيم محمد عوامة 29972)
37. في اسم الله الأعظم
اللہ کے اسم اعظم کے بیان میں
ترقیم عوامۃ: 29973 ترقیم الشثری: -- 31332
٣١٣٣٢ - حدثنا وكيع حدثنا مالك بن مغول عن عبد الله بن بريدة عن (ابيه) (١) ان النبي ﷺ سمع رجلا يقول: اللهم إني اسالك بانك انت الله الاحد الصمد الذي لم يلد ولم يولد ولم يكن له كفوا احد، فقال:"لقد سال الله اسمه الاعظم الذي إذا دعي به اجاب وإذا سئل به اعطى" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (أمه).
(٢) صحيح؛ أخرجه أحمد (٢٣٠٤١)، وأبو داود (١٤٩٣)، وابن ماجه (٣٨٥٧)، والترمذي (٣٤٧٥)، والنسائي في الكبرى (٧٦٦٦)، وابن حبان (٨٩١)، والحاكم ١/ ٥٠٤، وعبد الرزاق (٤١٧٨)، والبخاري في الأدب المفرد (٨٠٥)، والطبراني في الدعاء (١١٤).
حضرت بریدہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو یوں دعا کرتے ہوئے سنا: اے اللہ! میں آپ سے سوال کرتا ہوں آپ ہی کے وسیلہ سے کہ آپ اللہ ہیں، ایک ہیں بےنیاز ہیں کہ جس نے نہ کسی کو جنا اور نہ وہ کسی سے جنا گیا، اور کوئی بھی اس کا ہمسر نہیں ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کہ اس شخص نے اللہ کے اسم اعظم کے وسیلہ سے سوال کیا ہے، کہ جب اس کے وسیلہ سے دعا مانگی جائے تو وہ قبول کرتا ہے، اور جب اس کے وسیلہ سے کچھ مانگا جائے تو وہ عطا کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31332]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31332، ترقيم محمد عوامة 29973)
ترقیم عوامۃ: 29974 ترقیم الشثری: -- 31333
٣١٣٣٣ - حدثنا وكيع عن ابي خزيمة عن ابن سيرين عن انس بن مالك قال: سمع النبي ﷺ رجلا يقول: اللهم إني اسالك بان لك الحمد، لا إله إلا انت وحدك، لا شريك لك، المنان بديع السماوات والارض ذو الجلال والإكرام، فقال:"لقد سال الله باسمه الاعظم الذي إذا سئل به اعطى وإذا ⦗١٩٠⦘ دعي به اجاب" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ أبو خزيمة هو نصر بن مرداس صدوق، وليس يوسف بن ميمون كما تم بيانه في الكلام عن سنن ابن ماجه، والحديث أخرجه أحمد (١٢٢٠٥)، والترمذي (٣٥٤٤)، وابن ماجه (٣٨٥٨)، وأبو داود (١٤٩٥)، والنسائي ٣/ ٥٢، وابن حبان (٨٩٣)، والحاكم ١/ ٥٠٣، والبخاري في الأدب المفرد (٧٠٥)، والطحاوي في شرح المشكل (١٧٥)، والطبراني في الدعاء (١١٦)، والبغوي (١٢٥٨)، والبيهقي في الدعوات (١٠٦)، والخطيب في الأسماء المبهمة ص ٣٤٧، وابن بشكوال ص ٣١٤، والضياء (١٥٥٢).
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو یوں دعا کرتے ہوئے سنا: اے اللہ! میں آپ سے سوال کرتا ہوں اس وسیلہ سے کہ آپ کے لیے ہی سب تعریف ہے، تیرے سو ا کوئی معبود نہیں، تو اکیلا ہے تیرا کوئی شریک نہیں ہے، بہت احسان فرمانے والا، آسمانوں اور زمین کو ایجاد کرنے والا، بزرگی اور اکرام والا ہے، تو آپ نے فرمایا: البتہ تحقیق اس شخص نے اللہ کے اسم اعظم کے وسیلہ سے سوال کیا ہے کہ جب اس کے وسیلہ سے مانگا جائے تو وہ عطا کرتا ہے، اور جب اس کے وسیلہ سے دعا کی جائے تو وہ قبول کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31333]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31333، ترقيم محمد عوامة 29974)
ترقیم عوامۃ: 29975 ترقیم الشثری: -- 31334
٣١٣٣٤ - حدثنا ابو اسامة (حدثنا مسعر) (١) عن عبد الملك بن ميسرة عن ابن سابط ان داعيا دعا في عهد النبي ﷺ فقال: اللهم إني اسالك باسمك (الله) (٢) الذي لا إله إلا انت الرحمن الرحيم، بديع السماوات والارض، وإذا اردت امرا فإنما تقول له: كن فيكون، فقال النبي ﷺ:"لقد كدت -او كاد ان يدعو (باسمه) (٣) (العظيم) (٤) الاعظم" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) سقط من: [أ، هـ].
