🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
160. ما ذكر في أحب الكلام إلى الله
ان روایات کا بیان جو اللہ کے محبوب ترین کلام کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30488 ترقیم الشثری: -- 31858
٣١٨٥٨ - حدثنا يحيى بن آدم قال: ثنا زهير عن منصور عن هلال بن يساف عن ربيع بن (عميلة) (١) عن سمرة بن جندب (قال: قال) (٢) رسول الله ﷺ:"احب الكلام إلى الله اربع: سبحان الله، والحمد لله، ولا إله إلا الله، والله اكبر، لا يضرك بايهن بدات" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (عسلة).
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: (عن).
(٣) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢١٣٧)، وأحمد (٢٠٢٤٤).

حضرت سمرہ بن جندب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کے نزدیک پسندیدہ کلام یہ چار کلمات ہیں، اللہ تمام عیوب سے پاک ہے اور سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں اور اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، اور اللہ سب سے بڑا ہے۔ کوئی نقصان والی بات نہیں کہ تو جس کلمہ کے ساتھ چاہے شروع کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31858]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31858، ترقيم محمد عوامة 30488)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30489 ترقیم الشثری: -- 31859
٣١٨٥٩ - حدثنا وكيع وابو داود عن سفيان عن سلمة بن كهيل عن هلال عن سمرة قال: قال رسول الله ﷺ:"افضل الكلام اربع: سبحان الله، والحمد لله، ولا إله إلا الله، والله اكبر، لا عليك بايهن بدات" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) رجاله ثقال وسماع هلال من سمرة محتمل فيصح، وورد من طريق هلال عن ربيع بن عميلة وهو ثقة عن سمرة كما في الذي قبله، وبدون ذكر ربيع أخرجه أحمد (٢٠٢٢٣)، والنسائي (١٠٦٨٣) وفي عمل اليوم والليلة (٨٤٧)، وابن ماجه (٣٨١١)، والطيالسي (٨٩٩)، وابن حبان (٨٣٩)، والبيهقي في الدعوات (١١٣).
حضرت سمرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: افضل ترین کلام چار کلمات ہیں! اللہ تمام عیوب سے پاک ہے، اور سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، اور اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، اور اللہ سب سے بڑا ہے، تجھ پر کوئی گناہ نہیں جس کلمہ سے چاہے شروع کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31859]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31859، ترقيم محمد عوامة 30489)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
161. من دعا فعرف الإجابة
جو شخص دعا کرے اور قبولیت کو جان لے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30490 ترقیم الشثری: -- 31860
٣١٨٦٠ - حدثنا شريك عن مغيرة عن سرية لعبد الله بن جعفر (قالت) (١) : مررت بعلي وانا حبلى فمسح بطني وقال: اللهم اجعله ذكرا مباركا، قالت: فولدت غلاما (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (قال).
(٢) مجهول؛ لجهالة سرية عبد اللَّه بن جعفر.

عبد اللہ بن جعفر کی ایک باندی فرماتی ہیں کہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزری اس حال میں کہ میں حاملہ تھی۔ پس آپ نے میرے پیٹ پر ہاتھ پھیرا اور یوں دعا فرمائی: اے اللہ! اس کو بابرکت لڑکا بنا دے۔ فرماتی ہیں کہ میں نے ایک لڑکے کو جنم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31860]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31860، ترقيم محمد عوامة 30490)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30491 ترقیم الشثری: -- 31861
٣١٨٦١ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا سفيان (عن) (١) (ابي) (٢) امية عن داود بن (شابور) (٣) قال: قال رجل (لطاوس) (٤) : ادع لنا، فقال: ما اجد لقلبي (الآن خشية) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (بن).
(٢) سقط من النسخ، وأثبته من كتب التراجم والتخريج، انظر: العلل لأحمد ٢/ ٢٤٠، والطبقات لابن سعد ٥/ ٥٤١، والزهد لابن المبارك (٥٩)، والعزلة لابن أبي الدنيا ص ١٦، وسير أعلام النبلاء ٥/ ٤٢، والبداية والنهاية ٩/ ٢٤٢، وفي الحلية ٤/ ٤: (عن أمية)، وأبو أمية هو وهيب بن الورد.
(٣) في [أ، ب، ط]: (سابور).
(٤) في [جـ]: (الطاوس).
(٥) في [جـ، ك]: (خشية الآن).

حضرت داؤد بن شابور فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت طاوس سے فرمایا: آپ ہمارے لیے دعا کر دیجییٗ۔ پس آپ نے ارشاد فرمایا: میں اس وقت دل میں ڈر نہیں پاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31861]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31861، ترقيم محمد عوامة 30491)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
162. ما يقول الرجل إذا (نعب) الغراب
جب کوا کائیں کائیں کرے تو آدمی یوں دعا کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30492 ترقیم الشثری: -- 31862
٣١٨٦٢ - حدثنا محمد بن الحسن قال: حدثنا مهدي بن ميمون عن غيلان عن ابن عباس انه كان إذا (نعب) (١) الغراب قال: (اللهم) (٢) لا طير إلا طيرك ولا خير إلا خيرك ولا إله غيرك (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (نعق).
(٢) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٣) منقطع؛ غيلان بن جرير لا يروي عن ابن عباس، أخرجه عبد اللَّه بن أحمد في زوائد الزهد، ص ٢٣٨.

