مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
168. (ما يدعو به الرجل إذا رأى الكوكب ينقض)
جب آدمی ستارہ ٹوٹتا ہوا دیکھے تو یوں دعا کرے
ترقیم عوامۃ: 30498 ترقیم الشثری: -- 31868
٣١٨٦٨ - (حدثنا هاشم بن القاسم قال: حدثنا ابو عقيل قال) (١) : حدثنا (عمرو) (٢) بن خالد قال: سمعت زيد بن علي يحدث عن ابيه عن جده قال: كان إذا راى الكوكب منقضا قال: اللهم صوبه، واصب به، وقنا شر ما يتبع (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من النسخ، وسبق أن ورد الخبر ٤/ ١٠٣ [٢٨٢٢٤]، فأثبت السقط منه، وهو نفس إسناد الخبر الذي يليه.
(٢) في [جـ، ز، ك]: (عمر).
(٣) ضعيف جدًا؛ عمرو بن خالد متروك.
حضرت زید بن علی اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا سے نقل کرتے ہیں کہ وہ جب کوئی ٹوٹا ہوا ستارہ دیکھتے تو یوں دعا فرماتے: اے اللہ! تو اس کو نشانے پر پہنچا دے اور اس کے ذریعہ نشانہ لگا۔ اور ہمیں بچا اس شر سے جو اس کے پیچھے آنے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31868]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31868، ترقيم محمد عوامة 30498)
169. ما يقول: الرجل إذا ابتاع مملوكا وما يقول: إذا رأى البرق
جب آدمی کوئی غلام خریدے تویوں کہے اور جب بجلی دیکھے تو یوں کہے
ترقیم عوامۃ: 30499 ترقیم الشثری: -- 31869
٣١٨٦٩ - حدثنا هاشم بن القاسم قال: حدثنا ابو عقيل قال: حدثنا مجالد عن الشعبي عن مسروق قال: كان ابن مسعود إذا اشترى مملوكا (قال) (١) : اللهم بارك لنا فيه، واجعله طويل العمر، كثير الرزق (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) ضعيف؛ لضعف مجالد.
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود جب کوئی غلام خریدتے تو یوں دعا فرماتے: اے اللہ! تو ہمارے لیے اس میں برکت پیدا فرما۔ اور اس کو لمبی عمر والا اور زیادہ رزق والا بنا دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31869]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31869، ترقيم محمد عوامة 30499)
ترقیم عوامۃ: 30500 ترقیم الشثری: -- 31870
٣١٨٧٠ - حدثنا هاشم بن القاسم قال: حدثنا ابو عقيل عن شيخ حدثه قال: سالت ابن سيرين ما اقول في البرق إذا رايته؟ قال: تغمض عينيك وتذكر الله.
حضرت ابو عقیل فرماتے ہیں کہ ان کے استاذ نے ارشاد فریایا: میں نے حضرت ابن سیرین سے پوچھا! جب میں بجلی کی چمک دیکھوں تو کیا کہوں؟ آپ نے ارشاد فرمایا: تم اپنی دونوں آنکھوں کو بند کرلو اور اللہ کا ذکر کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31870]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31870، ترقيم محمد عوامة 30500)
170. ما يقال: إذا قال المؤذن: أشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمدا رسول الله
جب مؤذن کہے! میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، تو یوں کہا جائے گا
ترقیم عوامۃ: 30501 ترقیم الشثری: -- 31871
٣١٨٧١ - حدثنا ابو اسامة قال: حدثني عبد الله بن الوليد عن زياد عن الحسن ⦗٣٧٨⦘ قال: من قال إذا قال: المؤذن اشهد ان لا إله إلا الله (و) (١) اشهد ان محمدا رسول الله: (وانا (اشهد) (٢) مع) (٣) من شهد، كان له اجر من شهد ومن لم يشهد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك].
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [أ، ب، جـ، ك]: (من أنا وأشهد).
حضرت زیاد فرماتے ہیں کہ حسن نے ارشاد فرمایا: جو شخص اس وقت یہ کلمات پڑھے۔ جب مؤذن یوں کہتا ہے: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ بیشک محمد اللہ کے رسول ہیں۔ اور میں گواہی دینے والے کے ساتھ گواہی دیتا ہوں۔ تو کہنے والے کے لیے گواہی دینے والوں کے اور گواہی نہ دینے والوں کے برابر ثواب ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31871]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31871، ترقيم محمد عوامة 30501)
171. الاستعاذة من الشيطان
شیطان سے پناہ مانگنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 30502 ترقیم الشثری: -- 31872
٣١٨٧٢ - حدثنا ابن نمير عن ابي جعفر بياع الطعام قال: كان ابو جعفر يقول: اعوذ بالله (من) (١) (شر) (٢) الشيطان والسلطان، وشر النبطي إذا استعرب، وشر العربي إذا استنبط، فقيل: وكيف يستنبط العربي؟ قال: إذا اخذ باخذهم وزيهم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تكررت في: [أ، ب].
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت ابو جعفر جو کھانا فروش ہیں فرماتے ہیں کہ حضرت ابو جعفر نے ارشاد فرمایا: میں اللہ کی پناہ لیتا ہوں شیطان اور بادشاہ کے شر سے، اور نبطی کے شر سے جب وہ بتکلف عربی بنے اور عربی کے شر سے جب وہ بتکلف نبطی بنے۔ ان سے پوچھا گیا! عربی کیسے بتکلف نبطی بنے گا؟ آپ نے فرمایا: جب وہ ان کے طور طریقے اور لباس اپنا لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31872]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31872، ترقيم محمد عوامة 30502)
172. ما أمر النبي ﷺ عائشة حين أمرها أن توجز في الدعاء
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عائشہ کو یوں حکم فرمایا: جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دعا میں اختصار کرنے کا حکم فرمایا
ترقیم عوامۃ: 30503 ترقیم الشثری: -- 31873
٣١٨٧٣ - حدثنا عبد الله بن نمير عن عبد الملك بن ابي سليمان عن رجل من اهل البصرة قال: اتى رسول الله ﷺ بهدية، وعائشة قائمة تصلي، فاعجبه ان تاكل معه فقال:"يا عائشة اجمعي واوجزي (قال) (١) : قولي: اللهم إني اسالك من الخير كله عاجله وآجله، واعوذ بك من الشر كله عاجله وآجله، وما قضيت من قضاء فبارك لي فيه واجعل عاقبته إلى خير" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (و).
(٢) مرسل مجهول؛ الرجل التابعي مجهول، وتقدم بإسناد آخر رقم [٣١٣١٤].
اہل بصرہ میں سے ایک آدمی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک ہدیہ لایا گیا۔ اس حال میں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کھڑے ہو کر نماز پڑھ رہی تھیں۔ پس آپ نے چاہا کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کھائیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے عائشہ رضی اللہ عنہا! سمیٹ اور مختصر کر۔ فرمایا: یوں کہو! اے اللہ! میں تجھ سے تمام بھلائی کا سوال کرتی ہوں جو جلدی ملنے والی ہو اور جو دیر سے ملنے والی ہو۔ اور میں تیری پناہ لیتی ہوں تمام برائیوں سے جو جلدی آنے والی ہیں اور جو دیر سے آنے والی ہیں۔ اور تو نے جو بھی فیصلہ فرمایا، پس تو اس فیصلہ میں میرے لیے برکت پیدا فرما، اور اس کے انجام کو اچھا کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31873]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31873، ترقيم محمد عوامة 30503)
173. ما أمر به المحموم إذا اغتسل أن يدعو به
بخار میں مبتلا شخص کو حکم دیا گیا ہے کہ جب وہ غسل کرے تو یوں دعا کرے
ترقیم عوامۃ: 30504 ترقیم الشثری: -- 31874
٣١٨٧٤ - حدثنا معاوية بن هشام قال: حدثنا سفيان عن عبد الملك بن عمير عن رجل عن مكحول قال: قال رسول الله ﷺ:"ما من رجل يحم (فيغتسل) (١) ثلاثة ايام متتابعة (يقول) (٢) عند كل غسل: بسم الله اللهم (إني) (٣) إنما اغتسلت (التماس) (٤) شفائك وتصديق نبيك (محمد ﷺ) (٥) ، إلا كشف عنه" (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (فليغتسل).
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: (فيقول).
(٣) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٤) في [أ، ط، هـ]: (رجاء).
(٥) سقط من: [ك].
(٦) مرسل مجهول؛ مكحول تابعي، والراوي عنه مبهم.
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا! کوئی آدمی نہیں جو بخار میں مبتلا ہو پھر وہ تین دن پے در پے غسل کرے اور ہر غسل کے وقت یوں کہے: اللہ کے نام کے ساتھ: اے اللہ! بیشک میں نے شفا کی درخواست کرتے ہوئے غسل کیا اور تیرے نبی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تصدیق کرتے ہوئے۔ مگر یہ کہ اس سے بخار کی تکلیف دور کردی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31874]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31874، ترقيم محمد عوامة 30504)
174. ما ذكر مما قاله يوسف ﵇ حين رأى عزيز مصر
ان کلمات کا بیان جو سیدنا یوسف نے عزیز مصر کو دیکھتے وقت کہے
ترقیم عوامۃ: 30505 ترقیم الشثری: -- 31875
٣١٨٧٥ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا يونس بن ابي إسحاق عن زيد العمي قال: لما راى يوسف عزيز مصر قال: اللهم إني اسالك بخيرك من خيره واعوذ بقوتك من شره (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف زيد العمي.
حضرت زید العمی فرماتے ہیں کہ جب حضرت یوسف نے عزیز مصر کو دیکھا تو یوں دعا فرمائی: اے اللہ! میں اس کی خیر سے تیری خیر کا سوال کرتا ہوں۔ اور میں اس کے شر سے تیری طاقت کی پناہ لیتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31875]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31875، ترقيم محمد عوامة 30505)
175. (باب السيماء)
علامات ایمان کا بیان
ترقیم عوامۃ: 30506 ترقیم الشثری: -- 31876
٣١٨٧٦ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن حميد ان سعيد بن ابي الحسن كان يقول: اللهم سومنا سيماء الإيمان، والبسنا لباس التقوى.
حضرت حمید فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن ابو الحسن یوں دعا فرمایا کرتے تھے: اے اللہ! ہم پر ایمان کی علامت لگا دے۔ اور ہمیں تقوے کا لباس پہنا دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31876]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31876، ترقيم محمد عوامة 30506)
ترقیم عوامۃ: 30507 ترقیم الشثری: -- 31877
٣١٨٧٧ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة (عن ثابت) (١) قال: كنا في مكان لا (تنفذه) (٢) الدواب فقمت وانا اقرا هؤلاء الآيات: ﴿غافر الذنب وقابل التوب شديد العقاب﴾ [غافر: ٣] ، قال: فمر شيخ على بغلة شهباء قال: قل: يا غافر الذنب اغفر ذنبي، يا قابل التوب اقبل توبتي، يا شديد العقاب اعف عن عقابي، يا ذا الطول طل علي بخير، قال: فقلتها ثم نظرت فلم اره.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) في [هـ]: (تفذه)، وفي [ط]: (ينفذه).
حضرت حماد بن سلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ثابت نے ارشاد فرمایا: کہ ہم لوگ ایسی جگہ میں تھے جسے جانور پار نہیں کر پا رہے تھے۔ پس میں کھڑا ہوا اس حال میں کہ میں ان آیات کی تلاوت کر رہا تھا! ترجمہ! گناہ کو معاف کرنے والے، اور توبہ قبول کرنے والے، سخت پکڑ والے۔ آپ فرماتے ہیں: پس ایک بزرگ سرمئی رنگ کے خچر پر سوار ہو کر گزرے اور فرمایا: یوں کہو، اے گناہوں کو معاف کرنے والے، میرے گناہ کو معاف فرما، اے توبہ قبول کرنے والے، میری توبہ کو قبول فرما۔ اے سخت پکڑ والے، مجھ سے میری سزا کو معاف فرما۔ اے فضل و احسان والے! مجھ پر بھلائی کے ساتھ احسان فرما۔ آپ فرماتے ہیں! میں نے ان کلمات کو پڑھا۔ پھر میں نے دیکھا تو مجھے وہاں کوئی دکھائی نہیں دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31877]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31877، ترقيم محمد عوامة 30507)