مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
77. ما ذكر فيمن سأل الوسيلة
اس فضیلت کا بیان جو وسیلہ مانگنے والے کے بارے میں ذکر کی گئی ہے
ترقیم عوامۃ: 30206 ترقیم الشثری: -- 31569
٣١٥٦٩ - حدثنا عبيد الله بن موسى عن موسى بن عبيدة عن محمد بن عمرو بن عطاء عن ابن عباس قال: قال رسول الله صلى الله وعليه (وسلم) (١) :" (سلوا) (٢) الله لي الوسيلة (لا يسالها) (٣) لي مؤمن في الدنيا إلا كنت له شهيدا (او) (٤) شفيعا يوم القيامة" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك].
(٢) في [أ، ط، هـ]: (سل).
(٣) في [جـ، ك]: (لا يسلها).
(٤) في [ك]: (و).
(٥) ضعيف؛ موسى بن عبيد ضعيف، أخرجه عبد بن حميد (٦٨٧)، وأحمد بن منيع كما في المطالب (٢٤٦)، والطبراني في الأوسط (٦٣٧)، كما في مجمع الزوائد ١/ ٣٣٣.
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ اللہ سے میرے لیے وسیلہ مانگو۔ کوئی بھی مومن دنیا میں میرے لیے اس کا سوال نہیں کرتا مگر یہ کہ قیامت کے دن میں اس کا گواہ یا سفارشی بنوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31569]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31569، ترقيم محمد عوامة 30206)
78. ما جاء في الرجل يلبس الشيطان عليه (صلاته)
اس آدمی کا بیان جس پر شیطان اس کی نماز کو مشتبہ کر دے
ترقیم عوامۃ: 30207 ترقیم الشثری: -- 31570
٣١٥٧٠ - حدثنا ابو اسامة عن الجريري عن ابي العلاء عن عثمان بن ابي ⦗٢٨٠⦘ العاص انه اتى رسول الله ﷺ فقال: يا رسول الله، إن الشيطان (قد) (١) حال بين صلاتي وقراءتي، فقال:"ذاك شيطان يقال له: خنزب، فإذا (احسست) (٢) به فاتفل (على) (٣) يسارك ثلاثا وتعوذ بالله من شره" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [ط]: (حسبت)، وفي [أ، هـ]: (حسست).
(٣) في [هـ]: (عن).
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٢٠٣)، وأحمد (١٧٨٩٧).
حضرت عثمان بن ابی العاص فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے عرض کیاَ: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! یقینا شیطان میری نماز اور تلاوت کے درمیان حائل ہوگیا! تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ شیطان ہے جس کو خنزب کہا جاتا ہے۔ پس جب بھی تو اس کو محسوس کرے تو اپنے بائیں جانب تین مرتبہ تھوک دے۔ اور اللہ کی پناہ مانگ اس کے شر سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31570]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31570، ترقيم محمد عوامة 30207)
79. ما ذكر عن قوم مختلفين مما (يدعون) به
ان دعائوں کا بیان جو مختلف اصحاب سے منقول ہیں
ترقیم عوامۃ: 30208 ترقیم الشثری: -- 31571
٣١٥٧١ - حدثنا الحسن بن موسى اخبرنا حماد بن سلمة عن ابي جعفر الخطمي عن محمد بن كعب عن عبد الله بن يزيد الخطمي انه كان يقول: اللهم ارزقني حبك وحب من (ينفعني) (١) حبه عندك، اللهم (و) (٢) ارزقني (ما) (٣) احب واجعله قوة لي فيما تحب، وما زويت عني مما احب فاجعله لي فراغا فيما تحب (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (يننفغي).
(٢) سقط من: [ب].
(٣) في [أ، ب، جـ، ك]: (مما).
(٤) صحيح؛ وورد مرفوعًا أخرجه الترمذي (٣٤٩١)، وابن المبارك في الزهد (٤٣٠)، والطبراني في الدعاء (١٤٠٣)، وابن الأثير في أسد الغابة ٣/ ٤٢٨.
حضرت محمد بن کعب فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن یزید الخطمی یوں دعا فرمایا کرتے تھے: اے اللہ! تو مجھے اپنی محبت سے نواز دے۔ اور اس شخص کی محبت سے جس کی محبت مجھے تیرے نزدیک نفع پہنچائے۔ اے اللہ! تو مجھے عطا فرما وہ چیز جسے میں پسند کرتا ہوں۔ اور تو مجھ میں قوت دے اس چیز کے بارے میں جسے تو پسند کرتا ہے اور میری محبوب چیزوں میں سے جو تو نے مجھ سے دور کی ہیں ان کے بدلے میرے دل کو ان چیزوں میں لگا دے جو تجھے محبوب ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31571]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31571، ترقيم محمد عوامة 30208)
ترقیم عوامۃ: 30209 ترقیم الشثری: -- 31572
٣١٥٧٢ - حدثنا عباد بن عوام عن حصين عن إبراهيم قال: كان منا رجل يقال له همام بن الحارث، وكان لا ينام إلا قاعدا في مسجده في صلاته وكان يقول: اللهم اشفني من النوم بيسير، وارزقني سهرا في طاعتك.
ابراہیم فرماتے ہیں کہ ہم میں ایک آدمی تھا جس کا نام ھمام بن حارث تھا۔ وہ نہیں سوتا تھا مگر مسجد میں تھوڑی دیر بیٹھ کر نماز کے حالت میں، اور یوں دعا کیا کرتا تھا: اے اللہ! تو مجھے تھوڑی سی ہی نیند کے ذریعہ شفا دے، اور مجھے اپنی فرمانبرداری میں جاگنا عطا فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31572]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31572، ترقيم محمد عوامة 30209)
ترقیم عوامۃ: 30210 ترقیم الشثری: -- 31573
٣١٥٧٣ - حدثنا محمد بن بشر وابو اسامة عن مسعر قال: (حدثنا) (١) (زياد) (٢) ابن علاقة عن عمه (قطبة) (٣) بن مالك انه كان يقول: اللهم جنبني منكرات الاعمال والاخلاق والاهواء (والادواء) (٤) (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (حدثني).
(٢) في [ط]: (زيد).
(٣) في [أ، ب، ط]: (قبطة)، وفي [جـ]: (طبة).
(٤) في [أ، ط]: (اللأدواي)، وفي [ب]: (اللأدواني).
(٥) صحيح.
حضرت زیاد بن علاقہ فرماتے ہیں کہ ان کے چچا حضرت قطبہ بن مالک یوں دعا فرمایا کرتے تھے: اے اللہ! تو مجھے محفوظ رکھ برے اعمال سے اور برے اخلاق سے، اور بری خواہشات سے اور بیماریوں سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31573]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31573، ترقيم محمد عوامة 30210)
ترقیم عوامۃ: 30211 ترقیم الشثری: -- 31574
٣١٥٧٤ - حدثنا وكيع عن مسعر عن الهيثم (١) عن طلحة عن مجاهد قال: كان يتعوذ من الاسد والاسود و (دوح) (٢) الاذى.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) هو الهيثم بن حبيب الصيرفي.
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: (روح)، وفي [ز]: (زوح).
حضرت طلحہ فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد پناہ مانگا کرتے تھے شیر سے، اور خطرناک سانپ سے اور نفس کی تکلیف سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31574]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31574، ترقيم محمد عوامة 30211)
ترقیم عوامۃ: 30212 ترقیم الشثری: -- 31575
٣١٥٧٥ - (١) حدثنا (عبيدة) (٢) بن حميد عن الاعمش عن طلحة (اليامي) (٣) عن ابي إدريس رجل من اهل اليمن كان يقول: اللهم اجعل نظري عبرا، وصمتي تفكرا، ومنطقي ذكرا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [ك]: (حدثنا أبو بكر قال).
(٢) في [ك]: (عبدة)، وفي [جـ]: غير واضحة.
(٣) في [أ، ط، هـ]: (البارقي).
حضرت طلحہ الیامی فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ادریس جو کہ اہل یمن میں سے ہیں وہ یوں دعا فرمایا کرتے تھے: اے اللہ! میری نظر کو عبرت لینے والی بنا دے اور میری خاموشی کو سوچنے والا بنا دے اور میرے بولنے کو ذکر میں بدل دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31575]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31575، ترقيم محمد عوامة 30212)
ترقیم عوامۃ: 30213 ترقیم الشثری: -- 31576
٣١٥٧٦ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن ايوب عن ابي قلابة انه قال في دعائه: اللهم إني اسالك الطيبات، (وترك) (١) المنكرات، وحب المساكين، وان تتوب علي، وإذا اردت بعبادك فتنة فتوفني غير مفتون.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (وبرك).
حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت ابو قلابہ نے اپنی دعا میں یہ کلمات کہے: اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں پاکیزہ چیزوں کا، اور برائیوں کے چھوڑنے کا، اور مسکینوں کی محبت کا اور یہ کہ تو میری توبہ قبول کرلے، اور جب تو اپنے بندوں کو فتنہ میں مبتلا کرنے کا ارادہ کرے تو مجھے فتنہ میں مبتلا کے بغیر ہی موت دے دینا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31576]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31576، ترقيم محمد عوامة 30213)
ترقیم عوامۃ: 30214 ترقیم الشثری: -- 31577
٣١٥٧٧ - حدثنا عبد الله بن نمير حدثنا موسى بن مسلم الطحان عن عبد الرحمن بن سابط قال: كان نفر (متواخين) (١) قال: ففقدوا رجلا منهم اياما، (ثم) (٢) اتاهم فقالوا: اين كنت؟ فقال: دين كان علي، فقال: هلا دعوت (بهؤلاء) (٣) الدعوات: اللهم منفس كل كرب، وفارج كل هم، وكاشف كل غم، ومجيب دعوة المضطرين، رحمن الدنيا والآخرة ورحيمهما، انت رحماني فارحمني يا رحمن رحمة تغنيني بها عن رحمة من سواك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (متواخيين).
(٢) سقط من: [ك].
(٣) في [أ، هـ]: (هؤلاء).
حضرت عبد الرحمن بن سابط فرماتے ہیں کہ کچھ لوگ آپس میں بھائی بھائی بن گئے تھے، راوی کہتے ہیں: پھر ان لوگوں نے اپنے ایک ساتھی کو کچھ دن گم پایا پھر وہ واپس آگیا، انہوں نے پوچھا: تم کہاں تھے؟ پس وہ کہنے لگا! مجھ پر قرض تھا۔ تو ایک شخص نے کہا: تم نے ان کلمات کے ذریعہ دعا کیوں نہ مانگی؟ اے اللہ! غموں کے دور کرنے والے، اور مصیبت کے دور کرنے والے، اور ہر غم کو ہٹانے والے، اور مجبوروں کی پکار کا جواب دینے والے، دنیا اور آخرت کے رحمن، اور ان دونوں کے رحیم، تو ہی میرا رحمن ہے، پس مجھ پر رحم فرما، اے رحمن! ایسی رحمت کہ جس کے ذریعہ میں تیرے علاوہ کی رحمت سے بےنیاز ہو جاؤں! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31577]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31577، ترقيم محمد عوامة 30214)
ترقیم عوامۃ: 30215 ترقیم الشثری: -- 31578
٣١٥٧٨ - حدثنا عبيدة بن حميد عن داود عن الشعبي قال: دخلنا على ربيع بن خيثم فدعا بهذه الدعوات: اللهم لك الحمد كله، وبيدك الخير كله، وإليك يرجع الامر كله، وانت إله (الخلق) (١) كله، (نسالك) (٢) من الخير كله، ونعوذ بك من الشر كله.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (الحمد).
(٢) في [ك]: (نسلك).
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت ربیع بن خثیم پر داخل ہوئے تو انہوں نے ان کلمات کے ساتھ دعا مانگی۔ اے اللہ! تمام کی تمام تعریفیں تیرے ہی لیے ہیں۔ اور تمام بھلائیاں تیرے ہی قبضہ میں ہیں، اور تیری طرف ہی تمام معاملات لوٹتے ہیں، اور تو ہی تمام مخلوق کا معبود ہے، ہم تجھ سے تمام بھلائیوں کا سوال کرتے ہیں، اور ہم تیری ہی پناہ مانگتے ہیں تمام شرور سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31578]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31578، ترقيم محمد عوامة 30215)