مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
30. في الدعاء في الليل: ما هو؟
رات کی دعا کا بیان: وہ کیا ہے؟
ترقیم عوامۃ: 29950 ترقیم الشثری: -- 31309
٣١٣٠٩ - حدثنا معاوية بن هشام حدثنا شيبان عن يحيى بن ابي كثير عن ابي سلمة ان ربيعة بن كعب اخبره انه كان يبيت عند باب رسول الله ﷺ، فكان يسمع رسول الله ﷺ من الليل يقول:"سبحان الله رب العالمين" الهوى، ثم يقول:"سبحان الله وبحمده" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ معاوية بن هشام صدوق، أخرجه أحمد (١٦٥٧٥)، والترمذي (٣٤١٦)، والنسائي ٣/ ٢٠٩، وابن ماجه (٣٨٧٩)، وابن حبان (٢٥٩٥)، والبخاري في الأدب المفرد (١٢١٨)، وعبد الرزاق (٢٥٦٣)، وابن المبارك في الزهد (١٥٦)، والبغوي (٦٥٥)، والطيالسي (١١٧٢)، وابن سعد ٤/ ٣١٣، والطبراني (٤٥٦٩)، وأبو عوانة ٢/ ١٨١، وابن السني (٧٥٧)، والبيهقي ٢/ ٤٨٦، وأبو نعيم في الحلية ٢/ ٣١، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٣٨٨).
حضرت ربیعہ بن کعب فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دروازے کے قریب رات گزارتا تھا، اور میں سنتا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات گئے تک یہ کلمات پڑھتے تھے: ”اللہ ہر عیب سے پاک ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔“ پھر یہ کلمات پڑھتے: اللہ پاک ہے اور میں اس کی حمد و ثنا بیان کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31309]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31309، ترقيم محمد عوامة 29950)
31. من كان يحب إذا دعا أن يقول: ﴿ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار﴾
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پسند کرتے تھے کہ جب وہ دعا کریں تو یہ کلمات پڑھیں ”اے ہمارے پروردگار! ہمیں دنیا میں خوبی دے اور آخرت میں بھی خوبی دے، اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا لے“
ترقیم عوامۃ: 29951 ترقیم الشثری: -- 31310
٣١٣١٠ - حدثنا يحيى بن ابي (بكير) (١) عن شعبة عن ثابت ان النبي ﷺ كان يدعو:"اللهم ﴿ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار﴾ (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، هـ]: (كثير).
(٢) مرسل؛ ثابت تابعي، وقد ورد من حديث أنس متصلًا، أخرجه البخاري (٤٥٢٢)، ومسلم (٢٦٩٠).
حضرت ثابت فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یوں دعا فرمایا کرتے تھے: اے اللہ! تو ہمیں دنیا میں خوبی عطا فرما، اور آخرت میں خوبی عطا فرما، اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31310]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31310، ترقيم محمد عوامة 29951)
ترقیم عوامۃ: 29952 ترقیم الشثری: -- 31311
٣١٣١١ - حدثنا عبيدة (بن حميد) (١) عن حميد عن (انس) (٢) قال: دخل النبي ﷺ على (رجل) (٣) كانه (فرخ) (٤) منتوف من الجهد، (قال) (٥) : فقال له النبي ﷺ:"هل كنت تدعو الله بشيء؟" قال: كنت اقول: اللهم ما كنت معاقبي به في الآخرة فعجله لي في الدنيا، قال: فقال له النبي ﷺ:"الا قلت اللهم: ﴿ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار﴾"، قال: فدعا الله فشفاه (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) حاشية [ك]: (بن مالك).
(٣) سقط من: [ط]، وفي [هـ]: (مريض).
(٤) سقط من: [ب].
(٥) سقط من: [ط، هـ].
(٦) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٦٨٨)، وأحمد (١٢٠٦٨).