حضرت غیلان فرماتے ہیں کہ جب کوا کائیں کائیں کرتا تو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما یوں دعا فرماتے! اے اللہ! کوئی بدشگونی نہیں سوائے تیری بدشگونی کے، اور کوئی بھلائی نہیں سوائے تیری بھلائی کے، اور تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31862]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31862، ترقيم محمد عوامة 30492)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
163. القنوت
دعاء قنوت
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30493 ترقیم الشثری: -- 31863
٣١٨٦٣ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن يحيى بن وثاب قال: سمعته يقول في قنوته: اللهم عذب كفرة اهل الكتاب، اللهم اجعل قلوبهم على قلوب نساء كوافر.
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ میں حضرت یحییٰ بن وثاب کو یوں دعائے قنوت کرتے ہوئے سنا: اے اللہ! کافر اہل کتاب کو عذاب دے، اے اللہ! ان کے دلوں کو کافر عورتوں کے دلوں جیسا کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31863]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31863، ترقيم محمد عوامة 30493)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
164. الدعاء قائما
کھڑے ہو کر دعا کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30494 ترقیم الشثری: -- 31864
٣١٨٦٤ - حدثنا معاذ بن معاذ قال: حدثنا حميد عن الحسن عن جابر بن عبد الله قال: كنا ندعو قياما وقعودا، ونسبح ركوعا وسجودا (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه أبو داود (٨٣٣)، ومسدد وأحمد بن منيع كما في المطالب العالية (٥٠٩).
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ہم کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر دعا کرتے تھے، اور رکوع اور سجدے کی حالت میں تسبیح کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31864]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31864، ترقيم محمد عوامة 30494)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
165. في الرجل الذي شكى امرأته إلى رسول الله ﷺ ما (أمره) به
اس آدمی کا بیان جس نے اپنی بیوی کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے یہ حکم دیا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30495 ترقیم الشثری: -- 31865
٣١٨٦٥ - حدثنا سفيان عن محمد بن المنكدر قال: جاء رجل يشكو امراته إلى النبي ﷺ فاخذ برءوسهما وقال:"اللهم ادم بينهما" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل، وأخرجه أبو نعيم في دلائل النبوة (١٩٢) من طريق ابن المنكدر عن جابر.
حضرت محمد بن المنکدر فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے آکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی بیوی کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دونوں کا سر پکڑا اور یوں دعا فرمائی؛ اے اللہ! ان دونوں کے درمیان پیارو محبت پیدا فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31865]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31865، ترقيم محمد عوامة 30495)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
166. في ثواب تكبيرة ما هو
ایک مرتبہ تکبیر کہنے کا ثواب کیا ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30496 ترقیم الشثری: -- 31866
٣١٨٦٦ - حدثنا عبدة بن سليمان عن صالح بن (حيان) (١) قال: سمعت ابا ⦗٣٧٦⦘ وائل يقول: اعطاني عمر اربع اعطية بيده وقال: (التكبيرة) (٢) خير من الدنيا وما فيها (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (حبان).
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: (التكبير).
(٣) صحيح.

حضرت صالح بن حیان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو وائل کو یوں فرماتے ہوئے سنا: کہ حضرت عمر نے مجھے اپنے ہاتھ سے چار عطیات دیے اور فرمایا: ایک مرتبہ تکبیر کا کہنا، دنیا اور جو کچھ اس میں ہے اس سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31866]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31866، ترقيم محمد عوامة 30496)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
167. (ما دعا به) النبي ﷺ للرجل الذي نزل (عليه)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آدمی کے لیے جس کے گھر مہمان بن کر گئے یوں دعا فرمائی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30497 ترقیم الشثری: -- 31867
٣١٨٦٧ - حدثنا سليمان بن حرب قال: حدثنا شعبة بن الحجاج عن يزيد بن (خمير) (١) قال: سمعت عبد الله بن (بسر) (٢) قال: (جاء رجل إلى النبي ﷺ) (٣) فنزل فاتاه بطعام سويق وحيس فاكل، (واتاه) (٤) بشراب فشرب، (فناول) (٥) من عن يمينه، وكان إذا اكل تمرا القى النوى هكذا -واشار (باصبعيه) (٦) على ظهرهما، قال: فلما ركب النبي ﷺ قام ابي فاخذ بلجامه فقال: يا رسول الله ادع لنا، فقال:"اللهم بارك لهم فيما رزقتهم، واغفر لهم، وارحمهم" (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (جبير).
(٢) في [أ، ب]: (بشر).
(٣) في [هـ]: (جاء النبي ﷺ إلى رجل).
(٤) في [جـ]: (وتراه).
(٥) في [ط]: (فنادل).
(٦) في [ك]: (بأصبعه).
(٧) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٠٤٢)، وأحمد (١٧٦٧٥).

حضرت عبد اللہ بن بسر فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہواپس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے پاس چلے گئے۔ پس وہ کھانے میں ستو اور حیس لایا پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے تناول فرمایا: اور پھر وہ پینے کی چیز لایا پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نوش فرمایا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے دائیں والے کو دے دیا، اور جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھجور کھاتے تو اس کی گٹھلی یوں پھینکتے۔ اور آپ نے اپنی دونوں انگلیوں سے ان کی پشت پر اشارہ کر کے دکھایا۔ اور فرمایا: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سواری پر سوار ہوگئے۔ تو میرے والد اٹھے اور آپ کے جانور کی لگام پکڑ لی پھر فرمایا: اے اللہ کے رسول! اللہ سے ہمارے لیے دعا کیجیے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یوں دعا فرمائی! اے اللہ! جو تو نے ان کو رزق عطا فرمایا ہے اس میں برکت عطا فرما، اور ان کی مغفرت فرما، اور ان پر رحم فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31867]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31867، ترقيم محمد عوامة 30497)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں