مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
121. من قال: ليس على الميت دعاء موقت
جو شخص یوں کہے: نماز جنازہ میں کوئی دعا متعین نہیں
ترقیم عوامۃ: 30412 ترقیم الشثری: -- 31778
٣١٧٧٨ - حدثنا غندر عن عمران بن حدير قال: سالت محمدا عن الصلاة على الميت فقال: ما نعلم لها شيئا (مؤقتا) (١) ادع باحسن ما تعلم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، جـ، ك]: (موقت)، وفي [أ]: (يوقت).
حضرت عمران بن حدیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد سے نماز جنازہ کے متعلق سوال کیا: تو آپ نے ارشاد فرمایا: ہمیں نہیں معلوم کہ اس میں کسی دعا کو متعین کیا گیا ہو، جو اچھی دعا تم جانتے ہو اس کے ذریعہ دعا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31778]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31778، ترقيم محمد عوامة 30412)
ترقیم عوامۃ: 30413 ترقیم الشثری: -- 31779
٣١٧٧٩ - حدثنا معتمر عن إسحاق بن سويد عن بكر بن عبد الله قال: ليس في الصلاة (على الميت) (١) شيء (مؤقت) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) [ك]: (بوقت).
حضرت اسحاق بن سوید فرماتے ہیں کہ حضرت بکر بن عبد اللہ نے ارشاد فرمایا: نماز جنازہ میں کوئی چیز متعین نہیں کی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31779]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31779، ترقيم محمد عوامة 30413)
ترقیم عوامۃ: 30414 ترقیم الشثری: -- 31780
٣١٧٨٠ - حدثنا يعلى بن عبيد عن موسى الجهني قال: سالت الشعبي والحكم وعطاء ومجاهدا في الصلاة شيء (مؤقت) (١) قالوا: لا إنما انت شفيع، فاشفع باحسن ما تعلم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
حضرت موسیٰ الجہنی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی اور حضرت حکم اور حضرت عطا، حضرت مجاہد سے سوال کیا:َ کیا نماز جنازہ میں کوئی چیز متعین ہے؟ ان سب حضرات نے جواب دیا: نہیں! بیشک تم تو شفاعت کرنے والے ہو۔ جو دعا تم زیادہ اچھی جانتے ہو اس کے ذریعہ شفاعت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31780]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31780، ترقيم محمد عوامة 30414)
122. في الدعاء في الخلوة
تنہائی میں دعا کرنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 30415 ترقیم الشثری: -- 31781
٣١٧٨١ - حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) الاعمش عن جامع بن شداد عن (مغيث) (٢) بن سمي قال: كان رجل ممن كان قبلكم يعمل (العاصي) (٣) فاذكر يوما فقال: اللهم غفرانك غفرانك فغفر له.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (أخبرنا).
(٢) [ك]: (معتب).
(٣) [ك]: (بالمعاصي).
حضرت جامع بن شداد فرماتے ہیں کہ حضرت مغیث بن سمی ّ نے ارشاد فرمایا: تم سے پہلے لوگوں میں ایک آدمی تھا جو گناہ کے کام کیا کرتا تھا، پس وہ ایک دن اللہ کو یاد کر کے کہنے لگا: اے اللہ! ترئی بخشش کا طالب ہوں، تیری بخشش کا طالب ہوں، پس اس کی مغفرت کردی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31781]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31781، ترقيم محمد عوامة 30415)
123. ما (علم) النبي ﷺ الأعرابي حين جاء يسأله
جب ایک دیہاتی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے آکر سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو یہ دعا سکھائی
ترقیم عوامۃ: 30416 ترقیم الشثری: -- 31782
٣١٧٨٢ - حدثنا ابو معاوية عن حجاج عن إبراهيم السكسكي عن ابن ابي اوفى قال: جاء اعرابي إلى النبي ﷺ فقال: يا رسول الله علمني شيئا يجزيني من القرآن فإني لا احسن شيئا من القرآن، فقال له رسول الله ﷺ:"قل سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله، والله اكبر، ولا حول ولا قوة إلا بالله"، فعدها الاعرابي في يده خمسا ثم ولى هنيهة ثم رجع فقال: يا رسول الله هذا لربي فما لي؟ قال:"قل: اللهم اغفر لي وارحمني، وارزقني، وعافني، واهدني"، فعدها الاعرابي في يده خمسا، ثم انطلق فقال رسول الله ﷺ:"لقد ملا الاعرابي يديه من الخير إن هو وفى بما قال" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس عنعن وقد توبع، وحجاج وإبراهيم صدوقان على الصحيح، وأخرجه أحمد (١٩١١٠)، وأبو داود (٨٣٢)، والنسائي ٢/ ١٤٣، وابن حبان (١٨٠٨)، وابن خزيمة (٥٤٤)، وأبو نعيم في الحلية ٧/ ١١٣، والبغوي (٦١٠)، والحميدي (٧١٧)، والحاكم ١/ ٢٤١، والدارقطني ١/ ٣١٤، وعبد الرزاق (٢٧٤٧)، وعبد بن حميد (٥٢٤)، والبيهقي ٢/ ٣٨١، والطبراني في الأوسط (٣٠٤٩)، وابن نافع ٢/ ٨٤، وابن الجارود (١٨٩).
حضرت ابن ابی اوفی فرماتے ہیں کہ ایک دیہاتی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! مجھے کوئی ایسی چیز سکھا دیجیے جو میرے لیے قرآن کے قائم مقام ہوجائے، پس بیشک میں قرآن کے کچھ حصہ کو بھی اچھے طریقہ سے نہیں پڑھ سکتا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے ارشاد فرمایا: تم یہ کلمات پڑھو: اللہ تمام عیوب سے پاک ہے، اور سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، اور اللہ کے سو ا کوئی معبود نہیں، اور اللہ سب سے بڑا ہے، اور گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکی کے کرنے کی قوت صرف اللہ کی مدد سے ہے۔ تو اس دیہاتی نے اپنے ہاتھوں میں ان پانچ کلمات کو شمار کیا۔ پھر وہ تھوڑی دیر میں واپس لوٹ گیا۔ پھر واپس آکر کہنے لگا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! یہ کلمات تو میرے رب کے لیے ہیں! پس میرے لیے کیا ہو ١؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم یوں کہو! اے اللہ! میری مغفرت فرما، اور مجھ پر رحم فرما اور مجھے رزق عطا فرما اور مجھے عافیت بخش دے، اور مجھے ہدایت عطا فرما، تو دیہاتی نے ان پانچ چیزوں کو بھی اپنے ہاتھ پر شمار کرلیا۔ پھر وہ چلا گیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دیہاتی نے جو کہا ہے اگر وہ اس کو پورا کرے تو اس نے اپنے دونوں ہاتھوں کو خیر سے بھر لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31782]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31782، ترقيم محمد عوامة 30416)
124. ما يؤمر الرجل أن يدعو فلا يضره لسعة (عقرب)
آدمی کو یوں دعا کرنے کا حکم دیا گیا ہے پس اس طرح بچھو کا ڈسنا اس کو کچھ نقصان نہیں پہنچائے گا
ترقیم عوامۃ: 30417 ترقیم الشثری: -- 31783
٣١٧٨٣ - حدثنا جرير بن عبد الحميد (عن عبد العزيز بن) (١) رفيع عن ابي صالح قال: لدغ رجل من الانصار فلما اصبح اتى النبي ﷺ فقال: يا رسول الله ما ⦗٣٤٧⦘ زلت البارحة ساهرا من لدغة عقرب (فقال) (٢) النبي ﷺ:"اما إنك لو قلت حين امسيت: اعوذ بكلمات الله التامة من شر ما خلق، ما ضرك عقرب حتى تصبح" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) في [جـ، ك]: (قال).
(٣) مرسل؛ أبو صالح تابعي، أخرجه النسائي في الكبرى (١٠٤٣٣)، وورد من حديث أبي صالح عن رجل من أسلم أخرجه النسائي (١٠٤٢٩)، كما ورد من حديث أبي صالح عن أبي هريرة وسيأتي.
حضرت ابو صالح فرماتے ہیں کہ ایک انصاری آدمی کو بچھو نے ڈنک مار دیا۔ جب صبح ہوئی تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگا: اے اللہ کے رسول! میں ساری رات بچھو کے ڈسنے کی وجہ سے بیدار رہا! نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر تم شام کے وقت یہ کلمات پڑھ لیتے، میں پناہ لیتا ہوں اللہ کے مکمل کلمات کے ساتھ اس کی مخلوق کے شر سے، تو صبح ہونے تک بچھو تمہیں نقصان نہیں پہنچا سکتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31783]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31783، ترقيم محمد عوامة 30417)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 31784
٣١٧٨٤ - قال: ابو صالح (فعلمتها) (١) ابنتي وابني فلدغتهما فلم يضرهما شيء.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ط]: (فعلتها).
ابو صالح فرماتے ہیں! پس میں نے یہ کلمات اپنی بیٹی اور بیٹے کو سکھا دیے، پھر ان دونوں کو بچھو نے ڈنک مارا۔ اور ان کو کچھ تکلیف بھی نہیں پہنچی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31784]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31784، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 30418 ترقیم الشثری: -- 31785
٣١٧٨٥ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا هشام بن حسان عن (سهيل) (١) ابن ابي صالح عن ابيه عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"من قال: حين يمسي ثلاث مرات: اعوذ بكلمات الله التامة من شر ما خلق، لم يضره لسعة تلك الليلة" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (سهل).
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٧٠٩)، وأحمد (٧٨٨٥) و (٨٨٨٠).
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص شام کے وقت تین مرتبہ یہ کلمات پڑھے: میں پناہ لیتا ہوں اللہ کے مکمل کلمات کی اس کی مخلوق کے شر سے، تو اس رات میں کسی چیز کا ڈسنا اس کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31785]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31785، ترقيم محمد عوامة 30418)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 31786
٣١٧٨٦ - قال (سهيل) (١) : فكان اهلها قد اعتادوا ان (يقولوها) (٢) : فلسعت امراة فلم تجد لها وجعا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ك، هـ]: (سهل).
(٢) في [ط، هـ]: (يقولوا)، وفي [ك]: (يقولها).
حضرت سھیل فرماتے ہیں: کہ ان کلمات کا پڑھنا اس کے گھر والوں کی عادت بن گئی تھی۔ پھر ایک عورت کو ڈنک لگا پس اس کو ذرہ برابر بھی تکلیف محسوس نہیں ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31786]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31786، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 30419 ترقیم الشثری: -- 31787
٣١٧٨٧ - حدثنا (عبد الرحيم) (١) بن سليمان عن حجاج عن الزهري عن طارق ⦗٣٤٨⦘ ابن ابي (مخاشن) (٢) عن ابي هريرة قال: اتي رسول الله ﷺ برجل قد لدغته عقرب فقال: اما إنه لو قال:"اعوذ بكلمات الله التامة من شر ما خلق، لم يلدغ او لم يضره" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (عبد الرحمن)، وانظر: الدعاء للطبراني (٣٥١).
(٢) في [هـ]: (المحاسن)، وفي [أ، ب]: (محاسن).
(٣) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس عنعن وقد تابعه جماعة، أخرجه النسائي في الكبرى (١٠٤٣٤)، وأبو داود (٣٨٩٩)، والطحاوي في شرح المشكل (٣٤)، ويعقوب في المعرفة ١/ ٢١٤، والدارمي في الرد على الجهمية (٣١٢)، والدولابي في الكنى ٣/ ٩٨٩، والبيهقي في الدعوات (٥٢٩)، والطبراني في الدعاء (٣٥٢)، ومسند الشاميين (١٨١٤)، والمزي ١٣/ ٣٥٠، وانظر: ما قبله.
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا جس کو بچھو نے ڈس لیا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بہرحال اگر وہ یہ کلمات پڑھ لیتا: میں پناہ لیتا ہوں اللہ کے مکمل کلمات کی اس کی مخلوق کے شر سے، تو اسے ڈنک نہ لگتا یا فرمایا: اس کو نقصان نہ پہنچتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31787]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31787، ترقيم محمد عوامة 30419)