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک آدمی کے پاس تشریف لے گئے وہ آدمی مشقت کی وجہ سے گویا کمزور اکھڑے ہوئے بالوں والا چوزہ تھا، حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے پوچھا؟ کیا تو اللہ سے کسی چیز کی دعا کرتا رہا ہے؟ وہ کہنے لگا: مں یوں دعا کرتا تھا: اے اللہ! آخرت میں جو سزا مجھے ملنے والی ہے وہ مجھے دنیا ہی میں دے دے۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے ارشاد فرمایا: ”تو یوں دعا کیوں نہیں کرتا: اے اللہ! تو ہمیں دنیا میں بھی خوبی دے، ور آخرت میں بھی خوبی دے، اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا لے۔“ راوی فرماتے ہیں: کہ اس شخص نے اللہ سے یہ دعا کی تو اللہ نے اسے شفا عطا فرما دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31311]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31311، ترقيم محمد عوامة 29952)
ترقیم عوامۃ: 29953 ترقیم الشثری: -- 31312
٣١٣١٢ - حدثنا ابو بكر بن عياش عن عاصم عن حبيب بن صهبان قال: سمعت عمر وهو يطوف حول البيت وليس له (هجيرى) (١) إلا (هؤلاء) (٢) ⦗١٧٩⦘ الكلمات: ﴿ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار﴾ (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، ك]: (هجير)، وفي [جـ]: (هجيرًا).
(٢) في [ك]: (هو).
(٣) منقطع؛ عاصم لا يروي عن حبيب، أخرجه عبد اللَّه بن أحمد في زوائد الزهد ص ١١٧، والبيهقي ٥/ ٨٤، والخطيب في الموضح ٢/ ٤٧١، ومسدد كما في المطالب (١٢١٤)، والفاكهي (٤١٧).
حضرت حبیب بن صھبان فرماتے ہیں: کہ میں نے سنا حضرت عمر کو اس حال میں کہ وہ بیت اللہ کا طواف فرما رہے تھے، اور نہیں تھی ان کی عادت مگر ان کلمات کے ساتھ دعا کرنے کی: اے ہمارے رب! تو ہمیں دنیا میں خوبی دے اور آخرت میں بھی خو بی دے، اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31312]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31312، ترقيم محمد عوامة 29953)
ترقیم عوامۃ: 29954 ترقیم الشثری: -- 31313
٣١٣١٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عاصم عن المسيب عن حبيب بن صهبان عن عمر بمثله (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ وانظر: ما قبله.
اس سند کے ساتھ بھی حضرت عمر کا ما قبل والا عمل منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31313]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31313، ترقيم محمد عوامة 29954)
32. ما حفظ مما علمه النبي ﷺ فاطمة أن تقوله؟
حفاظت کے لیے دعا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا فاطمہ کو تعلیم فرمائی
ترقیم عوامۃ: 29955 ترقیم الشثری: -- 31314
٣١٣١٤ - حدثنا محمد بن (ابي) (١) عبيدة قال: (حدثني ابي قال) (٢) : حدثنا الاعمش عن ابي صالح عن ابي هريرة (قال: اتت) (٣) فاطمة النبي ﷺ (تساله) (٤) خادما فقال لها:"ما عندي ما اعطيك"، فرجعت فاتاها بعد ذلك فقال:"الذي سالت احب إليك ام ما هو خير منه"، فقال لها علي: قوفي: لا، بل ما هو خير منه، فقالت: (فقال) (٥) :"قولي اللهم رب السماوات السبع، ورب العرش العظيم، ربنا ورب كل شيء، منزل التوراة والإنجيل والقرآن العظيم، انت الاول (فليس) (٦) قبلك شيء، وانت الآخر فليس بعدك شيء، وانت الظاهر فليس ⦗١٨٠⦘ فوقك شيء، وانت الباطن فليس دونك شيء، اقض عنا الدين واغننا من الفقر" (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب].
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) في [ك]: (تسله).
(٥) سقط من: [جـ].
(٦) سقط من: [ك].
(٧) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٧١٣)، وابن ماجه (٣٨٣١)، والترمذي (٣٤٨١)، والنسائي في الكبرى (٧٦٦٩)، وبنحوه أخرجه أحمد (٩٢٣٦).
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ حضرت فاطمہ خادم مانگنے کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تشریف لائیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: تمہیں دینے کو میرے پاس اس وقت کچھ بھی نہیں ہے۔ پس وہ واپس لوٹ گئیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے بعد خود ان کے پاس تشریف لے گئے اور فرمایا: جو چز تیرے نزدیک پسندیدہ تھی جس کا تو نے سوال کیا وہ عطا کروں یا اس سے بھی بہتر چیز؟ یہ بات سن کر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت فاطمہ سے کہا: تم کہو: نہیں، بلکہ اس سے بھی بہتر چیز عطا کریں۔ حضرت فاطمہ نے ایسے ہی کہا، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم یہ دعا پڑھ لیا کرو: اے اللہ! ساتوں آسمانوں کے پروردگار اور عرش عظیم کے پروردگار، ہمارے پروردگار اور ہر چیز کے پروردگار، تورات، انجیل اور قرآن عظیم کے اتارنے والے، تو ہی سب سے پہلا ہے تیرے سے پہلے کوئی چیز نہیں تھی، تو ہی سب سے پچھلا ہے، تیرے بعد بھی کوئی چیز نہیں ہوگی، اور تو ظاہر و آشکارا ہے، تیرے اوپر بھی کوئی چیز نہیں ہے، اور تو ہی پوشیدہ ہے، تیرے نیچے بھی کوئی چیز نہیں ہے، تو ہم سے قرض کو دور فرما دے، اور ہمیں فقر سے بےنیاز کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31314]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31314، ترقيم محمد عوامة 29955)
ترقیم عوامۃ: 29956 ترقیم الشثری: -- 31315
٣١٣١٥ - حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم عن عبد الرحمن بن ابي ليلى عن علي ان فاطمة اشتكت إلى النبي ﷺ يدها من (العجين) (١) والرحى، قال: فقدم على النبي ﷺ سبي فاتته تساله خادما، فلم تجده ووجدت عائشة فاخبرتها قال علي: فجاءنا بعد ما اخذنا مضاجعنا فذهبنا (نتقدم) (٢) فقال: مكانكما، قال: فجاء فجلس بيني وبينها حتى وجدت برد قدمه، فقال:"الا ادلكما على ما هو خير لكما من خادم، تسبحانه ثلاثا وثلاثين، وتحمدانه ثلاثا وثلاثين، وتكبرانه ثلاثا وثلاثين" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (العجين).
(٢) في [س]: (نقوم).
(٣) صحيح؛ أخرجه من طريق المصنف مسلم (٢٧٢٧)، كما أخرجه البخاري (٣١١٣).
حضرت عبد الرحمن بن أبی لیلی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کہ حضرت فاطمہ نے آٹا گوندھنے اور چکی پیسنے کی وجہ سے ہاتھ میں درد کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شکایت کی۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس چند قیدی لائے گئے تو حضرت فاطمہ خادم مانگنے کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوئیں مگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو موجود نہ پایا۔ اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو موجود پایا تو اپنے آنے کا مقصد بتلا دیا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب ہم اپنے بستروں پر لیٹ گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے۔ ہم نے اٹھنا چاہا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنی جگہ پر لیٹے رہو۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آئے اور میرے اور فاطمہ کے درمیان بیٹھ گئے، یہاں تک کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاؤں کی ٹھنڈک محسوس کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہاری ایسی چیز کی طرف راہنمائی نہ فرماؤں جو تم دونوں کے لیے ایک خادم سے بھی بہتر ہے؟ تم دونوں تینتیس مرتبہ سبحان اللہ، اور تینتیس مرتبہ الحمد للہ، اور تینتیس مرتبہ اللہ اکبر کہہ لیا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31315]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31315، ترقيم محمد عوامة 29956)
33. ما علمه النبي ﷺ عائشة أن تدعو به؟
جو دعا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ کو سکھائی کہ وہ یوں دعا کریں
ترقیم عوامۃ: 29957 ترقیم الشثری: -- 31316
٣١٣١٦ - حدثنا عفان (حدثنا) (١) حماد بن سلمة اخبرنا جبير بن حبيب عن ام كلثوم بنت ابي بكر عن عائشة ان رسول الله ﷺ علمها هذا الدعاء:"اللهم إني اسالك من الخير كله، عاجله وآجله، ما علمت منه وما لم اعلم، واعوذ بك من الشر كله، ما علمت منه وما لم اعلم، اللهم إني اسالك من خير ما سالك عبدك ونبيك، واعوذ بك من شر ما عاذ (منه) (٢) عبدك ونبيك، اللهم إني اسالك الجنة ⦗١٨١⦘ وما قرب إليها (من قول او عمل) (٣) ، واعوذ بك من النار وما قرب إليها من قول او عمل، واسالك ان تجعل كل قضاء تقضيه لي خيرا" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (أخبرنا).
