🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
134. من قال: دعوة المظلوم (المسلم) مستجابة ما لم يدع بظلم أو قطيعة رحم
جو یوں کہے: مسلمان کی دعا مقبول ہے جب تک کہ وہ ظلم یا قطع رحمی کی دعا نہ کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30439 ترقیم الشثری: -- 31808
٣١٨٠٨ - حدثنا جعفر بن عون عن مسعر (عن ابي حصين) (١) عن ذكوان عن ابي هريرة قال: دعوة المسلم مستجابة ما لم يدع بظلم، او قطيعة رحم، او يقول: قد دعوت فلم اجب (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، جـ، ح، ز، ط، ك، هـ]، وانظر: حلية الأولياء ٧/ ٢٤٩، والإكمال ٢/ ٤٨٠، وتاريخ دمشق ٣٨/ ٤٠٤.
(٢) صحيح؛ وورد مرفوعًا كما في مصنفات أبي جعفر البختري (٢٦٠)، وحلية الأولياء ٧/ ٢٤٩، والترغيب في الدعاء لعبد الغني المقدسي (٥٠).

حضرت ذکوان فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے ارشاد فرمایا: مسلمان کی دعا قبول کی جاتی ہے جب تک وہ ظلم کی دعا نہ کرے یا قطع رحمی کی دعا نہ کرے یا یوں کہے تحقیق میں نے دعا کی پس قبول نہیں کی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31808]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31808، ترقيم محمد عوامة 30439)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30440 ترقیم الشثری: -- 31809
٣١٨٠٩ - حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن سفيان عن عاصم عن عبيد مولى (ابي رهم) (١) قال: مررت (على) (٢) ابي هريرة على نخل فقال: اللهم اطعمنا من ثمر لا (يابره بنو) (٣) آدم (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ط، هـ]: (أبي أزهر)، وفي [ك]: (بن أزهر).
(٢) في [جـ، ك]: (مع).
(٣) أي: لا يلقحه، والمراد ثمار الجنة، وفي [هـ]: (يأثره سواء).
(٤) ضعيف؛ لضعف عاصم بن عبيد اللَّه.

حضرت عبید جو کہ ابو رھم کے آزاد کردہ غلام ہیں فرماتے ہیں: کہ حضرت ابوہریرہ کے ساتھ میرا گزر کھجور کے درخت پر ہو اتو آپ نے ارشاد فرمایا: اے اللہ! ہمیں کھلا ایسی کھجو ر جس کو بنو آدم درست نہیں کرتا یعنی جنت کا پھل کھلا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31809]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31809، ترقيم محمد عوامة 30440)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
135. ما يقول الرجل إذا خرج من المسجد
آدمی جب مسجد سے نکلے تو یوں دعا کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30441 ترقیم الشثری: -- 31810
٣١٨١٠ - حدثنا ابو الاحوص عن منصور عن مجاهد قال: كان يقال إذا خرج الرجل من المسجد: فليقل بسم الله توكلت على الله، اللهم إني اعوذ بك من شر ما خرجت له.
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ یوں کہا جاتا ہے: جب آدمی مسجد سے نکلے تو یوں دعا کرے: اللہ کے نام کے ساتھ نکلتا ہوں اور میں نے اللہ پر بھروسہ کیا۔ اے اللہ! میں تیری پناہ لیتا ہوں اس چزَ کے شر سے جس کے لیے میں نکلا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31810]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31810، ترقيم محمد عوامة 30441)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
136. ما يدعى به ليلة عرفة
عرفہ کی رات یوں دعا کی جائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30442 ترقیم الشثری: -- 31811
٣١٨١١ - حدثنا احمد بن إسحاق قال: حدثني (عزرة) (١) بن قيس صاحب الطعام قال: حدثتني ام (الفيض) (٢) عن عبد الله بن مسعود عن النبي ﷺ قال:"من قال: هؤلاء الكلمات ليلة عرفة (الف) (٣) مرة لم (يسال) (٤) الله شيئا إلا اعطاه إياه، ليس فيه إثم ولا قطيعة رحم: سبحان (الله) (٥) الذي في السماء عرشه، سبحان (الله) (٦) الذي في الارض موطئه، سبحان (٧) الذي في البحر سبيله، سبحان (٨) الذي في الجنة رحمته، سبحان (٩) الذي في النار سلطانه، سبحان (١٠) الذي في الهواء رحمته، سبحان (١١) الذي في (القبور) (١٢) قضاؤه، سبحان (١٣) الذي رفع السماء، سبحان (١٤) ⦗٣٥٧⦘ الذي وضع الارض، سبحان (١٥) الذي لا منجا منه إلا إليه" (١٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: بياض، وسقط من: [ط]، وفي [جـ، س]: (عروة).
(٢) في [جـ، ك]: (الغصين)، وفي [أ، ب]: (الفصين)، وفي [ط]: (الفضلا).
(٣) في [ط]: (التي).
(٤) في [ط]: (يسل).
(٥) سقط من: [جـ].
(٦) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٧) زيد في [ك]: (اللَّه).
(٨) زيد في [ك]: (اللَّه).
(٩) زيد في [ك]: (اللَّه).
(١٠) زيد في [ك]: (اللَّه).
(١١) زيد في [ك]: (اللَّه).
(١٢) في [أ، ب]: بياض، وسقط من: [ط].
(١٣) زيد في [ك]: (اللَّه].
(١٤) زيد في [ك]: (اللَّه).
(١٥) زيد في [أ، ب، جـ]: (اللَّه).
(١٦) مجهول؛ لجهالة أم الفيض، أخرجه البخاري في التاريخ ٧/ ٦٥، وأبو يعلى (٥٣٨٥)، والشاشي (٨٠٠)، والعقيلي ٣/ ٤١٢، والفاكهي في أخبار مكة (٢٧٦١)، والطبراني (١٠٥٥٤) وفي الدعاء (٨٧٦)، وابن الجوزي في الموضوعات ٢/ ١٢٢، والدينوري في المجالسة (٥٨٣).

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص عرفہ کی رات کو ایک ہزار مرتبہ یہ کلمات پڑھتا ہے تو وہ جس چیز کا بھی اللہ سے سوال کرے گا اللہ وہ چیز اسے لازمی عطا کریں گے۔ جب کہ کوئی گناہ یا قطع رحمی دعا میں طلب نہ کی ہو۔ پاک ہے وہ اللہ جس کا عرش آسمان میں ہے، پاک ہے وہ اللہ جس کے پاؤں رکھنے کی جگہ زمین میں ہے، پاک ہے وہ اللہ جس کا راستہ سمندر میں ہے، پاک ہے وہ اللہ جس کی رحمت جنت میں ہے، پاک ہے وہ اللہ جس کی بادشاہت جہنم میں ہے، پاک ہے وہ اللہ جس کی رحمت ہوا میں ہے، پاک ہے وہ اللہ جس کا فیصلہ قبروں میں ہے، پاک ہے وہ اللہ جس نے آسمانوں کو بلند کیا، پاک ہے وہ اللہ جس نے زمین کو رکھ دیا، پاک ہے وہ اللہ جس سے نجات کی کوئی جگہ نہیں ہے سوائے اسی کی ذات کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31811]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31811، ترقيم محمد عوامة 30442)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
137. ما أمر النبي ﷺ عمر بن الخطاب (أن) يدعو به
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر بن خطاب کو یوں دعا کرنے کا حکم دیا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30443 ترقیم الشثری: -- 31812
٣١٨١٢ - حدثنا احمد (بن) (١) إسحاق عن عبد الواحد بن زياد قال: حدثني (عبد الرحمن) (٢) بن (زياد) (٣) قال: حدثني شيخ من قريش عن ابن (عكيم) (٤) قال: قال لي عمر بن الخطاب قال (لي) (٥) رسول الله ﷺ:"يا ابن الخطاب قل: اللهم اجعل سريرتي خيرا من علانيتي واجعل علانيتي صالحة" (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [أ، ط، هـ]: (عبد الواحد).
(٣) كذا النسخ وصوابه (إسحاق)، كما في كتب التخريج والتراجم.
(٤) في [ط]: (حكم)، وفي [أ، هـ]: (حكيم).
(٥) في [هـ]: (له).
(٦) مجهول؛ لإبهام الشيخ القرشي، أخرجه الترمذي (٣٥٨٦)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ٥٣، والطبراني في الدعاء (١٤٣١).

حضرت ابن عکیم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے مجھ سے فرمایا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا تھا: اے خطاب کے بیٹے! تو یوں کہہ: اے اللہ! میری پوشیدگی کو میرے ظاہر سے بہتر بنا دے اور میرے ظاہر کو نیک بنا دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31812]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31812، ترقيم محمد عوامة 30443)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30444 ترقیم الشثری: -- 31813
٣١٨١٣ - حدثنا جعفر بن عون عن هشام بن عروة عن ابيه قال: كان من دعاء النبي ﷺ:"اللهم اعني على (ذكرك وشكرك) (١) وحسن عبادتك" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (شكرك، وذكرك).
(٢) مرسل؛ عروة تابعي، أخرجه عبد الرزاق (١٩٦٣٢).

حضرت عروہ بن زبیر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعا یوں ہوتی تھی: اے اللہ! میری مدد فرما کہ میں تیرا ذکر کروں اور تیرا شکر ادا کروں اور تیری اچھی عبادت کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31813]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31813، ترقيم محمد عوامة 30444)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
138. ما علمه النبي ﷺ وأمر به مما يسد الحاجة
ان کلمات کا بیان جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سکھائے اور حکم دیا کہ ان کے ذریعہ اپنی حاجت پوری کرو
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30445 ترقیم الشثری: -- 31814
٣١٨١٤ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا سلمة بن وردان قال: سمعت انسا قال: اتت النبي ﷺ امراة تشكو إليه الحاجة، فقال:"ادلك على خير من ذلك تهللين (١) ثلاثا وثلاثين عند منامك، و (تسبحينه) (٢) ثلاثا وثلاثين، (وتحمدينه) (٣) اربعا وثلاثين"، قال:"تلك مائة مرة خير من الدنيا وما فيها" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيد في [هـ]: (اللَّه).
(٢) في [جـ، ك]: (وتسبحيه).
(٣) في [جـ، ك]: (وتحمديه).
(٤) ضعيف؛ لضعف سلمة بن وردان، أخرجه البخاري في الأدب المفرد (٦٣٥)، وابن عدي ٣/ ٣٣٥، وابن عساكر ٣٨/ ٨٥.

حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر اپنی ضروریات کی شکایت کرنے لگی، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں اس سے بھی بہتر چیز کی طرف تیری راہنمائی کرتا ہوں۔ تو رات کو سوتے وقت تینتیس مرتبہ لا ا الہ الا اللہ، اور تینتیس مرتبہ سبحان اللہ، اور چونتیس مرتبہ الحمد للہ پڑھ۔ یہ کل میزان سو ہوئے، یہ دنیا اور جو کچھ اس میں موجود ہے اس سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31814]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31814، ترقيم محمد عوامة 30445)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
139. فيما اصطفى الله من الكلام
ان کلمات کا بیان جو اللہ نے اس کلام میں سے منتخب کیے ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30446 ترقیم الشثری: -- 31815
٣١٨١٥ - حدثنا مصعب بن المقدام قال: حدثني إسرائيل عن ابي سنان ضرار بن مرة عن ابي صالح الحنفي عن ابي سعيد الخدري وابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"إن الله اصطفى من الكلام اربعا: سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله اكبر"، ثم قال:"من قال: سبحان الله كتب له عشرون حسنة وحط عنه عشرون سيئة، ومن قال: الله اكبر فمثل ذلك، ومن قال: لا إله إلا الله فمثل ذلك، ومن قال: الحمد لله رب العالمين من قبل نفسه (كتبت) (١) له (٢) ثلاثون حسنة وحط عنه ⦗٣٥٩⦘ ثلاثون سيئة" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (كتب).
(٢) زيد في [هـ]: (بها).
(٣) حسن؛ مصعب بن المقدام صدوق، أخرجه أحمد (٨٠١٢)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (٨٤٠)، والحاكم ١/ ٥١٢، والبزار (٣٠٧٤/ كشف)، وابن عبد البر في التمهيد ٦/ ٤٧، والبيهقي في شعب الإيمان (٥٧٦).

حضرت ابو سعید خدری اور حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک اللہ نے کلام میں سے چار کلمے چُنے ہیں: اللہ تمام عیوب سے پاک ہے، اور سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں۔ اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اور اللہ سب سے بڑا ہے، پھر فرمایا: جو شخص کہتا ہے: اللہ تمام عیوب سے پاک ہے، تو اس کے لیے بیس نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں، اور اس کے بیس گناہوں کو مٹا دیا جاتا ہے، اور جو شخص کہے: اللہ سب سے بڑا ہے، تو اس کے لیے بھی یہی ثوابب ہے، اور جو شخص کہے: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، تو اس کے لیے بھی ایسا ہی ثواب ہے، اور جو شخص اپنی طرف سے یوں کہے: سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے، تو اس کے لیے تیس نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں اور اس کے تیس گناہوں کو مٹا دیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31815]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31815، ترقيم محمد عوامة 30446)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
140. ما إذا قاله الرجل (دفع) عنه أنواع البلاء
جب آدمی یہ کلمات پڑھتا ہے تو مختلف بلائوں اور مصیبتوں کو اس سے دور کر دیا جاتا ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30447 ترقیم الشثری: -- 31816
٣١٨١٦ - حدثنا جعفر بن عون قال: اخبرنا هشام بن الغاز عن مكحول قال: من قال: لا حول ولا قوة إلا بالله ولا منجا من الله إلا إليه، رفع الله عنه سبعين بابا من الضراء ادناه الفقر.
حضرت ہشام بن الغاز فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول نے ارشاد فرمایا: جو شخص یہ کلمات پڑھے گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکی کے کرنے کی قوت صرف اللہ کی مدد سے ہے۔ اور اللہ کی ذات سے کوئی جائے پناہ نہیں سوائے اسی کی ذات کے، تو اللہ اس بندے سے تکلیف کے ستر دروازے دور کردیتے ہیں جن میں ادنیٰ ترین تکلیف فقر و محتاجی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31816]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31816، ترقيم محمد عوامة 30447)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
141. ما إذا قاله الرجل أمر أن يدعو ويسأل
آدمی کو حکم دیا گیا کہ وہ یہ کلمات پڑھ کر دعا مانگے اور سوال کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30448 ترقیم الشثری: -- 31817
٣١٨١٧ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا محمد بن عمرو قال: حدثنا شريك ابن عبد الله بن ابي نمر قال: دخل رسول الله ﷺ المسجد ورجل يقول: اللهم لا إله إلا انت، وعدك حق، ولقاؤك حق، والجنة حق، والنار حق، والنبيون حق، ومحمد حق، فقال رسول الله ﷺ:"سل تعطه" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ شريك ليس صحابيًا.
حضرت شریک بن عبد اللہ بن ابی نمر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے اس حال میں کہ ایک آدمی یہ کلمات کہہ رہا تھا: اے اللہ! تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے۔ تیرا وعدہ حق ہے اور تجھ سے ملنا بھی برحق ہے، اور جنت بھی برحق ہے، اور جہنم بھی برحق ہے، اور تما م نبی بھی برحق ہیں، اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی برحق ہیں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مانگ تجھے عطا کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31817]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31817، ترقيم محمد عوامة 30448)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں