🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
79. ما ذكر عن قوم مختلفين مما (يدعون) به
ان دعائوں کا بیان جو مختلف اصحاب سے منقول ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30216 ترقیم الشثری: -- 31579
٣١٥٧٩ - حدثنا يزيد بن هارون اخبرنا علي بن مسعدة عن عبد الله الرومي قال: كنا عند انس بن مالك فقال له رجل: يا ابا حمزة، إن إخوانك يحبون ان تدعو لهم، فقال: اللهم اغفر لنا وارحمنا وآتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار، قالوا: (زدنا) (١) يا ابا حمزة، فردها عليهم، قالوا: زدنا يا ابا حمزة، قال: حسبنا الله، يا ابا فلان، إن اعطيناها فقد اعطينا خير الدنيا والآخرة (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (زد).
(٢) ضعيف؛ لضعف علي بن مسعدة.

حضرت عبد اللہ الرومی فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس تھے۔ تو ایک آدمی ان سے کہنے لگا: اے ابو حمزہ! یقینا آپ کے بھائی پسند کرتے ہیں کہ آپ ان کے لیے دعا فرمائیں: تو آپ نے یوں دعا فرمائی! اے اللہ! تو ہماری مغفرت فرما۔ اور ہم پر رحم فرما، اور ہمیں دنیا میں بھلائی عطا فرما، اور ہمیں آخرت میں بھلائی عطا فرما اور ہمیں جہنم کے عذاب سے محفوظ فرما ان لوگوں نے عرض کیا: اے ابوحمزہ! ہمارے لیے مزید دعا کیجیے: تو انہوں نے دوبارہ یہی دعا فرمائی: ان لوگوں نے عرض کیا: اے ابو حمزہ ہمارے لیے مزید دعا کیجیے، تو آپ نے فرمایا: اے ابو فلاں ہمیں اللہ کافی ہے، اگر ہمیں یہ سب کچھ عطا کردیا گیا تو ہمیں دنیا اور آخرت کی بھلائی دے دی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31579]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31579، ترقيم محمد عوامة 30216)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30217 ترقیم الشثری: -- 31580
٣١٥٨٠ - حدثنا محمد ابن فضيل عن ليث عن مجاهد عن (تبيع) (١) عن كعب قال: لولا كلمات اقولهن لجعلتني اليهود اصيح مع الحمر الناهقة واعوي مع الكلاب العاوية: اعوذ بوجهك الكريم، وباسمك العظيم، وبكلماتك التامة التي لا يجاوزهن بر ولا فاجر، الذي لا يخفر جاره من شر ما ينزل من السماء وما يعرج فيها ومن شر ما (خلق) (٢) وذرا وبرا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (تبيح).
(٢) في [ط]: (خلقا).

حضرت تبیع فرماتے ہیں کہ حضرت کعب نے ارشاد فرمایا: اگر یہ کلمات نہ ہوتے جن کو میں پڑھتا ہوں تو یہود مجھے ایسا بنا دیتے کہ میں چیخنے والے گدھوں کے ساتھ چیختا اور بھونکنے والے کتوں کے ساتھ میں بھونکتا: وہ کلمات یہ ہیں، میں پناہ مانگتا ہوں تیرے اس معزز چہرے کی، اور تیرے عظیم نام کی، اور تیرے مکمل کلمات کی جن سے کوئی نیک اور بدکار تجاوز نہیں کرسکتا، اور وہ ذات جس کی پناہ میں آنے والے کی پناہ توڑی نہیں جاتی، ہر اس چیز کے شر سے جو آسمان سے اترتی ہے اور جو چیز آسمان میں بلند ہوتی ہے۔ اور اس چیز کے شر سے جس کو اس نے تخلیق کیا، وجود بخشا اور پیدا کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31580]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31580، ترقيم محمد عوامة 30217)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30218 ترقیم الشثری: -- 31581
٣١٥٨١ - حدثنا جعفر بن عون عن ابي العميس عن عون قال: قالت اسماء بنت ابي بكر: من قرا بعد الجمعة فاتحة الكتاب و ﴿قل هو الله احد﴾، و ﴿قل اعوذ برب الفلق﴾ و ﴿قل اعوذ برب الناس﴾ حفظ ما بينه وبين الجمعة (الاخرى) (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) صحيح.

حضرت عون فرماتے ہیں کہ حضرت اسماء بنت ابوبکر نے ارشاد فرمایا: جو شخص جمعہ کی نماز کے بعد سورة فاتحہ، سورة اخلاص، سورة فلق اور سورة الناس کی تلاوت کرتا ہے، تو اس جمعہ سے لے کر اگلے جمعہ تک کے لیے اس کی حفاظت کردی جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31581]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31581، ترقيم محمد عوامة 30218)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30219 ترقیم الشثری: -- 31582
٣١٥٨٢ - حدثنا عبيد الله بن موسى عن (شيبان عن فراس) (١) عن الشعبي عن ابي مسلم انه كان يقول في آخر قوله: (وصل) (٢) الله بالإيمان (اخوتكم) (٣) ، وقرب برحمته مودتكم، ومكن بإحسانه كرامتكم، ونور بالقرآن صدوركم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ز، ط، ك، هـ]: (فراس عن شيبان).
(٢) في [ط]: (وصلي).
(٣) في [ك]: (إخوتك).

حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت ابو مسلم اپنی بات کے آخر میں یوں فرماتے تھے: اللہ تمہاری مواخات کو ایمان کے ذریعہ جوڑ دے، اور تمہاری باہمی محبت کو اپنی رحمت سے قریب کر دے۔ اور تمہاری عزت کو اپنے فضل سے مضبوط کر دے، اور قرآن کے ذریعہ سے تمہارے سینوں کو منور کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31582]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31582، ترقيم محمد عوامة 30219)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
80. في التعوذ بالمعوذتين
معوذتین کے ساتھ پناہ مانگنے کے بیان میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30220 ترقیم الشثری: -- 31583
٣١٥٨٣ - (١) حدثنا ابو خالد الاحمر (٢) سليمان بن حيان عن محمد بن عجلان عن سعيد بن ابي سعيد عن (عقبة) (٣) بن عامر قال: قال رسول الله ﷺ:"ما سال سائل ولا استعاذ مستعيذ بمثلها"، يعني المعوذتين (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: زيادة (حدثنا أبو بكر قال).
(٢) في [أ، ط، هـ]: زيادة (عن).
(٣) في [ط]: (عتبة).
(٤) حسن؛ أبو خالد وابن عجلان صدوقان، أخرجه أبو داود (١٤٦٣)، والنسائي في الكبرى (٧٨٣٨)، والدارمي (٣٤٤٠)، والطبراني ١٧/ (٩٤٩)، والبيهقي ٢/ ٣٩٤، وبنحوه أحمد (١٧٣٦٠).

حضرت عقبہ بن عامر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کبھی کسی سوال کرنے والے نے سوال نہیں کیا اور نہ ہی پناہ مانگنے والے نے پناہ مانگی، جیسا کہ معوذتین کے ساتھ سوال کرنے والے نے سوال کیا اور ان کے ذریعے پناہ مانگنے والے نے پناہ مانگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31583]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31583، ترقيم محمد عوامة 30220)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
81. ما يدعو به الرجل إذا طلعت الشمس
جب سورج طلوع ہو تو آدمی ان کلمات کے ساتھ دعا مانگے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30221 ترقیم الشثری: -- 31584
٣١٥٨٤ - حدثنا الحسن بن موسى حدثنا حماد بن سلمة عن هشام بن عروة عن ابيه ان الحسن بن علي بن ابي طالب كان يقول إذا طلعت الشمس: سمع سامع بحمد الله الاعظمي لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، سمع سامع بحمد الله الاكبري لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، سمع سامع بحمد الله الامجدي (لا شريك له) (١) ، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير -يتبع هذا النحو (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك].
(٢) صحيح.

حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ جب سورج طلوع ہوتا تو حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب یوں دعا فرماتے تھے: سننے والے نے اس اللہ کی تعریف سنی جو بہت عظمت والا ہے، جس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، سننے والے نے اس اللہ کی تعریف سنی جو بہت بڑا ہے، جس کا کوئی شریک نہیں ہے، اسی کا ملک ہے اور اسی کی تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، سننے والے نے اس اللہ کی تعریف سنی جو بہت بزرگی والا ہے، جس کا کوئی شریک نہیں ہے اسی کا ملک ہے اور اسی کی تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، اسی طریقہ سے دوبارہ کہتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31584]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31584، ترقيم محمد عوامة 30221)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
82. في الرجل يريد السفر ما يدعو به
اس آدمی کا بیان جو سفر کا ارادہ کرے تو یوں دعاکرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30222 ترقیم الشثری: -- 31585
٣١٥٨٥ - حدثنا ابو الاحوص عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس قال: كان رسول الله ﷺ إذا اراد ان يخرج في سفر قال:"اللهم انت الصاحب في السفر والخليفة في الاهل، اللهم إني اعوذ بك من (الضبنة) (١) في السفر والكآبة في المنقلب، اللهم اقبض لنا الارض، وهون علينا السفر" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) الضبنة: الزمانة، وفي [أ، ب، ط]: (الفتنة).
(٢) مضطرب؛ رواية سماك عن عكرمة مضطربة، وأخرجه أحمد (٢٣١١)، وابن حبان (٢٧١٦)، والطبراني (١١٧٣٥) وفي الدعاء (٨٠٩)، وابن السني (٥٣١)، والحاكم ١/ ٤٨٨، والبزار (٣١٢٧/ كشف)، وأبو يعلى (٢٣٥٣) والبيهقي ٥/ ٢٥٠، وأبو نعيم في تاريخ أصبهان ٢/ ٣٤٦، والخطابي في غريب الحديث ١/ ٢٧٠، والحربي في غريب الحديث ٢/ ٥٤٨.