(٣) في [هـ]: (باسمك).
(٤) في [ك]: (الأعظم).
(٥) مرسل، ابن سابط تابعي.
حضرت عبد الرحمن بن سابط فرماتے ہیں کہ ایک دعا مانگنے والے نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں دعا مانگی پس وہ کہنے لگا: اے اللہ! میں آپ سے سوال کرتا ہوں آپ کے نام اللہ کے وسیلہ کے ساتھ کہ نہیں ہے تیرے سوا کوئی معبود، نہایت مہربان رحم کرنے والا ہے، آسمانوں او زمین کو بغیر نمونے کے پیدا کرنے والا ہے، اور جب تو کسی کام کے کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو تو اس کو کہتا ہے: ہوجا، تو وہ کام ہوجاتا ہے۔ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: البتہ قریب تھا کہ تو یا وہ اللہ کے اسم اعظم عظمت والے نام کے وسیلہ سے دعا مانگتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31334]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31334، ترقيم محمد عوامة 29975)
ترقیم عوامۃ: 29976 ترقیم الشثری: -- 31335
٣١٣٣٥ - حدثنا عيسى بن يونس عن (عبيد الله) (١) بن ابي زياد عن شهر بن حوشب عن اسماء بنت يريد قالت: قال رسول الله ﷺ:"اسم الله الاعظم في هاتين الآيتين: ﴿وإلهكم إله واحد لا إله إلا هو الرحمن الرحيم﴾ [البقرة: ١٦٣] ، وفاتحة ⦗١٩١⦘ سورة آل عمران: ﴿الم (١) الله لا إله إلا هو الحي القيوم﴾ (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عبد اللَّه).
(٢) ضعيف؛ عبيد اللَّه بن أبي زياد ضعيف، وشهر فيه كلام، أخرجه أحمد (٢٧٦١١)، وأبو داود (١٤٩٦)، والترمذي (٣٤٧٨)، والدارمي (٣٣٨٩)، والطحاوي في شرح المشكل (١٧٨)، وابن ماجه (٣٨٥٥)، والطبراني ٢٤/ (٤٤٠)، والبيهقي في شعب الإيمان (٢٣٨٣)، والبغوي (١٢٦١)، وعبد بن حميد (١٥٧٨).
حضرت اسماء بنت یزید فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کا اسم اعظم ان دو آیتوں میں مذکور ہے: ”اور تمہارا الہ ایک معبود ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے جو نہایت مہربان، رحم کرنے والا ہے۔“ اور سورة آل عمران کے شروع میں: الٓم۔ اللہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے جو زندہ ہے سب کو قائم رکھنے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31335]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31335، ترقيم محمد عوامة 29976)
ترقیم عوامۃ: 29977 ترقیم الشثری: -- 31336
٣١٣٣٦ - حدثنا محمد بن بشر عن مسعر عن عبد الملك بن عمير قال: قرا رجل البقرة وآل عمران فقال كعب: قد قرا سورتين إن فيهما للاسم الذي إذا دعي به استجاب.
حضرت عبد الملک بن عمیر فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے سورة البقرۃ اور آل عمران کی تلاوت کی تو حضرت کعب فرمانے لگے، تحقیق اس نے دو سورتوں کی تلاوت کی ہے، ان دونوں سورتوں میں ایک ایسا نام ہے کہ جب اس نام کے وسیلہ سے دعا مانگی جائے تو وہ قبول کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31336]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31336، ترقيم محمد عوامة 29977)
ترقیم عوامۃ: 29978 ترقیم الشثری: -- 31337
٣١٣٣٧ - حدثنا ابو عبد الرحمن (المقرئ) (١) عن سعيد بن ابي ايوب قال: حدثني الحسن بن ثوبان عن هشام بن ابي رقية عن ابي الدرداء وابن عباس انهما كانا يقولان: اسم الله الاكبر رب رب (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط]: (المقبري).
(٢) حسن؛ هشام صدوق، أخرجه الحاكم ١/ ٥٠٥.
حضرت ہشام بن ابی رقیہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدرداء اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے: اللہ کا سب سے بڑا اونچا نام ہے میرا پروردگار، میرا پروردگار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31337]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31337، ترقيم محمد عوامة 29978)
ترقیم عوامۃ: 29979 ترقیم الشثری: -- 31338
٣١٣٣٨ - حدثنا وكيع عن ابي هلال عن حبان الاعرج عن جابر بن زيد قال: اسم الله الاعظم: الله.
حضرت حیان الاعرج فرماتے ہیں کہ حضرت جابر ابن زید نے ارشاد فرمایا کہ اللہ کا اسم اعظم لفظ اللہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31338]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31338، ترقيم محمد عوامة 29979)