(٢) في [ح، ط، هـ]: (به).
(٣) سقط من: [أ، ب، ط].
(٤) صحيح؛ أم كلثوم ثقة، وكذلك جبير بن حبيب، وأخرجه أحمد (٢٥٠١٩)، وابن ماجه (٣٨٤٦)، والنسائي ٢/ ٢٢٠، وابن حبان (٨٦٩)، والحاكم ١/ ٥٢٢، والبخاري في الأدب المفرد (٦٣٩)، والطحاوي في شرح المشكل (٦٠٢٦)، وأبو يعلى (٤٤٧٣)، والطيالسي (١٥٦٩)، وإسحاق (١١٦٥).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو یہ دعا سکھائی ہے: اے اللہ! میں آپ سے تمام بھلائیوں کا سوال کرتا ہوں، جو جلدی ملنے والی ہیں اور جو دیر میں ملنے والی ہیں، جن کو میں جانتا ہوں اور جن کو میں نہیں جانتا، اور میں تمام برائیوں سے پناہ مانگتا ہوں جن کو میں جانتا ہوں اور جن کو میں نہیں جانتا، اے اللہ! میں تجھ سے اس بھلائی کا سوال کرتا ہوں جو تیرے بندے اور تیرے نبی نے مانگی ہے، اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں ہر اس برائی سے جس سے تیرے بندے اور تیرے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پناہ مانگی ہے، اے اللہ! میں تجھ سے جنت کا سوال کرتا ہوں، اور ہر اس قول اور عمل کا جو جنت کے قریب کر دے، اور میں آگ سے تیری پناہ چاہتا ہوں، اور ہر اس قول اور عمل سے جو اس آگ کے قریب کر دے، اور میں تجھ سے سوال کرتا ہوں یہ کہ تو ہر فیصلہ کو جو تو نے میرے لیے کیا ہے اس کو میرے حق میں بہتر کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31316]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31316، ترقيم محمد عوامة 29957)
34. من كان يقول في دعائه: أحيني ما كانت الحياة خيرا لي؟
جو شخص اپنی دعا میں یوں کہے! تو مجھے زندہ رکھ جب تک زندگی میرے لیے بہتر ہے
ترقیم عوامۃ: 29958 ترقیم الشثری: -- 31317
٣١٣١٧ - حدثنا معاوية بن هشام عن شريك عن ابي هاشم عن ابي مجلز عن قيس بن عباد قال: صلى (١) عمار صلاة كانهم انكروها، فقيل له في ذلك، فقال: الم اتم الركوع والسجود؟ قالوا: بلى، قال: فإني قد دعوت (الله) (٢) بدعاء سمعته من رسول الله ﷺ:"اللهم بعلمك الغيب، وقدرتك على الخلق، احيني ما علمت الحياة خيرا لي، وتوفني إذا علمت الوفاة خيرا لي، اللهم إني اسالك كلمة الإخلاص في الغضب والرضى، والقصد في الغنى والفقر، وخشيتك في الغيب والشهادة، واسالك الرضا (بالقدر) (٣) ، واسالك نعيما لا ينفد، وقرة عين لا تنقطع، ولذة العيش بعد الموت، ولذة النظر إلى وجهك، وشوقا إلى لقائك، واعوذ بك من (ضراء) (٤) مضرة، وفتنة مضلة، اللهم زينا بزينة الإيمان واجعلنا (هداة) (٥) ⦗١٨٢⦘ (مهتدين) (٦) " (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (بنا)، وفي مسند ابن أبي شيبة.