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی سفر میں نکلنے کا ارادہ فرماتے تو یوں دعا کرتے: اے اللہ! تو سفر میں میرا ساتھی ہے، اور گھر میں میرا خلیفہ ہے، اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں سفر میں اہل و عیال کے بوجھ سے، اور غم کی حالت میں لوٹنے سے، اے اللہ! ہمارے لیے زمین کو لپیٹ دے، اور ہمارے لیے سفر کو آسان فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31585]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31585، ترقيم محمد عوامة 30222)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30223 ترقیم الشثری: -- 31586
٣١٥٨٦ - (حدثنا) (١) عبد الرحيم بن سليمان عن عاصم عن عبد الله بن سرجس قال: كان رسول الله ﷺ إذا خرج مسافرا يتعوذ من وعثاء السفر وكآبة المنقلب والحور بعد الكور، ومن دعوة المظلوم (و (٢) سوء المنظر) (٣) في الاهل والمال (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) في [ك]: زيادة (من).
(٣) سقط من: [أ، ب، ط].
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٣٤٣)، وأحمد (٢٠٧٧١).

حضرت عبد اللہ بن سرجس فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سفر کے لیے نکلتے تو پناہ مانگتے تھے سفر کی مشقت سے، اور غمگین لوٹنے سے، اور رزق میں کشادگی کے بعد تنگی سے، اور مظلوم کی بد دعا سے، اور گھر میں اور مال میں بُرا منظر دیکھنے سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31586]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31586، ترقيم محمد عوامة 30223)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30224 ترقیم الشثری: -- 31587
٣١٥٨٧ - حدثنا وكيع عن اسامة بن زيد عن سعيد المقبري عن ابي هريرة قال: اراد رجل سفرا فاتى النبي ﷺ فقال: اوصني فقال:"اوصيك بتقوى الله والتكبير ⦗٢٨٦⦘ على كل شرف" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ أسامة بن زيد صدوق، أخرجه أحمد (٩٧٢٤)، والترمذي (٣٤٤٥)، وابن ماجه (٢٧٧١)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (٥٠٥)، وابن خزيمة (٢٥٦١)، وابن حبان (٢٦٩٢)، والحاكم ٢/ ٩٨، وابن السني (٥٠١)، والبيهقي ٥/ ٢٥١، والبغوي (١٣٤٦).
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے سفر کا ارادہ کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگا: مجھے وصیت فرما دیجئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تجھے وصیت کرتا ہوں اللہ سے ڈرنے کی، اور ہر بلندی پر چڑھتے ہوئے تکبیر کہنے کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31587]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31587، ترقيم محمد عوامة 30224)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30225 ترقیم الشثری: -- 31588
٣١٥٨٨ - حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن عجلان قال: حدثني عون بن عبد الله ان رجلا اتى ابن مسعود فقال: إني اريد سفرا فاوصني، فقال: إذا توجهت (ففل) (١) : بسم الله، حسبي الله، وتوكلت على الله، فإنك إذا قلت: بسم الله، قال الملك: هديت، وإذا قلت: حسبي الله، قال الملك: حفظت، وإذا (قلت) (٢) : توكلت على الله، قال الملك: كفيت (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (فقل).
(٢) في [جـ، ك]: (قال).
(٣) منقطع؛ عون لم يسمع من ابن مسعود.

حضرت عون بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگا: میرا سفر کا ارادہ ہے پس آپ مجھے وصیت فرما دیجئے، تو آپ نے ارشاد فرمایا: جب تو سفر کے لیے متوجہ ہو تو یہ کلمات کہہ: اللہ کے نام کے ساتھ شروع کرتا ہوں، مجھے اللہ کافی ہے، میں نے اللہ پر بھروسہ کیا، پس جب تو کہے گا اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں تو فرشتہ کہے گا، تجھے ہدایت دی گئی، اور جب تو کہے گا، مجھے اللہ کافی ہے، تو فرشتہ کہے گا، تیری حفاظت کی گئی،، اور جب تو کہے گا، میں نے اللہ پر بھروسہ کیا تو فرشتہ کہے گا، تیری کفایت کی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31588]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31588، ترقيم محمد عوامة 30225)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں