🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
151. ما قالوا: في ليلة النصف من شعبان وما يغفر فيها من الذنوب
جن لوگوں نے شعبان کی پندرہویں رات کے بارے میں کہا کہ اس میں تمام گناہوں کو معاف کر دیا جاتا ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30478 ترقیم الشثری: -- 31848
٣١٨٤٨ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن حجاج عن يحيى بن ابي كثير عن عروة عن عائشة قالت: كنت إلى جنب النبي ﷺ ففقدته (فابتغيته) (١) فإذا هو بالبقيع رافعا يديه يدعو فقال:"يا ابنة ابي بكر (اخشيت) (٢) ان (الله يحيف) (٣) عليك ورسوله، إن الله ينزل في هذه الليلة (ليلة) (٤) النصف من شعبان فيغفر فيها من الذنوب اكثر من عدد شعر معز كلب" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (فاتبعته).
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: (أحسبت).
(٣) في [جـ، ك]: (يحيف اللَّه).
(٤) سقط من: [هـ].
(٥) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس، أخرجه أحمد (٢٦٠١٨)، والترمذي (٧٣٩)، وابن ماجه (١٣٨٩)، وعبد ابن حميد (١٥٠٩)، والدارقطني في النزول (٨٩)، واللالكائي (٧٦٤)، والبغوي (٩٩٢)، والبيهقي في شعب الإيمان (٣٨٢٦)، وإسحاق (٨٥٠).

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پہلو میں تھی پس میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گم پایا تو میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تلاش کرنے لگی اچانک میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بقیع میں اپنے ہاتھوں کو اٹھائے ہوئے دعا فرما رہے تھے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمانے لگے: اے ابوبکر کی بیٹی! کیا تجھے خوف ہے کہ اللہ اور اس کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تجھ پر ظلم کریں گے؟ بیشک اللہ شعبان کی اس پندرہویں رات میں اترتے ہیں اور اس میں قبیلہ بنو کلب کی بکریوں کے بالوں کی تعداد سے بھی زیادہ گناہوں کو معاف فرماتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31848]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31848، ترقيم محمد عوامة 30478)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30479 ترقیم الشثری: -- 31849
٣١٨٤٩ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن حجاج عن مكحول عن كثير بن مرة الحضرمي قال: قال رسول الله ﷺ:"إن الله ينزل ليلة النصف من شعبان فيغفر فيها الذنوب إلا لمشرك او مشاحن" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل منقطع حكمًا؛ كثير من مرة تابعي، وحجاج مدلس، أخرجه عبد الرزاق (٧٩٢٣)، والحارث (٣٣٨/ بغية)، والبيهقي في الشعب (٣٨٣١)، وورد من حديث كثير عن عوف عند البزار (٢٧٥٤)، ومن حديث كثير عن عائشة عند الفاكهي ٣/ ٨٥، ومن حديث كثير عن يزيد بن جارية عند ابن قانع ٣/ ٢٢٧، ومن حديث كثير بن مرة عن معاذ في مسند الشاميين للطبراني (٢٠٥).
حضرت کثیر بن مرۃ الحضرمی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک اللہ شعبان کی پندرہویں رات کو اترتے ہیں پھر اس رات میں لوگوں کے گناہوں کو معاف فرماتے ہیں سوائے مشرک اور دل میں کینہ رکھنے والے کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31849]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31849، ترقيم محمد عوامة 30479)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
152. (في الدعاء للمجوس)
مجوسی کے لیے دعا کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30480 ترقیم الشثری: -- 31850
٣١٨٥٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن موسى بن عبيدة عن ابي بكر بن انس بن مالك قال: كان له مجوس يعملون له في ارضه وكان يقول لهم: اطال الله اعماركم واكثر اموالكم فكانوا يفرحون (بذلك) (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: سقط.
(٢) ضعيف؛ موسى بن عبيد ضعيف.

حضرت موسیٰ بن عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر بن انس بن مالک رحمہ اللہ کے پاس زرتشت تھے جو ان کی زمین میں کام کیا کرتے تھے۔ اور آپ ان کے لیے دعا فرمایا کرتے تھے: اللہ تمہاری عمریں لمبی کرے اور تمہارے مال کو زیادہ فرمائے۔ پس وہ لوگ اس دعا سے بہت خوش ہوتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31850]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31850، ترقيم محمد عوامة 30480)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
153. (ما يدعى به في ركعتي الطواف)
طواف کی دو رکعتوں میں یوں دعا کی جائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30481 ترقیم الشثری: -- 31851
٣١٨٥١ - حدثنا يعلى بن عبيد قال: حدثنا محمد بن سوقة عن نافع قال: كان ابن عمر إذا قدم حاجا او معتمرا طاف بالبيت وصلى ركعتين، وكان جلوسه فيها اطول من قيامه ثناء على ربه ومسالة، فكان يقول: حين يفرغ من ركعتيه وبين ⦗٣٧٠⦘ الصفا والمروة: اللهم اعصمني بدينك وطاعتك وطاعة رسولك ﷺ، اللهم جنبني حدودك، اللهم اجعلني (ممن) (١) يحبك ويحب ملائكتك ورسلك وعبادك الصالحين، (اللهم حببني إليك وإلى ملائكتك ورسلك، اللهم آتني من خير ما تؤتي عبادك الصالحين) (٢) في الدنيا والآخرة، اللهم (يسرني لليسرى) (٣) وجنبني العسرى، واغفر لي في الآخرة والاولى، اللهم اوزعني ان اوفي بعهدك الذي عاهدتني عليه، اللهم (اجعلني) (٤) من ائمة المتقين واجعلني من ورثة جنة النعيم، واغفر لي (خطيئتي) (٥) يوم الدين (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (من).
(٢) ما بين القوسين ساقط من: [ب].
(٣) في [أ، ب]: (يسري لي اليسرى).
(٤) في [أ، ب، ط]: (اجعله).
(٥) في [ك]: (خطئي)، وفي [جـ]: (خطئتي).
(٦) صحيح.

حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب حج یا عمرہ کرنے کے لیے تشریف لاتے تو بیت اللہ کا طواف کرتے اور دو رکعت نماز پڑھتے۔ اور ان دونوں رکعات میں آپ کا بیٹھنا آپ کے قیام سے زیادہ لمبا ہوتا، آپ اپنے رب کی ثنا کرتے اور دعا مانگتے۔ پس جب آپ دو رکعات سے فارغ ہوجاتے تو اور صفا اور مروہ کے درمیان یوں دعا فرماتے: اے اللہ! تو اپنے دین کے ذریعہ اور اپنی اطاعت و فرمانبرداری اور اپنے رسول کی اطاعت و فرمانبرداری کے ذریعہ میری حفاظت فرما۔ اے اللہ! تو مجھے اپنی حدود میں پڑنے سے بچا لے۔ اے اللہ! مجھے ان لوگوں میں سے بنا دے جو تجھ سے محبت کرتے ہیں اور تیرے فرشتوں اور تیرے رسولوں اور تیرے نیک بندوں سے محبت کرتے ہیں، اے اللہ! تو مجھے اپنا محبوب بنا لے، اور اپنے فرشتوں اور اپنے رسولوں کی طرف محبوب کر دے، اے اللہ! تو مجھے بھلائی عطا کر جو تو اپنے نیک بندوں کو دنیا اور آخرت میں عطا کرے گا۔ اے اللہ! میرے لیے آسانی پیدا فرما۔ اور مجھے سختی سے بچا لے۔ اور دنیا اور آخرت میں میری مغفرت فرما، اے اللہ! مجھے توفیق دے کہ میں تیرے اس وعدہ کو پورا کروں جو تو نے مجھ سے کیا، اے اللہ! مجھے متقی پیشواؤں میں سے بنا دے، اور مجھے نعمتوں والی جنت کے وارثوں میں سے بنا دے، اور یوم حساب کو میری غلطیوں کی مغفرت فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31851]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31851، ترقيم محمد عوامة 30481)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
154. ما يدعو به الرجل إذا أتى المسجد يوم الجمعة
جب آدمی جمعہ کے دن مسجد آئے تو یوں دعا کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30482 ترقیم الشثری: -- 31852
٣١٨٥٢ - حدثنا يعلى قال: حدثنا عثمان بن حكيم عن جابر بن زيد ابي الشعثاء قال: إذا اتيت يوم الجمعة فاقعد على باب المسجد وقل: اللهم اجعلني اليوم (من) (١) اوجه من توجه إليك واقرب من تقرب إليك وانجح من (طلب ودعا) (٢) ، ثم ادخل وسل تعطه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، س، هـ].
(٢) في [جـ، ك]: (دعا وطلب).

حضرت عثمان بن حکیم فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید ابو الشعثائ نے فرمایا: جب تو جمعہ کی نماز کے لیے آئے تو مسجد کے دروازے پر بیٹھ کر یوں دعا کر! اے اللہ! تو آج کے دن مجھے تیری طرف متوجہ ہونے والوں میں سب سے زیادہ باوجاہت، اور تیرا قرب چاہنے والوں میں سب سے زیادہ قریب، اور مانگنے اور دعا کرنے والوں میں سب سے زیادہ کامیاب بنا دے۔ پھر مسجد میں داخل ہو اور مانگو تم کو عطا کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31852]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31852، ترقيم محمد عوامة 30482)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
155. ما يدعى به (للمسكين) وكيف يرد عليهم؟
مسکین کے لیے دعا کی جائے، اور کیسے ان کی دعا میں کہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30483 ترقیم الشثری: -- 31853
٣١٨٥٣ - (حدثنا ابو بكر) (١) حدثنا شعبة عن عاصم مولى (لقريبة) (٢) بنت عبد الرحمن بن ابي بكر قال: سمعت قريبة تحدث عن عائشة انها قالت: لا (تقولي) (٣) للمسكين بورك فيه فإنه (يسال) (٤) البر والفاجر، ولكن قولي: يرزقنا الله وإياك (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، جـ، ح، ط، هـ]، والمؤلف لا يروي عن شعبة مباشرة فلعله (ابن عياش).
(٢) في [أ، ب، ط]: (العربية)، وفي [هـ]: (القريبة).
(٣) في [ك]: (تقل).
(٤) في [جـ، ك]: (يسل).
(٥) مجهول؛ لجهالة قريبة.

حضرت قریبہ فرماتی ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا: تم مسکین کو یوں مت کہو: تمہیں برکت دی جائے۔ اس لیے کہ نیکو کار اور بدکار سوال کرتا ہے۔ لیکن اس طرح کہا کرو! اللہ ہمیں اور تمہیں رزق عطا فرمائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31853]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31853، ترقيم محمد عوامة 30483)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
156. في الرهصة تصيب الدابة
جانور کے کھر میں زخم لگنے کی صورت میں یوں دعا کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30484 ترقیم الشثری: -- 31854
٣١٨٥٤ - حدثنا مروان بن معاوية عن صبيح مولى بني مروان عن مكحول قال: سمعته يقول في الرهصة: بسم الله انت الواقي وانت الشافي وانت الباقي، ثم يقعد في خيط قنب جديد او شعر ثم يربط به الدابة للرهصة.
حضرت صبیح جو بنو مروان کے آزاد کردہ غلام ہیں فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مکحول کو جانور کے کھر میں زخم کے لیے یوں دعا کرتے ہوئے سنا: اللہ کے نام کے ساتھ تو ہی بچانے والا، اور تو ہی شفا دینے والا ہے، اور تو ہی باقی رہنے والا ہے، پھر آپ سن کے نئے دھاگے یا بال میں گرہ لگاتے، پھر اس سے جانور کو اس کے کھر کے زخم کے لیے باندھ دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31854]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31854، ترقيم محمد عوامة 30484)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
157. دعاء طاوس
سیدنا طاؤس کی دعا کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30485 ترقیم الشثری: -- 31855
٣١٨٥٥ - حدثنا الفضل بن دكين عن سفيان عن محمد بن سعيد او سعيد بن محمد قال: كان من دعاء طاوس يقول: اللهم (امنعني) (١) المال والولد، وارزقني ⦗٣٧٢⦘ (الإيمان) (٢) والعمل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (امتعني).
(٢) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (الأموال)، وانظر: المعونة ١/ ٣٩٩، والموضح للخطيب ١/ ٢٣، وطبقات ابن سعد ٥/ ٥٤٠، والبداية والنهاية ٩/ ٢٤٠، وتاريخ الإسلام ٧/ ١١٩، والنجوم الزاهرة ١/ ٢٦٠.

حضرت محمد بن سعید یا سعید بن محمد فرماتے ہیں کہ حضرت طاوس کی دعا یوں ہوتی تھی: اے اللہ! تو مجھ سے مال اور اولاد کو روک لے اور مجھے ایمان اور عمل کی دولت عطا فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31855]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31855، ترقيم محمد عوامة 30485)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
158. ما كان النبي ﷺ يعظمه من الدعاء
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس دعا کو شاندار طریقہ سے کرتے تھے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30486 ترقیم الشثری: -- 31856
٣١٨٥٦ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا فطر عن عبد الرحمن بن سابط قال: كان رسول الله ﷺ يدعو بهؤلاء الكلمات ويعظمهن:"اللهم (١) فارج (الهم) (٢) وكاشف الكرب، ومجيب المضطرين، ورحمن الدنيا والآخرة ورحيمهما: ارحمني اليوم رحمة (واسعة) (٣) تغنيني بها عن رحمة من سواك" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: زيادة (يا).
(٢) في [جـ، ك]: (الفم).
(٣) سقط من: [جـ، ك].
(٤) مرسل؛ عبد الرحمن بن سابط تابعي.

حضرت عبد الرحمن ابن سابط فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کلمات کے ذریعہ دعا کرتے تھے اور ان کو بہت عظیم سمجھتے: اے غم کو دور کرنے والے، اور مصیبت کو اٹھانے والے، اور مجبوروں کی دعاؤں کا جواب دینے والے، دنیا اور آخرت کے رحمن اور ان دونوں کے رحیم، آج کے دن مجھ پر ایسی وسیع رحمت فرما جو مجھے تیرے علاوہ کی رحمت سے بےنیاز کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31856]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31856، ترقيم محمد عوامة 30486)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
159. من قال: الدعاء يرد القدر
جو شخص یوں کہتا ہے: دعا تقدیر کو رد کر دیتی ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30487 ترقیم الشثری: -- 31857
٣١٨٥٧ - حدثنا وكيع والفضل بن دكين عن سفيان عن عبد الله بن عيسى عن عبد الله بن ابي الجعد عن ثوبان قال: قال رسول الله ﷺ:"لا يرد القدر إلا الدعاء، ولا يزيد في العمر إلا البر" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) فيه جهالة؛ لحال عبد اللَّه بن أبي الجعد، أخرجه أحمد (٢٢٣٨٦)، وابن ماجه (٩٠)، والحاكم ١/ ٤٩٣، ووكيع في الزهد (٤٠٧)، وابن حبان (٨٧٢)، وهناد في الزهد (١٠٠٩)، وابن المبارك في الزهد (٨٦)، والطحاوي في شرح المشكل (٣٠٦٩)، والطبراني (١٤٤٢)، والقضاعي في مسند الشهاب (٨٣١)، والبغوي (٣٤١٨).
حضرت ثوبان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تقدیر کو کوئی چیز ٹال نہیں سکتی سوائے دعا کے، اور عمر میں کوئی چیز بھی اضافہ نہیں کرسکتی سوائے نیکی کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31857]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31857، ترقيم محمد عوامة 30487)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں