مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
16. في التمسك بالقرآن
قرآن کو مضبوطی سے تھامنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 30631 ترقیم الشثری: -- 32003
٣٢٠٠٣ - حدثنا ابن نمير قال: حدثنا ابان بن إسحاق قال: حدثني رجل من بجيلة قال: خرج جندب البجلي في سفر له قال: فخرج معه ناس من قومه، حتى إذا كانوا بالمكان الذي يودع بعضهم بعضا، قال: اي قوم، عليكم بتقوى الله، عليكم بهذا القرآن فالزموه على ما كان من جهد وفاقة، فإنه نور بالليل المظلم وهدى بالنهار (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لإبهام الرجل البجلي.
قبیلہ بجیلہ کے ایک شخص فرماتے ہیں کہ حضرت جندب بَجَلی ایک سفر میں تشریف لے گئے۔ راوی کہتے ہیں کہ ان کی قوم کے بھی کچھ لوگ ان کے ساتھ تھے۔ یہاں تک کہ وہ ایسی جگہ میں پہنچے کہ بعض لوگ بعض کو الوداع کہنے لگے۔ آپ نے فرمایا: اے لوگو! اللہ سے ڈرنے کو لازم پکڑ لو۔ یہ قرآن لازم ہے تم پر کہ اس کو لازم پکڑو خواہ کتنی ہی تکلیف اور فاقہ ہو، کیونکہ یہ قرآن اندھیری رات میں روشنی کا ذریعہ ہے اور دن میں ہدایت کا ذریعہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32003]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32003، ترقيم محمد عوامة 30631)
ترقیم عوامۃ: 30632 ترقیم الشثری: -- 32004
٣٢٠٠٤ - حدثنا ابو الاحوص عن زيد بن جبير قال: قال (لي ابو) (١) (البختري) (٢) الطائي: اتبع هذا القرآن، فإنه يهديك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك]، وفي [جـ]: (أبي أبو).
(٢) في [هـ]: (البحتري).
حضرت زید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو بختری الطائی نے مجھ سے فرمایا: اس قرآن کی پیروی کرو بیشک یہ تمہیں ہدایت دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32004]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32004، ترقيم محمد عوامة 30632)
ترقیم عوامۃ: 30633 ترقیم الشثری: -- 32005
٣٢٠٠٥ - حدثنا عبد الرحمن بن محمد المحاربي عن هارون بن عنترة عن عبد الرحمن بن الاسود عن ابيه قال: قال عبد الله: إن هذه القلوب اوعية، فاشغلوها بالقرآن، ولا تشغلوها بغيره (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: بیشک یہ دل خالی برتن ہیں پس تم ان کو قرآن کے ساتھ مصروف رکھو اور اس کے علاوہ کسی چیز میں مصروف مت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32005]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32005، ترقيم محمد عوامة 30633)
ترقیم عوامۃ: 30634 ترقیم الشثری: -- 32006
٣٢٠٠٦ - حدثنا غندر عن شعبة عن عبد الملك بن ميسرة (عن ابي الاحوص) (١) قال: قال عبد الله: إن هذا (القرآن) (٢) مادبة (الله) (٣) من دخل فيه فهو آمن (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) سقط من: [ك].
(٣) سقط من: [أ، ح، هـ].
(٤) صحيح.
حضرت ابو الاحوص فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: بیشک یہ قرآن اللہ کا دسترخوان ہے جو شخص اس دعوت میں داخل ہوگیا پس وہ محفوظ و مامون ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32006]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32006، ترقيم محمد عوامة 30634)
ترقیم عوامۃ: 30635 ترقیم الشثری: -- 32007
٣٢٠٠٧ - حدثنا ابن إدريس عن ليث عن (١) شهاب قال: قال عمر: تعلموا كتاب الله، تعرفوا به، واعملوا به تكونوا من اهله.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: زيادة (ابن)، وانظر: التاريخ الكبير ٤/ ٢٣٥، والجرح والتعديل ٤/ ٣٦١، وميزان الاعتدال ٣/ ٣٨٩، وشهاب هذا مجهول.
حضرت شھاب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: تم کتاب اللہ کو سیکھو اس کے ذریعہ پہچانے جاؤ گے، اور اس پر عمل کرو گے تو اس کے اہل میں سے بن جاؤ گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32007]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32007، ترقيم محمد عوامة 30635)
ترقیم عوامۃ: 30636 ترقیم الشثری: -- 32008
٣٢٠٠٨ - حدثنا غندر عن شعبة عن زياد بن مخراق عن ابي إياس عن ابي كنانة عن ابي موسى انه قال: إن هذا القرآن كائن لكم (ذكرا) (١) ، (و) (٢) كائن لكم اجرا (او) (٣) كائن عليكم وزرا، فاتبعوا القرآن ولا يتبعكم القرآن فإنه من يتبع القرآن يهبط به على رياض الجنة، ومن يتبعه القرآن (يزخ) (٤) في قفاه فيقذفه في جهنم (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (ذكرى).
