مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
120. ما يدعى به في الصلاة على الجنائز
جنازہ کی نماز میں یوں دعا کی جائے گی
ترقیم عوامۃ: 30402 ترقیم الشثری: -- 31768
٣١٧٦٨ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن خالد قال: كنت في جنازة (غنيم) (١) فحدثني رجل (عنه) (٢) انه قال: سمعت ابا موسى صلى على ميت فكبر فقال: اللهم اغفر له كما استغفرك واعطه ما سالك وزده من فضلك (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (عثيم)، في [س]: (عليم).
(٢) في [هـ]: (منهم).
(٣) مجهول؛ لإبهام الرجل.
حضرت خالد فرماتے ہیں کہ میں حضرت غنیم کے جنازہ میں حاضر تھا تو ایک شخص نے مجھے ان کے حوالے سے بیان کیا کہ حضرت غنیم نے فرمایا: میں نے حضرت ابو موسیٰ کو ایک میت پر نماز جنازہ کے لیے تکبیر کہتے ہوئے سنا پھر آپ نے یوں دعا کی: اے اللہ! تو اس کو بخش دے جیسا کہ اس نے تجھ سے بخشش مانگی، اور اس کو عطا فرما وہ چیز جس کا اس نے تجھ سے سوال کیا، اور اس میں اپنے فضل سے زیادتی فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31768]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31768، ترقيم محمد عوامة 30402)
ترقیم عوامۃ: 30403 ترقیم الشثری: -- 31769
٣١٧٦٩ - حدثنا عبدة بن سليمان عن محمد بن عمرو عن ابي سلمة قال: قال عبد الله بن سلام: الصلاة على الجنازة ان تقول: اللهم اغفر لحينا وميتنا، وصغيرنا وكبيرنا، وذكرنا وانثانا، وشاهدنا وغائبنا، اللهم من توفيته منا فتوفه على الإيمان، ومن (ابقيته) (١) منا فابقه على الإسلام (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (أحييته).
(٢) حسن؛ محمد بن عمرو صدوق.
حضرت ابو سلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن سلام نے ارشاد فرمایا: نماز جنازہ میں تو یہ دعا کر: اے اللہ! تو بخش دے ہمارے ہر زندہ کو اور ہمارے ہر متوفی کو، اور ہمارے ہر چھوٹے کو اور ہمارے ہر بڑے کو، اور ہمارے ہر مرد کو اور ہماری ہر عورت کو اور ہمارے ہر حاضر کو اور ہمارے ہر غیر حاضر کو۔ اے اللہ! ہم میں سے جسے تو موت دے تو پس اس کو ایمان پر موت دینا۔ اور ہم میں سے جس کو تو باقی رکھے تو اسلام پر اس کو باقی رکھنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31769]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31769، ترقيم محمد عوامة 30403)
ترقیم عوامۃ: 30404 ترقیم الشثری: -- 31770
٣١٧٧٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن زيد العمي عن ابي الصديق الناجي قال: (سالت) (١) ابا سعيد عن الصلاة على الجنازة، (فقال) (٢) : كنا نقول: اللهم (انت) (٣) ربنا وربه خلقته ورزقته (٤) احييته (وكفيته) (٥) فاغفر لنا وله، ولا تحرمنا اجره ولا تضلنا بعده (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: (قال).
(٣) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٤) في [هـ]: زيادة (و).
(٥) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (وكفته).
(٦) ضعيف؛ لضعف زيد العمي.
حضرت ابو الصدیق الناجی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو سعید سے نماز جنازہ کے متعلق سوا ل کیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: ہم یوں دعا کرتے تھے: اے اللہ! آپ ہمارے پروردگار ہیں اور اس کے بھی پروردگار ہیں، آپ ہی نے اس کو پیدا کیا اور آپ ہی نے اس کو رزق دیا، اور آپ ہی نے اس کو زندہ کیا اور آپ ہی نے اس کو کفایت فرمائی، پس آپ ہماری اور اس کی مغفرت فرما دیجئے۔ اور ہمیں اس کے اجر سے محروم مت فرمائیے اور ہمیں اس کے بعد گمراہ مت کیجیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31770]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31770، ترقيم محمد عوامة 30404)
ترقیم عوامۃ: 30405 ترقیم الشثری: -- 31771
٣١٧٧١ - حدثنا (١) عفان بن مسلم قال: حدثنا ابو (عوانة) (٢) قال: حدثنا خالد عن عبد الله بن الحارث عن ابن (عمرو) (٣) بن غيلان عن ابي الدرداء انه كان يقول في الصلاة على الميت: اللهم اغفر (لاحيائنا) (٤) وامواتنا المسلمين، اللهم اغفر ⦗٣٤٣⦘ للمؤمنين والمؤمنات والمسلمين والمسلمات واصلح ذات بينهم، (والف) (٥) بين قلوبهم، واجعل قلوبهم على قلوب (اخيارهم) (٦) ، اللهم اغفر لفلان بن فلان ذنبه، والحقه بنبيه محمد ﷺ، اللهم ارفع درجته في (المهتدين) (٧) ، واخلفه في عقبه في الغابرين، واجعل كتابه في عليين، واغفر لنا وله يا رب العالمين، اللهم لا تحرمنا اجره ولا (تضلنا) (٨) بعده (٩) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زاد في [هـ]: (طلحة عن).
