مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
129. في العطسة إذا عطس فقاله، لم يصبه وجع ضرس
چھینک کے بارے میں جب چھینک آئے تو یوں کہے تو اسے داڑھ کی درد نہیں ہو گی
ترقیم عوامۃ: 30430 ترقیم الشثری: -- 31798
٣١٧٩٨ - حدثنا طلق بن غنام قال: حدثنا شيبان عن ابي إسحاق عن (حبة العرني) (١) عن علي قال: من قال عند كل عطسة يسمعها: الحمد لله رب العالمين على كل حال ما كان، لم يجد وجع ضرس ولا اذن ابدا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (خيثمة العربي)، وفي [ط]: (حية العربي).
(٢) ضعيف؛ لضعف حبة العرني.
حضرت حبۃ العرنی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جو شخص چھینک سنتے وقت یہ کلمات پڑھے گا: شکر ہے اللہ کا جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے ہر حال میں جیسا بھی ہو، تو اس کو کبھی بھی داڑھ اور کان کا درد نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31798]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31798، ترقيم محمد عوامة 30430)
130. من كان إذا أبطأ عليه خبر الجيش دعا واستنصر
جس شخص کو لشکر کی خبر پہنچنے میں دیر ہو رہی ہو تو وہ دعا کرے اور مدد مانگے
ترقیم عوامۃ: 30431 ترقیم الشثری: -- 31799
٣١٧٩٩ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عاصم بن كليب عن ابيه قال: ابطا على عمر خبر نهاوند وخبر النعمان بن مقرن فجعل يستنصر (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ كليب صدوق.
حضرت عاصم بن کلیب اپنے والد کے واسطہ سے فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کو جب نھاوند کی اور حضرت نعمان بن مقرن کی خبر ملنے میں دیر ہوگئی تو آپ نے اللہ سے مدد مانگنی شروع کردی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31799]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31799، ترقيم محمد عوامة 30431)
131. ما قالوا: في قراءة: ﴿قل هو الله أحد﴾ بعد الفجر
جو بعض لوگوں نے کہا ہے کہ فجر کے بعد قل ھو اللہ احد سورت پڑھی جائے
ترقیم عوامۃ: 30432 ترقیم الشثری: -- 31800
٣١٨٠٠ - حدثنا يعلى بن عبيد عن حجاج بن دينار عن الحكم بن (جحل) (١) عن رجل حدثه عن علي انه قال: من قرا بعد الفجر ﴿قل هو الله احد﴾ عشر مرات لم يلحق به ذلك اليوم ذنب، وإن جهدته الشياطين (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (حجل).
(٢) مجهول؛ لإبهام الراوي عن علي.
حضرت حکم بن جحل نے ایک آدمی کے حوالے سے بیان کیا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جو شخص فجر کی نماز کے بعد دس مرتبہ سورة اخلاص پڑھے، تو اس دن کوئی گناہ اس سے نہیں ملے گا، اگرچہ سب شیاطین ہی کوشش کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31800]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31800، ترقيم محمد عوامة 30432)
ترقیم عوامۃ: 30433 ترقیم الشثری: -- 31801
٣١٨٠١ - حدثنا ابو معاوية عن ليث عن هلال قال: من قرا: ﴿قل هو الله احد﴾ عشر مرات بني له برج في الجنة.
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت ھلال نے ارشاد فرمایا: جو شخص دس مرتبہ سورة اخلاص پڑھتا ہے، تو جنت میں ایک برج اس کے لیے بنادیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31801]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31801، ترقيم محمد عوامة 30433)
ترقیم عوامۃ: 30434 ترقیم الشثری: -- 31802
٣١٨٠٢ - حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد بن (ابي) (١) سعيد قال: لحقني نافع بن جبير حين انصرفت من المغرب فقلت: ما شا (نك) (٢) فقال: إذا مررت على قبر النبي ﷺ فقل السلام على النبي ﷺ ورحمة الله فإن الشيطان يقول: لا صحبة، فإذا دخلت على اهلك فقل: السلام عليكم فإن الشيطان يقول: لا مبيت، فإذا اتيت بعشائك فقل: بسم الله فإن الشيطان يولي خاسئا، يقول لاصحابه: لا مبيت ولا عشاء.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، جـ، ح، ط، ك، هـ].
(٢) سقط من: [ك].