(٢) في [جـ]: (أو).
(٣) في [ط، ك]: (و).
(٤) أي: يدفع، وفي [ط]: (يروح)، وفي [جـ]: (يزج).
(٥) مجهول؛ لجهالة أبي كنانة، أخرجه الدارمي (٣٣٢٨)، وسعيد بن منصور ٢/ (٨)، والخطيب ١٣/ ٨٥.
حضرت ابو کنانہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ نے ارشاد فرمایا: بیشک یہ قرآن تمہارے لیے نصیحت ہے یا تمہارے لیے باعث اجر ہے یا تم پر بوجھ ہے، پس تم قرآن کی پیروی کرو اور قرآن تمہارے پیچھے نہ لگے۔ اس لیے کہ جو قرآن کی پیروی کرتا ہے تو وہ اس کی وجہ سے جنت کے باغات میں داخل ہوجاتا ہے، اور جس شخص کے پیچھے قرآن لگتا ہے۔ تو وہ اسے گردن کے پچھلے حصہ سے دھکیلتا ہے اور اس کو جہنم میں پھینک دیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32008]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32008، ترقيم محمد عوامة 30636)
ترقیم عوامۃ: 30637 ترقیم الشثری: -- 32009
٣٢٠٠٩ - حدثنا (كثير) (١) بن هشام عن جعفر بن برقان قال: حدثنا الاخنس ابن ابي الاخنس عن زبيد المرادي قال: شهدت ابن مسعود (وقام) (٢) خطيبا فقال: الزموا القرآن وتمسكوا به، حتى جعل يقبض على يديه (جميعا) (٣) كانه آخذ (بسبب) (٤) شيء (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (كبير).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (قام).
(٣) في [أ، هـ]: (صفًا).
(٤) سقط من: [ك].
(٥) مجهول؛ لجهالة الأخنس وزبيد.
حضرت زبید المرادی فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ آپ نے فرمایا: لوگو! قرآن کو لازم پکڑو اور اس کے مضبوطی سے تھام لو، یہاں تک کہ آپ نے اپنے ہاتھ دبوچ لیا گویا کہ آپ نے رسی کو پکڑا ہوا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32009]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32009، ترقيم محمد عوامة 30637)
ترقیم عوامۃ: 30638 ترقیم الشثری: -- 32010
٣٢٠١٠ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش (عن خيثمة) (١) قال: مرت بعيسى [امراة فقالت: طوبى لبطن حملك ولثدي ارضعك، قال: فقال عيسى: طوبى لمن قرا القرآن، واتبع ما فيه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ ایک عورت کا گزر عیسیٰ کے پاس سے ہوا تو اس عورت نے کہا: خوشخبری ہے اس پیٹ کے لیے جس نے تیرا بوجھ اٹھایا اور خوش خبری ہے اس پستان کے لیے جس نے تجھے دودھ پلایا: راوی کہتے ہیں: عیسیٰ نے فرمایا: خوشخبری ہے اس شخص کے لیے جس نے قرآن کو پڑھا اور اس کی تعلیمات کی پیروی کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32010]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32010، ترقيم محمد عوامة 30638)
ترقیم عوامۃ: 30639 ترقیم الشثری: -- 32011
٣٢٠١١ - حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن سفيان عن واصل عن إبراهيم قال مرت بعيسى] (١) ابن مريم امراة، ثم ذكر نحوه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت واصل فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: ایک عورت کا گزر حضرت عیسیٰ بن مریم کے پاس سے ہوا، پھر آگے راوی نے ما قبل جیسی حدیث ذکر فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32011]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32011، ترقيم محمد عوامة 30639)
ترقیم عوامۃ: 30640 ترقیم الشثری: -- 32012
٣٢٠١٢ - حدثنا زيد بن حباب عن مغيرة بنت حسان قالت: سمعت انسا يقول: ﴿فقد استمسك بالعروة الوثقى﴾ [البقرة: ٢٥٦] ، قال: القرآن (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ مغيرة مجهولة.
حضرت مغیرہ بنت حسان فرماتی ہیں کہ میں نے حضرت انس کو یوں فرماتے ہوئے سنا! یقینا اس نے تھام لیا ایک مضبوط سہارا، آپ نے فرمایا: مضبوط سہارے سے مراد قرآن ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32012]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32012، ترقيم محمد عوامة 30640)