مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
148. ما يدعو به الرجل (ويقوله) إذا وضع الميت في قبره
جب میت کو قبر میں رکھ دیا جائے تو یوں دعا مانگے اور یہ کلمات پڑھے
ترقیم عوامۃ: 30468 ترقیم الشثری: -- 31838
٣١٨٣٨ - حدثنا ابو الاحوص عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا وضعت الميت في القبر، فقل: بسم الله وعلى (ملة) (١) رسول الله ﷺ.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (سنة).
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا؛ جب تم میت کو قبر میں اتارو تو یہ کلمات پڑھو! اللہ کے نام کے ساتھ، اور اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طریقہ پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31838]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31838، ترقيم محمد عوامة 30468)
ترقیم عوامۃ: 30469 ترقیم الشثری: -- 31839
٣١٨٣٩ - حدثنا عبد الرحيم بن (سليمان عن) (١) إسماعيل بن ابي خالد عن (جبير) (٢) بن عدي قال: اخبرت ان علي بن ابي طالب كان يقول إذا ⦗٣٦٦⦘ (ادخل) (٣) الميت في قبره: بسم الله وعلى ملة رسول الله ﷺ وتصديق كتابك ورسلك (وباليقين) (٤) بالبعث بعد الموت، اللهم ارحب عليه قبره وبشره بالجنة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) كذا في النسخ.
(٣) في [جـ]: (دخل)، وفي [ط]: (إذ أضل).
(٤) في [هـ]: (واليقين).
حضرت جبیر بن عدی فرماتے ہیں کہ مجھے خبر دی گئی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ یہ دعا پڑھتے تھے جب کسی میت کو قبر میں داخل کیا جاتا: اللہ کے نام کے ساتھ! اور اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طریقہ پر، اور تیری کتاب اور تیرے رسولوں کی تصدیق کے ساتھ، اور مرنے کے بعد دوبارہ اٹھنے کے یقین کے ساتھ، اے اللہ! اس پر اس کی قبر کو کشادہ کر دے اور اس کو جنت کی خوش خبری دے دیجیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31839]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31839، ترقيم محمد عوامة 30469)
ترقیم عوامۃ: 30470 ترقیم الشثری: -- 31840
٣١٨٤٠ - حدثنا معتمر بن سليمان عن ابيه عن حصين عن إبراهيم التيمي قال: إذا وضع الميت في القبر فقل: بسم الله وإلى الله، وعلى سنة رسول الله ﷺ.
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم التیمی نے ارشاد فرمایا: جب میت کو قبر میں اتارا جائے۔ تو یہ کلمات پڑھو! اللہ کے نام کے ساتھ، اور اللہ کی طرف، اور اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طریقہ پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31840]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31840، ترقيم محمد عوامة 30470)
149. ما يدعى به للميت بعد ما يدفن
میت کو دفنانے کے بعد اس کے لیے یوں دعا کی جائے
ترقیم عوامۃ: 30471 ترقیم الشثری: -- 31841
٣١٨٤١ - حدثنا إسماعيل بن علية عن (عبد الله) (١) بن ابي بكر قال: كان انس ابن مالك إذا سوى على الميت قبره قام عليه ثم قال: اللهم عبدك رد (إليك) (٢) (فاراف) (٣) به وارحمه، اللهم جاف الارض عن (جنبيه) (٤) وافتح ابواب السماء لروحه وتقبله منك بقبول حسن، اللهم إن كان محسنا فضاعف له في إحسانه، وإن كان مسيئا فتجاوز عنه سيئاته (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في كتاب الجنائز، وفي [ب]، وفي [أ، جـ، ح، ص، ز، هـ]: (عبيد اللَّه).
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: (عليك).
(٣) في [ك]: (فرف)، وفي [جـ]: (فأرف).
(٤) في [جـ، ك]: (جنبه).
(٥) صحيح.
حضرت عبد اللہ بن ابی بکر فرماتے ہیں کہ جب میت کو قبر پر مٹی ڈال کر اسے برابر کردیا جاتا تو حضرت انس قبر پر کھڑے ہو کر یوں دعا فرماتے: اے اللہ! تیرا بندہ تیری طرف لوٹا دیا گیا ہے پس تو اس پر شفقت فرما اور اس پر رحم فرما۔ اے اللہ! زمین کو اس کے پہلو کی جانب سے کشادہ کر دے۔ اور اس کی روح کے لیے آسمان کے دروازے کھول دے۔ اور اس کو اپنی طرف سے اچھے طریقہ سے قبول فرما، اے اللہ! اگر یہ نیکو کار تھا تو اس کی نیکیوں کو دو چند فرما دے، اور اگر خطا کار تھا تو اس کی خطاؤں سے درگزرفرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31841]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31841، ترقيم محمد عوامة 30471)
ترقیم عوامۃ: 30472 ترقیم الشثری: -- 31842
٣١٨٤٢ - حدثنا عباد بن (العوام) (١) عن حجاج عن عمير بن سعيد ان عليا كبر على يزيد بن المكفف اربعا ثم قام على القبر فقال: اللهم عبدك وابن عبدك (٢) نزل ⦗٣٦٧⦘ بك اليوم وانت خير منزول به، اللهم وسع له (مدخله) (٣) واغفر له ذنبه، فإنا لا نعلم إلا خيرا وانت اعلم به (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (عوام).
(٢) في [ب، ط، هـ]: زيادة (و).
(٣) في [ك]: (مداخلة).
(٤) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس.
حضرت عمیر بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے یزید بن مکفف کے جنازہ پر چار تکبیریں پڑھیں، پھر آپ نے اس کی قبر پر کھڑے ہو کر یوں دعا فرمائی! اے اللہ! یہ تیرا بندہ ہے اور تیرے بندے کا بیٹا ہے۔ آج یہ تیرا مہمان بنا ہے اور تو بہترین مہمان نواز ہے۔ اے اللہ! اس کی قبر کو کشادہ کر دے، اور اس کے گناہ کو معاف فرما دے۔ پس بیشک ہم نہیں جانتے مگر بھلائی اور تو اس بارے میں زیادہ جاننے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31842]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31842، ترقيم محمد عوامة 30472)
ترقیم عوامۃ: 30473 ترقیم الشثری: -- 31843
٣١٨٤٣ - حدثنا ابن نمير عن (ابن) (١) جريج عن ابن ابي مليكة قال: لما فرغ من قبر عبد الله بن السائب قام ابن عباس على القبر فوقف عليه ثم دعا ثم انصرف (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيد في: [ك، هـ].
(٢) منقطع حكمًا؛ ابن جريج مدلس.
حضرت عبد اللہ بن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت عبد اللہ بن سائب کی قبر برابر کر کے فارغ ہوئے۔ تو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ان کی قبر پر کھڑے ہوئے۔ پس آپ اس پر کھڑے رہے، پھر آپ نے دعا کی اور واپس لوٹ گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31843]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31843، ترقيم محمد عوامة 30473)
ترقیم عوامۃ: 30474 ترقیم الشثری: -- 31844
٣١٨٤٤ - حدثنا ابن علية قال: رايت ايوب يقوم على القبر فيدعو للميت وربما رايته يدعو له وهو في القبر قبل ان يخرج.
حضرت ابن علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ایوب کو ایک قبر پر کھڑے ہوئے دیکھا پھر آپ نے میت کے لیے دعا کی، اور کئی مرتبہ میں نے ان کو دیکھا کہ دفنانے والا ابھی قبر میں ہوتا اور ا س کے نکلنے سے پہلے آپ میت کے لیے دعا فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31844]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31844، ترقيم محمد عوامة 30474)
150. فيمن كره أن يدعو بالموت (ونهى عنه)
اس شخص کا بیان جو موت کی دعا کرنے کو ناپسند کرتا ہے اور اس سے روکتا ہے
ترقیم عوامۃ: 30475 ترقیم الشثری: -- 31845
٣١٨٤٥ - حدثنا (عبد) (١) الله بن إدريس عن إسماعيل عن قيس قال: دخلنا على خباب وقد اكتوى سبع كيات في بطنه، فقال: لولا ان رسول الله ﷺ نهانا ان ندعو بالموت لدعوت به (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (عبيد).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٦٧٢)، ومسلم (٢٦٨١).
حضرت قیس فرماتے ہیں کہ ہم حضرت خباب کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے اس حال میں کہ انہوں نے اپنے پیٹ میں سات جگہ داغ لگوائے تھے، پس فرمانے لگے۔ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں موت کی دعا کرنے سے منع نہ فرمایا ہوتا تو میں ضرور اس کی دعا کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31845]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31845، ترقيم محمد عوامة 30475)
ترقیم عوامۃ: 30476 ترقیم الشثری: -- 31846
٣١٨٤٦ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن (ابي) (١) ظبيان قال: كنت جالسا عند ابن عمر فسمع (رجلا) (٢) يتمنى الموت، قال: فرفع إليه ابن عمر بصره فقال: ⦗٣٦٨⦘ (لا تمن) (٣) الموت فإنك ميت، ولكن (سل) (٤) الله العافية (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك].
(٢) سقط من: [جـ، ك].
(٣) في [أ، ح، ط، هـ]: (تمنى).
(٤) في [ب]: (تسأل).
(٥) صحيح.
حضرت ابو ظبیان فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا ہوا تھا پس آپ نے ایک آدمی کو موت کی تمنا کرتے ہوئے سنا۔ راوی کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنی آنکھیں فوراً اس کی طرف اٹھائیں پھر فرمایا: تو موت کی خواہش مت کر، تو نے مرنا تو ہے، لیکن تو اللہ سے عافیت کا سوال کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31846]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31846، ترقيم محمد عوامة 30476)
ترقیم عوامۃ: 30477 ترقیم الشثری: -- 31847
٣١٨٤٧ - حدثنا عبيدة بن حميد عن حميد عن انس قال: قال رسول الله ﷺ:"لا يتمنى احدكم الموت لضر نزل به في الدنيا" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٣٥١)، ومسلم (٢٦٨٠).
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کوئی بھی شخص دنیا میں اترنے والی کسی مصیبت و تکلیف کی وجہ سے موت کی خواہش نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31847]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31847، ترقيم محمد عوامة 30477)