(٢) في [أ، ب، جـ، ط]: (معاوية).
(٣) في [هـ]: (عمر وعن)، وفي [جـ]: (عمرو عن).
(٤) في [جـ، ك]: (لأحيانا).
(٥) في [ك]: (واللف).
(٦) في [ب، هـ]: (خيارهم).
(٧) في [ن]: (المهديين)، وفي [س]: (المتهدين).
(٨) في [أ، ط، هـ]: (تفتنا).
(٩) مجهول؛ لجهالة ابن عمرو بن غيلان.
حضرت ابن عمرو بن غیلان فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدرداء نماز جنازہ میں یہ دعا پڑھتے تھے: اے اللہ! تو بخش ہمارے زندہ اور مردہ مسلمانوں کو۔ اے اللہ! تو مؤمن مردوں اور مؤمن عورتوں کی بخشش فرما، اور مسلمانوں مردوں اور مسلمان عورتوں کی بھی، اور ان کے آپس کے معاملات کو درست فرما، اور ان کے دلوں کے درمیان جوڑ پیدا فرما، اور ان کے دلوں کو ان کے بہترین لوگوں کے دلوں جیسا بنا دے، اے اللہ! فلاں بن فلاں کے گناہوں کی بخشش فرما اور اس کو اپنے نبی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ملا دے۔ اے اللہ! ہدایت یافتہ لوگوں میں اس کے درجہ کو بلند فرما، اور اس پیچھے رہ جانے والے باقی ماندہ لوگوں میں تو اس کا جانشین بن جا، اور اس کے نامۂ اعمال کو علیین میں رکھ دے، تمام جہانوں کے پروردگار ہماری اور اس کی مغفرت فرما دے، اے اللہ! ہمیں اس کے اجر سے محروم مت فرما، اور ہمیں اس کے بعد گمراہی میں مت ڈال۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31771]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31771، ترقيم محمد عوامة 30405)
ترقیم عوامۃ: 30406 ترقیم الشثری: -- 31772
٣١٧٧٢ - حدثنا ابو اسامة عن عبيد الله بن عمر عن نافع عن ابن عمر انه كان يقول في الجنازة إذا صلى عليه: اللهم بارك فيه وصل عليه واغفر له واورده حوض رسولك ﷺ، قال في قيام كبير وكلام كثير (لم) (١) افهم منه غير هذا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) صحيح.
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب کسی پر جنازے کی نماز پڑھتے تو یوں دعا فرماتے! اے اللہ! اس میں برکت عطا فرما اور اس پر رحمت بھیج۔ اور اس کی مغفرت فرما۔ اور اس کو اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوض کوثر میں وارد کر۔ راوی کہتے ہیں، بڑے قیام اور زیادہ کلام مں ھ سے میں اس کے علاوہ کچھ نہ سمجھ سکا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31772]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31772، ترقيم محمد عوامة 30406)
ترقیم عوامۃ: 30407 ترقیم الشثری: -- 31773
٣١٧٧٣ - حدثنا إسحاق بن سليمان عن (حريز) (١) عن عبد الرحمن (بن) (٢) ابي عوف (٣) عن ابن (لحي) (٤) الهوزني انه شهد جنازة شرحبيل بن (السمط) (٥) فقدم عليها حبيب بن مسلمة الفهري فاقبل علينا كالمشرف علينا من طوله فقال: اجتهدوا ⦗٣٤٤⦘ لاخيكم في الدعاء وليكن مما تدعون له: اللهم اغفر لهذه النفس (الحنيفية) (٦) واجعلها (في) (٧) الذين تابوا واتبعوا سبيلك، وقها عذاب الجحيم واستنصروا (الله) (٨) على عدوكم (٩) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ك، هـ]: (جرير).
(٢) في [أ، ب]: (عن).
(٣) في [أ، ب، جـ، ط]: زيارة (عن ابن أبي عوف).
(٤) في [هـ]: (يحيى)، وفي [ط]: (طي).
(٥) في [ك]: (سمط).
(٦) في [هـ]: (الحنيفة)، وفي [أ، ب، ط]: (الحنفية).
(٧) في [ط، هـ]: (من).
(٨) سقط من: [جـ، ط، ك].
(٩) صحيح.
حضرت عبد الرحمن بن ابی عوف فرماتے ہیں کہ حضرت ابن لحی ّ الھوزنی، شرحبیل بن السمط کے جنازہ میں حاضر ہوئے۔ تو جنازہ پر حبیب بن مسلمہ فہری کو آگے کردیا گیا، پھر وہ ہماری طرف متوجہ ہوا گویا کہ اپنے لمبے قد کی وجہ سے ہمیں اوپر سے دیکھ رہا ہو، تو آپ نے فرمایا: تم اپنے بھائی کے لیے دعا میں کوشش کرو۔ اور تم ہو جاؤ اس کے لیے یوں دعا کرنے والے، اے اللہ! تو اس پاکباز مسلمان کی مغفرت فرما۔ اور تو بنا دے اسے ان لوگوں میں سے جنہوں نے توبہ کی اور تیرے راستہ کی پیروی کی۔ اور اس کو جہنم کے عذاب سے بچا۔ اور تم لوگ اپنے دشمن کے برخلاف اللہ سے مدد مانگو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31773]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31773، ترقيم محمد عوامة 30407)
121. من قال: ليس على الميت دعاء موقت
جو شخص یوں کہے: نماز جنازہ میں کوئی دعا متعین نہیں
ترقیم عوامۃ: 30408 ترقیم الشثری: -- 31774
٣١٧٧٤ - حدثنا حفص عن حجاج عن ابي الزبير عن جابر قال: ما باح لنا رسول الله ﷺ ولا ابو بكر ولا عمر في الصلاة على الميت بشيء (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس، أخرجه أحمد (١٤٨٤٦)، وابن ماجه (١٥٠١)، وأبو يعلى (٢١٧٩).
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ہمارے لیے نہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نہ ہی حضرت ابوبکر نے اور نہ ہی حضرت عمر نے نماز جنازہ کے لیے کوئی چیز ظاہر فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31774]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31774، ترقيم محمد عوامة 30408)
ترقیم عوامۃ: 30409 ترقیم الشثری: -- 31775
٣١٧٧٥ - حدثنا حفص عن حجاج عن عمرو بن شعيب عن ابيه عن جده (عن) (١) (ثلاثين من اصحاب) (٢) رسول الله ﷺ انهم لم (يقوموا) (٣) في امر (الصلاة على) (٤) الجنازة (بشيء) (٥) (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (أن).
(٢) أثبتها من [هـ]، ومما ورد في كتاب الجنائز ٣/ ٢٩٤ [١١٧٠٨].
(٣) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (يقيموا).
(٤) سقط من: [ك].
(٥) في [أ، ط، ك]: (شيء)، وفي [هـ]: (على شيء).
(٦) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس.
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تیس اصحاب سے نقل کرتے ہیں! کہ انہوں نے نماز جنازہ میں کوئی چیز متعین نہیں فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31775]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31775، ترقيم محمد عوامة 30409)
ترقیم عوامۃ: 30410 ترقیم الشثری: -- 31776
٣١٧٧٦ - حدثنا حفص بن غياث عن الاعمش عن إبراهيم قال: ليس في الصلاة على الميت دعاء مؤقت.
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا؛ میت پر پڑھی جانے والی نماز میں کوئی دعا متعین نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31776]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31776، ترقيم محمد عوامة 30410)
ترقیم عوامۃ: 30411 ترقیم الشثری: -- 31777
٣١٧٧٧ - حدثنا محمد بن ابي عدي عن داود عن سعيد بن المسيب والشعبي قال: ليس على الميت دعاء مؤقت.
حضرت داؤد فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن المسیب اور حضرت شعبی نے فرمایا: میت پر پڑھی جانے والی نماز میں کوئی دعا متعین نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31777]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31777، ترقيم محمد عوامة 30411)