مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
175. (باب السيماء)
علامات ایمان کا بیان
ترقیم عوامۃ: 30508 ترقیم الشثری: -- 31878
٣١٨٧٨ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن ثابت عن عبيد الله بن عبيد ان جبريل (موكل) (١) بالحوائج فإذا سال المؤمن ربه قال: (احبس) (٢) (احبس) (٣) (حبا) (٤) لدعائه ان يزداد، وإذا سال الكافر قال: اعطه، اعطه، بغضا لدعائه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (يوكل).
(٢) في [ط]: (حبس)، وفي [ك]: (احبسه).
(٣) في [ب]: (حبسًا)، وفي [ط]: (حبس).
(٤) في [ح]: (حبسًا)، وفي [ط، هـ]: (محبًا).
حضرت ثابت فرماتے ہیں کہ حضرت عبید اللہ بن عبید نے ارشاد فرمایا: بیشک حضرت جبرائیل ضروریات کے پورا کرنے پر مامور ہیں۔ پس جب کوئی مؤمن اپنے رب سے سوال کرتا ہے تو آپ فرماتے ہیں! روک لو، روک لو۔ اس کی دعا کو پسند کرتے ہوئے کہ وہ زیادہ مانگے۔ اور جب کوئی کافر سوال کرتا ہے۔ تو آپ فرماتے ہیں: اس کو دے دو، اس کو دے دو۔ اس کی دعا کو ناپسند کرتے ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31878]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31878، ترقيم محمد عوامة 30508)
ترقیم عوامۃ: 30509 ترقیم الشثری: -- 31879
٣١٨٧٩ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد (عن) (١) ثابت قال: كان انس يقول: لقد تركت بعدي عجائز يكثرن ان يدعين الله ان يوردهن حوض محمد ﷺ (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (بن).
(٢) صحيح؛ أخرجه الحاكم ١/ ١٥٠، وابن أبي عاصم في السنة (٦٩٨)، والآجري في الشريعة (٨٣٨)، وابن المبارك في الزهد (١٦٠٩)، وأبو يعلى (٣٣٥٥).
حضرت ثابت فرماتے ہیں کہ حضرت انس فرمایا کرتے تھے: البتہ تحقیق میں نے چھوڑیں اپنے بعد ایسی بوڑھی عورتیں جو کثرت کے ساتھ اللہ سے دعا مانگتیں تھیں کہ اللہ انہیں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوض پر وارد کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31879]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31879، ترقيم محمد عوامة 30509)
176. ما دعا به النبي ﷺ في مسجد الفتح الذي يقال له: مسجد الأحزاب
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد فتح میں جس کو مسجد احزاب بھی کہا جاتا ہے یوں دعا مانگی
ترقیم عوامۃ: 30510 ترقیم الشثری: -- 31880
٣١٨٨٠ - حدثنا عبيد الله بن موسى قال: اخبرنا موسى بن عبيدة عن عمر بن الحكم الانصاري قال: سالته هل صلى رسول الله ﷺ في مسجد الفتح الذي يقال له مسجد الاحزاب؟ قال: لم يصل فيه (ولكنه) (١) دعا، فكان من دعائه ان قال:"اللهم لك الحمد، لا هادي لمن اضللت، ولا مضل لمن هديت، ولا مهين لمن اكرمت ولا مكرم لمن اهنت، ولا ناصر لمن خذلت، ولا خاذل لمن نصرت، ولا معز لمن اذللت ولا مذل لمن اعززت، ولا رازق لمن (حرمت) (٢) ، ولا حارم لمن رزقت، ولا مانع (لما) (٣) اعطيت، ولا معطى (لما) (٤) منعت، ولا رافع لمن خفضت (٥) ، ولا ساتر (لما) (٦) خرقت، ولا خارق (لما) (٧) سترت، ولا (مقرب) (٨) (لما) (٩) باعدت ولا مباعد (لما) (١٠) قربت"، ثم دعا عليهم فلم يصبح (في المدينة) (١١) ⦗٣٨٢⦘ (كراب) (١٢) من الاحزاب ولا من المشركين إلا اهلكه الله غير حيي بن اخطب وقريظة قتلها الله (١٣) شتتت (١٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (لكنه).
(٢) في [أ، ب، جـ، ط]: (أحرمت).
(٣) في [هـ]: (لمن).
(٤) في [هـ]: (لمن).
(٥) زيدت في [هـ]: (ولا خافض لمن رفعت).
(٦) في [أ، ط، هـ]: (لمن).
(٧) في [هـ]: (لمن).
(٨) في [ك]: (قريب).
(٩) في [هـ]: (لمن).
(١٠) في [هـ]: (لمن).
(١١) في [جـ، ك]: (بالمدينة).
(١٢) أي: أحد، وفي [أ، ح، ط، هـ]: (وكذاب).
(١٣) في [هـ]: زيادة (و).
(١٤) مرسل ضعيف؛ عمر بن الحكم تابعي، وموسى بن عبيدة ضعيف.
حضرت موسیٰ بن عبیدہ فرمافتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن الحکم انصاری سے سوال کیا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسجد فتح میں جسے مسجد احزاب بھی کہا جاتا ہے اس میں کوئی نماز پڑھی؟ آپ نے ارشاد فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں کوئی نماز ادا نہیں فرمائی۔ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس مں ش دعا فرمائی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعا یوں تھی۔! اے اللہ! تیرے لیے ہی تعریف ہے۔ جس کو تو نے گمراہ کیا اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں۔ اور جسے تو نے ہدایت دی اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں۔ اور جسے تو معزز بنا دے اس کی اہانت کرنے والا کوئی نہیں۔ اور جس کی تو اہانت کرے اس کو معزز بنانے والا کوئی نہیں۔ اور جس کو تو رسوا کر دے اس کی مدد کرنے والا کوئی نہیں۔ اور جس کی تو مدد کر دے اس کو رسوا کرنے والا کوئی نہیں۔ اور جس کو تو ذلیل کر دے اس کو عزت دینے والا کوئی نہیں اور جس کو تو عزت دے اسے ذلیل کرنے والا کوئی نہیں۔ اور جس کو تو محروم کر دے اسے رزق دینے والا کوئی نہیں، اور جس کو تو رزق دے اسے محروم کرنے والا کوئی نہیں۔ اور جسے تو عطا کرے اس سے روکنے والا کوئی نہیں۔ اور جس سے تو روک لے اسے عطا کرنے والا کوئی نہیں۔ اور جسے تو پست کردے اسے بلند کرنے والا کوئی نہیں اور جس کو تو پھاڑ دے اس کی پردہ پوشی کرنے والا کوئی نہیں۔ اور جس کی تو پردہ پوشی کرے اس کو پھاڑنے والا کوئی نہیں۔ اور جس کو تو دور کر دے اس کو کوئی قریب نہیں کرسکتا، اور جس کو تو قریب کرلے اس کوئی دور نہیں کرسکتا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دشمنوں کے لیے بد دعا کی۔ پس ان لشکروں میں سے کسی ایک نے بھی اور مشرکین میں سے بھی کسی نے مدینہ میں صبح نہیں کی مگر اللہ نے ہلاک کردیا۔ سوائے حیی بن اخطب اور قبیلہ بنو قریظہ کے! اللہ ان کو ہلاک کرے اور منتشر کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31880]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31880، ترقيم محمد عوامة 30510)
177. دعوة لداود النبي ﷺ
نبی دائود کی دعا کا بیان
ترقیم عوامۃ: 30511 ترقیم الشثری: -- 31881
٣١٨٨١ - حدثنا محمد بن الحسن (الاسدي) (١) قال: حدثنا يحيى بن المهلب عن عطاء بن السائب عن ابي عبد الله الجدلي قال: كان داود النبي ﷺ (يقول) (٢) :"اللهم إني اعوذ بك من جار عينه تراني وقلبه يرعاني، إن راى خيرا (دفنه) (٣) وإن راى شرا اشاعه" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [أ، ط]: (ذاعه)، وفي [ب]: (اذاعه).
(٤) ضعيف منقطع؛ محمد بن الحسن الأسدي ضعيف، وعطاء اختلط، وأبو عبد اللَّه الجدلي لم يدرك ذلك.
حضرت ابوعبد اللہ الجدلی فرماتے ہیں کہ نبی داؤد یوں دعا فرمایا کرتے تھے: اے اللہ! میں تیری پناہ لیتا ہوں پڑوسی کی آنکھ سے جو مجھے دیکھتی ہے اور اس کے دل سے جو میری نگرانی کرتا ہے۔ اگر وہ کوئی بھلائی دیکھتا ہے تو اسے چھپا لیتا ہے۔ اور اگر وہ کوئی برائی دیکھتا ہے تو اس کو پھیلا دیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31881]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31881، ترقيم محمد عوامة 30511)
ترقیم عوامۃ: 30512 ترقیم الشثری: -- 31882
٣١٨٨٢ - حدثنا سعيد بن زكريا عن عبد الله بن مؤمل عن (ابن) (١) ابي مليكة قال: كان ابن عباس إذا اتي بعطر دعا قبل ذلك (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، ط].
(٢) حسن؛ سعيد بن زكريا صدوق.
حضرت ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس عطر لایا جاتا تو آپ اس سے پہلے دعا فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31882]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31882، ترقيم محمد عوامة 30512)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 31883
٣١٨٨٣ - وبلغنا ان الدعاء قبل ذلك (يستجاب) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (مستجاب).
اور ہمیں خبر پہنچی ہے کہ اس سے پہلے دعا قبول ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31883]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31883، ترقيم محمد عوامة ---)
178. ما يدعو به الرجل إذا فرغ من وضوئه
جب آدمی وضو سے فارغ ہو تو یوں دعا کرے اور یہ کلمات پڑھے
ترقیم عوامۃ: 30513 ترقیم الشثری: -- 31884
٣١٨٨٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي هاشم الواسطي عن ابي مجلز عن قيس بن عباد عن ابي سعيد الخدري قال: من قال إذا فرغ من وضوئه: سبحانك اللهم وبحمدك، اشهد ان لا إله إلا انت، استغفرك واتوب إليك، ختمت بخاتم، ثم رفعت تحت العرش فلم يكسر إلى يوم القيامة (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه النسائي (٩٩١١)، وعبد الرزاق (٧٣٠ و ٦٠٢٣)، وابن السني (٨٢)، والطبراني في الدعاء (٣٩١)، وورد مرفوعًا أخرجه النسائي (٩٩٠٩)، والحاكم ١/ ٥٦٤، وأحمد في العلل ٢/ ٢٥١، والطبراني في الأوسط (١٤٥٥)، وابن السني (٣٠)، والبيهقي في الدعوات (٥٩) وفي الشعب (٢٧٥٤)، والخطيب ٨/ ٢٤.
حضرت قیس بن عباد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو سعید خدری نے ارشاد فرمایا: جو شخص وضو سے فارغ ہو کر یہ کلمات پڑھے: پاک ہے تو اے اللہ! اور سب تعریف تیرے لیے ہے۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔ میں تجھ سے معافی مانگتا ہوں۔ اور تیرے سامنے توبہ کرتا ہوں۔ تو ان کلمات پر ایک مہر لگا دی جاتی ہے اور انہیں عرش کے نیچے کی جانب اٹھا لیا جاتا ہے، پھر اسے قیامت کے دن تک نہیں توڑا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31884]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31884، ترقيم محمد عوامة 30513)
ترقیم عوامۃ: 30514 ترقیم الشثری: -- 31885
٣١٨٨٥ - حدثنا عبد الله بن نمير وعبد الله بن داود عن الاعمش عن إبراهيم بن المهاجر عن سالم بن ابي الجعد قال: كان علي يقول إذا فرغ من وضوئه: اشهد ان لا إله إلا الله واشهد ان محمدا عبده ورسوله، رب اجعلني من التوابين واجعلني من المتطهرين (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ إبراهيم بن مهاجر صدوق، أخرجه عبد الرزاق (٧٣١)، وابن فضيل في الدعاء (٦٢)، وقد ورد الخبر من طريق سالم عن ثوبان، أخرجه الطبراني في الأوسط (٤٨٩٥).
حضرت سالم بن ابی الجعد فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ وضو سے فارغ ہو کر یوں دعا فرمایا کرتے تھے؛ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی بھی معبود برحق نہیں۔ اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ میرے رب، مجھے توبہ کرنے والوں میں سے بنا دے، اور مجھے پاک صاف بندوں میں سے بنا دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31885]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31885، ترقيم محمد عوامة 30514)
ترقیم عوامۃ: 30515 ترقیم الشثری: -- 31886
٣١٨٨٦ - حدثنا زيد بن الحباب قال: حدثنا عمرو (بن) (١) (عبد الله) (٢) بن وهب النخعي عن زيد العمي عن انس بن مالك عن النبي ﷺ قال:"من توضا فقال: اشهد ان لا إله إلا الله وحده لا شريك له واشهد ان محمدا عبده ورسوله ⦗٣٨٤⦘ (ثلاث مرات) (٣) ، فتحت له ثمانية ابواب (٤) الجنة يدخل من ايها شاء" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (عن).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (عبيد اللَّه).
(٣) في [ط، هـ]: (ثلاثًا).
(٤) في [جـ، ك]: زيادة (من).
(٥) ضعيف؛ لضعف زيد العمي، أخرجه أحمد (١٣٧٩٢)، وابن ماجه (٤٦٩)، وابن السني (٣٣)، والطبراني في الدعاء (٣٨٥).
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص وضو کرے اور پھر تین مرتبہ یہ کلمات پڑھے! میں گواہی دیتا ہوں کہ نہیں ہے کوئی معبود سوائے اللہ کے وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔ اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ تو اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔ جس سے چاہے گا جنت میں داخل ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31886]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31886، ترقيم محمد عوامة 30515)
ترقیم عوامۃ: 30516 ترقیم الشثری: -- 31887
٣١٨٨٧ - حدثنا ابو عبد الرحمن (المقرئ) (١) عن سعيد بن (ابي) (٢) ايوب قال: حدثني زهرة بن (٣) معبد ابو عقيل ان ابن عم له اخبره انه سمع عقبة بن عامر يقول: قال رسول الله ﷺ:"من توضا فاتم وضوءه، ثم رفع راسه إلى السماء، فقال: اشهد ان لا إله إلا الله وحده لا شريك له وان محمدا عبده ورسوله، فتحت له ثمانية ابواب (من) (٤) الجنة يدخل من ايها شاء" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (المقبري)، وفي [ك]: (المقزي)، وفي [أ، ط، هـ]: (المنقري).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، ك].
(٣) في [ط]: زيادة (أبي).
(٤) سقط من: [ط، هـ].
(٥) مجهول؛ لجهالة ابن عم زهرة، أخرجه أحمد (١٧٣٦٣)، وأبو داود (١٧٢)، وأبو يعلى (١٨٠)، والبزار (٢٤٢)، والدارمي (٧١٦)، والطبراني ١٧/ (٩١٦)، وأصله بدون رفع البصر أخرجه مسلم (٢٣٤)، وأحمد (١٧٣١٤).
حضرت عقبہ بن عامر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص وضو کرے اور اچھی طرح وضو مکمل کرے، پھر اپنا سر آسمان کی طرف اٹھا کر یہ کلمات پڑھے: میں گواہی دیتا ہوں اس بات کی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہں اور یقینا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ تو اسے کے لیے جنت کے آٹھوں دروازوں کو کھول دیا جاتا ہے۔ جس سے چاہے وہ جنت میں داخل ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31887]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31887، ترقيم محمد عوامة 30516)