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [هـ]: (بالقدرة).
(٤) في [ط]: (ضر).
(٥) في [هـ]: (هذا).
(٦) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (مهندين).
(٧) حسن؛ شريك صدوق، أخرجه أحمد (١٨٣٢٥)، والنسائي ٣/ ٥٥، وابن حبان (١٩٧١)، والحاكم ١/ ٥٢٤، وعبد اللَّه في السنة (٢٨٠)، وابن أبي عاصم في السنة (١٢٨)، والطبراني في الدعاء (٦٢٥)، والدارقطني في الرؤية (١٥٩)، والبزار (١٣٩٢)، وعثمان بن سعيد في الرد على الجهمية ص ٥١، ومحمد بن نصر في قيام الليل ص ١٤٧، وابن خزيمة في التوحيد ص ١٢، وأبو يعلى (١٦٢٤)، وابن منده في الرد على الجهمية (٨٦)، واللالكائي (٨٤٤)، والبيهقي في الدعوات (٢٢٠).
حضرت قیس بن عباد فرماتے ہیں کہ حضرت عمار نے نماز پڑھائی تو لوگ گویا ان کی نماز کو ناپسند کر رہے تھے، پھر ان سے اس بارے میں پوچھا گیا؟ تو انہوں نے فرمایا: کیا میں نے رکوع و سجود کو مکمل طور پر ادا نہیں کیا؟ لوگوں نے کہا: کیوں نہیں! ضرور ادا کیا ہے۔ انہوں نے فرمایا: یقینا میں نے اللہ سے دعا مانگی جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنی تھی۔ ”اے اللہ! اپنے علم غیب کے ساتھ اور اپنی مخلوق پر قدرت کے ساتھ، تو مجھے زندہ رکھ جب تک تو جانتا ہے کہ زندگی میرے حق میں بہتر ہے، اور مجھے موت دے دے جب تو جان لے کہ موت میرے لیے بہتر ہے۔ اے اللہ! میں تجھ سے غصہ اور خوشی میں اخلاص کی بات کا سوال کرتا ہوں، اور امیری اور فقیری میں میانہ روی کا، ظاہر اور پوشیدگی میں تیرے خوف کا، اور میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تقدیر پر راضی رہنے کا، اور میں تجھ سے سوال کرتا ہوں ایسی نعمت کا جو ختم نہ ہو، اور آنکھ کی ٹھنڈک کا جو منقطع نہ ہو، اور موت کے بعد مزے کی زندگی کا۔ اور تیرے چہرۂ انور کے دیدار کی لذت کا، اور تیری ملاقات کے شوق کا، اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں تکلیف کی حالت میں ہونے والی تکلیف سے اور گمراہ کرنے والے فتنہ سے۔ اے اللہ! ہمیں ایمان کی زینت سے مزین فرما، اور ہمیں ہدایت دینے والا اور ہدایت یافتہ بنا دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31317]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31317، ترقيم محمد عوامة 29958)
ترقیم عوامۃ: 29959 ترقیم الشثری: -- 31318
٣١٣١٨ - حدثنا عبيدة بن حميد عن حميد عن انس بن مالك قال: قال رسول الله ﷺ:"لا (يتمنين) (١) احدكم الموت لضر نزل به في الدنيا، ولكن ليقل: اللهم احيني ما كانت الحياة خيرا لي، وتوفني إذا كانت الوفاة خيرا لي" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ك]: (يتمنى).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٣٥١)، ومسلم (٢٦٨٠).
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی شخص بھی دنیا کی کسی مصیبت کی وجہ سے موت کی تمنا نہ کرے۔ اور لیکن اسے چاہیے کہ وہ یوں دعا کرے: اے اللہ! مجھے زندہ رکھ جب تک زندگی میرے حق میں بہتر ہو، اور مجھے وفات دے جب وفات میرے حق میں بہتر ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31318]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31318، ترقيم محمد عوامة 29959)