حضرت سعید بن ابی سعید فرماتے ہیں کہ جب میں مغرب کی نماز سے فارغ ہوا تو حضرت نافع بن جبیر مجھ سے ملے: پس میں نے کہا: آپ کا کیا حال ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: جب تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر سے گزرے تو یوں کہہ: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت ہو۔ بیشک شیطان کہے گا: تمہارے لیے کوئی ساتھ نہیں۔ پس جب تو اپنے گھر والوں پر داخل ہو تو یوں کہہ: تم پر سلامتی ہو۔ تو بیشک شیطان کہے گا، تمہارے لیے کوئی رات رہنے کی جگہ نہیں، پھر جب تیرے سامنے کھانا لایا جائے تو یوں کہہ: اللہ کے نام کے ساتھ شروع کرتا ہوں، یقینا شیطان ذلیل و رسوا ہو کر بھاگ جائے گا اور اپنے ساتھیوں کو یوں کہے گا: نہیں تمہارے لیے رات رہنے کے لیے کوئی جگہ اور نہ ہی کچھ کھانے کے لیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31802]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31802، ترقيم محمد عوامة 30434)
132. ما جاء في قراءة: ﴿الم (١) تنزيل﴾ و ﴿تبارك﴾ وما قالوا: (فيهما)
جو احادیث سورۃ الم تنزیل اور سورۃ تبارک پڑھنے کے بارے میں وارد ہوئی ہیں اور بعض حضرات نے جو ان کے بارے میں فرمایا
ترقیم عوامۃ: 30435 ترقیم الشثری: -- 31803
٣١٨٠٣ - حدثنا ابو معاوية عن ليث عن ابي الزبير عن جابر قال: كان النبي ﷺ لا ينام حتى يقرا: ﴿الم تنزيل﴾ و ﴿تبارك الذي بيده الملك﴾ (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف ليث، أخرجه أحمد (١٤٦٥٩)، والترمذي (٢٨٩٢)، والبخاري في الأدب المفرد (١٢٠٩)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (٧٠٨)، وابن السني (٦٧٥)، وعبد بن حميد (١٠٤٠)، والدارمي (٣٤١١)، والطبراني في الدعاء (٢٦٦)، والبيهقي في شعب الإيمان (٢٤٥٥)، والبغوي (١٢٠٧)، وأبو عبيد في فضائل القرآن ص ٢٥١، والحاكم ٢/ ٤١٢، وابن الضريس في فضائل القرآن (٢٣٨)، والبغوي في الجعديات (٢٧٠٥).
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہیں سوتے تھے یہاں تک کہ سورة الم تنزیل اور سورة تبارک الذی بیدہ الملک پڑھ لیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31803]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31803، ترقيم محمد عوامة 30435)
ترقیم عوامۃ: 30436 ترقیم الشثری: -- 31804
٣١٨٠٤ - [حدثنا ابو معاوية عن ليث (١) عن طاوس قال: فضلت ﴿الم تنزيل﴾ ⦗٣٥٤⦘ و ﴿تبارك الذي بيده الملك﴾] (٢) على سائر القرآن بستين حسنة (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: زيادة (عن أبي الزبير عن جابر قال: كان).
(٢) تكرر ما بين المعكوفين في: [أ، ب، جـ، ط].
(٣) أخرجه الترمذي (٢٨٩٢).
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس نے ارشاد فرمایا: سورت { الم تَنْزِیلُ } اور سورت { تَبَارَکَ الَّذِی بِیَدِہِ الْمُلْکُ } کو پورے قرآن پر ساٹھ نیکیوں کے ساتھ فضیلت دی گئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31804]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31804، ترقيم محمد عوامة 30436)
ترقیم عوامۃ: 30437 ترقیم الشثری: -- 31805
٣١٨٠٥ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن هشام عن ابي يونس عن طاوس قال: من قرا: ﴿الم تنزيل﴾ السجدة و ﴿تبارك الذي بيده الملك﴾ كان (له) (١) مثل اجر ليلة القدر.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت ابو یونس فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس نے ارشاد فرمایا: جو شخص سورت { الم تَنْزِیلُ السَّجْدَۃَ } اور سورت { تَبَارَکَ الَّذِی بِیَدِہِ الْمُلْکُ } پڑھتا ہے تو اسے لیلۃ القدر کے ثواب کے برابر اجر ملتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31805]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31805، ترقيم محمد عوامة 30437)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 31806
٣١٨٠٦ - قال: فمر عطاء فقلنا لرجل منا: ائته (فاساله) (١) فقال: صدق، ما تركتهما منذ سمعتهما.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (فسله).
راوی کہتے ہیں۔ کہ حضرت عطاء کا گزر ہوا۔ ہم نے اپنے ایک ساتھی سے کہا۔ تم ان کے پاس جاؤ اور اس حدیث کے متعلق پوچھو؟ تو انہوں نے فرمایا: سچ کہا، جب سے میں نے ان دونوں کی یہ فضیلت سنی ہے تو میں نے اس وقت سے ان کو نہیں چھوڑا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31806]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31806، ترقيم محمد عوامة ---)
133. ما يقول الرجل إذا ندت به دابته أو بعيره في سفر
جب سفر میں اونٹ یا جانور بدک جائے تو آدمی یوں دعا کرے
ترقیم عوامۃ: 30438 ترقیم الشثری: -- 31807
٣١٨٠٧ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا محمد بن إسحاق عن ابان بن صالح ان رسول الله ﷺ قال:"إذا نفرت دابة احدكم او بعيره (بفلاة) (١) من الارض لا يرى بها احدا فليقل: (اعينوا) (٢) عباد الله، فإنه سيعان" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (بفلات).
(٢) في [ط، هـ]: (أعينوني).
(٣) مرسل منقطع حكمًا؛ أبان تابعي، وابن إسحاق مدلس؛ وأخرجه البيهقي في الشعب (٧٦٩٦) من طريق أبان بن صالح عن مجاهد عن ابن عباس موقوفًا.
حضرت ابان بن صالح فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کسی کا چوپایہ یا اونٹ جنگل میں بدک کر بھاگ جائے، اور اسے کوئی نظر نہ آئے تو وہ یوں دعا کہے: اے اللہ کے بندو! مدد کرو۔ عنقریب اس کی مدد کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31807]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31807، ترقيم محمد عوامة 30438)